22/06/2025
"کیا آپ یا آپ کے بچے صحیح طریقے سے بیٹھ کر پڑھتے ہیں؟"
ہماری پہلی عوامی آگاہی ویڈیو!
طاہر محمود صابر (آپٹومیٹریسٹ، وہاڑی آئی کیئر)
کیا آپ کا بچہ صحیح انداز میں بیٹھ کر پڑھتا ہے؟
جانیں غلط بیٹھنے کے نقصانات اور سیدھی بیٹھنے کے فوائد۔
📚 صحت مند بیٹھنے کا انداز، روشن مستقبل کی ضمانت!
ٓداب
📢 اگاہی تحریر (نقصانات اور فوائد الگ الگ):
کیا آپ یا آپ کے بچے صحیح انداز میں بیٹھ کر پڑھتے ہیں؟
میں ہوں ڈاکٹر طاہر محمود صابر، آپٹومیٹریسٹ،
اور اس ویڈیو میں ہم بات کریں گے صحیح اور غلط اندازِ نشست پر۔
🔴 غلط بیٹھنے کے نقصانات:
مسلسل جھک کر بیٹھنے سے کمر اور گردن کے پچھلے حصے میں درد پیدا ہوتا ہے۔
آنکھوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، اور بینائی کمزور ہو سکتی ہے۔
جھک کر پڑھنے سے توجہ متاثر ہوتی ہے، اور پڑھائی میں دل نہیں لگتا۔
مسلسل دباؤ کے باعث بچوں کو عینک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
🟢 سیدھا بیٹھنے کے فوائد:
بچہ زیادہ دیر تک آرام دہ انداز میں پڑھ سکتا ہے۔
کمر اور گردن کو سپورٹ ملتی ہے، اور درد سے بچاؤ ہوتا ہے۔
آنکھوں پر دباؤ نہیں پڑتا، اس لیے بینائی بہتر رہتی ہے۔
پڑھائی میں دل لگتا ہے اور ذہنی توجہ برقرار رہتی ہے۔
📌 یاد رکھیں:
صحیح انداز میں بیٹھنے کی عادت، نہ صرف جسمانی صحت کا تحفظ کرتی ہے بلکہ بچوں کی نظر، ذہن اور سیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔
اگلی ویڈیو میں کسی اور مفید مشورے کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوگی۔