Dua Welfare Drugs Center Zhob Balochistan

Dua Welfare Drugs Center Zhob Balochistan Dua welfare Drugs Center Balochistan is a Social Walfare anti- Drugs organization working across the

🧠💔 نفسیاتی دباؤ دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے — تحقیقحال ہی میں کی جانے والی ایک سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئ...
03/08/2025

🧠💔 نفسیاتی دباؤ دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے — تحقیق

حال ہی میں کی جانے والی ایک سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نفسیاتی دباؤ (Psychological Stress) صرف ذہنی صحت ہی نہیں بلکہ دل اور دماغ کے لیے بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جو افراد مسلسل ذہنی دباؤ، پریشانی یا افسردگی کا شکار رہتے ہیں، ان کے جسم میں سوزش (inflammation)، بلڈ پریشر میں اضافہ اور ہارمونی نظام میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے، جو بالآخر دل کی بیماریوں (Heart Disease) اور فالج (Stroke) کا سبب بن سکتے ہیں۔
تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ تناؤ جسمانی طور پر دل کی شریانوں کو متاثر کرتا ہے، اور خون کی روانی میں رکاوٹ ڈال کر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

✅ احتیاط کا پیغام:
روزمرہ زندگی میں ذہنی سکون، نیند، ورزش اور مثبت سوچ اپنانا دل اور دماغ دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

03482413507 03136368254

12/07/2025
07/07/2025

دعا ویلفیئر ڈرگ سینٹر منشیات ہسپتال ژوب میں آج پھر میوزک پروگرام
03482413507
03136368254

انسداد منشیات کا عالمی دن؛ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے زیراہتمام آگاہی واکژوب (آئی این پی) انسداد منشیات کے خ...
26/06/2025

انسداد منشیات کا عالمی دن؛ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے زیراہتمام آگاہی واک

ژوب (آئی این پی) انسداد منشیات کے خلاف عالمی دن (چھبیس جون) کی مناسبت سے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے زیر اہتمام جیل روڈ پرآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر منشیات کے خلاف نعرے درج تھے۔ واک کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ژوب زون رستم مندوخیل نے کی، جبکہ ایکسائز آفیسر معظم بیگ، بازار یونین ژوب ڈویژن کے صدر ملک گل زمان ناصر، صدر بازار یونین عبدالجبار عرف تور مندوخیل، عادی منشیات اسپتال کے سربراہ عبدالحمید مردانزئی، دعا منشیات بحالی سینٹر کے سربراہ شیخ عجب خان مندوخیل، صحافی رفیع اللہ مندوخیل، قبائلی رہنماوؤں بابو گل ناصر، دولت خان مندوخیل، عبدالرحمن خروٹی، عبدالطیف شیرانی، انسپکٹرز محمد نعیم ناصر، عبداللہ کاکڑ، سٹینوگرافر قطب مندوخیل اورعبدالمالک اپوزئی نے بھی شرکت کی۔

واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی سطح پر انسداد منشیات کا دن منانے اور واک، سیمینار کے انعقاد کا مقصد معاشرے، خصوصآ نوجوان نسل میں منشیات کے مہلک اثرات سے متعلق شعور واگہی بیدار کرنا اور اس معاشرتی لعنت کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ژوب میں قائم دو بحالی مراکز عادی منشیات اسپتال اور دعا بحالی سینٹر کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں نشے کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی لت نہ صرف ایک فرد کی زندگی کو تباہ کرتی ہے بلکہ پورے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناسور کے جڑ سے خاتمے کے لیے نہ صرف حکومتی سطح پر، بلکہ معاشرے کا ہر طبقےاسے اپنی اخلاقی اور سماجی ذمہ داری سمجھ کر کردار ادا کریں۔ مقررین نے والدین، اساتذہ کرام، دینی علماء، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی، کہ وہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت انہیں صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔ نیز منشیات فروشوں اور اس گھناؤنے و مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز، موثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا، تاکہ ایک پُرامن، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دیا
03482413507
03136368254

26/06/2025
26/06/2025

Dua bahali drug cantar zhob Balochistan
03482413507
03136368254

شکریہ ڈاکٹر نور محمد مندوخیلدعا بحالی ویلفیئر ڈرگ سنیٹر ژوب مریضوں کےلیے اپنے مدد سے 💊ادویات دیا ہم ہسپتال کے طرف سے ڈاک...
15/06/2025

شکریہ ڈاکٹر نور محمد مندوخیل
دعا بحالی ویلفیئر ڈرگ سنیٹر ژوب مریضوں کےلیے اپنے مدد سے 💊ادویات دیا ہم ہسپتال کے طرف سے ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہسپتال کے ساتھ تعاون کیا ۔۔۔
03482413507
03136368254

"ژوب شیرانی پولیس کے تمام سب انسپکٹروں کو پروموشن ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی محنت، دیانتدار...
05/06/2025

"ژوب شیرانی پولیس کے تمام سب انسپکٹروں کو پروموشن ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی محنت، دیانتداری اور خدمات کو سراہتے ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں.. صدر دعا بحالی ویلفیر ڈرگ سنٹر ژوب شیخ عجب خان مندوخیل

24/05/2025

آج ڈاکٹر زین دین صاحب نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے انچارج اسرار احمد مردان زی صاحب نے دعا بحالی ویلفئر ڈرگ سنٹر ژوب کے مریضوں کے ٹی بی کے ٹیسٹ کیا صدر دعا بحالی ویلفئر ڈرگ سنٹر شیخ عجب خان مندوخیل ان کا شکریہ ادا کرتے

Address

نیو شیخان آبادی ژوب (بلوچستان)
Zhob

Telephone

+923482413507

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dua Welfare Drugs Center Zhob Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share