Sehat sahulat

  • Home
  • Sehat sahulat

Sehat sahulat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sehat sahulat, Medical and health, .

*قرآن مجید میں سونٹھ کی تعریف اور سونٹھ کے 7 حیران کن فائدے*قُرآن مجید کتاب الہی ہے اور اہل ایمان کو معلوم ہے کہ اس کتاب...
13/07/2024

*قرآن مجید میں سونٹھ کی تعریف اور سونٹھ کے 7 حیران کن فائدے*
قُرآن مجید کتاب الہی ہے اور اہل ایمان کو معلوم ہے کہ اس کتاب میں کوئی شک نہیں ہے اور سونٹھ کے متعلق اللہ رب العزت قُرآن مجید میں فرماتا ہے۔۔۔ "جنت میں انہیں ایسے بھرے ہُوئے پیالے پلائے جائیں گے جن میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی۔" قران مجید میں اس کا ذکر سورہ الدھر کی آیت نمبر17 میں ہوا ہے، اللہ تبارک تعالی نے جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کے حوالے سے ارشاد فرمایا ہے کہ
وَیُسْقَوْنَ فِیْھَا کَاْسًا کَانَ مِزَاجُھَا زَنْجَبِیْلًا
اور وہاں ان کو ایسی شراب (بھی) پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی۔۔ طب نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں حضرت ابو سعید خذری رضی اللہ تعالیٰ سے ایک حدیث نقل ہے کہ روم کے بادشاہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تحفے میں سونٹھ کی ٹوکری بھیجی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ٹوکری میں سے سونٹھ کا ایک ایک ٹکڑا صحابہ رضی اللہ عنہم میں تقسیم کیا اور جناب ابو سعید خذری رضی اللہ کو بھی اس کا ایک ٹکڑا کھانے کو دیا۔
ادرک کی افادیت میں کسی کو بھی کوئی شک نہیں اور ادرک کو اگر سُوکھا لیا جائے یعنی خشک کر لیا جائے تو اس کی تاثیر اور فائدے مزید بڑھ جاتے ہیں اور سُوکھے ہُوئے ادرک کو عربی میں زنجبیل اور اُردو میں سونٹھ کہا جاتا ہے اور علم طب میں اسے اکسیر کا درجہ دیا جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں سونٹھ کے 7 ایسے فائدے شامل کیے جارہے ہیں جنہیں جدید میڈیکل سائنس اپنی تحقیقات میں ثابت ہوتا دیکھ چُکی ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے
جسم میں فاضل چربی آج کے زمانے کی ایک بڑی بیماری ہے جس کا شکار دُنیا کے بے شمار لوگ ہیں اور اس کی بڑی وجہ خوراک میں بے احتیاطی اور جسمانی نقل و حرکت کا نہ ہونا ہے لیکن اگر سونٹھ کو اپنی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو یہ آپ کو وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی کیونکہ سونٹھ نظام انہظام کے افعال کو بہتر بناتی ہے اور جسم میں فاضل چربی کو پگھلاتی ہے اور خون میں گلوکوز کو کم کرتی ہے۔
علم طب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سونٹھ جسم کے میٹابولیزم کو تیز کرتی ہے جس سے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس میں شامل تھرموجینک خصوصیات جسم میں چربی کے جذب ہو کر جمنے کے عمل کو روکتے ہیں اور یہ بلاوجہ کی بھوک کا خاتمہ کرتی ہے اور پیٹ کو بھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
*کولیسٹرول کم کرتی ہے*
جسم میں کولیسٹرول کا بڑھنا ایک میٹابولک سینڈرم ہے جو تمام بڑی اور خطرناک بیماریوں کو پیدا کرتا ہے خاص طور پر دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی لاعلاج بیماریوں کا بڑا سبب کولیسٹرول کا بڑھنا ہے, اور میڈیکل سائنس کی کئی تحقیقات کے نتائج کے مطابق سونٹھ کا استعمال جسم میں بُرے کولیسٹرال کو ختم کرتا ہے اور ٹریگلروسیرائیڈ ( خون میں ایک قسم چکنائی) کا لیول نارمل رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
ایک تحقیق میں ہائی کولیسٹرول کے وہ مریض جنہیں 3 گرام سونٹھ روزانہ کھلائی گئی اُن میں دیکھا گیا کہ کولیسٹرول کے لیول میں دُوسرے مریضوں کی نسبت تیزی سی کمی پیدا ہُوئی اس لیے اگر آپ کولیسٹرول سے پریشان ہیں تو 3 گرام سونٹھ کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیں۔
*بدہضمی*
بدہضمی جسم کی قوت مدافعت کو انتہائی نقصان پہنچاتی ہے اور ایک تکلیف دہ بیماری ہے مگر سونٹھ اس کا علاج ہے کیونکہ یہ پیٹ درد اور دائمی بد ہضمی کو ختم کرتی ہے اور اگر اسے کھانے سے پہلے کھا لیا جائے تو یہ خوراک کے ہضم ہونے کے عمل کو 50 فیصد تک تیز کر دیتی ہے۔
*ماہورای کی درد*
طب ایوردیک اور یونان میں سونٹھ کو صدیوں سے بہت سی دردوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے خاص طور پر خواتین میں ماہواری کی درد کے لیے سونٹھ کسی اکسیر سے کم نہیں اور میڈیکل سائنس کی ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو خواتین روزانہ 1 گرام سونٹھ استعمال کرتی ہیں اُنہیں ماہواری کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
*بلڈ شوگر*
یہ موذی مرض ایلوپیتھی میں ابھی تک لا علاج ہے جس کا فائدہ شوگر کنٹرول کرنے والی ادویات بنانے والی کمپنیاں اربوں ڈالرز کما کر حاصل کر رہی ہیں لیکن اس کا قُدرتی اور سستا علاج کئی جڑی بوٹیوں میں ہے اور سونٹھ بھی ایک ایسی جڑ ہے جو خون میں بڑھی ہُوئی گلوکوز کو نارمل کرنے میں انتہائی مُفید ثابت ہوتی ہے۔
ذیابطیس کے مریض اگر 2 گرام سونٹھ کے پاوڈر کو نیم گرم پانی میں تھوڑے نمک کے ہمراہ مکس کرکے روزانہ پینا شروع کر دیں تو یہ جہاں اُن کی سارے جسم کی صحت کو فائدہ دے گا وہاں اُنہیں ذیابطیس کو کنٹرول میں رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔
سوزش کا علاج
جسم میں کسی بھی اعضا میں سوزش اُس عضو کی کارکردگی کو بُری طرح متاثر کرتی ہے لیکن سونٹھ کو نمک کے ساتھ مکس کر کے استعمال کیا جائے تو یہ سوزش پر جادوئی اثرات پیدا کر کے اسے ختم کرتی ہے خاص طور پر جوڑوں کی سوزش اور یوریک ایسڈ کے بڑھنے سے انگلیوں پر پیدا ہونے والی سوزش کو ختم کرتی ہے اور اگر سوزش کسی چوٹ کی وجہ سے پیدا ہو تو یہ اُس کا بھی بہترین علاج ہے۔
متلی اور صبح کی بے چینی
حاملہ خواتین جنہیں صبح کے وقت متلی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور مارننگ سیکنس کے مسائل کا شکار ہوتی ہیں سونٹھ اُن کے لیے انتہائی مفید دوا ہے اور اگر وہ آدھی چائے کی چمچ سونٹھ کے پاوڈر میں تھوڑا شہد اور نیم گرم پانی مکس کرکے پی لیں. تو یہ محلول اُن کو توانا اور صحت مند رکھنے کے لیے کافی ہے۔ #

14/09/2023

گوند سہانجنہ
سہانجنہ بھی ایک عظیم النفع دوا ہے۔ جس کے استعمال سے مختلف بیماریوں کے کامیاب علاج کئے جا سکتے ہیں ۔
سہانجنہ وہ درخت ہے جس کی موٹی لکڑی کو... کاٹ کر رکھ لیں... تو وہ کئ سال تک نہیں سوکھتی....
چہرے کو سالوں جھریوں سے پاک رکھوں گا....
تمہارے جوڑوں کو کھڑکنے نہیں دوں گا...
جلد کو ڈھلکنے نہیں دوں گا....
ایک وضاحت
اس درخت کے تنے سے گوند نکلتی ہے جیسے گوند ببول کا نکلتا ہے ۔
جب گوند نکلتا ہے تو سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ نکلنے کے بعد ہوا لگنے سے ہلکا کریمی رنگ کا ہوتا ہے... پھر مزید کچھ وقت بعد خاکی ہونے لگتا ہے....اس کے بعد تیز سرخ بھی ہوتا ہے کچھ وقت کیلئے.... پھر آہستہ آہستہ مختلف رنگ تبدیل کرتا ہے۔ سرد بلغمی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے ۔
کمال کی چیز

1....جریان
لیکن وہ جريان جو پانی کی طرح ہونے کی وجہ سے بہتا ہو... یا مادہ کو کچھ دن روک کر رکھنے والی تھیلیاں اپنا کردار ادا کرنے سے... انکاری ہوں تو اس کیلئے یہ مرکب بہترین ہے
گوند سہانجنہ 100 گرام
الائچی خورد 10 گرام
باریک پیس کر 250 ملی گرام کے کیپسول بھر لیجیے
خوراک...
ایک کیپسول صبح دوپہر شام بوقت ضرورت دو کیپسول صبح و شام

2...لیکوریا
وہ لیکوریا جو کمزوری سے ہو. رحم بہت کمزور ہو گیا ہو.. حمل بھی نہ ہو رہا ہو تو
معاونت کیلئے لاجواب مرکب ہے. خواتین کی کمزوری. خون کی کمی وغیرہ کو دور کرنے کے لیے بھروسے کا مرکب ہے
گوند سہانجنہ... 100 گرام
گوند کیکر.... 50 گرام
اسگندھ کھار 5 گرام
فولاد سادہ 5 گرام
باریک کر کے 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیجیے
ایک ایک کیپسول صبح دوپہر شام استعمال کیجئے کھانے سے گھنٹے بعد

3... کمر کا درد.. جوڑوں کے درد
خصوصاً وہ کمر دردآور جوڑ درد جو ہڈیوں کے درمیان روغن کے کم ہونے کی وجہ سے ہو
کیلئے بہترین مرکب ہے
گوند سہانجنہ 100 گرام
گوند کیکر 50 گرام
اسگندھ سفوف 50 گرام
کوار گندل گودہ 100 گرام
نشاستہ گندم خالص 150 گرام
سب کو باریک کر کے
دیسی گھی حسب ضرورت لیکر حلوہ بنا لیجیے
صبح ناشتہ کیجئے 30 سے 50 گرام ہمراہ نیم گرم دودھ... زیادہ مسئلہ ہو تو شام کو بھی ایک خوراک لیجیے

🔹سہانجنا، مورنگا ہر ایک حصہ کے فوائد
پتے پھول پھل چھال گوند
بے شمار بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے اور یہ ایک بہترین غذائی ٹانک ہے ۔ اس کے پتے ،جڑیں،پھول ، بیج ، گوند اور چھال میں موجود انٹی بیکٹریل اجزاء کئی بیماریوں کے علاج میں انتہائی مدد گار ہیں ۔ کینسر ، ایڈز اور یرقان وغیرہ جیسی متعدی بیماریوں کے خلاف بہترین قوت مدافعت پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے ۔
افعال و استعمال ۔ مورنگا کے پھولوں پتوں گوند اور جڑوں کو سرد بلغمی امراض میں مدتوں سے استعمال ہو رہا ہے۔

نیوٹریشن کے لحاظ سے مورنگا کی اہمیت:-
نیو ٹرین ویلیو کے حساب سے اگر مورنگا کا جائزہ لیا جائے تو ثابت ہو جاتا ہے کہ غذائیت کے اعتبار سے کوئی دوسرا درخت یا پودا اس کا مقابلہ نہیں کرتا۔
مورنگا کے پتوں کے 100 گرام پوڈر میں
پروٹین کی مقدار دودھ اور دہی کی نسبت 2 گنا سے زیادہ ہے
وٹامن سی کی مقدار 7 عدد سنگتروں سے زیادہ ہے
وٹامن اے کی مقدار گاجر کی نسبت 4 گنا سے زیادہ ہے۔
آئرن کی مقدار بادام کی نسبت 3گنا زیادہ ہے۔
وٹامن ای کی مقدار پالک کی نسبت 3گنا سے زیادہ ہے۔
مورنگا انسان دوست کسان دوست اور غریب پرور درخت ہے۔
مورنگا میں بے پناہ شفائی خصوصیات پائی جاتی ہیں جدید تحقیق کے مطابق مورنگا سے سینکڑوں بیماریوں کاعلاج کامیابی سے کیا جا سکتا ہے۔ ایور وید ک طریقہ علاج میں 300 بیماریوں کا علاج مورنگا سے کیا جاتا ہے۔
مورنگا کے پتے انسانوں اور جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ غذائی قلت دور کرنے کیلئے مورنگا کادرخت ایک بہتریں حل ہے۔

غذائی اہمیت:-
مورنگا کے پتوں کا 50گرام سفوف پورے دن کی غذائی ضروریات کیلئے کا فی ہے اورجسم میں غذائیت کے مختلف اجزائ کی کمی نہیں ہوتی۔ گوشت اور پھلوں جیسی مہنگی خوراک کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس سے ایک غریب آدمی آسانی سے اپنی غذائی ذروریات پوری کر سکتا ہے۔اپنے آپ کو صحت مند اور توانا رکھ سکتا ہے اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
مورنگا کے درخت کا ہر حصہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ہر حصے کو غذا کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اسکے پھولون کی ڈوڈیوں کو عام طور پر سے گوشت کے ساتھ پکاکر بہت لزیز سالن تیار ہوتا ہے جسے تقریبًا پاکستان کے تمام علاقوں میں رغبت سے کھایا جاتا ہے۔

طبی لحاظ سے مورنگا کی اہمیت۔
مورنگا کے خشک پتوں کا سفوف 10گرام روزانہ استعمال سے جھوٹھی بھوک، پیاس ختم ہوجاتی ہےجس سے موٹاپا ختم کرنے اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
شوگر کنٹرول کرنے اور شوگرکی وجہ سے جسمانی کمزوریون کودور کرنے کیلئے مورنگا کے خشک پتوں کا سفوف بطور فوڈ سپلیمنٹ بہت کار آمد ہے۔
مورنگا کے پتوں کا پانی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے اور بےچینی کو ختم کرتا ہے۔
مورنگا کے پتے اسہال پیچش اور قولون کے ورم کیلئے مستعمل ہیں
اسکے پتوں کا جوس گاجر کے جوس کے ساتھ ملا کر پیشاب آور کے طور پر مستعمل ہے۔
پتوں کاجوس جلد کیلئے بطور اینٹی سیپٹک یا جراثیم کش استعمال کیا جاتا ہے۔
پتوں کاجوس سوزاک کی بیماری کیلئے مفید ہے۔
تازہ پتوں کی پلٹس بناکر غدودی سوزش یا گلٹی ختم کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
اس کے پتے بخار ، گلے کی سوزش، آنکھوں اور کانوں کی انفیکشن کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔
سکروی اور میوکس ممبرین یالعابدار جھلی (غشائے مخاطی) کی سوزش کیلئے اس کے پتے مستعمل ہیں۔
پتوں کا استعمال خواتین کے دودھ میں اضافہ کرتاہے، اور خون کی کمی کیلئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں
مورنگا بڑھاپے کے اثرات کو سلو اور کم کرتا ہے کیونکہ یہ اینٹی ایجنگ Antiagingخصوصیات کا حامل ہے.
بے شمار طبی فوائد
دوا کے ساتھ ساتھ غذا کے طور پر بھی کاربوہائیڈ ریٹ،پروٹین،فائبر،وٹامنز اورمنرلزسے بھرپورسہانجنہ زبردست غذائی افادیت کی حامل ہوتی ہیں۔اسکے پتے،پھول اورپھل سبزی کے طورپراستعمال کیے جاتے ہیں۔سہانجنہ کے پودے کے تمام حصوں میں قدرت نے شفابخش صلاحیت رکھی ہے۔
اسکے پتوں میں خصوصاً متعدد طبی خواص اورآئرن کے اجزاء پائے جاتے ہیں۔اسکاسوپ بہت طاقتور ہوتاہے۔شیرخواربچوں سے لے کربزرگوں تک یہ سبزی بڑی کارآمد اورصحت بخش ثابت ہوتی ہے۔
اگر آپ اس سبزی سے ناواقف ہیں تو اسکے لامحدود فوائد میں سے چند فوائد جاننے کے بعد اسے اپنی خوراک کاحصہ ضرور بنائیں گے۔

1۔ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لئے سہانجنہ بے حد مفید ہے۔اسے اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور درد سے نجات پائیں۔

2۔ ایک گلاس پانی میں سہانجنہ کے پھول دوسے تین عدد، سہانجنہ کی پھلی ڈیڑھ انچ کاٹکڑا، سہانجنہ کی پتیاں ایک چمچ ڈال کربلینڈ کرلیں۔
ناشتہ کے دوگھنٹے بعد پی لیں اگر کڑوا لگے تو آدھاکپ دہی شامل کرلیں۔اس سے بینائی تیز، وزن کم، ہڈیوں کابھربھراپن ختم ،جھریاں چھائیاں سب ختم اور جگر صحیح کام کرے گا۔

3۔ مخصوص ایام کی خرابی دور کرنے کیلئے
آدھی پھلی ڈیڑھ گلاس پانی میں ڈال کراتناابالیں کہ ایک گلاس رہ جائے پھر یہ پی لیں ۔اس سے مخصوص ایام کی خرابی کے ساتھ اس سے ہونے والا جوڑوں کا درد بھی دور ہوگا۔

4۔ سہانجنہ کے پتے پیس کر دہی میں ملا کر روزانہ رات سونے سے پہلے ایکنی پر لگانے سے ایکنی دور ہو جاتی ہے۔

5۔ بچوں کے ریشز پر سہانجنہ کے پتے پیس کر کھوپرے کے تیل میں ملاکر لگانے سے ریشز دور ہو جاتے ہیں۔

6۔ سہانجنہ کے آٹھ سے دس پتے ایک کپ پانی میں بلینڈ کرکے پینے سے مرگی کے مریض ٹھیک ہوسکتے ہیں۔

7۔ سہانجنہ کی ایک پھلی،اور 100 گرام سہانجنہ کے پتے 100 گرام، لونگ سات عدد، جائفل ایک عدد، بڑی الائچی ایک عدد، دارچینی ایک ٹکڑا تین گلاس پانی میں اتنا پکائیں کہ دو گلاس رہ جائے۔
دن میں تین دفعہ چار چمچ سے یہ پینا شروع کریں اور ایک کپ دن میں تین دفعہ تک لے جائیں۔ دق،فالج، رعشہ اور مہروں کی ہر بیماری دور ہو جائے گی۔

8۔ بچوں کاوزن نہ بڑھنے کی شکایت کے تحت سہانجنہ سے بچوں کی صحت اور وزن میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔ایک چمچ اسکے پتوں کارس بچوں کو دودھ میں ملا کر پلانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

9۔ سہانجنہ کے پھول سکھا کر رکھ لیں۔ ڈیڑھ کپ پانی میں تھوڑے سے پھول ڈال کر اتنا پکالیں کہ ادھا رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہونے پر پلائیں۔
✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز ،بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
مجربات نسخے کے لیے پیج کو لائک کریں۔
کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں-

*مختلف سبزیوں کے طبی فوائد*۔ ادرک1۱۔ کاسرریاح ،ہاضم اور امراض معدہ میں مفید۲۔ ریامی دردوں مشلا گنٹھیا، فالج میں اس کا اس...
15/07/2023

*مختلف سبزیوں کے طبی فوائد*
۔ ادرک1
۱۔ کاسرریاح ،ہاضم اور امراض معدہ میں مفید
۲۔ ریامی دردوں مشلا گنٹھیا، فالج میں اس کا استعمال مفید ہے، درد پشت ،درد کمر میں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بنا کر مالش کی جاتی ہے
۳۔ ادرک گردے اور مثانہ کو طاقت دیتی ہے
۴۔بچوں کی کھانسی کی صورت میں ادرک کا عرق شہد میں ملا کر دینے سے کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے
۵۔ ہاضمے دار چورن بنانے کے لیے سونٹھ (خشک ادرک) اور اجوائن دیسی لے کر آب ادرک میں تر کریں اور پھر سایہ میں خشک کریں اور نمک ملاکر سفوف بنا لیں ، حسب ضرورت استعمال کریں
2۔ بند گوبھیCabbage
۱۔ یہ بلغم بننے کو روکتی ہے
۲۔ اس کا بطور سلاد استعمال کولیسٹرول کے لیے بے حد مفید ہے
۳۔اس کا استعمال موٹاپے کو کم کرتا ہے
3۔ پودینہ Pepper mint
۱۔ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے پودینہ کو سرکہ میں پیس کر بطور لیپ استعمال کرنا مفید ہوتا ہے
۲۔ پودینہ کا استعمال مقوی معدہ ہوتا ہے
۳۔جسم سے ریاح کو خارج کرتا ہے
۴۔ پودینہ کو انجیر کے ہمراہ جوشاندہ کی صورت میں استعمال کرنے سے سینہ اور پھیپھڑوں سے غلیظ مواد آسانی سے خارج ہو جاتا ہے اورکھانسی دمہ، درد سینہ میں مفید ہے
۵۔ بھوک لگاتا ہے
6۔ پودینہ پیشاب آور ہے
۷۔ اسہال میں پودینے کا استعمال مفید ہے
4۔ پیاز Onion
۱۔ تلی کے ورم کا سب سے کامیاب علاج پیاز کا استعمال ہے
۲۔ خارش میں پیاز کا رس ملنے سے آرام ہوتا ہےاور خارش دور ہو جاتی ہے
۳۔ پیاز کے عرق میں شہد کا اضافہ مقوی باہ ہوتا ہے
۴۔ پیاز کو مقوی و محرک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے
5۔ پیٹھا White Pumpkin
۱۔ بلڈپریشر اور گرمی کے لیے مفید ہے
۲۔ دماغی کام کرنے والوں کے لیے پیٹھے کا حلوہ بے حد مفید ہے
۳۔ یہ ہڈیوں کی پرورش کرتا ہے اور نیند لاتا ہے
۵۔ پیشاب کی جلن کو ختم کرنے میں پیٹھا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے
6۔ سہانجنہ Moringa
۱۔ بھوک لگاتا ہے
۲۔ وجع مفاصل اور درد کمر میں مفید ہے
۳۔گلے کی سوزش کی صورت میں اس کا استعمال مفید ہے
7۔ توری۔ laActangu
۱۔ قبض کشا ہے
۲۔ بواسیر کو درست کرتی ہے
۲۔ حرارت کو تسکین دیتی ہے
۴۔مسکن حرارت اور مدربول ہے
8۔ ٹماٹر Tomato
۱۔ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے
۲۔ جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے
۳۔ وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے
۴۔طبیعت کو فرحت دیتا ہے
۵۔ بچوں کے لیے اس کا جوس نہایت مفید ہے
6۔ گردہ کی پتھری والے مریض ٹماٹر استعمال نہ کریں
9 چقندرBeet Root:
1 اعصاب کو قوت بخشتاہے اورجسم کو طاقتور بناتاہے
2 سر میں سکری ہو تواس کے پتے ابال کر سر دھونےسےدورہو جاتی ہے
3 اس کےپتےاگر مہندی کے ہمراہ رگڑ کر لگائیں تو سرکے بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں ، گرتے بال رک جاتےہیں
4 مادہ تولید گاڑھا کرتاہے
5 جوڑوں کے درد میں چقندر نہایت مفید ہے
10 دھنیاCoriender :
1 پیاس کو روکتاہے اورقےکو ختم کرتا ہے، مقوی معدہ ہے ،معدےکا صفرا دور کرتاہے
2 دل و دماغ کو ٹھنڈک اورطاقت دیتاہے
3 تبخیر معدہ کے لیے پانچ تولہ مغز بادام ، پانچ تولہ سونف اور اڑھائی تولہ دھنیا ہمراہ دیسی تولہ چینی کے سفوف بنا کر ایک تولہ کھانا کھانے کے بعد کھانےسے مرض دورہوتاہے اوردماغ کو قوت ملتی ہے
4 نزلہ ،زکام ، سر درد ،سر چکرانے کی صورت اطریفل کشیر کا استعمال مفید ہے
11۔ شلجمTurnip
۱۔ جسم کو طاقتور بناتا ہے ، بدن کی کمزوری کو دور کرتا ہے
۲۔ خشک کھانسی میں بے حد مفید ہے
۳۔ضعف جگر،گنٹھیا، ضعف مشانہ میں شلجم بے حدمفید ہے
12۔کریلاHairy Mardica
۱۔یہ مغوی معدہ اور قاتل کرم شکم ہے
۲۔کریلا صفرا اور بلغم کا مسہل ہے
۳۔اعصابی طاقت دیتا ہے
۴۔ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے
13۔گاجرCarrot
۱۔کچی گاجرکھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتاہے
۲۔گاجر سیب کامتبادل ہے
۳۔گاجر دل کے امراض میں مفیدہے
۴۔گاجر مفرح اور مقوی اعضائے رئیسہ ہے
14۔لہسنGarlic
۱۔یہ خوراک کو جلد ہضم کرتاہے
۲۔پیشاب اور حیض جاری کرتاہے
۳۔انار دانہ ، پودینہ،ادرک اورلہسن کی چٹنی بہت سے طبعی فوائد رکھتی ہے
۴۔بلندفشار خون میں اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتاہے
15۔مرچRed Pepper
۱۔مرچ بھوک لگاتی ہے اور ریح کو جسم سے خارج کرتی ہے
۲۔مرچ وبائی امراض کا سب سے بڑا تریاق ہے
۳۔بلغمی امراض والوں کے لیے مرچ بہت مفید ہے اور کھانے کو ہضم کرتی ہے
۴۔حیض اورپیشاب کی بندش کو کھولتی ہے
16۔مولیRadish
۱۔مولی نمک کے ساتھ کھانے سے جگر کی اصلاح ہوتی ہے
۲۔مولی کا مستقل استعمال گردہ اور مثانہ میں موجود پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے ہمیشہ کے لیے جسم سے خارج کردیتا ہے
3۔یرقان کے مرض میں مولی کے پتوں کا رس نکال کر چینی ملاکر پلانے سے مرض ختم ہوجاتاہے
4۔مسوڑھوں کے امراض پائیوریا اور دانتوں کی مختلف بیماریوں میں اسکا استعمال مفید ہوتاہے
17۔میتھی
۱۔میتھی کا استعمال اعصاب کو طاقت دیتاہے
۲۔میتھی کے جو شاندہ میں شہدملاکرپلانے سے دمہ میں بے حد فائدہ ہوتا ہے
۳۔تخم میتھی کوپیس کر چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر جاتا ہے
۴۔ میتھی کے بیجوں کو رگڑ کر اس پانی سے ہفتہ میں دو بار سر دھونے سے سر کے بال لمبے ہو جاتے ہیں اور گرنے سے بالکل بندہو جاتے ہیں
18۔اجوائن دیسی
۱۔ اجوائن دیسی کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے
۲۔کاسر ریاح ہے ، فساد بلغم اوراپھارہ کو دور کرتی ہے
۳۔گردہ ،مشانہ کی پتھری کو توڑتی ہے
۴۔کالی کھانسی کے مرض میں اجوائن کا پانی نہایت مفید ہے
۵۔دمہ کے مریض میں اجوائن خراسانی کا استعمال نہایت فائدہ مند ہوتاہے
٦۔تمام اقسام کے نزلوں میں مفید ہے
۷۔ایک ماشہ اجوائن شہد میں ملاکرکھانے سے پرانے درد سر ،عرق النسائ اور نقرس میں مفید ہے
19۔ اسپغول
۱۔آنتوں کے زخموں ،مروڑ ہونے کی حالت میں بے حد مفید ہے۔ اس میں شربت صندل ایک چمچ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے
۲۔قبض کشا ہے ، آنتوں میں پھسلن پیداکرتی ہے ،رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک تولہ اسپغول کا استعمال دائمی قبض میں بھی مفید ہے
20۔الائچی خورد
۱۔مقوی معدہ ہے، معدہ کی رطوبت کو خشک کرتی ہے
۲۔قے، متلی اور منہ کی بدبو کو دو ر کرتی ہے
۳۔ آنتوں کی مختلف بیماریوں میں بے حد مفید ہے
21 الائچی کلاں
1 بھوک بڑھاتی ہے
2 مفوی معدہ ہے
3 گرم مصالحہ میں استعمال ہوتی ہے
4 مفرح قلب ہوتی ہے
22 املی
1 دل و معدے کو قوت دیتی ہے
2 جگر کی خرابی اور یرقان میں املی دو تولہ ،تخم کانسی سات ماشہ ، گل نیلوفردو تولہ اور مکوبھگو کر پینا بہت مفید ہے
3 سوزاک میں املی کا پانی پینا مفید ہوتا ہے
23 انار دانہ saeed pomegranate
1 انار دانہ ہاضم ہے
2 بھوک لگا تا ہے
3 مفوی معدہ ہے
4 پودینے کی چٹنی بنانے میں انار دانہ ایک اہم جز ہے
4 پیٹ درد میں انار دانہ پانی میں رگڑ کر نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت ملا کر پینے سے درد فورا دور ہو جاتا ہے
24 ..انڈہ
1 انڈہ خون پیدا کرتا ہے
2 کمزور مریضوں کی بہتر ین غذا ہے
3 انڈہ لحمیات کا بہترین ماخذ ہے
25 تیز پات
1 ریاح کو تحلیل کرتا ہے
2 معدہ کی اصلاح کرتا ہے
3 مفرح دماغ و قلب ہے
4 گوشت کو گلانے کے لیے ہنڈیا میں دو پتے تیز پات کے ڈال دیے جائیں تو گوشت گل جاتا ہے ، سالن خوش ذائقہ تیار ہو جاتا ہے
26 دار چینی،
1 خوشبو دار او ر دافع تعفن ہے
2 کھانسی اور دمہ میں دار چینی کو ہم وزن شہد میں ملا کر چٹانے سے فائدہ ہوتا ہے
3 نزلہ اور زکام میں دار چینی کا سفوف ایک ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہے
27 دہی rtuogy،
1 – دہی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے
2 – منہ میں نکلے ہوئے چھالوں کے لیے مفید ہے
3 دہی پیاس کو تسکین دیتی ہے
4 معدے اور آنتوں کے ورم اس کے استعمال سے دور ہو جاتے ہیں
2 زعفران saffron،
1 حواس اور دل ودماغ کو قوت دیتا ہے
2 جگر کی اصلاح کرتا ہے
3 چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے
29 زیتون Olive
1 زیتون قبض کشائ ہے
2 پتھری کو توڑتا ہے ، پیشاپ کو جاری کرتا ہے
3 روغن زیتون کا مستقل استعمال السر ( (ulcerسے نجات کا سبب ہے
30 زیرہ سفید
1 زیرہ سفید کو لیموں کے رس میں رگڑ کر کھانے سے متلی فورا دور ہو جاتی ہے
2 ریاح اور ورم کو تحلیل کرتا ہے
3 آنتوں کو طاقت دیتا ہے
31 زیرہ سیاہ :
1 زیرہ سیاہ کا استعمال چہرے کا رنگ نکھارتا ہے
2 پیشاب اور حیض کو جاری کرتا ہے
3 بلغم کو دور کرتا ہے
4 ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے
32 ساگودانہ SAGO
1 اسہال ، پیچش اور بخار کے لیے بہترین غذا ہے
2 بدن کو فربہ بناتا ہے
3 جسم کو طاقت حاصل ہوتی ہے
4 ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے
33 سرکہ VINIGAR
1 دماغ کو قوت دیتا ہے
2 کھانا ہضم کرتا ہے اور بھوک لگاتا ہے
3 طحال کے امراض میں جامن کا سرکہ بے حد مفید ہے
4 پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے
5 پیٹ کے اپھارہ میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے
6 سرکہ پیشاب آور اور مصفی خون ہے
34 سونف FANNEL SEEDS
1 سونف ہاضم اور کاسر ریاح ہوتی ہے
2 پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے
3 مغوی معدہ ہے
4 بلغم کو دور کرتی ہے
5 بادی کو دور کرتی ہے
6 ہر قسم کے سر درد کے لیے سونف دس تولہ، مصری دس تولہ باریک پیس کر سفوف بنا لیں تین تولہ سفوف کا استعمال مقوی دماغ ہے
7 بینائی اور دماغ کی طاقت کے لیے سونف اور مصری ہمراہ بادام رات کو دودھ کے ساتھ مفید ہے
35 سیاہ مرچ BLACK PEPPER،
1 یہ ریاح کو خارج کرتی ہے ،محلل اورام ہے اور کاسر ریاح ہے
2 پٹھوں ،معدہ اور جگر کو قوت دیتی ہے
3 زہر کو جسم سے قے کے ذریعے سے نکالتی ہے
4 غذاؤں کو لطیف بناتی ہے
5 غذائی اشیاء کے نقصان دہ اثرات کو دور کرتی ہے
6 دمہ ،کھانسی ،زکام، بدہضمی میں اس کا استعمال مفید ہے
7 اس میں فولاد وٹامن بی اور ای شامل ہوتے ہیں
8 منہ کی بدبو ختم کرتی ہے
9 گلے کی خراش میں کالی مرچ منہ میں چبانے سے افاقہ ہوتا ہے
36 شہد HONEY،
1 شہد حرارت عزیزی کو قوی کرتا ہے
2 امراض قلب میں بے حد مفید ہے
3 پھیپھڑوں کی صفائی کرتا ہے
4 دماغی تھکن کی صورت میں ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ ملا کر پینے سے تھکن فورا دور ہو جاتی ہے
37 گڑ JAGGERY
1 کھانے کو ہضم کرتا ہے
2 طبیعت کو نرم کرتا ہے
3 بلغم کو چھانٹتا ہے
38 *گھی*
1- گھی بدن کو طاقت دیتا ہے
2 دردوں اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے
39 لونگ CLOVES
1 لونگ مفرح اور دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے
2 اعضائے رئیسہ کو قوت اور فرحت بخشتی ہے
3 منہ کی بدبو دور کرتی ہے
4 لونگ ،سونٹھ ،جائفل ، حرمل کو روغن کنجد میں پکا کر ملنا جوڑوں کے درد کے لیے مفید ہے
40 لیموں LEMON
1 دافع صفراء ہے
2 تازہ لیموں کی شکنجی بخار میں افاقہ دیتی ہے
3 وزن کم کرنے کے لیے لیموں کا رس ہمراہ دو چمچ شہد نہار منہ بہت مفید ہے
4 لیموں میں فاسفورس ،فولاد ، پوٹاشیم اور کیلشیم کی وافر مقدار کے ساتھ وٹامن بی اور سی بھی موجود ہوتا ہے
41 مکھن BUTTER
1 آواز کو صاف کرتا ہے
2 قبض کشا ہوتا ہے
3 مقوی دماغ ہوتا ہے
4 جلد کو نرم کرتا ہے
5 مکھن اگر شکر اور خشخاش ملا کر کھایا جائے تو بدن کو فربہ کرتا ہے
42 مہندی HENNA
1 مہندی مصفی خون ہے
2 الرجی میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے
43 نمک SALT
1 نمک دانتوں کا عمدہ منجن ہے
2 خارش کے مریض کے لیے نیم کے پتوں میں نمک اور پانی ملا کر پہلے جوش دیں ا ور پھر اس پانی میں غسل دیں خارش دور ہو جائے گی
3 نمک کے غرارے کرنے سے گلے کی خراش دور ہو جاتی ہے
4 کھانے کو لذیذ بنا تا ہے
5 معدہ اور آنتوں کو صاف کرتا ہے
44 نوشادر CHLORIDE AMMONIUM
1 پیشاب آور ہے
45 ہلدی TURMERIC،
1 ورموں کو تحلیل کرتی ہے
2 خون کو صاف کرتی ہے
3 یرقان میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے
4 چوٹ لگنے یا موچ آنے کی صورت میں ہلدی اور چونا ہم وزن رگڑ کر لیپ کرنا مفید ہے
5 چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے ہلدی میں سرسوں کا تیل ملا کر لگانے سے چہرے کا رنگ نکھر آتا ہے
6 ہلدی، سونٹھ اور چینی ملا کر کھانے سے جوڑوں کا درد دور ہو جاتا ہے
7 بلغم کو دور کرتی ہے ، جگر اور سینے کو صاف کرتی ہے
46 ہینگ ASEFPIDTOD،
1 ہاضم ہے، بھوک بڑھاتی ہے
2 ریاح اور اورام کو تحلیل کرتی ہے
3 پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے
4 دماغی اور اعصابی امراض میں مفید ہے
5 ہینگ کو ہمیشہ بریاں کر کے استعمال کرنا چاہیے
6 بدن میں گرمی پہنچاتی ہے
7 ہینگ کھانے سے پیٹ کا اپھارہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے
8 ماش کی دال ،اروی کچالو میں ہینگ ڈالنے سے ان کے مضر اثرات زائل ہو جاتے ہیں

14/07/2023

*اسبغول کے بے مثال فوائد*
اسپغول سے تقریباً ہر شخص واقف ہے۔ بڑی مشہور عام دوا ہے۔ اسپغول ایک بیج ہے جس کا پودا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے۔ اس کی ٹہنیاں باریک ہو تی ہیں اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے تقریباً مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کا رنگ سرخی مائل سفید اور سیاہ ہوتا ہے۔ یہ بے ذائقہ اور لعاب دار ہوتا ہے اس کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے۔ اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔
*اسپغول کے فوائد
گرمی اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔
گرمی کے بخار اور خون کے جوش کو تسکین دے کر طبیعت کو نرم کرتا ہے۔
سینہ، زبان، حلق کے کھر کھراپن اور صفراوی و دموی بیماریوں کے لیے مفید ہے۔
آنتوں کے زخموں اور مروڑ ہونے کی حالت میں بے حد مفید ہے۔ اس کے لیے اسے شربت صندل میں ایک بڑا چمچہ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے۔
قبض کشا ہے۔ آنتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے۔ اس کے لیے رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک تولہ اسپغول کا چھلکا ملا کر تین چار منٹ کے بعد استعمال کرنے سے کھل کر اجابت ہوتی ہے۔ یہ دائمی قبض میں بھی بے حد مفید ہے۔
مردانہ جوہر کو گاڑھا کرتا ہے اور قوت باہ بڑھاتا ہے۔
سر درد کی صورت میں اسپغول سرکہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اگر چنبیلی کے روغن کی بجائے بادام روغن ملا کر پیا جائے تو سر درد کا فائدہ ہوتا ہے۔
جریان میں اسپغول کا چھلکا ہمراہ شربت بزوری یا صندل کے، صبح نہار منہ پینا فائدہ مند ہے۔
دماغی طاقت بڑھاتا ہے۔ دماغی کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ رات سوتے وقت پانچ دانے گری بادام چبا کر کھائیں اور بعد میں ایک تولہ اسپغول دودھ میں ملا کر پئیں۔ یہ مقوی دماغ نسخہ ہے۔
نسیان کے امراض میں اسپغول ایک بڑا چمچہ ہمراہ شربت صندل، صبح نہار منہ پینا بے حد مفید ہے اور رات کو سوتے وقت پانچ دانہ گری بادام، سونف ایک تولہ اور کوزہ مصری حسب ضرورت ہمراہ دودھ استعمال کریں۔.۔
منہ کے دانوں کی تکلیف میں اسپغول کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ایسی صورت میں دہی میں ایک چمچہ بڑا ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے اور ہر کھانے کے بعد دہی کے ایک یا دو چمچ استعمال کریں۔
ورموں کو تحلیل کرنے کے لیے اسپغول کو سرکہ میں رگڑ کر متاثرہ جگہ پر لیپ کرنا بے حد مفید ہے۔
پیچش میں اسپغول ایک تولہ پانی کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
سوزاک میں اسپغول کو پانی یا شربت کے ہمراہ چند یوم تک استعمال کرنے سے شفا ہوتی ہے۔
معدے کی بیماریوں، خاص طور پر السر میں بے حد مفید ہے۔
بالوں کو نرم اور بڑھانے کے لیے عرق گلاب میں رگڑ کر بالوں پر لیپ کرنے اور دو گھنٹے بعد دھونے سے فائدہ ہوتا ہے۔ یہ علاج موسم گرما کے لیے ہے۔
خشک کھانسی اور دمہ کے لیے روزانہ ایک تولہ اسپغول دودھ یا پانی کے ساتھ چالیس روز تک استعمال کریں۔۔
اسپغول کا جو شاندہ بطور مسکن و ملین مشروب سوزش معدہ اور فم معدہ اور سینے کی جلن میں مفید ہے ۔۔

12/07/2023

Best food
اچھی صحت کے لیے 10 بہترین غذائیں

ایسی غذائیں جو وٹامنز، معدنیات، کاربوہائیڈریٹس اور روغن سے خالی پروٹینز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور اشیاء میں پھل، سبزیاں، گندم، کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات، سمندری غذائی اشیاء، روغن سے پاک گوشت، انڈا، لوبیا اور میوہ جات شامل ہیں۔

1 ۔ سولمن مچھلی
سولمن مچھلی اومیگا-3 ایسڈز، میگنشیم، پوٹاشیم، سیلینیوم اور وٹامن B سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ عناصر انسان کو دل کا عارضہ اور الزائمر جیسے خطرناک امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔

2 ۔ لہسن
لہشن وٹامنC ، بعض وٹامنزB ، کیلشیم، پوٹاشیم، تانبے، مینگنیز اور سیلینیوم س بھرپور ہوتا ہے۔ لہسن کے باقاعدگی کے ساتھ استعمال سے خون میں ضرر رساں کولیسٹرولLDL میں کمی اور صحت مند کولسٹرولHDL میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ قولون اور معدے کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔

3 ۔ پھول گوبھی اور شاخ گوبھی
پھول گوبھی اور شاخ گوبھی پر مشتمل سبزیوں کا مجموعہ پتوں والی غذائی اشیاء کا اچھا ذریعہ شمار ہوتا ہے۔ یہ فولک ایسڈ اور فائبر کے علاوہ وٹامنC ، وٹامنE اور وٹامنK سے بھرپور ہوتی ہیں۔ پھول گوبھی اور شاخ گوبھی سوزش میں کمی لاتی ہیں اور ساتھ ہی سرطان کے خطرے کو بھی کم کرتی ہیں۔ یہ جرثوموں اور وائرسز کے خلاف بھی مؤثر ہیں۔

4 ۔ پتوں والی سبزیاں
پتوں والی سبزیوں میں وٹامن A ، C اور K کے علاوہ میگنیشم اور کیلشیم کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ فولاد اور غذائی فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ خون میں شکر کا تناسب کم کرتی ہیں۔ پتوں والی سبزیاں امراض قلب، سرطان اور شریانوں کے مسائل سے حفاظت کرتی ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس زہریلے مواد کے ضرر کو کم کرتے ہیں۔ یہ بڑھاپے کا مقابلہ کرنے میں مددگار ہیں اور ان میں موجود وٹامنA آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔

5 ۔ شیا کے بیج
شیا کے بیج پروٹینز، امائینو ایسڈز، کاربوہائڈریٹس، فائبر، کیلشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہ امراض قلب اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔

6 ۔ لوبیا
لوبیا کا شمار ان ترکاریوں میں ہوتا ہے جن میں پروٹین اور فائبر کا اعلی تناسب اور فولاد، میگنیشیم، فاسفورس، کیلشیم اور زنک کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ لوبیا انسانی ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہ فشار خون کو بھی نارمل رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کا فائبر آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے۔

7 ۔ بادام
روزانہ 8-10 دانے بھیگے ہوئے بادام کھانے سے پروٹین، فائبر، وٹامنE ، کیلشیم، تانبہ، فولاد، پوٹاشیم، سیلینیوم، زنک اور وٹامنزB کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ بادام سے پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ ضر رساں کولسٹرول کی مقدار کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ بادام ڈپریشن اور تناؤ کے احساس کو کم کرتا ہے۔

8 ۔ مونگ پھلی
مونگ پھلی صحت بخش چکنائی ، پروٹین اور فائبر کے اچھے ذریعے کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ وٹامنز، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم اور وٹامنB کی اچھی مقدار رکھتی ہے۔ اگرچہ اس میں بڑی تعداد میں حرارے ہوتے ہیں تاہم یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ ماہرین دوران حمل خواتین کو خاص طور پر مونگ پھلی کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ اس لیے کہ یہ پیوٹن سے بھرپور ہوتی ہے۔ مونگ پھلی دل اور شریانوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ مونگ پھلی کا باقاعدگی سے استعمال خون میں کولسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے۔

9 ۔ اخروٹ
اخروٹ میں کیلشیم، فولاد، پروٹینز، پوٹاشیم، میگنیشیم اور اومیگا 3 ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ یہ ان سوزشوں سے محفوظ رکھتا ہے جو دل کے دورے کا سبب بنتی ہیں۔ یہ انسانی جسم میں خون کے لوتھڑے بننے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ معتدل مقدار میں اخروٹ کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال خون میں ضرر رساں کولسٹرول LDL کو کم کرتا ہے۔ یہ آنتوں میں اچھے جرثوموں کو تقویت دیتا ہے۔ خون میں شکر کی مقدار کو منظم رکھتا ہے۔ اسی طرح بعض نوعیت کے سرطانوں سے بھی حفاظت کرتا ہے۔

10 ۔ دہی
دہی کو کیلشیم اور پروٹین کا اچھا ذیعہ شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک اہم جرثومہ "پروپیوٹیک" بھی پایا جاتا ہے۔ یہ اچھا جرثومہ انسانی جسم کو دیگر نقصان دہ جراثیم سے بچاتا ہے۔ دہی سے آنتوں کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آنتوں کے ٹھیک طور پر کام کرنے کے نتیجے میں انسانی جسم سے باقاعدگی کے ساتھ زہریلے مواد نکلتے رہتے ہیں۔ ساتھ ہی اچھا جرثومہ انسان کی قوت مدافعت کی کارکردگی بہتر بنا

09/07/2023

سلفر200 ہر گھر کے لئے ضروری دواء ہے

• خون میں گرمی!

ہاتھ پاؤں جلتے ہوں ۔ حرارت
بعض لوگوں کے خون میں بہت گرمی ہوتی ہے۔ اس گرمی کی وجہ سے نہانے کے بعد جسم پر میٹھی میٹھی خارش ہوتی ہے۔ سرخ دھبے بن جاتے ہیں۔ بھوک کم ہوجاتی ہے۔ کوئی بھی گرم چیز کھانے کو دل نہیں کرتا ۔ سرخ مرچ سے بے حد نفرت ہوجاتی ہے۔ کھانے کے درمیان بار بار بلکہ ایک ایک نوالے کے ساتھ پانی یا لسی یا بوتل پینے کو دل کرتا ہے۔اس طرح کی گرمی کو ختم کرنے کے لئے سلفر 200 کا ایک قطرہ کافی ہوتا ہے۔ اگر ضرورت ہو تو 10 دن بعد دوسرا قطرہ بھی لے سکتے ہیں۔

• ایلوپیتھک ادویہ کھانے سے بھوک کی کمی !
انگریزی دوا کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے
ایسا اکثر اوقات ہوتا ہے کہ بہت زیادہ ایلوپیتھک ادویہ کھانے سے یا خالی پیٹ ایلوپیتھک دواء کھانے سے یا بہت گرم ایلوپیتھک دواء کھانے سے بھوک کم ہوجاتی ہے یا بھوک ختم ہوجاتی ہے۔ معدہ اور گردوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ قبض ہوجاتی ہے۔ پیشاب کم آنے لگتا ہے۔ تیزابیت ہونے لگتی ہے۔ نیند خراب ہوتی ہے۔ تو سلفر 200 کا ایک قطرہ ایلوپیتھک ادویہ کے اثر کو ختم کر گے ان تمام تکلیفات کوختم کر دے گا جو ایلوپیتھک دواء لینے سے پیدا ہوئی ہیں۔

• معدہ کا خمیر!
ہمارا معدہ کھانے کو ہضم کرنے کے لئے غذا کے ساتھ صفراء چھوڑتا ہے۔ بعض اوقات کھانا معدہ میں پڑھے پڑھے خمیر بن جاتا ہے۔ یہ خمیر سیاہ رنگ کا بد بو دار اور پتلا ہوتا ہے۔اس سے بھوک لگنی کم ہوجاتی ہے۔ وزن بڑھنے لگتا ہے۔ سینہ میں تیزابیت ہونے لگتی ہے۔ قبض ہوجاتی ہے یا پاخانہ جل کر آتا ہے۔ اس خمیر کی وجہ سے کوئی بھی دواء اور خوراک اثر نہیں کرتی ہے۔
اس خمیر کو باہر نکالنے کے لئے سلفر 200 کی ہر 5 دن بعد ایک خوراک لیں۔ ایک قطرہ لیں۔
ٹوٹل 5 خوراکیں لین۔
ان شاء اللہ یہ خمیر پاخانہ کے ساتھ باہر نکل جائے گا۔

• گرمی کی وجہ سے بھوک میں کمی!
موسم گرما میں اکثر لوگوں کو گرمی کی شدت کی وجہ سے صبح کو بھوک کم لگتی ہے۔ان کے لئے ناشتہ کرنا مشکل ہوتا ہے یا وہ کرتے ہیں نہیں ۔ یہ معدہ ، جگر، گردوں اور خون میں گرمی کی کثر ت کی وجہ سے ہوتا ہے۔آپ سلفر 200 کا ہر 5 دن بعد ایک قطرہ لیں۔ ٹوٹل 5 بار لینی ہے۔ ان شاء اللہ یہ گرمی ختم ہوجائے گی اور ناشتہ کے وقت بھوک لگنی شروع ہوجائے گی۔

• روزہ رکھنے میں دشواری !
اکثر لوگوں کو رمضان المبارک میں روزہ کی حالت میں درد سر ہونے لگتا ہے۔بعض کو سینہ میں بہت تیزابیت ہونے گلتی ہے۔ بعد کا بی پی ہائی ہونے لگتا ہے۔یہ سب کچھ معدہ میں خمیر کی موجودگی کی وجہ سے ہوتا ہے ہر 10 دن بعد سلفر 200 کا ایک قطرہ لینے سے یہ مسائل ختم ہوجاتے ہیں اور آپ آسانی سے روزہ رکھ سکیں گے۔

اگر آپ نے سلفر استعمال کرنی ہے تو سلفر کے ساتھ ان 6 غذاؤں کا استعمال بہت مفید رہے گا۔ میں خود جب بھی کسی مریض کو سلفر دواء دیتا وہوں تو اس کے ساتھ یہ 6 چیزیں ضرور کھانے کو کہتا ہے۔

1۔ہر روز صبح فجر کے وقت ایک سیب کھانا ہے۔سیب میٹھا، پکا ہوا ، درمیان وزن کا ہونا چاہئے۔ سیب ہاضمہ اور حافظہ تیز کرتا ہے۔ یہ فائبر ، وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہے۔ یہ خون (سرخ سیل)بڑھتا ہے۔

2۔پانچ انجیر رات کو پانی میں ڈال کر رکھ دیں ۔ صبح کھانے سے ایک گھنٹہ قبل سیب کے بعد کھانی ہے۔ انجیر تازہ خریدنی ہیں۔بالکل سفید رنگ کی انجیر نہیں خریدنی۔ پانچ سے زیادہ نہ کھائیں۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ سیب اور انجیر اور صبح کے کھانے کے درمیان ایک ایک گھنٹے کا فاصلہ ہو۔ اس طرح کہ فجر کے وقت سیب ، ناشتہ سے ایک گھنٹہ پہلے انجیر پھر ناشتہ کریں۔ ہاں سیب اور انجیر کو ایک ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔ وہ اس طرح کہ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل ایک سیب کھا کر بعد میں فورا انجیر کھا لیں۔انجیر بھی سیب کی طرح فائبر، وٹامن اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ سرخ خون بناتی ہے۔

3۔ صبح کا کھانا کھانے سے 10منٹ قبل50 گرام دہی میں ایک چمچ اسپغول کا چھلکا ڈال کر کھانا ہے۔دہی بہت زیادہ نہ لیں۔ایک چمچ سے زیادہ چھلکا نہیں ہوجا چاہئے۔ اسپغول قبض ختم کرتا ہے۔ یہ سینہ کی تیزابیت کو بھی ختم کرتا ہے۔ یہ بے شمار لوگوں کا مجرب عمل ہے۔ اسپغول زیادہ لینے سے بی پی بھی لو ہوجاتا ہے۔

4۔ دوپہر کے کھانے سے 10 منٹ قبل ایک بڑی پلیٹ کھیرا کھانا ہے۔اس پر لیمن ڈال سکتے ہیں۔اس کے سواء کوئی چیز نہیں ڈالنی۔ ایک مریض جس کا معدہ کسی بھی علاج سے ٹھیک نہیں ہو، تو اس کے کھانے سے قبل کھیرا کھانا شروع کیا تو اللہ تعالی نے اسے شفاء دی۔ کھیرا میٹابولیزم نظام کو اچھا کرنے میں عمدہ رزلٹ رکھتا ہے۔

5۔ دن 4 بجے 5 عدد بڑے ، میٹھے، خوب سرخ، باہر اور اندر سے سرخ، معیاری آلو بخارہ دن 4 بجے کھا لئے جائیں۔ یہ انجیر اور سیب کی طرح خون(ریڈ سیل) بڑھاتے اور قبض دور کرتے ہیں۔ یہ وٹامن، معدنیات اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔
اگر آلوبخارا نہیں ملتا تو دن میں کسی وقت بھی دو گلاس آلو بخارہ اور املی کا شربت پینا ہے۔ایک ساتھ پی لیں یا ایک گلاس دوپہر کو اور ایک گلاس رات کو۔ صبح کو نہیں پینا۔ شربت گھر کا بنا ہو ، بازاری نہیں۔ اس میں آلوبخارہ کی مقدار املی سے ڈبل ہونی چاہئے۔ اس وقت پینا ہے، جب بھوک زیادہ لگی ہو۔ یوٹیوب سے بنانے کا طریقہ دو تین وڈیو سے دیکھ کر بنا لیں۔

6۔رات کے کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے فرش تازہ کچی ناریل گری کا ایک بڑا ٹکرا کھانا ہے۔ وہ گری جو عام طور پر بازوروں میں بکتی ہے۔ایک مریض جس کو بالکل بھوک نہیں لگ رہی تھی اور بہت زیادہ بے چینی تھی تو اس نے گری کا استعمال شروع کیا تو اس کی بے چینی ختم ہوگی اور بھوک لگنی شروع ہوگئی۔
نیز سلفر اور ان 6 غذاؤں کے ساتھ رات سوتے وقت پاؤں کے تلؤوں پر اور ناف کے اندر کوکونٹ آئل لگایا جائے تو فائدہ ڈبل ہوجاتا ہے۔ قبض ختم ہوتی ہے، پاؤں کی جلن ختم ہوتی ہے ، بھوک بہتر ہوتی ہے، جگر کے افعال تیز ہوتے ہیں، نیند اچھی آتی ہے۔

ڈاکٹر ماجد

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sehat sahulat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share