Your Kidney Doctor

  • Home
  • Your Kidney Doctor

Your Kidney Doctor Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Your Kidney Doctor, Medical and health, Institute Of Kidney Disease, Hayat Abad Medical Complex Peshawar, .

گردے ، بلڈ پریشر ، شوگر ، گردے میں سوزش ، پتھری اور ڈائلسز
کلینک۔

Aziz medical center karak opposite women and children hospital karak
عزیر میڈیکل سٹور
ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک
(03339716147)

06/12/2025

🌿 گردے کے مرض اور غذا:
ڈاکٹر فیضان کی آسان گفتگو

"گردوں کا کام خون سے فالتو نمکیات، زہریلے مادے اور پانی کو فلٹر کر کے جسم سے نکالنا ہے۔ جب گردوں میں کمزوری آ جاتی ہے تو یہ کام ٹھیک سے نہیں ہو پاتا، اس لیے ہمیں اپنی خوراک بہت احتیاط سے منتخب کرنی پڑتی ہے۔ ڈائٹ ایسی ہونی چاہیے جو جسم کو غذائیت بھی دے اور گردوں پر بوجھ بھی نہ ڈالے۔"
⭐ 1. نمک کم کرنا: گردوں کی پہلی حفاظت

"زیادہ نمک سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور گردوں پر دباؤ پڑتا ہے۔ اکثر مریضوں کی حالت صرف نمک کم کرنے سے کافی بہتر ہو جاتی ہے۔"
✔ کیا کریں؟
کھانے میں نمک بہت کم رکھیں
اچار، نمکو، پاپڑ، سوسز، چپس، اسپائس مکس استعمال نہ کریں
⭐ 2. پروٹین کنٹرول کرنا
"پروٹین جسم کے لیے ضروری ہے لیکن زیادہ پروٹین گردوں پر وزن ڈالتی ہے۔ اس لیے مقدار بہت اہم ہے۔"
✔ معتدل پروٹین:
اُبلی دال کی تھوڑی مقدار
انڈے کی سفیدی
مرغی (بغیر چربی) — ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق
❌ کن چیزوں سے پرہیز؟
لال گوشت
کلیجی/گردے
مچھلی بہت زیادہ نہیں
⭐ 3. پوٹاشیم کنٹرول (اگر ڈاکٹر نے منع کیا ہو)
گردوں کی کمزوری میں پوٹاشیم خون میں جمع ہو جاتا ہے جو دل کے لیے خطرناک ہے۔
✔ پوٹاشیم کم چیزیں:
سیب
انگور
ناشپاتی
پھول گوبھی
کھیرے
❌ پوٹاشیم زیادہ:
کیلا
مالٹا/کینو
آلو
ٹماٹر
خشک میوہ جات
ناریل پانی
⭐ 4. پانی کی مقدار
"پانی سب کا ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کچھ مریضوں کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور کچھ کو محدود پانی پینا ہوتا ہے۔"
✔ عام اصول:
اگر سوجن ہے، سانس پھولتا ہے یا یورین کم آرہا ہے → پانی کم
اگر پتری یا ڈی ہائیڈریشن ہو → پانی زیادہ
(ہمیشہ ڈاکٹر کی ہدایت پر چلیں)
⭐ 5. فاسفورس اور کیلشیم پر نظر
گردوں کی کمزوری میں فاسفورس بڑھ جاتا ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔
❌ کن سے بچیں؟
کولڈ ڈرنکس
ڈیری پروڈکٹس زیادہ (دودھ، پنیر وغیرہ)
ساری ٹھنڈی بوتلیں
بیف/مٹن
✔ بہتر انتخاب:
کم چکنائی والا دہی (چھوٹی مقدار میں)
بادام دودھ (اگر ڈاکٹر اجازت دے)
⭐ 6. ایسی چیزیں جو گردے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں
پین کلرز کا زیادہ استعمال (Brufen, Diclofenac وغیرہ)
بازاری سپلیمنٹ
پروٹین پاؤڈر
اینٹی بائیوٹک کا غلط استعمال
بازاری مصالحے، فاسٹ فوڈ، بیکری آئٹمز
⭐ 7. گردے کے مریضوں کے لیے ایک دن کا سادہ سا ڈائیٹ پلان (عام مثال)
(یہ صرف عام مثال ہے—ہر مریض کی صورتحال مختلف ہوتی ہے)
🌅 ناشتہ:
ایک پراٹھے کی جگہ 1 چپاتی
انڈے کی 1 سفیدی
چائے بغیر یا بہت کم چینی کے
🌞 دوپہر کا کھانا:
1–2 چپاتیاں
سبزی جیسے توری، گاجر، پالک (اگر پوٹاشیم کم ہے تو پانی میں اُبال کر استعمال کریں)
چکن 2–3 چمچ (اگر ڈاکٹر نے اجازت دی ہو)
🌆 شام:
سیب یا انگور کی تھوڑی مقدار
سادہ بسکٹ یا دلیہ
🌙 رات کا کھانا:
دلیہ یا چپاتی
ہلکی سبزی
نمک کم، تلنے سے پرہیز
⭐ آخر میں ڈاکٹر فیضان کا مشورہ:
"گردے کے مریض کی بہترین دوا احتیاط اور صحیح ڈائٹ ہے۔
آپ کی ہر خوراک گردوں کی حالت پر اثر ڈالتی ہے، اس لیے ہمیشہ رپورٹ اور ڈاکٹر کے مطابق ڈائٹ پلان بنائیں۔ خود سے تجربات نہ کریں۔"

05/12/2025

ریاض بھائی ، ۴ سال سے ڈائلسز کے مریض ہے
اور اپنی بیماری کے بارے میں ڈاکٹر سے زیادہ علم رکھتے ہے

03/12/2025

جو علاج آج ہو سکتا ہے وہ شاید کل ممکن نہ ہو
علاج سنت ہے اور اپنے ڈاکٹر پر اعتماد کریں

ڈاکٹر محمد فیضان
عزیز میڈیکل سٹور
ویمن انس چلڈرن ہسپتال کرک

30/11/2025

نہ صرف شوگر، بلڈ پریشر اور پتھری، بلکہ جہالت بھی گردے کی دائمی بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہے

ہمارے معاشرے کے لوگوں چف کا علاج چاہتے ہے جو سائنس میں بلکل بھی ممکن نہیں ہے

ڈاکٹر فیضان
عزیر میڈیکل سٹور
ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک

Alhamdulillah! We're on a mission to revolutionize kidney health in the South region of KPK. Our vision is to provide hi...
01/10/2025

Alhamdulillah! We're on a mission to revolutionize kidney health in the South region of KPK. Our vision is to provide high-quality, efficient dialysis to deserving patients.

We are thrilled to share some wonderful news!By the grace of Allah (SWT), our dialysis unit is being upgraded with the delivery of two new state-of-the-art NCU-18 dialysis machines in the coming days!

This is a significant milestone for healthcare in the region. The NCU-18 is not just a conventional dialysis machine; it is a versatile and advanced system that will allow us to provide a broader range of life-saving therapies for our patients, including:

· HD (Hemodialysis)
· HDF (Hemodiafiltration)
· HF (Hemofiltration)
· SLED (Sustained Low-Efficiency Dialysis)

Designed with both patient and medical staff in mind, the NCU-18 is equipped with automatic functions for a smoother treatment process and is built with comprehensive patient safety features to ensure the highest standard of care .

This enhancement is a core part of our mission to reduce the disease burden in Khyber Pakhtunkhwa by making quality healthcare accessible to all . Join us in thanking Allah for this blessing and in hoping for a healthier future for our community.

گردے ، مثانے کی نالی اور مثانے کی تقریبا 70 سے 80 فیصد پتھریاں کیلشیئم اکزیلیٹ (calicum oxalate) سے بنی ہوئی ہوتی ہیں ۔ ...
29/09/2025

گردے ، مثانے کی نالی اور مثانے کی تقریبا 70 سے 80 فیصد پتھریاں کیلشیئم اکزیلیٹ (calicum oxalate) سے بنی ہوئی ہوتی ہیں ۔
کیلشیئم اکزیلیٹ پتھری بننے کی وجوہات :
🔹️ پانی کم پینا ۔
🔹️ وہ خوراک جن میں اکزیلیٹ (oxalate) زیادہ ہو جیسے پالک ، چقندر ، چائے ، بادام ، کاجو ، مونگ پھلی وغیرہ
🔹️ کیلشیئم کی ڈائیٹ میں کمی ۔ کیونکہ کیلشیئم کی کمی کی وجہ سے اکزیلیٹ خون میں زیادہ جذب ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے پتھری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

صحت سے متعلق معلومات کے لیئے رابطہ کریں

ڈاکٹر فیضان حٹک
کنسلٹنٹ نیفرالوجسٹ
انسٹیٹیوٹ آف کیڈنی اینڈ ڈیالائسیسز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور

27/09/2025

24/09/2025

رینل فنکشن ٹیسٹ (RFT)گردوں کی صحت جاننے کے لیئے کیا جاتا ہے اس میں کونسے ٹیسٹ ہوتے ہیں :🔹️ یوریا نائیٹروجن (Urea nitroge...
24/09/2025

رینل فنکشن ٹیسٹ (RFT)گردوں کی صحت جاننے کے لیئے کیا جاتا ہے

اس میں کونسے ٹیسٹ ہوتے ہیں :
🔹️ یوریا نائیٹروجن (Urea nitrogen) , یہ خون میں یوریا کی مقدار بتاتا ہے اور اس کی نارمل رینج 7 سے 20 mg/dL ہوتی ہے ۔

🔹️ کریٹینین (Creatinine) ، اس کی مقدار زیادہ ہونا گردوں کی کمزوری ظاہر کرتا ہے ، اس کی نارمل رینج مردوں میں 0.7 سے 1.3mg/dL اور خواتین میں 0.6 سے 1.1mg/dL ہوتی ہے

🔹️ جی ایف آر ( eGFR) ، اس ٹیسٹ میں یہ پتا چلتا ہے کہ گردے کتنی رفتار سے خون کو صاف کررہے ہیں ، اس کی نارمل رینج 90 سے 120ml/min ہوتی ہے ۔

مذید معلومات کیلئے رابطہ کریں

ڈاکٹر فیضان حٹک

انسٹیٹیوٹ آف کیڈنی اینڈ ڈیالائسیسز پشاور

21/09/2025

18/09/2025

گردے کے مریض پوٹاشیم کا کم سے کم استعمال کریں

Address

Institute Of Kidney Disease, Hayat Abad Medical Complex Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Your Kidney Doctor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Your Kidney Doctor:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram