Dr Fazal Salam children specialist

  • Home
  • Dr Fazal Salam children specialist

Dr Fazal Salam children specialist paediatric clinical information
educating people about child health

16/12/2024

ہر نوزائیدہ بچے کو پیداٸیش پر چائلڈ اسپیشلسٹ سے چیک کروانابےحد ضروری ہے۔
ڈاکٹر کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ یہ چیک کریں کہ بچہ صحت مند ہے یا نہیں، بچے میں کوٸ پیداٸیشی نقص تو نہیں اور نئے والدین کو بچوں کی خوراک اور معمول کی دیکھ بھال کے بارے میں رہنمائی کریں۔
معاٸنے کے شروع میں بچے کے وائٹلز جن میں دل کی دھڑکن سانس کی شرح اور درجہ حرارت چیک کیاجاتایے ۔ پھر وزن، لمبائی اور سر کے سائز کی پیماٸیش ہوتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک چیز کا پیداٸیش پر ریکارڈ انتہائی اہم ہے اور ساتھ ہی یہ ریکارڈ ہمیں اگلے مہینوں اور سالوں میں مدد کرے گا کہ بچہ صحیح طریقے سے بڑھ رہا ہے یا نہیں۔
اس کے بعد سر سے لے کر پاٶں تک تفصیلی معاٸنہ کیا جاتا ہے۔
سر کودیکھا جاتا ہے کہ پیدائش کے عمل کے دوران سر کی ہڈیوں پر کوئی چوٹ تو نہیں آٸ ہے، ہڈیاں آپس میں جڑی ہوٸ تو نہیں ہیں اور سر کے نرم دھبے مناسب سائز کے ہیں۔ آنکھوں کے معاٸنے میں بیناٸ، سفید موتیا، کالا موتیا یا آنکھ کے پردے کی رسولیکو چیک کیا جاتا ہے۔ناک کو دیکھا جاتا ہے کہ مکمل دونوں ساٸڈز کھلی ہوٸ ہیں .منہ کو پیداٸیشی دانتوں اور کٹے ہوۓ دانتوں کے لیے چیک کیا جاتا ہے . کانوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔
گردن پر پیداٸشی رسولیوں کے لیے چیک کیا جاتا ہے۔ ہنسلی کی ہڈی اور کندھے کی ہڈیوں کو فریکچر کے لیے دیکھاجاتا ہے۔ دل کی کسی بھی پیدائشی بیماری جیسے دل میں سوراخ یا خون کی نالیوں کا کھلا ر جاناچیک کیاجاتا ہے۔ کسی بھی پیدائشی نمونیا یا سانس لینے میں دشواری کے لیے پھیپھڑوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ جگر، تلی گردے یا پیدائشی ٹیومر جیسے کسی بھی مسئلے کے لیے پیٹ کی جانچ کی جاتی ہے۔ کوہلے کے جوائنٹ چیک کیا جاتا ہے کہ اس کی پوزیشن نارمل ہے یا نہیں۔ پاخانہ کے راستے کو چیک کیا جاتا ہےکہ مکمل طور پر کھلا ہے ۔ بچے کے جنسی اعضاء کو دیکھا جاتا ہے کہ آیا وہ بچے کی جنس کے مطابق نارمل ہیں یا نہیں۔ جلد کو کسی بھی نقائص، رنگت کی تبدیلی یا دیگر مسائل کے لیے چیک کیا جاتا ہے۔ کلب فٹ یا ٹھیڑے پاٶں جیسے کسی بھی نقص کے لیے ہاتھ اور پاؤں کی جانچ کی جاتی ہے۔ ہڈیوں کے کسی بھی مسائل یا ریڑھ کی ہڈی سے متعلق مسائل کے لیے کمر کی جانچ کی جاتی ہے۔
یہ سب اتنی تفصیل سے لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ڈاکٹر ان تمام مسائل کا جائزہ لیتے ہیں اور اگر اس مرحلے پر بچے میں کوئی مسئلہ سامنے آجائے تواس کا حل آسان ہوتا ہے بہ نسبت اسکے کہ اسکا علاج اور تشخیص دیر سے ہو۔
اگر بچہ صحت مند ہوتو ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کو دودھ پلانے ,صفاٸ رکھنے ،حفاظتی ٹیکوں اور نوزائیدہ بچوں کے حوالے سے ہمارے معاشرے میں رائج خرافات کو ختم کرنے کے بارے میں رہنمائی کریں .
اس سب کا مصصد نوزاٸیدہ بچے کو محفوظ ہاتھوں میں دینا ہوتا ہے۔جزاك الله

13/11/2024
21/11/2023

الرجی ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہمارا جسم مختلف ماحولیاتی چیزوں جیسے دھول، دھواں، ٹھنڈی ہوا، وائرل انفیکشنز کا ردعمل ضرورت سے زیادہ شدت کے ساتھ دیتا ہے۔
الرجی بنیادی طور پر ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کی بے ضابطگی کا نام ہے۔ الرجی مختلف شکلوں میں ظاہر ہو سکتی ہے جیسے سینے کی الرجی جس میں کھانسی ، سینے کی جکڑن اور سینے سے سیٹیوں جیسی آوازیں کا آنا شامل ہے۔ الرجی ناک کی بھی ہو سکتی ہے جو کہ فلو اور ناک سے پانی بہنے کی علامات کے طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ الرجی جلد کو متاثر کر سکتی ہے جس میں جلد کی خارش اہم علامت ہے۔ الرجی آنکھوں کو متاثر کر سکتی ہے جو آنکھوں کے درد اور سرخی کا سبب بن سکتی ہے۔
الرجی والے افراد کو سال بھر مسائل ہوتے ہیں لیکن سردیوں کا موسم ان کے لیے بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
اس وقت ہم فضائی آلودگی کی وجہ سے سموگ جیسے مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں جس سے الرجی کا مساٸل اور بڑھ گۓ ہیں۔ سردیوں کے موسم میں عموماً گھر کے دروازے کھڑکیاں بند رہتی ہیں جس سے وینٹیلیشن کم ہو جاتی ہے ۔نتیجاتأ گھر ک اندر الرجی کروانے والے عوامل بڑھ جاتے ہیں۔
الرجی کے مسائل کو کم کرنے کے لیے چند اہم چیزیں جوآپ کر سکتے ہیں!!!
1. گھر سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں، خاص طور پر سموگ کے موسم میں
2. گھر میں کمروں کی روزانہ صفائی کریں۔بہتر ہے ویکیوم کلینرکا استعمال کریں۔
3. اپنے بستر اور تکیےکی چادروں ,کمبل کو گرم پانی سے دھوئیں اور ڈسٹ مائٹ پروف کور کا استعمال کریں۔
4. کمرے کی مناسب وینٹیلیشن ہو ۔
5. کتے بلی اور دوسرے پرندوں کو پالنے سے گریز کریں کیونکہ انکے پر یا بال ,فضلہ الرجی کروا سکتے ہیں۔
6. مناسب مقدار میں پانی پیں
7.گھر میں قالین نہ لگواٸیں
8. اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اینٹی الرجک دوا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Fazal Salam children specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share