Hakeem sab

Hakeem sab یہ پیج خدمت خلق کے لئے بنایا گیا ہے

15/02/2025

گھر میں ایک سادہ انکیوبیٹر بنانے کے لیے آپ کو چند بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوگی، جیسے کہ ایک باکس، ہیٹ سورس، نمی کنٹرول، اور وینٹیلیشن۔ یہاں ایک آسان طریقہ ہے: #ڊاڪٽر #سيد #اختر #شيرازي 🌹

سامان:
تھرمامیٹر اور ہائیگرو میٹر (درجہ حرارت اور نمی کی نگرانی کے لیے)
اسٹائروفوم یا لکڑی کا باکس (انکیوبیٹر کا ڈھانچہ)
بلب (40-60 واٹ) یا ہیٹنگ پیڈ (گرمی کے لیے)
پانی کا پیالہ یا اسفنج (نمی برقرار رکھنے کے لیے)
ہوا کے لیے چھوٹے سوراخ (آکسیجن کی سپلائی کے لیے)
انڈے رکھنے کے لیے جالی یا شیلف
بنانے کا طریقہ:
باکس تیار کریں: اسٹائروفوم یا لکڑی کے ڈبے میں چاروں طرف ہوا کے چھوٹے سوراخ کریں تاکہ وینٹیلیشن رہے۔
ہیٹ سورس لگائیں: ڈبے کے اندر دیوار پر بلب فکس کریں یا ہیٹنگ پیڈ رکھیں۔ درجہ حرارت کو 37.5°C پر رکھنے کی کوشش کریں۔
نمی برقرار رکھیں: ایک چھوٹا پیالہ پانی یا گیلا اسفنج اندر رکھیں تاکہ 50-60% نمی برقرار رہے۔
انڈے رکھنے کی جگہ: جالی یا ٹرے رکھیں تاکہ ہوا تمام انڈوں تک پہنچ سکے۔
تھرمامیٹر اور ہائیگرو میٹر لگائیں: تاکہ آپ درجہ حرارت اور نمی کی مسلسل نگرانی کر سکیں۔
انڈے روزانہ پلٹیں: دن میں کم از کم دو بار انڈوں کو ہلکا سا گھمائیں تاکہ چوزے صحیح طریقے سے بن سکیں۔
اہم نکات:
ہر وقت درجہ حرارت اور نمی کو چیک کریں۔
زیادہ نہ ہلائیں، ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔
18ویں دن کے بعد انڈے پلٹنا بند کر دیں اور نمی 70% تک بڑھا دیں تاکہ چوزے آسانی سے نکل سکیں۔
یہ گھریلو انکیوبیٹر بطخ کے انڈے، مرغی یا دیگر پرندوں کے انڈے سے چوزے نکالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

06/01/2025

ایسے لوگ جنکو چوٹ لگی ہو یا انکے پٹھے رک گے ہوں۔یا سوکھ گے ہوں
تو اس کےلے نسخہ پیش خدمت ہے
ھوالشافی!
1) جائفل 50 گرام
2) جاوتری 50 گرام
3) لونگ 50 گرام
4) گھونگھچی سرخ 125 گرام
5) چاروں اجوائن 250 گرام
)6 چھتے کی موم 50 گرام
7) 1 درجن انڈوں کا تیل (انڈوںکے تیل کو بلکل آخر میں ڈالنا ہے)
😎 میٹھا تیل 1500 گرام
ترکیب تیاری:-
اوپر والی پہلی پانچ چیزوں کو تھوڑا سا دادڑ کر لیں۔یعنی نیم کوفتہ (یعنی نا پاوڈر بنا ہو اور نا ہی یہ ثابت رہ جاے)تو انکو پانی کے اندر رات کو بھگو دیں اور صبح اسکو میٹھے تیل کے اندر ڈال کے ہلکی آنچ پہ پکائیں ۔آگ بہت سلو ہونی چاہیے تاکہ ایک دم آگ نہ بھڑک اٹھے تو جب یہ تمام چیزیں آپ سمجھ لیں کہ جل گی ہیں اور پانی جو تیل میں ڈالا تھا وہ بھی خشک ہو گیا ہے ۔تو اسکو احتیاط سے اتار لیں۔ تیل کو پن لیں اور اس میں اب انڈوں کا تیل شامل کریں اور پھر موم شامل کریں۔اپکا تیل تیار ہے۔
ترکیب استعمال:-
آپ نے اس تیل کی اوپر سے نیچے کو مالش کرنی ہے۔جہاں جیسے خون کی رگوں کا بہاو ہے ویسے کریں۔تیل کی اچھی طرح مالش کرکے مریض کو دھوپ میں بٹھائیں۔یا اگر رات کو کرنی ہے تو پھر اوپر گرم کپڑا باندھ دیں۔
احتیاط!
جتنے دن مریض کو مالش کرنی ہے اتنے دن نہلانا نہیں ہے

20/04/2024

منہ کے چھالے
منہ میں چھوٹی چھوٹی پھنسیاں بنتی ہیں ابتداء میں اگر بروقت خیال نا کیا جائے تو آہستہ آہستہ چھالے بن جاتے ہیں اور بعض احباب یہ سمجھتے ہیں کہ یہ گرمی کی وجہ سے ہے جبکہ گرمی کی وجہ سے منہ میں کٹ لگتے ہیں
طریقہ پہچان
جب کبھی منہ میں چھالے نکلیں تو ہمیں کیسے پتہ لگے گا یہ سردی کی وجہ سے ہے
تو ایسے احباب کی زبان سفید ہوگی پیشاب بھی سفید رنگ کا ہوگا اور زیادہ آئے گا منہ سے رال بھی زیادہ نکلتی ہے اور رال پتلی ہوتی ہے
گرمی کی وجہ سے جو رال نکلتی ہے وہ گاڑھی اور بدبودار ہوتی ہے
نسخہ 1
ھوالشافی
پھٹکری سرخ 50 گرام
ست لیموں 5 گرام
سفوف بنالیں اور اس سفوف سے 1 چٹکی 1 کپ پانی میں حل کر لیں اور کلیاں کریں دن میں 3,4 مرتبہ کلیاں اس طرح کرنی ہیں کہ پانی کو 2,3 منٹ منہ میں رہنے دیں پھر کلی کریں
ان شاءاللہ تعالیٰ پہلے دن سے ہی فرق واضح ہو جائے گا
نسخہ نمبر.. 2
ھوالشافی
چھلکا انار 10 گرام
پھٹکری بریاں 10 گرام
دار چینی 10 گرام
مازو 10 گرام
بیل گری 10 گرام
عقرقرحا 10 گرام
ست لیموں 5 گرام
تمام اشیاء کا سفوف بنالیں اور چھوٹا چمچ آدھا صبح دوپہر شام پانی سے کھائیں
احتیاط
دودھ اور میٹھی اشیاء بند کر دیں جہاں تک ممکن ہو پانی کا استعمال بھی کم کریں

05/04/2024

عراق کا بادشاہ ملک فیصل (اول) گہری نیند میں تھا۔ اس نے خواب میں دیکھا کہ کوئی اس سے کہہ رہا تھا۔ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو صحابی دریائے دجلہ کے کنارے دفن ہیں۔ دریا کا رخ تبدیل ہورہا ہے۔ پانی ہماری طرف بڑھ رہا ہے۔ *حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک میں پانی آچکا ہے جبکہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر بھی نم ہونے لگی ہے ہمیں یہاں سے نکال کر دریا کے کنارے سے کچھ فاصلے پر دفن کیا جائے*۔“
عراق کے بادشاہ نے یہ الفاظ خواب میں سنے لیکن ان کی طرف کوئی توجہ نہ دی۔ دوسری رات پھر یہی الفاظ سنائی دئیے لیکن اس نے اب بھی توجہ نہ دی۔
تیسری رات یہ خواب عراق کے مفتی اعظم ”نوری السعید پاشا‘ ‘ کو دکھائی دیا۔ انہوں نے اسی وقت وزیراعظم کو ساتھ لیا اور بادشاہ کی خدمت میں پہنچ گئے جب انہوں نے بادشاہ سے اپنا خواب بیان کیا تو بادشاہ چونکا اور بولا: ”یہ خواب تو میں بھی دوبار دیکھ چکا ہوں“
اب انہوں نے مشورہ کیا آخر بادشاہ نے مفتی اعظم سے کہا پہلے آپ قبروں کو کھولنے کا فتویٰ دیں تب میں اس خواب کے مطابق عمل کروں گا۔
مفتی اعظم نے اسی وقت قبروں کو کھولنے اور اس میں سے نعشوں کو نکال کر دوسری جگہ دفن کرنے کا فتویٰ جاری کردیا اب یہ فتویٰ اور شاہی فرمان اخبارات میں شائع کردئیے گئے اور اعلان کیا گیا کہ عیدقربان کے دن دونوں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قبریں کھولی جائیں گی۔
اخبارات میں جوں ہی یہ خبر شائع ہوئی تو دنیائے اسلام میں بجلی کی طرح پھیل گئی۔ اخبارات کی دنیا اس خبر کو لے اڑی اور مزے کی بات یہ کہ یہ حج کے دن تھے۔ تمام دنیا سے مسلمان حج کیلئے مکہ اور مدینہ میں پہنچے ہوئے تھے، انہوں نے درخواست کی کہ قبریں حج کے چند روز بعد کھولی جائیں تاکہ وہ سب بھی اس پروگرام میں شرکت کرسکیں۔ اسی طرح حجاز‘ مصر‘ شام ‘ لبنان‘ فلسطین‘ ترکی‘ ایران‘ بلغاریہ‘ روس‘ ہندوستان وغیرہ ملکوں سے شاہ عراق کے نام سے بے شمار تار پہنچے کہ ہم بھی اس موقع پر شرکت کرنا چاہتے ہیں‘ مہربانی فرما کر مقررہ تاریخ چند روز آگے بڑھا دی جائے۔
چنانچہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش پر دوسرا فرمان یہ جاری کیا گیا کہ اب یہ کام حج کے دس دن بعد کیا جائے گا۔۔۔
آخر کار وہ دن بھی آگیا جب قبروں کو کھولنا تھا‘ دنیا بھر سے مسلمان وہاں جمع ہوچکے تھے۔ پیر کے دن دوپہر بارہ بجے لاکھوں انسانوں کی موجودگی میں قبروں کو کھولا گیا۔ حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر میں کچھ پانی آچکا تھا جبکہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر میں نمی پیدا ہوچکی تھی اگرچہ دریائے دجلہ وہاں سے دو فرلانگ دور تھا۔
تمام ممالک کے سفیروں‘ عراقی حکومت کے تمام ارکان اور شاہ فیصل کی موجودگی میں پہلے حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نعش مبارک کو کرین کے ذریعے زمین سے اس طرح اوپر اٹھایا گیا کہ ان کی نعش کرین پر رکھے گئے سٹریچر پر خودبخود آگئی۔ اب کرین سے سٹریچر کو الگ کرکے شاہ فیصل‘ مفتی اعظم‘ وزیر جمہوریہ ترکی اور شہزادہ فاروق ولی عہد مصر نے سٹریچر کو اپنے کندھوں پر اٹھایا اور نہایت احترام کے ساتھ ایک شیشے کے تابوت میں رکھ دیا۔پھر اسی طرح حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نعش کو نکالا گیا۔ دونوں نعشوں کے کفن بالکل محفوظ تھے ،یہاں تک کہ ڈاڑھی مبارک کے بال بھی صحیح سلامت تھے۔ نعشوں کو دیکھ کر قطعاً یہ احساس نہیں ہوتا تھا کہ وہ تیرہ سو سال پہلے کی ہیں بلکہ یوں گماں گزرتا تھا انہیں وفات پائے ابھی مشکل سے دو تین گھنٹے ہوئے ہیں۔ سب سے عجیب بات یہ ہے کہ دونوں کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں۔ ان میں اس قدر تیز چمک تھی کہ دیکھنے والے ان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ نہ سکے۔بڑے بڑے ڈاکٹر یہ منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

23/01/2024

حب شفاء

دھتورہ 30 گرام
ریوند چینی 20 گرام
سونٹھ 10 گرام
گوند ببول 10 گرام

ترکیب تیاری
تمام اجزاء کا سفوف بنا لیں
مقدار خوراک
بڑوں کےلیے 2 گولیاں
چھوٹوں کے لیے 1 گولی

5 منٹ میں نزلہ زکام، بخار ختم ہو جاتا ہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem sab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram