04/14/2026
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد، عثمان باغ میں پولیس کی بھاری نفری نے افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کی رجسٹریشن کے بعد انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مزید کارروائی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔