Rehmat Jaan Clinic

  • Home
  • Rehmat Jaan Clinic

Rehmat Jaan Clinic Providing with the best healthcare with our excellent General Physician. Our timings are from 09:00 am ~ 09:00 pm.

We are based at Mangla Road- Hadali - Dina City, District Jhelum..

 # **دماغ اور پیٹ کا پوشیدہ ربط: گٹ برین ایکسس اور ویگس نرو کی سائنس**  کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جب آپ پریشان ہوتے...
02/06/2025

# **دماغ اور پیٹ کا پوشیدہ ربط: گٹ برین ایکسس اور ویگس نرو کی سائنس**

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جب آپ پریشان ہوتے ہیں تو پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے؟ یا جب آپ کچھ غلط کھا لیتے ہیں تو موڈ خراب ہو جاتا ہے؟ یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ **"گٹ برین ایکسس" (Gut-Brain Axis)** کا کمال ہے—ایک ایسا بائیو کیمیکل نیٹ ورک جو آپ کے دماغ اور پیٹ کو گہرائی سے جوڑتا ہے۔ جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ **آپ کا پیٹ آپ کے جذبات، فیصلوں اور صحت پر گہرا اثر ڈالتا ہے**۔

سائنسدانوں نے پیٹ کے اندر موجود **اینٹرک نروس سسٹم (Enteric Nervous System)** کو **"دوسرا دماغ"** قرار دیا ہے، جو 100 ملین سے زیادہ نیورونز پر مشتمل ہے—یہ تعداد ریڑھ کی ہڈی سے بھی زیادہ ہے! حیرت کی بات یہ ہے کہ **90% سیروٹونن** (خوشی کا ہارمون) پیٹ میں بنتا ہے، نہ کہ دماغ میں۔ اگر آپ کا گٹ مائیکرو بائیوم خراب ہو، تو ڈپریشن، اضطراب اور یہاں تک کہ الزائمر جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

**ویگس نرو (Vagus Nerve)** انسانی جسم کی سب سے طویل اور اہم اعصاب میں سے ایک ہے، جو دماغ کو پیٹ، دل اور پھیپھڑوں سے جوڑتی ہے۔ یہ **پیراسیمپیتھیٹک نظام** (جسم کو پرسکون کرنے والا نظام) کی کلیدی کڑی ہے۔ جب آپ تناؤ میں ہوتے ہیں، تو ویگس نرو پیٹ کو سگنل بھیجتی ہے، جس سے ہاضمہ خراب ہوتا ہے۔ اسی طرح، اگر آپ کا گٹ صحت مند نہیں، تو سوزش والے مالیکیولز دماغ تک پہنچ کر ڈپریشن کو جنم دیتے ہیں۔

آپ کے پیٹ میں **40 ٹریلین بیکٹیریا** رہتے ہیں، جو نہ صرف ہاضمے بلکہ **جذبات اور ذہنی صحت** کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ **پروبائیوٹک بیکٹیریا (جیسے Lactobacillus اور Bifidobacterium)** ڈپریشن کو کم کرتے ہیں، جبکہ **ناقص غذا (زیادہ چینی اور پروسیسڈ فوڈ)** نقصان دہ بیکٹیریا بڑھا کر دماغی تناؤ پیدا کرتی ہے۔

ویگس نرو کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ سائنسی طریقے بھی موجود ہیں۔ **ڈائیافرامٹک سانس (گہری سانس)** لینے سے ویگس نرو ٹون بڑھتی ہے۔ **کھانا چبا چبا کر کھانے** سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور ویگس نرو ایکٹیویٹ ہوتی ہے۔ **ٹھنڈے پانی سے غسل** کرنے سے پیراسیمپیتھیٹک نظام متحرک ہوتا ہے۔ **ہنسنا اور گانا** بھی ویگس نرو کو فوری طور پر مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، **اوميگا-3 اور فائبر** سے بھرپور غذائیں جیسے السی کے بیج، مچھلی اور سبزیاں کھانے سے گٹ بیکٹیریا صحت مند رہتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا موڈ اچھا رہے، ذہنی دباؤ کم ہو اور صحت بہتر ہو، تو اپنے **گٹ مائیکرو بائیوم اور ویگس نرو** کی حفاظت کریں۔ **"آپ جو کھاتے ہیں، وہی بنتے ہیں"**—یہ محض ایک کہاوت نہیں، بلکہ سائنس کی سچائی ہے۔

**حوالہ جات:**
1. Nature Reviews Neuroscience
2. Harvard Medical School
3. Journal of Clinical Investigation
4. Frontiers in Psychiatry
5. British Journal of Nutrition
6. Journal of Alternative Medicine
7. Medical Hypotheses

The human heart is amazing ❤️It takes care of itself first before helping others —a reminder that self-care isn’t selfis...
25/05/2025

The human heart is amazing ❤️
It takes care of itself first before helping others —
a reminder that self-care isn’t selfish 💡🫀

کمر یا مہروں کے پانی کا ٹیسٹ، جسے طبی زبان میں لمبر پنکچر کہا جاتا ہے، دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے اردگرد موجود شفاف مائع (C...
16/05/2025

کمر یا مہروں کے پانی کا ٹیسٹ، جسے طبی زبان میں لمبر پنکچر کہا جاتا ہے، دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے اردگرد موجود شفاف مائع (Cerebrospinal Fluid) کے تجزیے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ کئی سنگین بیماریوں کی تشخیص کے لیے نہایت اہم ہے، لیکن اس کی سب سے بڑی اہمیت گردن توڑ بخار یعنی میننجائٹس کی بروقت شناخت میں ہے۔

گردن توڑ بخار ایک خطرناک انفیکشن ہوتا ہے جو دماغ کی جھلیوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بیماری اگر وقت پر پہچانی جائے تو اس کا مؤثر علاج ممکن ہوتا ہے۔ کمر کے پانی کا ٹیسٹ ہی وہ ذریعہ ہے جس سے ڈاکٹر فوری طور پر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بچے کو یہ بیماری لاحق ہے یا نہیں۔ اگر یہ ٹیسٹ تاخیر سے کیا جائے، یا والدین خوف یا غلط فہمیوں کی بنیاد پر اسے کروانے سے انکار کر دیں، تو علاج میں دیر ہو سکتی ہے — اور یہی تاخیر بعض اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

اگر گردن توڑ بخار کی بروقت تشخیص نہ ہو اور وقت پر دوا نہ دی جائے تو بچے کو کئی قسم کی پیچیدگیاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ ان میں سب سے عام قوتِ سماعت سے محرومی، بولنے یا سمجھنے کی صلاحیت میں کمی، ذہنی کمزوری، سیکھنے میں دشواری، مرگی، اور بعض صورتوں میں مستقل دماغی معذوری یا موت شامل ہیں۔ بعض بچے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو پاتے اور عمر بھر کے لیے متاثر ہو جاتے ہیں۔

بدقسمتی سے، ہمارے معاشرے میں اس ٹیسٹ کے بارے میں کئی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ "کمر سے پانی نکالنے سے بچہ اپاہج ہو جائے گا" یا "یہ ٹیسٹ کروانے سے بچہ بولنا بند کر دیتا ہے"۔ یہ تمام باتیں بے بنیاد اور سائنسی حقیقت کے برعکس ہیں۔ دنیا بھر میں ڈاکٹر میننجائٹس کی فوری تشخیص کے لیے یہی ٹیسٹ کرتے ہیں، اور یہ محفوظ طریقہ ہے۔ تجربہ کار عملے کے ہاتھوں یہ ٹیسٹ کروایا جائے تو اس سے کوئی مستقل نقصان نہیں ہوتا۔ ہلکی پھلکی تکلیف، جیسے عارضی سر درد یا کمر میں درد، ممکن ہے لیکن یہ وقتی ہوتا ہے اور خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔

والدین سے گزارش ہے کہ اگر آپ کے بچے میں گردن توڑ بخار
کی علامات ظاہر ہوں، جیسے تیز بخار، گردن کی اکڑن، غنودگی، جھٹکے یا کمزوری، تو فوراً اسپتال جائیں اور ڈاکٹر کے مشورے پر اعتماد کریں۔ اگر ڈاکٹر کمر کے پانی کا ٹیسٹ تجویز کرے تو اس میں دیر نہ کریں۔ یہ ٹیسٹ آپ کے بچے کی جان بچانے میں مدد دے سکتا ہے اور اس کی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے بچا سکتا ہے۔

Bloodshot Eye..... Subconjunctival Hemorrhage .No treatment needed.
17/04/2025

Bloodshot Eye..... Subconjunctival Hemorrhage .
No treatment needed.

او/ ای جی ڈی ( انڈوسکوپی )یعنی خوراک کی نالی ،معدہ اور چھوٹی آنت کے پہلے حصے کا بذریعہ کیمرہ معائنہ :یہ ٹسیٹ کیوں کیا جا...
22/03/2025

او/ ای جی ڈی ( انڈوسکوپی )یعنی خوراک کی نالی ،معدہ اور چھوٹی آنت کے پہلے حصے کا بذریعہ کیمرہ معائنہ :

یہ ٹسیٹ کیوں کیا جاتا ہے؟

◀️تشخیص کے لیے:

1️⃣اگر کسی کو مسلسل معدے میں درد رہتا ہو
2️⃣معدے میں درد پہلے سے موجود ہو اور اب اس میں شدت آئے
3️⃣معدے میں درد کے ساتھ وزن یا بھوک میں کمی ہو
4️⃣خون کی الٹی یا بڑا پاخانہ سیاہ رنگت کا آجائے
5️⃣جگر کے دائمی مرض میں مبتلا مریضوں میں خوراک کی نالی یا معدے میں رگوں کی سوجھن دیکھنے کے لیے وغیرہ وغیرہ

◀️علاج کے لیے:

1️⃣خوارک کی نالی یا معدے میں کسی بھی قسم کی فارن باڈی یعنی باہر سے نگلی ہوئی اشیا کو نکالنے کے لیے
2️⃣خون کی الٹی جو کسی السر کی وجہ سے ہورہی ہو اسے روکنے کے لیے انجکشن لگانے کے لیے
3️⃣خون کی الٹی جو جگر کے مریضوں میں خوراک کی نالی میں پھولی ہوئی رگوں کے پھٹنے سے ہو اس پہ ٹانکے لگانے کے لیے
4️⃣خوارک کی نالی یا معدے کے اندر موجود کسی بھی قسم کی راستے کی تنگی کو غبارے کے ذریعے پھلانے کے لیے وغیرہ وغیرہ۔۔

Osteoarthritis of the hands showing Heberden's Nodes and Bouchard's nodes. Our patient, a 74 Year old male, chronic smok...
21/03/2025

Osteoarthritis of the hands showing Heberden's Nodes and Bouchard's nodes.
Our patient, a 74 Year old male, chronic smoker came with breathing difficulties and we noticed Osteoarthritis of the hands in this patient of known COPD.
People with COPD (Chronic Obstructive Pulmonary Disease) have a higher prevalence of osteoarthritis (OA), including hand OA. Both COPD and OA share common risk factors, such as age, smoking, and inflammation.

Mechanism of IVF.
19/03/2025

Mechanism of IVF.

Our Patient from Lehri, AJK who's undergoing TB treatment recently had his Computer-Aided Detection for Tuberculosis gen...
17/03/2025

Our Patient from Lehri, AJK who's undergoing TB treatment recently had his Computer-Aided Detection for Tuberculosis generating a heatmap indicating potential tuberculosis abnormalities as a coloured overlay on the original chest X-ray image.
Tuberculosis probability score based on a bacteriological reference ranging from 0 to 100.

Noted: The following data is being shared after gaining consent from the patient.

آج ایک 34 سالہ خاتون ہمارے پاس منگلہ سے تشریف لائیں اور انہوں نے بتایا کہ انہیں پچھلے تین سالوں سے گلے میں سوزش کی شکایت...
17/03/2025

آج ایک 34 سالہ خاتون ہمارے پاس منگلہ سے تشریف لائیں اور انہوں نے بتایا کہ انہیں پچھلے تین سالوں سے گلے میں سوزش کی شکایت تھی۔ اس دوران ان کی ایک ڈلیوری بھی ہوئی جس میں سے ان کی دو سالہ بچی ہے۔ یہ خاتون اس سوزش کو اگنور کرتی رہیں اور جب اس کا سائز بڑھ گیا اور اس نے روزمرہ کے معاملات میں پیچیدگیاں پیدا کر دیں تو کسی کے مشورے سے یہ ہمارے پاس رحمت جان کلینک پر تشریف لائیں۔ ان کی بات سننے اور ان سے سوال جواب اور معائنہ کرنے کے بعد یہ تشویش ہوئی کہ انہیں گلہڑ کی شکایت ہے اور ان کو کچھ ضروری ٹیسٹ اور گلے کا الٹرا ساؤنڈ لکھ کر دیا ہے جس کے بعد مزید تفتیش کر کے تشخیص کی جائے گی اور اس کا متعلقہ علاج شروع کیا جائے گا۔
تھائیرائڈ گلینڈ کیا ہے؟
اللہ تعٰالی نے ہماری گردن میں ایک غدود پیدا کیا ہے جس کو تھائیرائڈ گلینڈ کہتے ہیں۔ یہ تھائیرائڈ گردن کے پچھلے حصے میں واقع ہوتا ہے اور اس کی شکل تتلی جیسی ہوتی ہے اور یہ ایک نہایت ہی ضروری کیمیائی مادہ پیدا کرتا ہے جس کو تھائیرائکسین کہتے ہیں۔ یہ کیمیائی مادہ ہمارے جسم میں ہونے والی نشونما اور دیگر نہایت ہی ضروری جسم کے خلیوں کے فنکشن کوریگولیٹ کرتا ہے۔
بعض اوقات یہ تھائیرائڈ گلینڈ بیمار ہو جاتا ہے اور اس کی بیماری کی کافی اقسام ہیں۔ یہ کبھی اوور ایکٹو ہو جاتا ہے اور کبھی انڈر ایکٹو ہو جاتا ہے اور کبھی اس میں کسی وجہ سے کوئی اِنفیکشن یا اِنفلیمیشن بھی لاحق ہو جاتی ہے ۔ ان بیماریوں میں سے ایک بیماری کی قسم ہے جسے گلہڑ کہتے ہیں۔

گلہڑ کیا ہے ؟
جب تھائیرائیڈ گلینڈ کا سائز بڑھ جائے تو یہ بیماری لاحق ہوتی ہے۔ اسے عام زبان میں گلہڑ بھی کہا جاتا ہے۔ کبھی کبھار تھائی رائڈ کے سائز میں مجموعی اضافے سے تو کبھی اس کے کچھ خلیوں کے بڑھنے کی وجہ سے گلہڑ کا مرض لاحق ہوتا ہے۔ اس مرض کی بنیادی وجوہات میں آیوڈین کے استعمال میں کمی ہے۔ جب لوگ غذا سے آیوڈین حاصل نہیں کر پاتے تو گلہڑ کے خطرات میں اِضافہ ہو جاتا ہے۔

اگر آپ ایسے مریضوں کو جانتے ہیں جن کو گلہڑ کی شکایت ہے تو ان کو ہمارے کلینک پر رہنمائی اور علاج کے لیے بھیجے۔

رحمت جان کلینک
ڈیسنٹ پلازہ منگلا روڈ ہڈالی دینہ
رابطہ : 03046669656,03218304618

Alhamdolillah.Certified for Family Planning Services powered by UK International Development 🇬🇧 and Population Council P...
10/03/2025

Alhamdolillah.Certified for Family Planning Services powered by UK International Development 🇬🇧 and Population Council Pakistan 🇵🇰.

🚼 Indications for C-Section: When is a Cesarean Needed? 🤰A C-section (Cesarean delivery) is a surgical procedure used to...
07/03/2025

🚼 Indications for C-Section:

When is a Cesarean Needed? 🤰

A C-section (Cesarean delivery) is a surgical procedure used to safely deliver a baby when a vaginal birth may pose risks to the mother or baby. Here are the common reasons a C-section may be necessary:

🔹 Fetal distress – Baby’s heart rate drops, showing signs of distress.
🔹 Prolonged labor – Labor is not progressing despite strong contractions.
🔹 Breech or abnormal position – Baby is feet-first, sideways, or in a risky position.
🔹 Placenta previa – Placenta is blocking the cervix, preventing safe vaginal delivery.
🔹 Multiple pregnancies – Carrying twins, triplets, or more may require a C-section.
🔹 Previous C-section – Some moms with a prior C-section may need another.
🔹 Cord prolapse – Umbilical cord slips through the cervix before the baby.
🔹 Maternal health conditions – High blood pressure, heart disease, or infections like HIV.

A C-section can be planned (elective) or emergency, depending on the situation. Talk to your doctor about the best delivery option for you and your baby! 💙

Address

Dina Jhelum

Telephone

+923046669656

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehmat Jaan Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share