کچھ رشتے لفظوں کے محتاج نہیں ہوتے، وہ دل میں اُتر جاتے ہیں، زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک رشتہ ہمارا امتیاز بھائی سے تھا۔ ہمارے برادر اِن لاء، جو صرف بہنوئی نہیں، بلکہ ایک بھائی، ایک محسن، اور ایک رہنما تھے۔ انہوں نے ہمارے والدین سے اپنے والدین جیسا پیار کیا،
ہم بہن بھائیوں کا ایسے خیال رکھا جیسے اپنے ہوں۔
ان کے چہرے کی مسکراہٹ میں سکون تھا، ان کے رویے میں وقار، اور ان کے دل میں انسانیت کی خوشبو تھی۔ آج وہ ہمارے درمیان نہیں، مگر ان کی یاد ہر سانس کے ساتھ زندہ ہے۔
ان کی کمی ایک ایسا زخم ہے جو وقت سے نہیں بھرتا، بس دل کے کسی گوشے میں دُعا بن کر رہ جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ہمیں یہ ہمت دے کہ ان کی محبت اور خلوص کو اپنی زندگیوں میں زندہ رکھ سکیں۔
اے اللہ! امتیاز بھائی کو بخش دے، ان پر رحم فرما، انہیں عافیت دے اور ان سے درگزر فرما۔
ان کے ٹھکانے کو عزت و اکرام والا بنا، ان کی قبر کو کشادہ کر دے، ان کے گناہوں کو ایسے پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے پاک کیا جاتا ہے۔
اے اللہ! امتیاز بھائی کو آن کے گھر سے بہتر گھر عطا کر، ان کے اہل سے بہتر اہل عطا کر، انہیں جنت میں داخل فرما، اور انہیں قبر اور آگ کے عذاب سے نجات دے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
13/10/2025
امتیاز احمد بٹ (حاجم مطب حجامہ اسلامیہ) قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے کار چوک قبرستان ڈھوک چوہدریاں نزد سکیم تھری راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
11/10/2025
🥀🍁
10/10/2025
دنیا میں امن قاٸم رکھنے کے لیے
اسراٸیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا بہت ضروری ہے
Be the first to know and let us send you an email when Waleed Hijama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.