DHQ Hospital bajour official

  • Home
  • DHQ Hospital bajour official

DHQ Hospital bajour official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DHQ Hospital bajour official, .

 #ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!گزشتہ ماہ ایمرجنسی میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے ساتھ جو # ناخوشگوار واقعہ پیش آیا...
01/08/2025

#ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

گزشتہ ماہ ایمرجنسی میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے ساتھ جو # ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتھا، اس سلسلے میں آج ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں باجوڑمشران نےجرگہ کے ذریعے صلح(روغہ،
جوڑہ) کیا۔ یاد رہے

گزشتہ مہینے ہیڈکوارٹر ھسپتال ایمرجنسی میں الائیڈہیلتھ # پروفیشنل کےساتھ مہیرباچہ،رضوان اللہ،صدیق الرحمن آف نوےکلےاور دوسرےآفراد کے طرف سے جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتھا اسمیں صدرمحمدحکیم اور اکرام اللہ سرجیکل ٹیکنیشن زخمی ہوئےتھے جسمیں ڈیپارٹمنٹل ایف آئ آر بھی درج کیاگیاتھااور تشدد کرنےوالےکوعدالگ کےطرف جیل کی ہوئ تھےجو کہ جرگہ کی کوششوں سےآج صلح روغہ جوڑہ میں تبدیل ہوگیا۔جرگےمیں حاجی گل کریم خان صاحب چیئرمین باجوڑ امن

کمیٹی،تحصیل ناظم سیدبادشاہ،جماعت اسلامی #
کےآمیرسردارخان،مولاناوحیدگل ،ڈی آر سی ممبر حاجی بہادر پائندہ خیل،ملک محمدی شاہ،یوسی چیئرمین ملک حاجی وزیر،
وی سی چیئرمین حاجی زبیر، باجوڑ

کےنامورشاعرآنورگار،محمداسحاق اتمانخیل ،تاجربرادری # کےصدرشاہ ولی خان،ایم پی اےنیثاربازکےفرسنل سیکرٹری واجدخان،ایم پی اےڈاکٹرحمیدکےبھائ ڈاکٹر مجیب الرحمن، محیب ولدعطاءاللہ خان لالا ،ہسپتال مارکیٹ کےجنرل سیکرٹری نویدخان نےاپنےساتھیوں سمیت سیاسی اورسماجی شخصیات نےشرکت کی۔ھسپتال کے طرف سےالائیڈہیلتھ پروفیشنل کےعلاوہ ڈاکٹرز،نرسنگ آفسرز، منسٹیرئیل سٹاف،کلاسفورحضرات نےکثیر تعدادمیں شرکت کی۔صلح کےدوران دونوں فریق کےخاندان کےآفراد بھی موجود تھیں جرگےکے مشران نے فریقین کو بغلگیرکرکے آپس میں روغہ جوڑہ کروایا۔مہیرباچہ

#اورانکےساتھیوں نےاپنےکئےہوئےعمل پرشرمندہ ہوکرمعافی مانگی۔محمدحکیم صدراور اکرام اللہ نےصدق دل سےمخالفین کومعاف کردیا۔الائیڈہیلتھ پروفیشنل کےطرف سےکمیٹی کےنامزد ممبران سردارمحمد، محمداقبال نائب صدر،حاجی لاہورخان،اور ایسوسی ایشن کےجنرل سیکٹری دوست محمد،صدرنذیر صافی،سٹیج کےسکیرٹری سرانجام دینےوالےنویدجمال اور انکےساتھیوں نے جرگےممبران اور باجوڑ کےمشران کا شکریہ آداکیا اور عوام الناس سے آپیل کی کہ ہسپتال میں مریضوں کیساتھ رش سے گریز کریں اور ہسپتال عملےسےتعاون کریں۔تاکہ آپکے مریضوں کی خدمت آحسن طریقےسے سرانجام دیا جاسکیں۔

30/07/2025

#ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی کے حصوصی۔ دلچسپی اور انتھک محنت کے وجہ سے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹرہسپتال خار باجوڑ میں آی سی یو ( ایچ ڈی او) یونٹ پر کام تیزی جاری ہیں ؛ جس کو آیندہ ہفتہ میں مریضوں کیلے باقاعدہ فعال کیا
جائیگا
انشاءاللہ

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی نے موقع پر
موجود سعید خان نرسنگ افسر کجولٹی انچارج اور چیئرمین پیرامیڈیکس یونین خاجی یوسف سمیت جملہ سٹاف کے بھرپور تعاون کا بھی شکریہ ادہ کیا

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!صدرمحمدحکیم صاحب پی ایم اےڈی ایچ کیوھسپتال خار باجوڑ کو انسانی حقوق کےتحفظHuman ...
25/07/2025

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

صدرمحمدحکیم صاحب پی ایم اےڈی ایچ کیوھسپتال خار باجوڑ
کو انسانی حقوق کےتحفظ
Human Rights Protection Commission
کی جانب سے ضلع باجوڑ کیلئے ضلعی ممبرمنتخب۔
یہ اقدام محکمہ صحت باجوڑکیلئےایک اعزاز ہے ہم فخر کرتےہیں کیونکہ صدرمحمدحکیم صاحب ایک بااخلاق اور باصلاحیّت نوجوان ہےہم توقع رکھتےہیں کہ ضلع باجوڑمیں انسانی حقوق کےتحفظ کیلئے ہو فورم پر ضرور آواز اٹھائنگے۔
انشاءاللہ

 #ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باجوڑ ۔۔!! ڈاکٹر محمد حیات افریدی صاحب میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ  نے ہسپتال...
25/07/2025

#ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باجوڑ ۔۔!!

ڈاکٹر محمد حیات افریدی صاحب میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ نے ہسپتال میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ، اور ہسپتال کی خوبصورتی بہتر بنانے کے لئے شجرکاری مہم مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی ۔۔!!

اس موقع پر ڈاکٹر نصیب گل ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار , رمضان ,مالی نور جہان ، عامر ، اور دیگر ہسپتال سٹاف بھی موجود تھے ۔۔!!

ڈاکٹر محمد حیات صاحب میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ نے اس موقع پر کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے زمین پر بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ درخت سیلابوں کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کو روکنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ گلوبل وامنگ میں اضافے کا ایک سبب درختوں کا کاٹنا بھی ہے۔ درختوں کے بے حساب کٹاؤ سے فضا میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ زیادہ ہورہی ہے۔ درخت چونکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ بطور خوراک استعمال کرتے ہیں لہذا اگردرخت کا کٹاؤ زیادہ رہا تو فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اضافہ انسانی صحت کے لئے خطرناک حد تک پہنچ جائے گا اور پاکستان میں گلوبل وارمنگ کا اثر بہت زیادہ ہوجائے گا۔ کیونکہ ہمارے ملک میں اس کے بچاؤ کےلئے کوئی قابل ذکر ٹیکنالوجی موجود نہیں۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے ۔۔!!

24/07/2025

۔۔!!ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ #

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی کا احسن اقدام
ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر باجوڑ میں ای سی یو وقت اھم ضرورت تھا جس پر ایم صاحب کے احکامات کے بعد فوراا تعمیراتی کام اعاز کیا گیا ہے جو کہ کام آخری مراحل میں ہے پ

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریضوں کو معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی، ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کے دیگر شعبہ جات کی بہتری پر بھی کام جاری ہے تاکہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کی جا سکے اور ہسپتال کو جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ
کیاجائیگا ۔
انشاءاللہ

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی ھسپتال وارڈز میں تعمیرا کام کا جائزہ لے رہے ہے اس...
23/07/2025

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی ھسپتال وارڈز میں تعمیرا
کام کا جائزہ لے رہے ہے اس موقع پر ڈاکٹر یعقوب شاہ ، ڈاکٹر عالم
گل ،محمد اقبال ھسپتال دیگر سٹاف بھی موجود

09/07/2025

#ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کے کانفرنس روم میں باجوڑ ڈاکٹرز فورم (BDF) کی نئی منتخب کابینہ کی حلف برداری کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر محمد حیات آفریدی تھے، جنہوں نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل، ڈاکٹرز برادری، پیرامیڈیکل اسٹاف، اور کلاس فور ملازمین کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

منتخب کابینہ میں:

ڈاکٹر عزیز الرحمٰن — صدر

ڈاکٹر ممتاز — جنرل سیکرٹری

ڈاکٹر محمدی گل — پیٹرن ان چیف
شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات، پیٹرن ان چیف ڈاکٹر محمدی گل، صدر ڈاکٹر عزیز الرحمٰن، اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ممتاز نے ڈاکٹرز فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

صدر ڈاکٹر عزیز الرحمٰن نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ:

ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی اور دیگر ڈاکٹر برادری نے اتحاد، بہتری، اور عوامی خدمت کے جذبے کو اولین ترجیح قرار دیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ باجوڑ کے عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔"

09/07/2025

#ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

ج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کے کانفرنس روم ا
باجوڑ ڈاکٹرز فورم (BDF) کے منتخب کابینہ سے ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات صا حب نے خلف لیا جسمیں کثیر تعداد میں ڈاکٹر ز ۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل۔ پیرا میڈیکل اور کلاس فور کے منتخب نمایندو ں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر محمدی گل پیٹرن ان چیف ۔ ڈاکٹر عزیزالرحمٰن صدر۔ ڈاکٹر ممتاز جنرل سیکرٹری اور ا یم ایس ڈاکٹر محمد حیات نے خطاب کیا۔

صدر ڈاکٹر عزیزالرحمٰن نے تمام محمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم دہرایا کی انشاء اللہ تمام ڈاکٹر برادری کیے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!! #پریس ریلیز ۔۔!!گرانڈ ہیلتھ الائنس باجوڑ –  اعلامیہتاریخ: 4 جولائی 2025مقام: دف...
04/07/2025

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

#پریس ریلیز ۔۔!!

گرانڈ ہیلتھ الائنس باجوڑ – اعلامیہ
تاریخ: 4 جولائی 2025
مقام: دفتر ڈپٹی کمشنر باجوڑ

#اج گرانڈ ہیلتھ الائنس باجوڑ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناب ڈاکٹر محمد حیات آفریدی اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیب گل صاحب کی قیادت میں محترم جناب ڈپٹی کمشنر باجوڑ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس وفد میں ہسپتال کے تمام یونینز ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس،کلاس فور ملازمین کے منتخب نمائندگان شامل تھے۔

#ملاقات کا آغاز حالیہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا سے ہوا۔ وفد نے ہسپتال کو درپیش مختلف مسائل خصوصاً ہیلتھ سٹاف کی سیکیورٹی اور مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

#اس موقع پر وفد نے ہسپتال میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات اور ان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا یقین دلایا۔ انہوں نے ہسپتال کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

#گرانڈ ہیلتھ الائنس باجوڑ ڈپٹی کمشنر صاحب کی طرف سے مکمل تعاون اور فوری اقدامات کی یقین دہانی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر ایم ایس جناب ڈاکٹر محمد حیات آفریدی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل صاحب کی بھرپور رہنمائی اور تعاون کو بھی سراہا گیا جن کی قیادت میں یہ سب کچھ ممکن ہوا۔

#یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور تمام فریقین نے باہمی تعاون اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جاری کردہ:
میڈیا سیل
گرانڈ ہیلتھ الائنس باجوڑ

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔! #گرینڈ ہیلتھ الائنس باجوڑ کا اجلاستاریخ: 3 جولائی 2025 #موضوع: ہسپتال عملے اور پ...
03/07/2025

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!

#گرینڈ ہیلتھ الائنس باجوڑ کا اجلاس
تاریخ: 3 جولائی 2025

#موضوع: ہسپتال عملے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت اور قانونی کارروائی کا مطالبہ

واقعہ کا پس منظر:

2 اور 3 جولائی 2025 کی درمیانی شب تقریباً رات 8:45 بجے ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا۔ سڑک حادثے میں زخمی چار افراد کو ہسپتال لایا گیا، جنہیں شدید اور کمپاؤنڈ فریکچرز لاحق تھے۔

ڈاکٹروں، سرجیکل و میڈیکل ٹیکنیشنز، نرسز اور کلاس فور عملے نے فوری طور پر مریضوں کو پیشہ ورانہ انداز میں وصول کیا اور تمام ضروری زندگی بچانے والے اقدامات کیے۔ مریضوں کو بروقت علاج فراہم کیا گیا۔

اسی دوران، مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے 20 سے زائد افراد نے زبردستی کیجولٹی ڈیپارٹمنٹ کے مائنر او ٹی(minor OT) میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس سے علاج کا عمل متاثر ہوا اور ہسپتال کی سیکیورٹی پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہوئی۔

ڈیوٹی پر موجود عملے نے انہیں نرمی سے باہر رہنے کی بارہا گزارش کی تاکہ مریضوں کا بہتر علاج جاری رکھا جا سکے، لیکن ان افراد نے جارحیت اور پرتشدد رویہ اختیار کرتے ہوئے عملے پر حملہ کر دیا۔

ہسپتال عملے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ:
حملہ آوروں نے تین ہسپتال ملازمین کو نشانہ بنایا اور انہیں شدید زخمی کر دیا:

1. مسٹر محمدحکیم (سرجیکل ٹیکنیشن)

چہرے پر 4 سے 5 زخم آئے جن پر ٹانکے لگے

وردی پھاڑ دی گئی، پورے جسم پر شدید چوٹیں آئیں

اس وقت سرجیکل وارڈ میں داخل ہیں

2. مسٹر اکرام (سرجیکل ٹیکنیشن)

جسم پر شدید چوٹیں آئیں، وردی پھاڑ دی گئی، زیر علاج ہیں

3. مسٹر اسحاق (میڈیکل ٹیکنیشن)

ساتھی عملے کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہوئے

مزید برآں، ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکار جو صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے آگے بڑھے، انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ واقعہ پہلے سے طے شدہ اور منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، جس کی قیادت مہر باچا اور اس کے ساتھیوں نے کی، جنہوں نے حملے سے قبل مزید افراد کو ہسپتال بلایا۔

قانونی اور فوجداری پہلو:
یہ واقعہ پاکستان پینل کوڈ اور خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر سروس پرووائیڈرز اینڈ فسیلٹیز (وائلنس سے تحفظ) ایکٹ 2020 کے تحت سنگین فوجداری جرائم کے زمرے میں آتا ہے، جن میں شامل ہیں:

1. ہسپتال عملے پر حملہ

2. پولیس اہلکاروں پر تشدد

3. عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ

4. ہسپتال کی املاک کو نقصان

5. دھمکیاں اور خوف پھیلانا

قراردادیں اور مطالبات:
گرینڈ ہیلتھ الائنس باجوڑ، جو ضلع بھر کے طبی عملے کی نمائندگی کرتا ہے، اس سفاکانہ اور شرمناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے درج ذیل مطالبات کرتا ہے:

1. فوری ایف آئی آر کا اندراج:
مہر باچا اور تمام ملوث افراد کے خلاف محکمانہ ایف آئی آر درج کی جائے۔
2. فوٹیجز کیCCTV حوالگی:
ہسپتال کی تمام CCTV ریکارڈنگز پولیس کے حوالے کی جائیں تاکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

3. فوری گرفتاری و قانونی کارروائی:
تمام ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف فوجداری اور انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔

4. ہسپتال میں فول پروف سیکیورٹی:
ایمرجنسی اور او ٹی سمیت تمام حساس مقامات پر مستقل سیکیورٹی تعینات کی جائے۔

زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار یکجہتی:
گرینڈ ہیلتھ الائنس زخمی پولیس اہلکاروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی اقدام کا مطالبہ کرتا ہے۔

انتباہ اور آئندہ کا لائحہ عمل:
اگر ان مطالبات پر فوری عمل نہ ہوا تو گرینڈ ہیلتھ الائنس:

1. ضلع بھر میں تمام طبی سہولیات معطل کر دے گا

2. ہڑتال اور احتجاج شروع کرے گا

3. پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ہیومن رائٹس کمیشن اور دیگر فورمز سے رابطہ کرے گا

ہم ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہیں، سیکیورٹی گارڈ نہیں۔ ہم زندگی بچانے آئے ہیں، اپنی جان خطرے میں ڈالنے نہیں۔ اگر ریاست ہمیں تحفظ نہیں دے سکتی تو ہم اس طرح کے خطرناک اور غیر محفوظ ماحول میں کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

اختتامی کلمات:
یہ بزدلانہ حملہ صرف ہسپتال عملے پر نہیں بلکہ پوری صحت عامہ کی سروس، قانون کی حکمرانی، اور اداروں پر عوام کے اعتماد پر حملہ ہے۔

ہم فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور جب تک ہر حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا جائے، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

ایک پر حملہ، سب پر حملہ ہے۔ مزید برداشت نہی کر سکتے۔
گرانڈ ہیلتھ الائینس

 #ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!اج رات تقریباً 9 بجے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جسکی تفصی...
02/07/2025

#ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

اج رات تقریباً 9 بجے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جسکی تفصیل کچھ یوں ہے ۔!اج اسٹاف حصبے معمول مریضوں کی خدمت میں مصروف تھا کہ اس دوران
چار بندے جو ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوچکے تھے ۔!
جن میں دو بندوں کے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ ہوچکے تھے۔

ہسپتال کا عملہ سٹاف انکی خدمت اور پٹی، پلستر وغیرہ میں مصروف تھا چونکہ ایسے واقعات کے دوران غیر ضروری لوگ کا صرف تماشہ دیکھنے کیلئے ہسپتال آتے ہیں۔!

جسکی وجہ سے ایمرجنسی میں رش بڑھ جاتا ہے اور مریضوں کو فرسٹ ایڈ دینے میں مشکلات پیش آتے ہیں۔ لہذا ہسپتال کے کلاس فور حضرات نے اوٹی کا دروازہ بند کیا تاکہ مریضوں
کو بروقت ریسپانس دیا جاسکیں۔جب اوٹی سٹاف
مریضوں کے خدمت سے فارغ ہوا اور باہر نکلا تو
لوگوں کی مشتعل ہجوم ان پر مکھوں، لاتوں
اور ڈنڈوں سے حملہ آور ہوا۔ جسمیں ہسپتال
ک سٹاف کافی زخمی ہوا۔ انکے کپڑے پھاڑ دئے
اور ان پر تشدد کیا۔

اب ہسپتال کی جملہ سٹاف کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کے خلاف ڈیپارٹمنٹل ایف آئی آر درج کرایا جائیں۔ اور آئیندہ کیلئے ایسی واقعات کا روک تھام کیا جائیں ۔!

22/06/2025

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال باجوڑ میں صبح سے لے کر اب تک واپڈہ کے طرف سے بجلی کچھ تکنیکی خرابی کے وجہ بندش
کا شکار ہے تا ھم ہسپتال کے بیشتر شعبے جرنیٹر سے چلائے
جا رہے ہیں ، متعلق حکام سے درحواست ہے جتنا جلد
ممکن ہو سکے بجلی کو بحال کیا جائے ۔۔!!

#ہسپتال نتظامیہ نے فلحال جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کیی ہے تاکہ ایمرجنسی سروسز بحال رہیں اور ہسپتال میں بجلی کی غیر موجودگی سے مریضوں کو علاج میں کوئی دشواری کا سامنا نہ پڑے ۔

منجانب ہسپتال انتظامیہ ۔۔!!

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital bajour official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share