21/11/2025
صوبہ بھر کی طرح کوٹلی ستیاں میں بھی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤکیلےو قومی مہم جاری ہے
ڈاکٹر ذوالفقار علی'ڈپٹی ڈی ایچ او کوٹلی ستیاں نےتحصیل کے مختلف علاقوں کے سکولز، ہیلتھ ہاؤسز اور ہسپتالوں میں قائم ویکسینیشن کیمپس کا معائنہ کیا. ویکسینیشن ٹیم اور شہریوں سے گفتگو کی اور مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا.
مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں. والدین اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے محفوظ رہیں. ڈپٹی ڈی ایچ او کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ذوالفقار علی