14/07/2025
ہم عموما کھانے پینے کی احتیاط کرتے ہیں۔ لیکن اسکے ساتھ ہمیں اپنے خیالات، جذبات اور احساسات کو بھی صاف رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ دل میں جمع کی گئی نفرت، حسد، بغض، کینہ، غصہ اور اداسی ایک ایسا زہر بن جاتی ہے جو خاموشی سے روح کو بیمار کر دیتا ہے۔ اصل تندرستی تب ہی ممکن ہے جب انسان نہ صرف جسم سے، بلکہ دل و دماغ سے بھی ہلکا، صاف اور مطمئن ہو۔