Dr.Roman Wazir medical specialist, Sholam model hospital

Dr.Roman Wazir medical specialist, Sholam model hospital working as medical specialist in District Head quarter hospital Wana south Waziristan lower

16/12/2023

Situation in ghaza

11/08/2023

کن کن امراض میں چاول کھانے پر پابندی ہونی چاہئے؟
اس بابت، اس مضمون کے شروع ہی میں، میں آپ سب پر واضح کرتا چلوں کہ”دنیا میں ایک بھی ایسی بیماری نہیں، جس میں چاول کھانے پر پابندی ہو“۔جی ہاں,آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا؛ شوگر، بلڈ پریشر، دل، جوڑوں، سینے اور گردوں کے امراض میں مبتلا مریض روزانہ چاول کھا سکتے ہیں۔اس سائنٹیفک حقیقت کے باوجود پرہیز بتاتے وقت تمام لوگوں، حتیٰ کہ ڈاکٹروں کا نزلہ بھی ”چاولوں“ پر ہی گرتا ہے اوراکثر ڈاکٹر حضرات دیگر نامعقول پرہیز بتانے کے ساتھ ساتھ ہر مریض پر چاول کے استعمال پر پابندی لگانا اپنافرض سمجھتے ہیں۔ہاں، ایک ایسی بیماری موجود ہے جس میں مریض پر گندم اور اس سے بنی ہوئی تمام اشیاء کے استعمال پرمکمل پابندی ہوتی ہیں جسے ہم Celiac disease کہتے ہیں؛ مگر ایسی کسی بیماری کا کوئی وجود نہیں، جس میں چاول کھانے پر پابندی ہو۔ اگر چاول کا استعمال اتنا ہی خطرناک ہوتا جتنا کہ عام لوگ اور طبیب حضرات سمجھتے ہیں تو اُن علاقوں، مثلاً چین،جاپان،انڈونیشیا اور دیگر مشرقِ بعید (Far East)ممالک میں رہنے والے لوگ جو دن رات چاول ہی کھاتے ہیں اور ان میں سے اکثر لوگ گندم اور مکئی کی روٹی سے ناواقف ہیں وہ بیچارے شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں کیا کھاتے۔
لہٰذا عمومی طور پر عوام الناس اورخصوصی طور پر تمام ڈاکٹر حضرات سے میری یہی گزارش ہے کہ کسی بھی مریض پراور کسی بھی مرض میں چاول کھانے پرپابندی لگاکر مریض پرظلم نہ کریںاور غلط پرہیز بتا کراپنی آخرت خراب نہ کریں۔
بلکہ بوڑھےیا ضعیف لوگوں کیلئے، جنکے دانت نہیں ہوتے، انکے لئے تو چاول ایک بڑی نعمت ہیں۔چارسدہ کے بڑے چاول (غٹے رجے)، دیگ کے چاول یا کابلی پلاؤ میں تھوڑی دہی ڈال کر انگلیوں سے خوب نرم کرکے انہیں کھلائیں، زیادہ چبانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔۔
تو آخر چاول کا استعمال مسئلے کیوں بناتا ہے؟۔دیکھئے،لوگ جب چاول کھانے بیٹھتےہیں تو چاول کی غوری کی غوریاں کھا جاتے ہیں اور جب بسیار خوری کی وجہ سے بد ہضمی ہوتی ہے تو الزام چاولوں کو دیتے ہیں اور اسی بسیار خوری کی وجہ سے وہ دن بدن موٹے ہوتے جاتے ہیں۔مسئلہ چاولوں میں نہیں ‘‘بسیار خوری’’ میں ہے جو شوگر، بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔موٹاپے سے بچنے کے سلسلے میں میں سب سے یہی درخواست کرتا ہوں کہ اپنے کھانے کی پلیٹوں کا سائز چھوٹا کریں۔ہماری چاول کی کھانے کی پلیٹ

11/08/2023

پرہیز کا ایشو:
آجکل ہمارے ہر قسم کےمریضوں کی زندگی کھانے پینے کے بارے میں ڈاکٹروں اور مریض کے اہلِ خانہ اور دوست احباب کے تجویز کردہ غلط پرہیز کے ہاتھوں اجیرن ہو کر رہ گئی ہے اور انکی Quality of life شدید متاثر ہو رہی ہے۔دیکھئے، ڈاکٹر حضرات جو بھی بات اپنے مریضوں کو انکی بیماری اور اسکے پرہیز کے بارے میں بتاتے ہیں، وہ ڈاکٹروں کی کہی ہوئی ہر بات پر آنکھیں بند کر کے یقین کر لیتے ہیں اور انکے بتائے ہوئے پرہیز پر ‘‘Religiously’’ عمل کرناشروع کر دیتے ہیں۔ہم سب ڈاکٹروں کو یہ بات اچھی طرح سے ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ ہم ہر اس بات کا جو ہم مریضوں سے کرتے ہیں اور اس دوائی کا جو ہم انہیں تجویز کرتے ہیں،اِس دنیا اور آخرت میں جواب دہ ہیں۔اسلئے ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ جو بات بھی مریض سے کریں سوچ سمجھ کر کریں اورصرف وہی بات کریں جو سائنسی اور طبی بنیادوں پر ثابت شدہ ہو(اسی کو ہم Evidence based medicine کہتے ہیں)۔اس مد میں میں جو ایک بات سب کو کرتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ‘‘بغیر علم کسی کو کوئی مشورہ دینا گناہ کا کام ہے’’۔ اور اگر کوئی ڈاکٹر علم کے ہوتے ہوئے بھی،کوئی غلط بات کہے(مثلاً غلط پرہیز بتائے) تو وہ دگنا قصوروار ٹھہرتا ہے اور شاید اپنے مریض کے ساتھ شدید خیانت کا مرتکب ہوتا ہے۔(جاری ہے)

30/07/2023

آجکل ہسپتالوں میں neurotoxic سانپ کے کاٹے کے کیسز بھی آ رہے ہیں جن میں سانپ کے کاٹنے کے 8 سے 10 گھنٹے کے اندر بازو اور ٹانگیں (دونوں طرف) مفلوج ہونا شروع ہو جاتی ہیں، جسم میں دردیں ہو سکتی ہیں اگرچہ لازمی نہیں، مریض کے ہوش کافی دیر تک سلامت رہتے ہیں، اعصاب کا فالج چند گھنٹوں میں سانس کے مسلز کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جس سے جسم میں آکسیجن کی شدید کمی اور جلد ہی موت واقع ہو سکتی ہے.
اس قسم کے neurotoxic سانپ کا سایز چھوٹا ہوتا ہے اور ممکن ہے کہ اس کے کاٹنے سے درد نا ہو اس لیے مریض کو یاد نہیں بھی ہو سکتا کہ اسے کسی چیز نے کاٹا تھا بہرحال بارش کے پانی میں کھیتوں میں جانے یا گھر میں سیلابی پانی آنے کی ہسٹری ہو سکتی ہے
اس بیماری کو دماغی فالج یا اعصابی کمزوری سمجھ کر ہسپتال لے جانے میں تاخیر ہو سکتی ہے جو خطرناک ہو سکتا ہے.
ایسے مریض کو فوری طور پر اسپتال لے جا کر سانپ کے کاٹے کا ٹیکہ لگوانا چاہیے. یہ ٹیکہ صرف بڑے ہسپتالوں میں دستیاب ہے اور ڈرپ کی صورت میں لگتا ہے، عام میڈیکل سٹور یا کلینک پر نا تو دستیاب ہوتا ہے نہ ہی لگایا جانا چاہیے. اس صورتحال میں مریض کی طبیعت اور اس کے سانس کے مطابق اسے ventilator پر ڈالنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جو بڑے ہسپتالوں میں ہی دستیاب ہے. بروقت علاج کی صورت میں مریض دو سے تین دن میں ventilator سے اتارا جا سکتا ہے اور مکمل صحت یاب ہو کر ان شاءاللہ تعالیٰ گھر جا سکتا ہے
کہنے کی بات یہ ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے موسم میں اس بیماری کے امکان کو ضرور ذہن میں رکھیں اور متاثرہ شخص کو بروقت علاج کے لیے لایٔے تاکہ اللہُ کریم کے حکم اور اللہُ کریم کی دی ہوئی صلاحیتوں سے قیمتی جانیں بچائی جا سکیں. شکریہ

29/07/2023

پرہیز کا ایشو:
آجکل ہمارے ہر قسم کےمریضوں کی زندگی کھانے پینے کے بارے میں ڈاکٹروں اور مریض کے اہلِ خانہ اور دوست احباب کے تجویز کردہ غلط پرہیز کے ہاتھوں اجیرن ہو کر رہ گئی ہے اور انکی Quality of life شدید متاثر ہو رہی ہے۔دیکھئے، ڈاکٹر حضرات جو بھی بات اپنے مریضوں کو انکی بیماری اور اسکے پرہیز کے بارے میں بتاتے ہیں، وہ ڈاکٹروں کی کہی ہوئی ہر بات پر آنکھیں بند کر کے یقین کر لیتے ہیں اور انکے بتائے ہوئے پرہیز پر ‘‘Religiously’’ عمل کرناشروع کر دیتے ہیں۔ہم سب ڈاکٹروں کو یہ بات اچھی طرح سے ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ ہم ہر اس بات کا جو ہم مریضوں سے کرتے ہیں اور اس دوائی کا جو ہم انہیں تجویز کرتے ہیں،اِس دنیا اور آخرت میں جواب دہ ہیں۔اسلئے ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ جو بات بھی مریض سے کریں سوچ سمجھ کر کریں اورصرف وہی بات کریں جو سائنسی اور طبی بنیادوں پر ثابت شدہ ہو(اسی کو ہم Evidence based medicine کہتے ہیں)۔اس مد میں میں جو ایک بات سب کو کرتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ‘‘بغیر علم کسی کو کوئی مشورہ دینا گناہ کا کام ہے’’۔ اور اگر کوئی ڈاکٹر علم کے ہوتے ہوئے بھی،کوئی غلط بات کہے(مثلاً غلط پرہیز بتائے) تو وہ دگنا قصوروار ٹھہرتا ہے اور شاید اپنے مریض کے ساتھ شدید خیانت کا مرتکب ہوتا ہے۔(جاری ہے) copied

Address

District Head Quarter Hospital Wana South Waziristan Lower
Wana

Telephone

+923018856431

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Roman Wazir medical specialist, Sholam model hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Roman Wazir medical specialist, Sholam model hospital:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category