27/11/2023
ہرقسم کی کھانسی کا علاج :
بلغمی مزاج کی کھانسی ،بلغم کی زیادتی سے ہوتی ہے سفید اور رقیق بلغم پیدا ہوتا ہے اخراج بڑی مشکل سے ہوتا ہے ۔جسم اکثر ٹھنڈا رہتا ہے اور اکثر زکام کی صورت رہتی ہے۔قارورہ کا رنگ سفید اور زیادہ ہوتا ہے اور پاخانہ غیر ہضم شدہ ہوتا ہے کھانسی کی زیادتی سے اکثر دل گھبراتا ہے بار بار کھانسی سے سینہ میں درد ہوتا ہے اور چوٹ سی محسوس ہوتی ہے بعض اوقات قے آجاتی ہے اگر مزمن صورت ہو جا ئے تو کالی کھانسی بن جاتی ہے۔
علاج: کاکڑا سنگھی ۔دارچینی ۔تخم پیاز ۔ ہموزن پیس لیں 1تا2ماشہ تک ہمراہ پانی نیم گرم لیں۔
صفراوی کھانسی۔چہرے اور قارورہ کا رنگ زردی مائل، بلغم رقیق اور گاڑھا ملا جلا ہوتا ہے اس کھانسی کا تعلق پھیپھڑوں کی غشا مخاطی سے ہوتا ہے اور غدد کے افعال میں خرابی پیدا ہو جایا کرتی ہے گلے میں سوزش اور کبھی جی متلاتا ہے پیٹ میں مروڑ کی صورت ہو جایا کرتی ہے پیشاب میں بعض اوقات جلن سی محسوس ہوتی ہے زیادتی کی صورت میں ضعف قلب ہو جایا کرتا ہے۔
علاج : بادام مقشر90گرام ۔ست ملٹھی 10گرام۔ گوند کیکر 10 گرام پیس لیں خوراک 1تا3 ماشہ ہمراہ پانی3دفعہ دن میں دیں۔
سوداوی کھانسی: اس میں چہرہ کا رنگ سرخ قارورہ کا رنگ سرخ ،خشکی ،قبض کی زیادتی اور پیٹ میں ریاح کی کثرت ،دل کا گھبرانا ، نبض کا تیز چلنا ،حرارت ہو جانا ، بلغم کا غلیظ ہو جانا اور یہ آسانی سے خارج نہیں ہوتی ۔
علاج :گل بانسہ اگر نہ ملے تو برگ بانسہ ڈال لیں 80 گرام ۔گل بنفشہ 50 گرام ۔بادیان 30گرام پیس کر سفوف بنا لیں،1تا3ماشہ تک دن مین 3بار ہمراہ پانی دیں۔