Noshahi Hikmat

  • Home
  • Noshahi Hikmat

Noshahi Hikmat Aslamo elikum, is page per ham btayen gay herbal and beauty tips,desi totkay, bemarion per tajzia ,

 ,   ,   ,   ,
28/03/2024

, , , ,

خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاؤ کے لیے بھی ...
26/03/2024

خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاؤ کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

کسی اور گری کے مقابلے میں اخروٹ کھانے سے جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹس سرگرمیاں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامن ای، میلاٹونین اور نباتاتی مرکبات پولی فینولز اس گری کو اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور بناتے ہیں۔صحت مند بالغ افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ اخروٹ سے بھرپور غذا کا استعمال کھانے کے بعد نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل سے بننے والے تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔یہ بہت مفید ہوتا ہے کیونکہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول شریانوں میں جمع ہونے لگتا ہے اور ایتھیروسلی روسس (دل کی ایک بیماری) کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 4 یا 5 اخروٹ کھانے والے شوگر کی ٹائپ ٹو کے خطرات سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔
آپ جانتے ہیں کہ اس کی شکل انسانی دماغ سے بھی ملتی ہے اور یہ دماغ کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔ دوران حمل اس کا استعمال حاملہ کے بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر رکھتا ہے اور اس کے علاوہ پیدا ہونے والے بچے کی آنکھوں اور دماغ کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامنز اور میگا3فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں۔مغز اخروٹ دمہ، کھانسی اور گلے کی خراش میں بہت مفید ہوتا ہے۔ سردیوں میں کیونکہ جوڑوں کے دردوں میں اکثر تکلیف ہو جاتی ہے، دردوں کے لئے اس کے تیل کی مالش کریں درد رفع ہو جائیں گے۔جن خواتین یا بچوں کو سر میں جوئیں پڑنے کی شکایت ہو وہ اس کو سر میں لگائیں جووؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ فالج،داد،اور تشنج میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔ اگر چھوٹے بچوں کو چمونوں کی شکائت ہو تو شام کے وقت ایک سے دو اخروٹ کھلا دیں تکلیف دور ہو جائے گی۔

40 طرح کا صدقہایک دفعہ ضرور پڑھ لیں.ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا.1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]2....
20/03/2024

40 طرح کا صدقہ

ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں.
ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا.

1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]

18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]

20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]

21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]

28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]

30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]

31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]

32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]

33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]

34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367]

35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]

36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]

37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]

38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]
صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ، شکریہ, اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو ..
جزاک اللہ خیرا


❍°•┈┈•⇓💜❃💛⇓•┈┈•°❍
صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب
صَلَّ ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد
صَلَّى ﷲُ علیہ واٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ

15/03/2024
2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگیا ہے۔آئندہ تیرہ سال ر...
15/03/2024

2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگیا ہے۔آئندہ تیرہ سال رمضان المبارک سردیوں میں گزر جائے گا اور 2037 کے بعد واپس گرمیوں میں چلا جائے گا۔2031 اور 2032 کا رمضان المبارک سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔جس میں سحری سے افطار تک ساڈھے دس گھنٹے کا وقت ہوگا۔.2030 وہ واحد سال جس میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا اور اس سال مسلمان 38 روزے رکھیں گے۔

روزانہ رات کو آٹھ دانہ بادام 21 دانہ کشمش اور دو دانہ انجیر کے رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر صبح نہار آہستہ آہستہ چبا...
01/12/2023

روزانہ رات کو آٹھ دانہ بادام 21 دانہ کشمش اور دو دانہ انجیر کے رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر صبح نہار آہستہ آہستہ چبا چبا کر کھائیں اور سے ایک کپ دودھ پی لیں ۔انشاء اللہ یہ نسخہ حیرت انگیزطور پر پٹھوں کو طاقت دے گا دماغ کو طاقت دے گا بھولی بسری باتیں یاد دلائے گا خاص طور پر اعصابی کمزوری ہاتھوں کا کانپنا اس کے لیے یہ نھایے مجرب ہے۔مفت مشورہ۔۔تمام بیماریوں کے علاج کیلئے ۔مزید تفصیل مزید اچھی اور معلوماتی اور بیوٹی ٹپس اینڈ ہیلتھ ٹپس کے لیے ہمارے پیج کو ضرور لائک کریں اور پوسٹ کو لائک اینڈ شیئر ضرور کریں. شکریہ

25/04/2023

*دوبارہ یاددہانی Reminder* جان کی حفاظت کی خاطر ضرور پڑھیں-
اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو ان زہروں سے بچائیں شکریہ....

Pesticide Percentage (%) in cold drinks released from PMA (Pakistan Medical Association) recently.

1 Nestle juice 7.2%

2 Coke 9.4%

3 7 up 12.5%

4 Mirinda 20.7%

5 Pepsi 10.9%

6 Fanta 29.1%

7. Sprite. 5.3%

8. Frooti. 24.5%

9 Maaza. 19.3%

These are very dangerous to Human Liver.....
Results in Cancer!
------------------------

1. کیا کبھی کسی میڈیا نے یہ بتایا کہ نیسٹلے﴿Nestle﴾ کمپنی خود مانتی ہے کہ وہ اپنی چاکلیٹ کٹ کیٹ ﴿Kit Kat﴾ میں گاےٴ کے گوشت کا رس ملاتی ہے.

2. کیا میڈیا نے کبھی بتلایا کہ مدراس ہائی کورٹ میں فیر اینڈ لولی Fair&Lovely کمپنی پر جب مقدمہ کیا گیا تھا تب کمپنی نے خود مانا تھا کہ ہم کریم میں سور کی چربی کا تیل ملاتے ہیں.

3. میڈیا نے کبھی یہ بتلایا کہ کولگیٹ ﴿Colgate﴾ کمپنی جب اپنے ملک امریکہ یا یورپ میں Colgate بیچتی ہے تو اس پر وارننگ لکھی ہوتی ہے
پہلی تنبیہ Please keep out this Colgate from the reach of the children below 6 years
یعنی چھ سال سے کم بچوں کی پہونچ سے اس کولگیٹ کو دور رکھیں/بچوں کو نہ دیجیے۔ کیوں ؟؟؟ کیوں کہ بچے اس کو چاٹ لیتے ہیں اور اس میں کینسر پیدا کرنے والا کیمیکل ہے اس لیے وہ کہتے ہیں کہ اسے بچوں کو نہ دیا جاےٴ۔
دوسری تنبیہ
In case of accidental ingestion, please contact nearest poison control center immediately
مطلب اگر بچے نے غلطی سے چاٹ لیا تو جلدی سے ڈاکٹر کے پاس لے جائیے کیوں کہ یہ بہت خطرناک زہر ہے
تیسری بات اس میں یہ بھی لکھی ہوتی ہے
If you are an adult then take this paste on your brush in pea size
مطلب یہ کہ اگر آپ عمر میں بڑے ہیں تو اس پیسٹ کو اپنے برش پر صرف ایک مٹر کے دانہ کے برابر ہی لیجیے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہمارے یہاں جو اشتہار ٹیلی ویژن پر آتا ہے اس میں برش بھر کے استعمال کرتے ہوےٴ دکھا تے ہیں۔ ہمارے ملک والے پیسٹ پر اس طرح کی کوئی تنبیہ ﴿Warning﴾ نہیں ہوتی۔

4. میڈیا نے کبھی بتلایا کہ ویکس ﴿Vicks) نام کی دوا پر یورپ کے کتنے ممالک میں پابندی ﴿Ban﴾ ہے؟
وہاں اسے زہر ڈکلئیر کیا گیا ہے۔

5. میڈیا نے کبھی بتلایا کہ لایف بواےٴ ﴿Life Bouy﴾ نہ نہانے کا صابن ﴿Bath Soap﴾ ہے نہ حمام کا صابن ﴿Toilet Soap﴾ ہے۔ یہ جانوروں کو نہلانے والا Carbolic Soap ہے؟ یوروپ میں لایف بواےٴ صابن سے کتے نہاتے ہیں اور پاکستان میں کروڑوں لوگ اس سے رگڑ رگڑ کر نہاتے ہیں!!

6. میڈیا نے کبھی بتلایاکہ کوک،Pepsi کے بارے میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اس میں 21 طرح کے الگ الگ زہر ہیں۔
اور تو اور ہندوستانی پارلیمنٹ کی کینٹین میں کوک پیپسی بیچنے پر پابندی ﴿Ban﴾ ہے مگر پورے ہمارے ملک میں بک رہی ہے!

7. میڈیا نے کبھی بتایا کہ ہیلتھ ٹانک بیچنے والی غیر ملکی کمپنیاں Boost , Complan, Horlics, Maltova, Protinx
ان سب کا دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ ﴿جہاں بھارت کی سب سے بڑی لیب ہے﴾ وہاں ان سب کا ٹیسٹ کیا گیا اور پتہ لگایا کہ یہ صرف مونگ پھلی کی کھلی سے بنتے ہیں ۔ مطلب مونگ پھلی کا تیل نکالنے کے بعد جو اس کا waste بچتا ہے جسے گاوٴں میں جانور کھاتے ہیں اس سے یہ Health Tonic بناےٴ جاتے ہیں!!

8. میڈیانے کبھی نہیں بتلایا کہ محققین کی ریسرچ کے مطابق C**k Pepsi پینے والے کی آنتیں سڑ جاتی ہیں
9. آج کل بہت سارے لوگ pizza کھانےکا بڑا شوق رکھتے ہیں چلیے پزا پر ایک نظر ڈال لیجیے۔۔۔۔ پزا بیچنے والی کمپنیاں ۔۔ پزا ہٹ، ڈومنسن ، کے ایف سی ، میکڈونالڈز ، پزا کورنر ، پاپا جونز پزا ، کالیفورنیا پزا، کچن سیلز پزا
Pizza Hut, Dominos, KFC , McDonalds, Pizza Corner , Papa John’s pizza, California pizza kitchen, Sal’s pizza.
وغیرہ ۔ یہ سب کمپنیاں امریکا کی ہیں آپ چاہیں تو ویکی پیڈیا پر دیکھ سکتے ہیں۔
پزا Pizza میں ٹیسٹ لانے کے لیے E-631 flavor Enhancer نام کا ایک عنصر Paste ملایا جاتا ہے۔ اور یہ عنصر کیا ہوتا ہے ؟ اس میں سور کا گوشت ملایا جاتا ہے جس کو ڈال کر لوگ اس پیزے کا ٹیسٹ taste بڑھاتے ہیں۔ آپ چاہیں تو گوگل پر دیکھ سکتے ہیں۔
براہ کرم بغیر کسی انتظار کے اس میسیج کو زیادہ سے زیادہ ہر ایک تک پھیلائیے۔
ہوشیار رہیے ۔۔۔ اگر کھانے پینے کی چیزوں کے پیکٹ پر مندرجہ ذیل کوڈ لکھے ہوں تو جان لیجیے اس میں یہ چیزیں ملی ہوئی ہیں۔
*عناصر/اجزاء کوڈ نوٹ کر لیں* :
یہ سبھی کوڈ Code آپ کو زیادہ تر باہری کمپنیوں پر لکھے ملیں گے جیسے چیپس ، بسکٹ ، چیونگم ، ٹافیاں اور میگی وغیرہ۔
میگی کے پیکیٹ پر Ingredient ﴿اجزاء﴾ میں دیکھیں گے E 635 لکھا ملیگا
آپ چاہیں تو Google پر ان سارے نمبرات کو دیکھ سکتے ہیں۔
گاےٴ کا گوشت E 322
الکحل ﴿شراب﴾ E 422
الکحل اور دوسرے کیمیکلز E 442
گاےٴ کا گوشت اور الکحل کا عنصر E 471
الکحل E 476
گاےٴ اور سور کے گوشت کا میکسچر E 481
جان لیوا اور خطرناک کیمیکل E 627
گاےٴ، سور ، بکری کے گوشت کا میکسچر E 472
سور کی چربی کا تیل E 631
آپ چاہیں تو Google پر ان سارے نمبروں کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
E100, E110, E120, E140, E141, E153, E210, E213, E214, E216, E234, E252, E270, E280, E325, E326, E327, E334, E335, E336, E337, E422, E430, E431, E432, E433, E434, E435, E436, E440, E470, E471, E472, E473, E474, E475, E476, E477, E478, E481, E482, E483, E491, E492, E493, E494, E495, E542, E570, E572, E631, E635, E904.

آپ سب سے ایک بار پھر گذارش ہے کہ چٹکلے بھیجنے کے ساتھ ساتھ اس کو بھیجنا اور زیادہ سے زیاد شئیرکرنا نہ بھولیں
یہ پیغام ہر ذمہ دار تک پہنچائیں تاکہ سب ان کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

19/04/2023

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)
خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار:
پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)
بالغ: 70 - 115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

*جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*
*40 سال*
*50*
*60*

*پہلا مشورہ:*
ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔ 2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے)

*دوسرا مشورہ:*
کھیل کھیلو یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں... جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔ 🚶 پیدل چلنا شروع کرنے کے لیے اچھا ہے... 👌

*تیسرا مشورہ:*
کھانا کم کریں...

ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔

*چوتھا مشورہ*
جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر پہنچنے کی کوشش کریں جو آپ چاہتے ہیں ( گروسری، کسی سے ملنا...) یا کسی مقصد کے لیے۔ لفٹ، ایسکلیٹر استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں کا دعوی کریں۔

*پانچواں مشورہ*
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
فکر چھوڑو.... چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرو...

اپنے آپ کو پریشانی کے حالات میں شامل نہ کریں ... یہ سب صحت کو کم کرتے ہیں اور روح کی رونق کو چھین لیتے ہیں۔ ایک نینی کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو مثبت ہیں اور سنیں 👂

*چھٹا مشورہ*
جیسا کہ کہا جاتا ہے.. اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو.. اور سایہ میں بیٹھو.. اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس والوں کو محدود نہ کرو.. پیسہ اس سے جینے کے لیے بنایا گیا تھا، اس کے لیے نہیں جینے کے لیے۔

*ساتواں مشورہ*
اپنے آپ کو کسی کے لیے رنجیدہ نہ کرو، اور نہ ہی کسی ایسی چیز پر جو آپ حاصل نہ کر سکے،
اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس کے آپ مالک نہ ہو سکے۔
اسے نظر انداز کریں، بھول جائیں؛

*آٹھواں مشورہ*
عاجزی.. پھر عاجزی.. پیسے، وقار، طاقت اور اثر و رسوخ کے لیے... یہ سب چیزیں ہیں جو تکبر اور تکبر سے خراب ہو جاتی ہیں..
عاجزی وہ ہے جو لوگوں کو محبت کے ساتھ آپ کے قریب لاتی ہے۔ ☺

*نواں مشورہ*
اگر آپ کے بال سفید ہو جاتے ہیں، تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک بہتر زندگی شروع ہو چکی ہے۔ 🙋 پر امید بنیں، یاد کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، خود سے لطف اندوز ہوں
منجانب ۔ ڈاکٹر زرلالا شایستہ ناز سیدو شریف سوات

18/04/2023

ہومیو ہربل اور بچوں کی بیماریاں
جب بچوں کا جگر اور تلی بڑھ جائیں تو "کلکیریا آرس 30" استعمال کریں

معدے کی خرابی کی وجہ سے بچہ جونہی دودھ پئیے باہر نکال دے اگر کچھ کھائے تو فورا قے کردے حتی کہ دودھ بھی برداشت کر سکتا " ایتھوزا 30 " دیں

بچے کو یرقان کے ساتھ ہلکا سردرد بھی ہو منہ کا ذائقہ کڑوا ہو ہونٹ اور ان کے کنارے سرخ ہوں زبان درمیان سے سفید ہو متلی ہونے پر قے ہو جائے " کارڈیوس میریانس Q " استعمال کرنا چاہئے

بچے کا جگر سکڑا ہوا ہو ،سوکھا مسان ،یرقان ،کمزوری اور ضدی قبض کی صورت میں " ہائیڈراسٹس6 " مفید دوا ہے
بچے کا جسم ہوا سے بھرا بھرا دکھائی دیتا ہو ،جگر بڑھا ہو ،قبض کے ساتھ پیٹ میں درد ہو ،بھوک ختم ہو جائے پیشاب میں اگزلیٹ اور یوریا کا اخراج ،پٹھوں کی کمزوری ،جب نائٹروجنی مادے ضائع ہو رہے ہوں

"سنا 6 " ٹانک کے طور پر کام کرتی ہے

بچوں میں پیدائشی جگر کی خرابی میں "میڈورنیم 30 " استعمال کریں

بچوں میں لاغری
جلد کا رنگ زدد ،عضلات ڈھیلے ہوں ،بازو ،ٹانگیں پتلی جبکہ پیٹ بڑا ہو ،جبکہ پیٹ بڑا ،چہرہ لاغر سر بڑا اپنی عمر کے مطابق نہ بڑھ رہا ہو قبض میں مبتلا رہتا ہو
"سلیشیا 12x" سے علاج شروع کردیں

کمزوری لاغری ،خون کی کمی کی وجہ سے سوکھتا جارہا ہو" پلمبم 30" استعمال کریں

اچھا کھاتا پیتا بچہ دن بدن سوکھتا جارہا ہو لاغری عموما جو نیچے کی طرف بڑھے " نیٹرم میور 30 " استعمال کریں
بچہ خسرہ کے بعد لاغر ہو جائے تو "ہائیڈراسٹس 30 "استعمال کریں

بچے جو سوکھیا کے مریض ہوں ان کی نشوونما سست ہو
سر کے تالو دیر سے جڑیں ،سر پر پسینہ بہت زیادہ آتا ہو
کلکیریا فاس 6x استعمال کریں

بچہ چیختا چلاتا ہے ،بے چین ، بچہ بہت سی چیزیں مانگتا ہے پھر لینے سے انکار کر دیتا ہے غصہ والا اور تنگ کرنے والا چڑچڑا ہوتا ہے مرض کوئی بھی ہو اس کی دوا
"کیمو میلا 30 " ہوگی ۔

:گرنڈیلیا ،مارفینم ،پارتھینئیم :بچوں میں سانس رک کر یا جھٹکے کے ساتھ آنا ۔

فلورک ایسڈ: بچوں کا سر اور آنکھ بائیں طرف چھوٹا ہو ۔
ایتھوزا ۔ اپیکاک : بچہ دودھ برداشت نہیں کرسکتا فورًا قے کر دیتا ہے ۔

میفائیٹس1x,3x :کھانسی کاہر دورہ اتناشدید ہو موت نظر آتی ہو ۔

فراکسی نس امریکانہ نوزائیدہ بچے کا ایگزیما ہومفید دوا ۔

سٹرکنیا فاسفوریکا : نوزائیدہ بچوں کے پھیپھڑے نہ پھیل رہے ہوں ۔۔

بریٹا میورٹیکا :بچے جن کامنہ ہر وقت کھلے رہیں اور ناک میں بولیں ۔

لاپس البس : فربہ بدن خون کی کمی کا شکار بچے جنہیں بھوک بہت لگتی ہو ۔

آرٹی میشیا ولگرس: بچہ کے پیشاب کابالکل بند ہوجانا ۔

کلکیر یاسلف 30: بچوں کی خشک اکوتہ میں مفید دوا ہے ۔
اگرافس نوٹنس : بچوں میں گونگا پن پایا جاتا ہے اس کا بہرہ پن سے کوئی تعلق نہ ہو ۔

بنزویکم ایسڈم :بچہ گود میں رہنا پسند کرتا ہے بستر پر نہیں لیٹتا ۔

پائی نس سائلوسQ: بچوں کے ٹخنوں کی کمزوری ہو بیرونی استعمال کریں ۔

پائی نس سائلوس 30 یا200: بچوں کے ٹخنوں کی کمزوری ہو ۔

اگنیشیا امارہ: بچہ نیند سے دل ہلا دینے والی چیخوں کے ساتھ جاگے اور کانپے ۔

پوڈوفائیلم200 یا1000 :بچوں کے ہیضہ میں اہم دوا ۔

ایپوسائینم کینا بینم :سر پر پانی اتر آنے سے بچہ غنودگی میں لیٹا رہتا ہے ۔

پیو لیکس اری ٹنس: پورے جسم میں گرمی لگتی ہے جیسے بھاپ اُٹھ رہی ہو (بخار) ۔

کالن سونیا: بچوں میں آنتوں کی سُستی کی وجہ سے قبض ہو ۔

برائیٹا کارب :جن بچوں کی جسما نی نشو ونما نہ ہوئی ہو ۔

نک ٹن تھس آربور،کالن سونیا بچوں کی قبض کی بہترین دوائیں ۔

ایتھوزا :بچہ کوپاخانہ یا قے کے بعد اونگھ آ جاتی ہو اور نڈھال ہو کر سوتا ہے ۔

تھوجا: بچہ روئے چلائے ناف باہر نکل آئے سرخ ہو درد کرے ۔

سٹافی سیگریا :بہت سی اشیاءلینے کے لیے بچہ روتا ہےلیکن دیئے جانے پر انکار کرے ۔

نیٹرم سلف :بچوں کے دمہ میں اہم دوا ۔

الیومن :چھوٹے بچوں کے جن کے حلق کے غدود ہمیشہ بڑھ جاتے ہوبہت مفیددوا۔

میڈورائنم: بچوں کی مقعد پر آگ جیسی سرخی یا تابنے جیسے نشان ہوں ۔

فیرم فاس، سلیشیا، کالی میور، کلکیریافلور، کالی فاس ملا کر 6x چھوٹے بچوں میں اہم نسخہ ۔

سائیپرپیڈیم :بچہ رات کو چیخ مارتا ہے ہنستا اور کھیلتا ہو ۔

کوکا،ابراٹینم نیٹرم میور، لائیکوپوڈیم، برائی اونیا، ایتھوزا :سوکھے پن بچوں کے لئے مفید دوائیں ہیں ۔
کلکریا فاس : بچوں کی ہڈیاں کمزور ہونے پر ۔

فیرم فاس ، کلکریا فاس ، نیٹرم میور :خون کی کمی ،
فیرم فاس :بخار ، انفیکشن والی کنڈیشن ۔
دوا کی کمی ، بیشی دیکھنے کے لئے اردو مٹیریا میڈیکا دیکھیں ۔

18/04/2023

🔻 بچوں کے عام سرخ دانے سرخ دھبے لال دھپڑ
بہت سے قسم کے دانے ہوتے ہیں جو بچے کے جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتے ہیں۔
یہ دھبے عام طور پر بہت قابل علاج ہوتے ہیں۔ اگرچہ وہ غیر آرام دہ ہوسکتے ہیں، وہ خطرے کی گھنٹی کا سبب نہیں ہیں. دھبے ش*ذ و نادر ہی ہنگامی صورت حال ہوتے ہیں۔
نوزائیدہ جلد کے دھبے کی کچھ عام اقسام میں شامل ہیں:
1- بچے کے مہاسے، جو عام طور پر چہرے کے جھولا ٹوپی پر ظاہر ہوتے ہیں۔
2- ڈایپر ریش، جو بچے کے پیشاب اور پاخانے کے گیلے پن یا تیزابیت کی وجہ سے ہوتا ہے
3- منہ میں پانی drool rash، جو اس وقت ہوتا ہے جب drool منہ کے ارد گرد یا اس کی جلد میں جلن پیدا کرتا ہے۔
4- سینے کا ایکزیما، عام طور پر چہرے پر، گھٹنوں کے پیچھے اور بازوؤں پر پایا جاتا ہے
👈بچے کے لال دھبے سرخ دانے دھپڑ کا علاج
ڈایپر ریش کا علاج:
ڈایپر ریش بچوں کے سب سے عام ریشوں میں سے ایک ہے۔ ایک ڈائپر جلد کے قریب گرمی اور نمی رکھتا ہے، اور پیشاب اور پاخانہ تیزابی اور جلد کے لیے بہت پریشان کن ہو سکتے ہیں۔ ڈایپر ریش کے بہترین علاج میں شامل ہیں:
1- ڈائپر کی بار بار تبدیلیاں
2- پہلے سے پیک شدہ وائپس کے بجائے نرم، گیلے کپڑے سے مسح کریں جس میں الکحل اور کیمیکل شامل ہوں
3- بیریئر کریم کا استعمال، جس میں عام طور پر زنک آکسائیڈ ہوتا ہے، جسے ہر ڈائپر کی تبدیلی کے ساتھ جلد سے صاف نہیں کیا جانا چاہیے ورنہ یہ مزید جلن کا باعث بن سکتی ہے۔
4- آپ کے بچے کی خوراک میں تیزابیت والی غذائیں، جیسے لیموں اور ٹماٹروں کو کم کرنا
5- ڈائپر تبدیل کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ خارش متاثر نہ ہو۔
ایگزیما کا علاج Eczema treatment
ایکزیما بچپن میں ایک اور بہت عام دھبے ہے۔ اگر آپ کی ایکزیما یا حساس جلد کی خاندانی تاریخ ہے، تو آپ کے بچے کو ایکزیما کا زیادہ خطرہ ہے۔
یہ الرجی یا کھانے، کپڑے دھونے کے صابن، کپڑے کی اقسام، یا دیگر پریشان کن چیزوں سے جلد کی حساسیت کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ایکزیما کے مفید علاج میں شامل ہیں:
1- علاقے کو صاف اور خشک رکھنا
2- اوور دی کاؤنٹر کریم اور مرہم
3- دلیا کے غسل
4- اس بات کا تعین کرنا کہ کیا الرجی ہے اور الرجین کو ختم کرنا
5- اپنے بچے کے محرکات کی نشاندہی کرنے اور ان کے ایکزیما کا بہترین علاج کرنے کے لیے پیڈیاٹرک ڈرمیٹولوجسٹ کے ساتھ کام کرنا
ڈرول ریش کا علاج(رال ٹپکنے) Drool Rash Treatment
بچوں میں ڈرول ریش( رال ٹپکنے) اور چہرے کے عام دانے بہت عام ہیں۔ وہ تھوک کے غدود اور دانتوں کی نشوونما کر رہے ہیں، اس لیے ان کے لیے زیادہ وقت چہرے پر لاول رہنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ پیسیفائر کا استعمال، کھانے کے ذرات، دانتوں میں بڑھتے ہوئے، اور بار بار چہرہ صاف کرنے سے بھی جلد میں جلن ہو سکتی ہے۔
ڈرول ریش عام طور پر چند ہفتوں میں خود ہی حل ہوجاتا ہے، لیکن مدد کرنے کے کچھ طریقے ہیں:
1- تھپتھپائیں - رگڑنا نہ کریں - آپ کے بچے کا چہرہ خشک ہو۔
2- گرم پانی سے صاف کریں لیکن چہرے پر صابن کے استعمال سے گریز کریں۔
3- اپنے بچے کو ڈرول بب (رال گدی ) پہنائیں تاکہ اس کی قمیض بھیگی نہ ہو۔
4- کھانے کو چہرے سے صاف کرتے وقت نرم رویہ اختیار کریں۔
5- چہرے پر خوشبو والے لوشن سے پرہیز کریں۔
6- جب ممکن ہو تو پیسیفائر کا استعمال کم سے کم کریں۔
کچھ دھبے، جیسے کہ بچوں کے مہاسے، ہفتوں یا مہینوں میں خود بخود دور ہو جاتے ہیں۔ آپ کو بچے کے مہاسوں کے علاج کے لیے بالغ مہاسوں کی دوا استعمال نہیں کرنی چاہیے۔
کریڈل کیپ کا علاج حالات کے تیل سے کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ ناریل کے تیل، کریڈل کیپ برش سے ہلکے سے رگڑنا، اور اپنے بچے کے سر کو دھونا۔
متعدی دانے جیسے تھرش، خسرہ، چکن پاکس، روزولا اور سرخ رنگ کے بخار کا بہترین علاج کے لیے ماہر اطفال سے جائزہ لینا چاہیے۔

18/04/2023

آپ کی مراد اور منت پوری ہو
اکتالیس مرتبہ سورۃ یٰس
اکتالیس مرتبہ سورۃ المزمل
اکتالیس مرتبہ سورۃ الواقعہ
اور درود ابراہیمی 313 مرتبہ
اس وظیفے میں وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔۔گیارہ سے اکیس دن میں یہ وظیفہ مکمل کریں اور اس کا ایصال ثواب
انبیاء کرام کے زوجہ مبارک کو بھیجیں
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد حسب توفیق بچوں میں ٹافیہ تقسیم کر دو.. انشاءاللہ وظیفہ کے دوران میں ہی آپ کی مراد پوری ہو جائے گی....

18/04/2023

*خارش کا تین روزہ شافی علاج* *علی_بلوچ*
تین دن استعمال سے پرانی سے پرانی خارش سے چھٹکارہ حاصل ہو جائے گا۔
گندھگ دس گرام
گوگل دس گرام
سھاگہ دس گرام
بابجی دس گرام
تمام ادویہ برابر وزن لیکر نہایت ھی باریک پوڈر تیارکریں ۔اور حسب ضرورت روغن تارامیرا یاروغن سرسوں میں ملا کر مکس کر لیں، تمام بدن پر ہلکے یاتھ سے مالش کریں اور ادھا گھنٹہ دھوپ میں بیٹھ جائیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے غسل کر لیں دوران مالش کوئی ردی لباس زیب تن کریں
انشا ٕاللہ پہلے روز ھی نمایاں فرق محسوس ھوگا عرصہ
دراز سے بگڑی ہوئی ہمہ قسم کی تروخشک خارش تین چار
دن سے شفا مل جائے گی،
#جگر ، #خارش , #کھرک ، #درد ، #بخار ، #ریش ، ,

18/04/2023

چکن پوکس (Chicken Pox)

آجکل کافی پھیل رہا ہے بچے اس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں

چکن پوکس (chicken pox) ایک وائرل بیماری ہے جس میں جلد پر کھجلی اور لال رنگ کے نشان بن جاتے ہیں, بچوں میں عام ہے مگر بہت سے لوگوں کا زندگی کے کسی بھی حصے میں اس بیماری سے واسطہ پڑ سکتا ہے اگر چکن پوکس کی حفاظتی بچاؤ کی دوا نہ لی گئی ہو، مدافعتی نظام میں کمی کی صورت میں بیماری حاملہ خواتین، نومولود بچوں، بڑے بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو نشانہ بنا سکتی ہے

ایک دفعہ بیماری کا شکار ہونے کے بعد اس کے دوبارہ ہونے کے امکانات کم لیکن ہوتے ہیں اگر مناسب ہومیوپتھک علاج نہ کیا جائے تو اس کا وائرس کافی دیر تک جسم میں موجود رہتا ہے اور اگر اس دوران یہ دوبارہ ایکٹو ہو جائے تو یہ ایک تکلیف دہ وائرس انفیکشن کا سبب بن جاتا ہے جس کو شنگلس (shingles) کہتے ہیں۔

چکن پوکس کی وجوہات:-

یہ بیماری واریسیلا زوسٹر (varicella zoster ) وائرس کے سبب ہوتی ہے اس سے متاثرہ لوگوں کے چھیکنے،کھانسنے، اور کھانے پینے کی چیزیں شیئر کرنے سے پھیلتی ہے، متاثرہ شخص سے دو یا تین دنوں میں علامات ظاہر ہونے پر پھیل سکتی ہے اگر آپ نے اس سے بچاؤ کی حفاظتی دوا نہ لی ہو تو بیماری کے حملے کا امکان موجود رہتا ہے

علامات:-

علامات چودہ سے سولہ دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہوتی ہے کچھ لوگوں میں اس کی ابتدائی علامات کے طور پر بخار ہونا، بھوک میں کمی واقع ہونا، سر میں درد ہونا، کھانسی ہونا اورگلے کی سوزش ہونا شامل ہے چکن پوکس کے نتیجے میں ہونے والی کھجلی اور لال دھبے اور دانے پہلی علامت ظاہر ہونے کے ایک یا دو دونوں میں ہوتی ہے لال دھبے اور دانے ظاہر ہونے کے بعد 5 سے 7 دنوں تک روزانہ نئے لال دھبے اور دانے نمودار ہونگے یہ تمام عمل پہلی علامت کے ظاہر ہونے کے 10 دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔چھوٹی چیچک یا لاکڑا کاکڑا کی بیماری کھجلی والے دھبوں سے شروع ہوتی ہے۔ یہ دھبے بعد میں چھالوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ جن میں پانی اور پس بھر جاتی ہے۔ بعض افراد کو ان چھالوں کے آس پاس کھجلی ہوتی ہے۔ دھبوں کو شروع ہونے سے ایک دو دن پہلے مریض میں وائرس داخل ہو جاتا ہے جوکہ چھالوں کے خشک ہونے تک رہتا ہے۔ چیچک کا وائرس عموما درمیانے درجے کی قوت کا ہوتا ہے جو کہ سات سے دس دن میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن چھالوں میں بیکٹیریا داخل ہوجائے تو مرض پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

طبی علاج

علاج ....
عرق گلو
عرق منڈی بوٹی
دونوں عرق ملا کر پلائیں
تقریبا ھاف کپ سے ھاف 2ٹائم
7سے 10سال کے بچے کو

ہومیوعلاج

پلسٹلا 30 (pulsatilla 30) کے تین تین قطرے صبح دوپہر اور رات کو پانی میں ملا کر استعمال کرانا اور فیرم فاس (ferrum phosphoricum 12x) کی چار چار ٹیبلٹ چوس کر چبا کر استعمال کرنا شروع سے آخر تک اس مرض کے لئے کافی ہوتا ہے ، چکن پاکس اپنی تمام تر پیچیدگیوں سمیت ان ہی دو دواؤں کے مسلسل استعمال سے پوری طرح ختم ہوجاتی ہے

خارش زیادہ ہونے کی صورت میں ہومیوپتھک دوا اینٹی مونیم کروڈم 6 (antimonium crudum 6) کے تین تین قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر تین بار دیں خارش پوری طرح ختم ہونے تک

18/04/2023

چکن پوکس (Chicken Pox)

علاج ....
عرق گلو
عرق منڈی بوٹی
دونوں عرق ملا کر پلائیں
تقریبا ھاف کپ سے ھاف 2ٹائم
7سے 10سال کے بچے کو

ہومیوعلاج

پلسٹلا 30 (pulsatilla 30) کے تین تین قطرے صبح دوپہر اور رات کو پانی میں ملا کر استعمال کرانا اور فیرم فاس (ferrum phosphoricum 12x) کی چار چار ٹیبلٹ چوس کر چبا کر استعمال کرنا شروع سے آخر تک اس مرض کے لئے کافی ہوتا ہے ، چکن پاکس اپنی تمام تر پیچیدگیوں سمیت ان ہی دو دواؤں کے مسلسل استعمال سے پوری طرح ختم ہوجاتی ہے

خارش زیادہ ہونے کی صورت میں ہومیوپتھک دوا اینٹی مونیم کروڈم 6 (antimonium crudum 6) کے تین تین قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر تین بار دیں خارش پوری طرح ختم ہونے تک

**نیم کےپتوں کے فوائد**1) نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنے میں بہت مدد دیتا ہے۔ نیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر ...
18/04/2023

**نیم کےپتوں کے فوائد**
1) نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنے میں بہت مدد دیتا ہے۔ نیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیدیں، پھر اس میں عرق گلاب یا پانی ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور چند منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
2) ایک لیٹر پانی میں نیم کے مٹھی بھر پتے ڈال کر اُبال لیں۔ جب پانی ہراہوجائے تو اسے چھان کر کسی بوتل میں رکھ لیں اور سونے سے پہلے اس سے ٹونر کی طرح چہرہ صاف کریں تو کچھ ہی عرصے میں بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز، داغ دھبے چھائیاں اور سیاہ حلقے ختم ہوجائیں گے۔..
3) بازار میں نیم کا تیل بھی دست یاب ہے۔ اسے روزانہ رات کو اپنے چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں تو جلد ہی اس کے مثبت نتائج دیکھیں گی۔اگر ناخنوں میں فنگس انفیکشن ہوتوچند قطرے نیم کے تیل سے ناخنوں کی مالش کریں اس سے انفیکشن ختم ہوجائے گا۔
4) اگر آپ کی جلد بہت حساس ہے اور بلیک ہیڈز آسانی سے ختم نہیں ہورہے تو نیم کے تیل کے دو تین قطرے پانی میں حل کرکے بلیک ہیڈز پر لگائیں، روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز جھڑ جائیں اور دوبارہ نہیں ہوں گے۔
5) اگر مسوڑھوں میں انفیکشن ہو تو نیم کے ابلے ہوئے پانی سے کلّیاں کرنے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔
6) اگر بال بہت زیادہ جھڑتے ہوں اور خشکی بھی ہوتو شیمپوکرنے کے بعد نیم کا ابلا ہوا ٹھنڈا پانی آخر میں بالوں میں ڈال لیں۔یہ پانی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔آپ اپنے بالوں کے لیے جو بھی تیل استعمال کرتے ہوں اس میں تھوڑا سا نیم کا تیل ملاکر سر کی مالش کریں ، اس سے آپ کے بال تیزی سے بڑھیں گے۔
7) بعض لوگوں کو گرمی دانے بہت زیادہ نکلتے ہیں اور انھیں خارش بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ ان کے دانوں میں تھوڑی تھوڑی پیپ بھی پڑ جاتی ہے۔ اس کے لیے نیم کے پتے249 پودینے کے پتے اور سونف ہم وزن لے کر گرم پانی میں ڈال دیں جب وہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں سفیدے کے پتے شامل کریں۔ نہانے کے بعد ململ کا کپڑا اس مکسچر میں بھگو کر گرمی دانوں پر لگانے سے آرام آجائے گا۔
چہرے کی رونق نکھارنے اورچہرہ پُررونق بنانے کے لیے نیم کے پتّے دھوکر سُکھالیں پھر اس کا پیس کرپاؤڈر بنالیں۔پھر اِس پاؤڈر میں گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر، دہی اور تھوڑا سا دودھ شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگانے کے پندرہ منٹ بعد پانی سے دھولیں.

18/04/2023

#روزہ کے13 طِبّی فوائد
^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

طِبّی لحاظ سے روزوں کے بے شمار فوائدمیں سے13یہ ہیں :
^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

(1)معدے(Stomach) کی تکالیف ، ا س کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور نظامِ ہضم (Digestive System) بہتر ہو جاتا ہے
(2)روزہ شوگر لیول ، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اِعْتِدال لاتا ہے اور اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے( HeartAttack #) کا خطرہ نہیں رہتا
(3)دورانِ خون میں کمی ہوجاتی ہے اور دل کو آرام پہنچتا ہے
(4)جسمانی کھچاؤ ، ذہنی تناؤ ، ڈپریشن اور نفسیاتی اَمْراض کا خاتمہ ہوتا ہے
(5)موٹاپے میں کمی واقع ہوتی اور اِضافی چربی ختم ہوجاتی ہے
(6)بے اولاد خواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں (صراط الجنان ، 1 / 293 ماخوذاً)
(7) روزہ دار کے جسم میں دوسروں کی نسبت قوّتِ مدافَعت (Resistance Power) زیادہ ہوتی ہے
(8) آدمی بُرے خیالات سے دور رہتا ہے اور ذہن صاف رہتا ہے
(9) انسولین استعمال کرنے میں کمی واقع ہوتی ہے (10)جگر کے اِرْد گِرد جمع شدہ چربی کم ہوجاتی ہے (11)کھال اور چھاتی کے کینسر کا خطرہ کم رہتاہے (12)اَعصابی اَمْراض میں بہتری آجاتی ہے
(13) جسم میں جلن پیدا کرنے والے مُرَکَّبات
(Compounds) کم ہوجاتے ہیں۔

۔ روزہ کی افادیت کے بارے میں مختلف ماہرین کی گواہی
^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

: روزے کی اِفادیت کو کئی غیر مُسلم اَطِبّا (Nom Muslim Doctors) بھی تسلیم کرچکے ہیں حتّٰی کہ بعض مَمالک میں مختلف اَمْراض کے علاج کےلئے لوگوں کو گھنٹوں بُھوکا رکھاجاتاہے اور اس سے مریض پر اچّھا اثر پڑتا ہے۔ آیئے روزے کے بارے میں چند نظریات پڑھتے ہیں
: (1)ایک غیر مسلم مذہبی راہنما کا کہنا ہے کہ مجھے اسلام میں رمضان کے روزوں نے بہت متأثّر کیا
(2) ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ روز ہ اَمْراض کی روک تھام کی طاقت رکھتا ہے
(3) ایک اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ روزہ جسمانی و روحانی خرابیوں کا دافع (یعنی دور کرنے والا )ہے۔

#جگر اور روزہ:
^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

جگر (Liver) ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم عضو ہے۔ اس کا کام غذا کو ہضم (Digest) کر کے بدن میں پھیلانا اور غیر ضروری مادّوں کو خارج کرنا ہے ۔ ہم جب بھی کچھ کھاتے ہیں تو جگر کو فوراً کام شروع کرنا پڑتا ہے۔ ہم وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں تو جگر کو بہت کم آرام ملتاہے۔ روزہ رکھنے کی وجہ سے ایک لمبے وقت تک ہم کھانے سے رُک جاتے ہیں اور یہ سلسلہ ایک مہینے تک رہتا ہے تو اس دوران جگر کو کافی آرام ملتا ہے۔ یوں سمجھ لیجئے کہ جگر ایک مہینے میں تر و تازہ ہو کر آئندہ کے لئے خود کو تیار کر لیتا ہے۔

سحری کے متعلق دو اہم باتیں:
^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

(1)بغیر سحری روزہ رکھنے سے جسمانی کمزوری ہوسکتی ہے اور اس کا اثر تقریباً جسم کے سارے افعال پرپڑ تاہے۔ اللہ کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سحری کو برکت والا کھانا فرمایا۔ (بخاری ، 1 / 633 ، حدیث : 1923) (2)سحری کرتے ہی فوراً سوجانا مُضرِ صحت ہے۔ اس لئے سحری کے بعد کچھ دیر انتظار یا ہلکی واک کرنی چاہئے۔

کس چیز سے افطار کریں؟
^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : بہتر یہ ہے کہ آگ سے پکی چیز سے افطار نہ کریں بلکہ گرمی میں پانی سے سردی میں کجھور سے استعمال کریں

روزہ اور دوا کا استعمال:
^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

جو مریض دو یا اس سے زائد دنوں تک دوا استعمال کرتے ہیں ان میں دو طرح کے افراد ہیں۔ کچھ دو ٹائم دوا استعمال کرتے ہیں اور کچھ تین ٹائم۔ اس میں بہتر طریقہ یہ ہے کہ ڈاکٹر سے خوراک کی مقدار متعیّن کروا لی جائے۔ دو ٹائم والے افطار اور سحری میں جبکہ تین ٹائم والے اِفطار کے وقت ، تراویح کے بعد اور سحری میں دوا کا استعمال کریں۔

کس مریض کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے؟
^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

شیخ ِ طریقت امیرِ اہل ِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : مریض کو مرض بڑھ جانے یا دیر میں اچھا ہونے یا تندرست کو بیمار ہوجانے کا گمانِ غالب ہوتو اجازت ہے کہ اس دن روزہ نہ رکھے۔ فی زمانہ اس بات کی اجازت ہے کہ اگر کوئی قابلِ اعتماد فاسق یا غیرمسلم ڈاکٹر بھی روزہ رکھنے کو صحت کےلئے نقصان دِہ قرار دے اور روزہ ترک کرنے کا کہے اور مریض بھی اپنی طرف سے غور کرے کہ جس سے اسے روزہ تو ڑنا یا نہ رکھنا ہی سمجھ آئے تو اب اگر اس نے اپنے ظنِّ غالب پر عمل کرتے ہوئے روزہ تو ڑا یا نہ رکھا تو اسے گناہ نہیں ہوگا اور روزہ تو ڑنے کی صورت میں کفارہ بھی اس پر لازم نہ ہوگا مگر قضا بہر صورت ضرور فرض ہوگی۔ اس میں زیادہ بہتر یہ ہے کہ ایک سے زائد ڈاکٹروں سے رائے لے۔ (فیضان رمضان ، ص146ملخصاً)

اللہ کریم ہمیں فرض روز ے رکھنے کی توفیق عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noshahi Hikmat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share