06/07/2023
آج کل کوک کے خلاف سوشل میڈیا مہم بڑی زورو شور سے چلائی جارہی ہے جو کہ اچھی بات ہے لیکن تمام کولڈ ڈرنک اتنے ہی نقصان دہ ہیں جتنی کوک۔ لہذا تمام کولڈ ڈرنکس اور آرٹیفیشل جوسز اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی سے نکال دیں اگر آپ اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو صحتمند بنانا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ کی جیب کولڈ ڈرنک پینے کی اجازت دیتی ہے تو انہیں چھوڑ کر تازہ پھل اور تازہ جوس اور روایتی شربت کو عام کریں۔