غریب ہمدرد دواخانہ
یونانی،ہومیوپیتھک ادویات اور پنسار
13/08/2025
09/08/2025
کشمش: خون کی کمی اور کمزوری کا دیسی علاج 🌿
روزانہ چند دانے کشمش کھائیں، اور صحت کے حیرت انگیز فوائد خود محسوس کریں!
💡 دیسی نسخہ:
رات کو ایک کپ پانی میں تھوڑی سی کشمش بھگو دیں،
صبح نہار منہ کشمش کھائیں اور اوپر سے دودھ پی لیں۔
چند دن بعد چہرے کی سرخی اور توانائی خود بولنے لگے گی!
✅ کشمش کے حیرت انگیز فوائد:
1. خون کی کمی کا قدرتی علاج:
کشمش آئرن سے بھرپور ہے جو خون بنانے میں مددگار ہے۔ مستقل استعمال سے ہیموگلوبن کی سطح بہتر ہوتی ہے۔
2. قبض سے نجات:
کشمش میں موجود فائبر اور ٹارٹارک ایسڈ نظامِ ہاضمہ کو فعال بناتے ہیں اور آنتوں کی صفائی میں مدد کرتے ہیں۔
3. بخار اور انفیکشن سے تحفظ:
کشمش کے اینٹی آکسیڈنٹس وائرس اور بیکٹیریا سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بخار کی شدت کم کرتے ہیں۔
4. معدے کی تیزابیت کم کرے:
پوٹاشیم اور میگنیشیم کی موجودگی معدے کے تیزاب کو کنٹرول کرتی ہے اور نظامِ انہضام کو بہتر بناتی ہے۔
5. آنکھوں کی روشنی بڑھائے:
کشمش میں بیٹا کیروٹین، وٹامن A اور کیروٹین ہوتے ہیں جو موتیا، نظر کی کمزوری اور پٹھوں کے زوال سے بچاتے ہیں۔
6. جسمانی توانائی میں اضافہ:
قدرتی شکر اور کاربوہائیڈریٹس جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر ورزش کرنے والوں کے لیے مفید ہے۔
7. نیند بہتر بنائے:
کشمش میں آئرن نیند کی کمی (Insomnia) کے خلاف مدد کرتا ہے، نیند کا معیار بہتر بناتا ہے۔
8. بلڈ پریشر کنٹرول کرے:
اس میں موجود پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس خون کی شریانوں کو نرم کرتے ہیں، بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر متوازن رکھتے ہیں۔
9. ہڈیوں کی مضبوطی:
کشمش میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو بہت مضبوط بناتا ہے۔۔ اور آسٹیوپوروسس جیسے موذی امراض سے بچاتا ہے۔
10. گردوں کی پتھری سے بچاؤ:
پوٹاشیم کی بھرپور مقدار گردوں میں پتھری بننے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
🌟 خلاصہ:
کشمش ایک چھوٹا سا میوہ ہے مگر اس کے فائدے بے شمار ہیں۔ روزانہ معمولی مقدار میں اس کا استعمال جسمانی، ذہنی، اور داخلی صحت میں زبردست بہتری لا سکتا ہے۔
09/08/2025
املتاس / خیارشبنر / (Purging Cassia ) :-
دیگرنام۔
عربی اور فارسی میں خیارشنبر ،سندھی میں چمکنی ،بنگالی میں سونڈالی ،سنسکرت میں سورنکا ،نیپالی میں راج برکش اور انگریزی میں پرجنگ کیسیا کہتے ہیں۔
ماہیت۔
املتاس کادرخت دو قسم کاہوتا ہے۔ایک درمیانے قد کا خوبصورت درخت جو لگ بھگ پندرہ فٹ کا ہوتا ہے۔اور دوسرا 25سے30فٹ کے قریب پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے۔اس کی شاخیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔شاخوں سے ایک طرح کا رس نکلتا ہے۔جو سرخ رنگ کااورجم جاتا ہے۔اس کے پتے ہوتے ہیں جو سردیوں میں جھڑجاتے ہیں۔اس کا اگلاسرانوکدارہوتاہے۔پھلی کے اندر سیاہ رنگ کے روپے کے برابر نگیاں جن کو گودو کہا جاتا ہے۔گودا اور پوست دواًاستعمال کیا جاتا ہے۔
رنگ ۔
گودا سیاہ بدبودار ،بیج سفید بغیربو کے پھول زرد ۔
ذائقہ۔
شیریں لیکن بدمزہ اوربدبو دار ہوتا ہے۔
مقام پیدائش۔
یہ زمانہ قدیم سے بر صغیر کادرخت ہے۔ویدطب والے سے اس کے افعال جانتے تھے لیکن یونانیوں کو اس کا علم نہ تھا اور عربوں کے توسط سے یونانیوں کو اس کا علم ہے۔یہ پاکستان ،ہندوستان ،جزائر ٖغرب الہند ،برازیل،اور افریقہ کے گرم حصوں میں پایا جاتا ہے۔
گودااملتاس :-
دیگرنام۔
مغز فلوس خیارشنبر،مغز املتاس فارسی میں عسل خیار شبنر اس کی ماہیت اوپر پھلی میں بیان کردی گئی ہے۔
استعمال۔
مناسب ادویہ کے ہمراہ ہر ایک خلط کا مسہل ہے بطور مسہل ہر ایک عمر اور ہر ایک حالت حتیٰ کہ حاملہ عورتوں کو بھی استعمال کراسکتے ہیں۔کھانسی دمہاور سینہ کی خشکی کو دور کرنے کیلئے اس کا لعوق بنا کر استعمال کرتے ہیں۔ورموں کو تحلیل کرنے کیلئے اس کاضماد لگاتے ہیں۔وجع المفاسل اور نقرس میں بھیاس کاضمادمستعمل ہے۔ورم جگر ،یرقان معدہ و جگراور بخاروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔املتاس کو گنے یا آملہ کی رس کیساتھ دینے سے یرقان دورکرتا ہے۔اورام حلق مثلاًخناق وغیرہ میں آب مکویا شیرگاؤ کے ہمراہ اس کا جو شاندہ بناکر غرغرےکرانا بہت مفید ہے۔املتاس کی پھلی کو جلا کر کوئلہ کرلیں اور پھر باریک پیس لیں یہ مناسب بدرقہ کے ہمراہ دمہ کھانسی کیلئے مفید ہے۔مدرحیض اورمعجل ولادت ہے گودہ املتاس کو تنہا دینے سے پیٹ میں مروڑ پید اہوتاہے۔اس لئے اس کو روغن بادام یا شیرہ بادام ملا کر دیتے ہیں۔
نوٹ۔
مغز املتاس کو جوش دینے سے اس کی قوت ضعیف ہوجاتی ہے۔
نفع خاص۔
مسہل اخلاظ ثلاثہ اور ملین صدر ۔
مضر۔
ذحیرو مروڑ پیدا کر تا ہے۔
مصلح۔
مسطگی ،انیسوں اور روغنیات ،
بدل۔
تربداور ترنجین (اسہال کیلئے)
مقدارخوراک۔
دوتولہ سے چار تولہ (چالیس گرام تک )
املتاس کاپوست :-
ماہیت۔
املتاس کے پوست سے مرادپھیلی کا بیرونی چھلکا جو سخت اور بھورایا سیاہی مائل ہوتا ہے۔اور یہ بھی بطور دواءمستعمل ہے۔
مزاج۔
گرم وخشک درجہ دوم۔
افعال۔
مدرحیض ،مخرج جنین و مثمیہ ۔
استعمال۔
پوست املتاس کوزعفران اور عرق گلاب کے ہمراہ اخراج جنین واخراج مشیمہ میں اس کا جو شاندہ مناسب ادویہ کے ساتھ مستعمل ہے۔اس کے علاوہ زیادہ احتباس حیض اورعسرحیض میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
نفع خاص۔
مدرحیض۔
مضر۔
مسقط جنین۔
مقدارخوراک۔
چھ سے دس گرام تک (چھ سے ایک تولہ )
مشہور مرکبات۔
لعوق خیار شنبر۔
مرکبات و مجربات :-
املتاس کاسنسکرت نام ارگ وادھا ہےیعنی بیماریوں کو مارنے والااور اس کے اسم بامسمہ ہونے کی گواہی وہ طبی نسخاجات دیتے ہیں جو برصغیر پاک و ہند کے طول و عرض میں صدیوں سےرائج ہیں اور بے شمار امراض میں ان گنت مریضوں کو شفایاب کر چکے ہیں۔ دنیا کے بہت سے جاگے ہوئے ممالک میں ان نسخاجات کی جدید علوم کی روشنی میں نہ صرف توسیق کی جارہی ہے بلکہ ان میں بہتری بھی لائی جا رہی ہے۔ہم بھی نجانے ایسی کتنی ہی ادویات استعمال کر رہے ہونگے جن میں وہ اجزا موجود ہونگے جو املتاس یا ہمارے دوسرے نباتاتی ورثےسے لئے گئے ہونگے.
املتاس پھول بھی سبزی بھی:-
اس کے پھل کا گودا جلاب کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ورم کو گھ ہے اور کھانسی میں فائدہ دیتا ہے۔ منہ پکنے، حلق سوجنے اور گلے کی نالی کے زخم، خراش اور ورم کیلئے اس کا گودا دودھ میں جوش دے کر اس سے غرارہ کریں۔ بچوں کے اپھارے میں یہ گودا سونف کے عرق میں پیس کر بچے کی ناف کے ارد گرد لیپ کریں۔ فوری تسکین ہو جاتی ہے۔
املتاس کا گلقند:-
املتاس کے پھول قبض کشا ہیں اور کھانسی کیلئے مفید ہیں۔ پھول صاف کر کے ان سے دگنا وزن شکر ملائیں۔کسی مرتبان(شیشہ کا بند ڈھکنے والا برتن)میں ڈال کر 4 یا 5 دن دھوپ میں رکھیں۔ روزانہ 10 سے 40 گرام تک استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔ دائمی قبض کیلئے اس کے پھول گوشت میں پکا کر کچھ دن تک کھائیں۔ قبض دور اور آنتوں کا فعل ان شاء اللہ العزیز درست ہو جائے گا۔
ٹانسلز کا علاج:-
سیاہ پھلیوں کا گودا ہی ’’مغز املتاس‘‘ کہلاتا ہے۔ اس سے تیار کردہ دوا کو ’’لعوق خیارشنبر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے دو چمچے ایک پیالی گرم پانی میں ملا کر سوتے وقت اور صبح پیئں۔ یہ کھانسی اور قبض میں بھی مفید ہے۔ مغزاملتاس سے غرارے بھی کرائے جاتے ہیں۔ ۲۵گرام مغز کو ایک پیالی دودھ اور ایک پیالی پانی میں ملا کر ہلکا جوش دیجیے۔ جب ایک جوش آ جائے تو چھان کر نیم گرم پانی سے غرارے کیجیے۔ مرض کے آغاز میں ہی معالج سے مشورہ کرنے سے مزید پیچیدگیاں پیدا نہیں ہوتیں اور جلد آرام آ جاتا ہے۔
خناق کا علاج:-
تعریف مرض۔یہ ایک مسلسل متعدی وبائی بخار ہے جس سے گلے میں شدید درد ہو جاتا ہے۔
علامات۔ تالو ، حلق اور حنجرے کے اند ر شدید ورم ہو جاتا ہے جس سے کھانا پیان حتی کہ سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے منہ سے رال ٹپکتی ہے اور ہلکا یا تیز بخار ہو جاتا ہے، یہ مرض عام طور پر دو سے پندرہ برس کی عمر میں زیادہ ہوا کرتی ہے چھوت لگنے سے ایک سے چھ دن کے اندر علامات مرض ظاہر ہو جاتی ہیں، شروع میں سستی ، کاہلی، قے اور درد سر کی شکایت ہوتی ہے، پھر حلق میں شدید ورم ہو جاتا ہے ۔ اس مرض کی خاص تشخیص یہ ہے کہ حلق کے اندر ایک خاکستری یا زردی مائ فاسد جھلی پیداہو جاتی ہے اور شدید درد گلو ہوتا ہے۔ یہ جھلی تیزی سے پھیل کر دوسرے اعضاء کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ۔ اس لئے علامت ظاہر ہوتے ہی فورا علاج کی طرف متوجہ ہوں۔
وجوہات۔اس مرض کا باعث ایک خوردبینی کیڑا ہے جس کو "ڈفتھیر یا بیسی لس" کہتے ہیں جو مریض کی ناک اور حلق کی رطوبت میں پایا جاتا ہے۔
علاج۔دیسی طور پر املتاس کے غرغراے کرنا مفید ہے۔ مغز املتاس چار تولہ پانی میں بھگو کر روغن بادام خالص چھ ماشہ، مصری تین تولہ ڈال کر پلائیں اور مغز املتاس کو گرم پانی میں گھوٹ کر گلے پر باندھیں یا مکوہ اور املتاس کا گودا تلوں کے تیل
میں پلٹس بنا کر نیم گرم گلے پر باندھیں، گلے کے و رم اور خناق کے لئے یونانی طب میں۹۰ ٪ علاج ہے۔
غرغرے کیلیئے املتاس کے ساتھ چھلکا ریٹھا بھی ضرور ملائین. اگر تالو پر زخم ھو تو پھر سفوف ھلدی یا سفوف برگ مہندی بھی ملا کر غرغرے کرائے جاتے ہین. ایکدم گلا کھل جاتا ہے. اور مریض کی نگلنے کی طاقت لوٹ آتی ہے. حتی کہ گلا کے کینسر مین بھی یہ عمل مفید رھتا ہے
مکسچر املتاس :-
برائے کولسٹرول، ٹرائی گلسرائیڈ، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، خون کا گاڑھاپن، قبض، برین ھیمبرج و فالج کیلئے:-
ھوالشافی:- املتاس 250 گرام کو صاف کر کے کچل دین، صرف بیج پھینک دین. رات کو دیگچہ مین ڈال کر پانی 2 کلو ڈال دین، صبح انتہائی دھیمی آگ پر چڑھائین. آگ اتنی دھیمی ھو کہ اس مین بالکل ابال نہ آئے. جب آدھا پانی خشک ہو جائے اور باقی 1 کلو بچے تو اتار لین. تقریبن پونے دو گھنٹون مین تیار ھو جاتا ہے. جب ٹھنڈا ھو جائے تو چھان کر بوتلون مین بھر کر بوتل کو فریج مین رکھ دین.
خوراک:- آدھا چھٹانگ یہ مکسچر صبح و شام تھوڑا پانی ملا کر پیئین اور 8 دن مین ختم ہو جائے گا.
نوٹ:- دس دنون کے بعد اس کا ذائقہ چینج ہونے لگتا ہے، اس لیے 10 دنون کے بعد استعمال کے قابل نہین رھتا، اگر برسات کے پانی مین بنایا جائے تو شاید زیادہ دیر تک چل سکے، اگر زیادہ دست لگ جائین تو خوراک کم کر دین یا ایک ٹائیم چھوڑ دین، نقاھت و کمزوری نہین ہوتی البتہ وزن تیزی سے گھٹاتا ہے. صفراوی موٹاپا کیلئے ایک نعمت سے کم نہین.
اس کے استعمال سے BP ہائی بوجہ کولسٹرول ختم ہو جاتا ہے، ورنہ دوائی آدھا کرنی پڑتی ہے، پیٹ صاف ہو جاتا ہے. جو لوگ خون کو پتلا کرنے کیلئے Tab. Loprin روزانہ کھاتے ہین وہ چھوٹ جاتی ہے. اس کے استعمال کرنے سے برین ھیمبرج اور فالج کا خطرہ ٹل جاتا ہے. البتہ دل کے مریضون پر استعمال کر کے نتائج حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے شاید ان کی نسین کھل جائین. اگر کسی کو فائدہ ھو جائے تو مفاد عامہ کیلئے ضرور مطلع کرے.
بہرحال ایک سستا اور بے ضرر مسہل ہے. آزمائین اور فائدہ اٹھائین.
نوٹ:- باپرھیز استعمال کرین. استعمال کے دوران اینیمل فیٹ، ٹھوس و ثقیل غذائین، تلی ہوئی اشیاء، دیگ. برف، تیز مرچ ومصالحہ، بسیار خوری اور سفر کرنے سے پرھیز کرین
سبزیون و فروٹ کا استعمال مفید رہے گا.
بادام املتاس کا مصلح ہے، اگر بادام کی سردائی یا بادام روغن ایک چمچ رات کو ہمراہ دودھ استعمال کرین تو فوائد بڑھ جاتے ہین.
09/08/2025
📢 پاکستانیو! آپ کے گھر کا نیا فری ڈاکٹر دوست – ChatGPT 🩺💚
بھائیو اور بہنو!
آج میں آپ کو ایک کمال کی چیز بتانے جا رہا ہوں۔ اس کا نام ہے ChatGPT (چاٹ جی پی ٹی)۔ یہ ایک موبائل پر چلنے والا دوست ہے جو آپ کو ہر وقت، دن رات، صحت کے بارے میں مشورہ دیتا ہے۔
یہ ڈاکٹر نہیں ہے، مگر جب تک آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں، یہ آپ کو آسان زبان میں بتا سکتا ہے کہ آپ کی بیماری کیا لگتی ہے، کیا احتیاط کرنی ہے، اور کھانے پینے میں کیا بدلنا ہے۔
👵 اگر آپ کے گھر میں کوئی بزرگ ہیں — دادا، دادی، نانی، نانا، امی، ابو — اور ڈاکٹر آسانی سے نہیں ملتا، تو ان کی ساری رپورٹس اور علامات (یعنی کیا تکلیف ہے) ChatGPT میں لکھیں۔
یہ آپ کو سیدھی بات بتا دے گا۔
✨ سب سے اچھی بات!
اگر آپ دوائیوں کے بجائے قدرتی طریقے سے علاج چاہتے ہیں، تو یہ آپ کو ہربل، گھریلو ٹوٹکے اور کھانے پینے کے مشورے بھی دے گا۔
📌 یہ ملے گا کہاں؟
آپ کے قریبی موبائل والے دکان پر جائیں اور ان سے کہیں:
“میرے فون میں ChatGPT انسٹال کر دو اور چلانا بھی سمجھا دو”
یا آپ خود Play Store میں جا کر “ChatGPT” لکھیں اور انسٹال کر لیں۔
ویب سائٹ سے بھی ملتا ہے: www.chatgpt.com
💡 یہ آپ کی بات یاد بھی رکھتا ہے۔ اگر آپ شروع سے اپنی ساری رپورٹس اور بیماریوں کی ہسٹری اس کو بتا دیں، تو یہ اگلی بار آپ کو پہلے سے بہتر مشورہ دے گا۔
📲 یہ میسج سب کو بھیجیں، تاکہ ہر پاکستانی اپنے گھر کے بزرگوں کا خیال آسانی سے رکھ سکے۔
آئیے، ٹیکنالوجی کو اپنی صحت کے لیے استعمال کریں۔
31/07/2025
نوعمر لڑکوں اور خصوصاً تمام لڑکیوں اور ان کے والدین کے لیے بہت ضروری پوسٹ۔۔
تحریر محمد سلیمان ہاشمی
1۔ اگر کوئی شخص چاہے وہ آپ کا ٹیچر ہو، سکول کا چپڑاسی، آفس بوائے چوکیدار یا ڈرائیور ہو، لیب اٹینڈنٹ یا کوئی بڑا سٹوڈنٹ ہو، آپ کو اکیلے میں بلا رہا ہے، اس کے پاس مت جائیں۔
2۔ مدرسے کا استاد، قاری صاحب یا امام صاحب آپ کو اپنے ذاتی رہائش گاہ پر یا کمرے میں بلاتے ہیں، تو مت جائیں، اور والدین کو یہ بات ضرور کہہ دیں۔
3۔ گاؤں یا شہر میں اگر کوئی دکاندار آپ کو دکان کے اندر آنے کو کہتا ہے، تو مت جائیں۔ (8 ، 10 سال سے بڑی بچیاں دکان پر جائیں ہی نہ)
4۔ اپنے گھر کے لوگوں کے سوا باہر کسی سے کھانے کی چیز مت لیں، اگر لینا بھی پڑے تو کھائیں مت، بلکہ جیب میں رکھ کر بعد میں پھینک دیں۔
5۔ اگر کوئی انجان آدمی آپ کو کہے کہ فلاں جگہ آپ کے والد، چاچا یا ماموں یا بھائی کھڑے ہیں، آپ کو بلا رہے ہیں، تو ان کو کہیں، میرے والد، بھائی یا ماموں خود یہاں آ جائیں۔
6۔ اگر استاد یا قاری آپ کو کہیں کہ کمرے سے فلاں چیز لاؤ ، اور آپ جاتے وقت محسوس کریں کہ وہ خود بھی میرے پیچھے آ رہا ہے، تو اس سے معذرت کر کے اندر جانے سے انکار کر دیں۔
7۔ جب بھی کوئی بڑا، استاد، قاری یا امام صاحب آپ کے انکار کے باوجود زبردستی کرنے کی کوشش کریں یا ہاتھ لگانے کی کوشش کریں تو فوراً اس طرف بھاگیں جہاں باقی طالب علم یا لوگ ہوں۔
8۔ اگر کوئی ٹیچر آپ کو کہیں، کہ میری بات نہیں مانو گے تو فیل کر دوں گا یا نمبر کم آئیں گے یا جہنم میں جاؤ گے، تو اس بات کی اطلاع اپنے والدین کو دیں۔
9۔ گھریلو ملازمین اور گھر میں تعمیر یا مرمت کا کام کروانے کے لیے بلائے گئے مستری، مزدور، الیکٹریشن، پلمبر یا پینٹر وغیرہ پر کڑی نظر رکھیں۔ بعض اوقات یہ افراد خواتین یا بچوں پر بری نظر رکھتے ہیں اور چوری چکاری کے بھی مرتکب ہوتے ہیں، لہٰذا ان کی طرف سے غفلت یا اندھا اعتماد آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ صرف قابل اعتماد اور جانے پہچانے لوگوں کو ہی گھر میں داخل کریں۔
10۔ کوئی بھی پرایا شخص اگر آپ سے نرم اور میٹھے لہجے میں بات کرتے وقت آپ کے جسم کو بار بار ہاتھ لگانے کی کوشش کرے، تو وہاں سے جلدی نکلنے کی کوشش کریں، اور اس آدمی کے بارے میں ہمیشہ احتیاط سے رہیں۔ گھر میں بتائیں۔
11۔ اگر آپ کہیں کسی کی گرفت میں آ گئے ہیں اور وہاں سے نکل نہیں سکتے، یا اس بندے سے خود کو چھڑا نہیں سکتے، کوئی بچانے والا بھی نہ ہو، اور خدا نخواستہ وہ آپ سے کچھ غلط کرنے میں کامیاب ہو جائے، تو اس کو کبھی یہ کہنے کی غلطی نہ کریں، کہ میں اپنے والد کو بتاؤں گا، بتاؤں گی۔۔۔
اگر آپ نے ایسی بات کی تو وہ آپ کو زندہ نہیں چھوڑے گا، اگر اس نے آپ کو دھمکی دی کہ اگر گھر میں کچھ کہا تو مار دوں گا، تو اسے کہیں ٹھیک ہے۔۔۔ نہیں بتاؤں گا/گی، بعد میں گھر آ کر اپنے والدین کو پورا واقعہ بتا دیں، شرمانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے والدین یہ بات کسی کو نہیں بتائیں گے، بلکہ اس شخص کے خلاف کارروائی کریں گے اور ڈرنے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ اب آپ کے والد یا سرپرست یا بڑوں کو اس شخص کا پتہ چل گیا ہے، وہ اسے اچھی طرح پوچھ لیں گے۔
12۔ گھر سے باہر کہیں بھی اجنبی لوگوں سے بات کرتے وقت دو میٹر کا فاصلہ رکھیں، انہیں اپنے قریب نہ آنے دیں۔
براہِ کرم! اس پوسٹ کو اپنے انداز میں اپنے بچوں اور بالخصوص بیٹیوں تک پہنچا دیں۔ گھر میں جب بھی بچے ساتھ بیٹھے ہوں، باتوں باتوں میں دوستانہ انداز میں انہیں اس طرح کے لیکچرز دیا کریں، تاکہ انہیں ذہن نشین ہو جائے۔ یونیورسٹی جانے والی لڑکیوں کے والدین کو بھی انھیں یہ سب سمجھانا چاہیے۔
رب سوہنا ہم سب کی اور ہمارے بچوں کی حفاظت کرے۔
31/07/2025
*بیٹھنے کے بعد اچانک اٹھنے پر سر چکرانے کیوں لگتا ہے؟
*
کیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا کہ آپ بیٹھے ہوئے ہوں اور اچانک اٹھنےپر سر چکرانے لگے جس کے باعث کسی چیز کا سہارا لینا پڑے یا واپس بیٹھ جائیں؟
اگر ہاں تو یہ جان لیں کہ یہ بہت عام مسئلہ ہے جس کا سامنا کسی بھی عمر کے فرد کو ہوسکتا ہے جسے طبی زبان میں orthostatic hypotension کہا جاتا ہے۔
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب اچانک اٹھنے پر بلڈ پریشر کی سطح میں اچانک کمی آئے۔
جب کوئی فرد کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اٹھتا ہے تو خون قدرتی طور پر ٹانگوں کی جانب جاتا ہے اور بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے، جبکہ جسم کو خون کو واپس دل کی جانب لانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔
اکثر ایسا ہونے پر سر چکرانے کے ساتھ ساتھ بینائی دھندلی ہوجاتی ہے جبکہ الجھن بھی محسوس ہوسکتی ہے، کئی بار تو لوگ بے ہوش بھی ہوجاتے ہیں (ایسا سنگین کیسز میں ہی ہوتا ہے)۔
مگر چند لمحات یا سیکنڈز میں خون کی گردش معمول پر آنے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے
*وجوہات*
پانی کی کمی
بیشتر افراد کو اس مسئلے کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔
جب آپ ڈی ہائیڈریشن کے شکار ہوتے ہیں تو جسم کے لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور بیٹھ کر اٹھنے کے بعد سر چکرانے لگتا ہے۔
*بہت تیزی سے اٹھنا*
اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ جسمانی پوزیشن کے مطابق بلڈ پریشر بدلتا رہتا ہے تاکہ توازن برقرار رہ سکے۔
جب جسم کسی مخصوص پوزیشن سے مطابقت پیدا کرلیں اور اچانک اسے بدل دیا جائے تو یہ جسمانی نظام کے لیے ایک دھچکے کا کام کرتا ہے اور کچھ لمحات کے لیے دماغ کو خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے
*امراض قلب اور دیگر بیماریاں*
چونکہ یہ مسئلہ بلڈ پریشر سے جڑا ہوتا ہے تو امراض قلب کے شکار مریضوں میں یہ بہت عام ہوتا ہے۔
اس سے ہٹ کر تھائی رائیڈ امراض، ذیابیطس اور خون کی کمی جیسے امراض سے متاثر افراد کو بھی اس کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔
*بچنا کیسے ممکن ہے؟*
اس کے لیے آرام سے اٹھیں، جب بیٹھے ہوں تو زیادہ دیر تک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر مت بیٹھیں، ایک جگہ ساکت بیٹھنے سے گریز کریں بلکہ ٹانگوں کو حرکت دیتے رہیں تاکہ خون کا بہاؤ برقرار رہے۔
اگر اکثر کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ وہ وجہ کا تعین کرکے علاج تجویز کرسکے۔
Be the first to know and let us send you an email when غریب ھمدرد دواخانہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.