Tib E Nabvi Health Care

Tib E Nabvi Health Care ما انزل اللہ من دآء الا انذل لہ شفاء (صحیح بخاری 847:2)
"اللہ نے کوئی بیماری ایسی نہیں اتاری جس کی شفاء نہ فرمائی ہو۔"

مختلف قہوہ جات اور ان کے بہترین طبی فوائد 🌿آج کل چائے کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت...
06/08/2025

مختلف قہوہ جات اور ان کے بہترین طبی فوائد 🌿

آج کل چائے کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب اس میں ملاوٹ شدہ پتی، چینی اور ناقص دودھ استعمال کیا جائے۔ اس کے برعکس قہوہ جات قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار ہوتے ہیں اور صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں چند مفید قہوہ جات اور ان کے طبی فوائد:

☕ لونگ، دارچینی قہوہ:
اینٹی سیپٹک، بلغم ختم کرے، بھوک بڑھائے، جگر کو طاقت دے، جسم کی فالتو چربی کم کرے، پتھری میں مفید۔

☕ ادرک قہوہ:
ہاضمہ بہتر، بھوک میں اضافہ، ریاح خارج کرے، رنگت نکھارے۔

☕ تیز پات قہوہ:
دل، دماغ اور معدے کے لیے طاقتور، سردرد میں مفید۔

☕ اجوائن قہوہ:
ریاح کا خاتمہ، بخار میں فائدہ مند، گرمی کے امراض میں مفید۔

☕ گل بنفشہ قہوہ:
کھانسی، نزلہ، گلے کی خراش، سانس کی بندش میں شفاء۔

☕ گورکھ پان قہوہ:
خون کی صفائی، خارش کا خاتمہ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی۔

☕ ادرک + شہد قہوہ:
سردی، کھانسی، بند ناک اور موسمی اثرات سے تحفظ۔

☕ انجبار قہوہ:
دست بند کرے، آنتوں کو مضبوط بنائے، ٹانگوں کے درد میں مفید۔

☕ ڈاڑھی بوڑھ قہوہ:
فالج، لقوہ اور مردانہ/زنانہ کمزوریوں میں مفید۔

☕ گل سرخ قہوہ:
بلغم ختم، قبض دور، جسم کو نرم اور ہلکا رکھے۔

☕ کالی پتی قہوہ:
کمزوری ختم، پسینہ لائے، خون کی روانی تیز، سردی میں طاقتور۔

☕ لیمن گراس قہوہ:
بلغم، نزلہ، اسہال، لو بلڈ پریشر میں مفید۔

☕ زیرہ سفید + الائچی قہوہ:
معدے کی تیزابیت، بواسیر، بھوک بڑھانے اور ہاضمے کے لیے بہترین۔

☕ سونف قہوہ:
ریاح، کھانسی، معدے کی جلن، ہاضمے اور بھوک کے لیے مفید۔

☕ بادیان خطائی + دارچینی + الائچی قہوہ:
قوت ہاضمہ اور بھوک میں اضافہ، چائے کی عادت سے نجات۔

☕ بنفشہ + ملیٹھی قہوہ:
سینے کی جلن، کھانسی، قبض اور گلے کی خراش کا مؤثر علاج۔

☕ بہی دانہ + بنفشہ قہوہ:
نزلہ، دل اور گردے کے درد، پیشاب کی جلن، قبض میں فائدہ مند۔

☕ بنفشی قہوہ:
دائمی کھانسی، کیرا، ریشہ، نزلہ اور ہر موسم کے لیے مؤثر۔

🍵 چائے کی جگہ قہوہ اپنائیں، صحت
مند زندگی پائیں!

اشوگندھا: ایک قدرتی خزانہ برائے ہارمون، شوگر، اور ذہنی سکونجب ہارمونز بگڑ جائیں، شوگر بے قابو ہو جائے، اور دماغ کو چین ن...
06/08/2025

اشوگندھا: ایک قدرتی خزانہ برائے ہارمون، شوگر، اور ذہنی سکون
جب ہارمونز بگڑ جائیں، شوگر بے قابو ہو جائے، اور دماغ کو چین نہ ملے تو اشوگندھا ایک قدرتی نعمت ہے۔
یہ ایک قدیم آیورویدک جڑی بوٹی ہے جو آج کے دور میں دوبارہ مقبول ہو رہی ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جو:

ذہنی دباؤ

بے چینی

نیند کی کمی

یا ہارمونی بے ترتیبی کا شکار ہوں۔

🔬 اہم فوائد
🧠 ذہنی دباؤ اور بے چینی میں کمی:
اشوگندھا دماغی تناؤ کو کم کر کے کورٹیسول ہارمون کو متوازن کرتی ہے، جس سے دماغ کو سکون ملتا ہے۔

🩺 ہارمونز کا توازن:
یہ خواتین کے لیے پی سی او ایس (PCOS) اور تھائیرائیڈ جیسی بیماریوں میں مددگار ہے، جبکہ مردوں کے لیے ٹیسٹوسٹیرون کی سطح میں قدرتی اضافہ کرتی ہے، جو توانائی اور تولیدی صحت کے لیے اہم ہے۔

🩸 شوگر کنٹرول میں مدد:
اشوگندھا خون میں گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھتی ہے اور انسولین کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ قدرتی سپورٹ ہے۔

😴 بہتر نیند اور سکون:
اشوگندھا اعصابی نظام کو سکون دے کر نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے، اور ڈپریشن و بے چینی کی علامات کو کم کرتی ہے۔

⚠️ اہم احتیاط
اگرچہ اشوگندھا ایک محفوظ اور مفید جڑی بوٹی ہے، ہر جسم مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے باقاعدہ استعمال سے پہلے ماہرِ صحت سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

🌿 قدرتی زندگی کا ایک اور راز: اشوگندھا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور خود کو ذہنی، جسمانی اور ہارمونی لحاظ سے بہتر محسوس کریں۔

ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا،* *اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپری...
03/08/2025

ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا،*
*اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپریشن میں ہے براہ کرم مدد کریں*

*ڈاکٹر نے اپنی مشاورت شروع کی، اس نے کچھ ذاتی باتیں پوچھی اور اُس کی بیوی کو باہر بیٹھنے کو کہا*
*صاحب بولے! میں بہت پریشان ہوں، دراصل میں پریشانیوں سے مغلُوب ہوں، ملازمت کا دباؤ، بچوں کی تعلیم اور ملازمت کا تناؤ، ہوم لون، کار لون، مجھے کچھ پسند نہیں دنیا مجھے پاگل سمجھتی ہے لیکن میرے پاس اتنا سامان نہیں جتنا کہ ایک کارتوس میں گولِیاں،میں بہت اُداس اور پریشان ہوں.*
*یہ کہہ کر اس نے اپنی پوری زندگی کی کتاب ڈاکٹر کے سامنے کھول دی۔*
*پھر ڈاکٹر نے کچھ سوچا اور پوچھا کہ آپ نے دسویں جماعت کس اِسکول میں پڑھی؟ اُس شخص نے اسے اِسکول کا نام بتایا،ڈاکٹر نے کہا! آپ کو اس اِسکول میں جانا ہے پہر اپنے اسکول سے آپ کو اپنی دسویں کلاس کا رجسٹر تلاش کرنا ہے اور اپنے ساتھیوں کے نام تلاش کرنے ہیں اور ان کی موجودہ خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی ھے، ایک ڈائری میں تمام معلومات لکھیں اور ایک مہینے کے بعد مجھ سے ملیں*

*وہ شخص اپنے اسکول گیا، رجسٹر ڈھونڈنے میں کامیاب رہا، اور اسے کاپی کروایا،اس میں 120 نام تھے،اس نے ایک مہینے میں دن رات کوشش کی لیکن وہ بمشکل 75 ہم جماعتوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں کامیاب رہا*

*حیرت !!!*
*ان میں سے 20 مر چُکے تھے, 7 رنڈوے اور 13 طلاق یافتہ تھے, 10 ایسے نکلے جو کہ بات کرنے کے قابل بھی نہیں تھے,5 اتنے غریب نکلے کہ کوئی ان کا جواب نہ دے سکا, 6 اتنے امیر نکلے کہ اُسے یقین ہی نہیں آیا, کچھ کینسر میں مُبتلا تھے، کچھ فالِج, ذِیابیطس،دمہ یا دل کے مریض تھے، کچھ لوگ بستر پر تھے جن کے ہاتھوں/ٹانگوں یا ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی تھیں, کچھ کے بچے پاگل، آوارہ یا بیکار نکلے, ایک جیل میں تھا۔ ایک شخص دو طلاق کے بعد تیسری شادی کی تلاش میں تھا, ایک ماہ کے اندر دسویں جماعت کا رجسٹر اذِیّت بیان کر رہا تھا*

*ڈاکٹر نے پوچھا! "اب بتاؤ تمہارا ڈِپریشن کیسا ہے"؟*

*وہ شخص سمجھ گیا کہ اسے کوئی مُوزِی بیماری نہیں، وہ بھوکا نہیں، اس کا دماغ دُرُست ہے، اسے عدالت،پولیس،وکلاء کا کوئی مسئلہ نہیں، اس کی بیوی اور بچّے بہت اچھے اور صحت مند ہیں، وہ خود بھی صحت مند ہے*
*اس شخص کو احساس ہوا کہ واقعی دنیا میں بہت زیادہ دُکھ ہیں، اور وہ بہت سے اذِیّت ناک دُکھوں سے محفُوظ ہے*

*دوسروں کی پلیٹوں میں جھانکنے کی عادت چھوڑیں، اپنی پلیٹ کا کھانا پیار سے لیں۔ دوسروں کے ساتھ اپنا مُوازنہ نہ کریں*

*اور پھر بھی اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ڈِپریشن میں ہیں تو آپ کو بھی اپنے اِسکول جانا چاہیے، دسویں جماعت کا رجسٹر لائیں اور تصدیق کریں ....

دل کا درد؟ نہیں! یہ دراصل معدے کا مسئلہ ہو سکتا ہے!اکثر لوگ جب سینے میں درد محسوس کرتے ہیں تو فوراً گھبرا جاتے ہیں،پہلا ...
03/08/2025

دل کا درد؟ نہیں! یہ دراصل معدے کا مسئلہ ہو سکتا ہے!
اکثر لوگ جب سینے میں درد محسوس کرتے ہیں تو فوراً گھبرا جاتے ہیں،
پہلا خیال یہی آتا ہے: "کہیں دل کا دورہ تو نہیں پڑ رہا؟"
مگر سچ تو یہ ہے کہ اکثر اوقات یہ درد دل کا نہیں بلکہ معدے کا ہوتا ہے۔

🤔 اصل میں ہوتا کیا ہے؟
جب معدے میں گیس کی زیادتی ہو جاتی ہے تو:

معدہ پھول جاتا ہے

اس کا دباؤ ڈایافرام (جو سینے اور پیٹ کے درمیان ہوتا ہے) پر پڑتا ہے

اور یوں درد سینے میں یا دل کے قریب محسوس ہونے لگتا ہے

یہ درد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دل کی جگہ پر ہو،
جس سے لوگ پریشان ہو کر فوراً دل کے ٹیسٹ کرواتے ہیں،
مگر رپورٹیں بالکل نارمل آتی ہیں!

😟 لیکن خوف ختم نہیں ہوتا...
جب بار بار درد ہو اور رپورٹس کچھ نہ بتائیں،
تو مریض کے ذہن میں ایک مسلسل خوف بیٹھ جاتا ہے:
"کہیں دل کا دورہ نہ پڑ جائے؟"

یہی وہم اور خوف:

نیند اُڑا دیتا ہے

دن کا سکون ختم کر دیتا ہے

جسمانی توانائی چوس لیتا ہے

🚨 اصل خطرہ
یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب مرض کی اصل وجہ — یعنی معدہ یا نظامِ ہضم کا مسئلہ — نظر انداز ہو جاتی ہے۔
اور مریض آہستہ آہستہ جسمانی اور ذہنی دونوں لحاظ سے کمزور ہونے لگتا ہے۔

💡 حل کیا ہے؟
دل کے ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ شک دور ہو جائے

مگر اگر رپورٹس ٹھیک ہوں تو بلاوجہ کا خوف نہ پالیں

گیس، تیزابیت یا معدے کے مسائل کا مناسب علاج کریں

ذہنی سکون اور خوراک میں اعتدال بہت ضروری ہے

یاد رکھیں:
ہر سینے کا درد دل کا نہیں ہوتا۔
لیکن اگر خود کو خوف اور وہم میں ڈالیں گے تو فائدہ کے بجائے نقصان ہوگا۔

پھیپھڑوں کو بچانے کے آسان طریقےہم جو سانس لیتے ہیں، وہی ہماری زندگی کو بہتر یا خراب بناتا ہے۔ اگر پھیپھڑے خراب ہوں تو سا...
03/08/2025

پھیپھڑوں کو بچانے کے آسان طریقے
ہم جو سانس لیتے ہیں، وہی ہماری زندگی کو بہتر یا خراب بناتا ہے۔ اگر پھیپھڑے خراب ہوں تو سارا جسم کمزور ہو جاتا ہے۔ آلودگی، سگریٹ اور غلط خوراک ہمارے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

❗ خطرے کی نشانیاں:
صبح اٹھتے ہی کھانسی یا بلغم آنا

سانس لینے میں دقت

سینے میں بوجھ یا جلن

بار بار نزلہ، زکام یا کھانسی

تھکن اور کمزوری

✅ بچاؤ اور قدرتی علاج:
1. 🫖 ادرک اور شہد کا قہوہ
کھانسی اور بلغم میں آرام دیتا ہے، پھیپھڑوں کی سوزش کم کرتا ہے۔

2. 🥛 ہلدی والا دودھ
انفیکشن سے بچاتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے۔

3. 🌫️ بھاپ لینا
بلغم صاف کرنے میں مدد دیتا ہے، سانس کھلتی ہے۔

4. 🚶‍♂️ روزانہ چہل قدمی
روزانہ کم از کم 30 منٹ تیز واک کریں، پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں۔

5. 🚭 سگریٹ سے مکمل پرہیز
سگریٹ پھیپھڑوں کو تباہ کرتا ہے۔ آج ہی چھوڑ دیں۔

🍎 پھیپھڑوں کے لیے اچھی غذائیں:
سیب

لہسن

پالک

شہد

کالی مرچ

یہ چیزیں پھیپھڑوں کو صاف اور صحت مند رکھتی ہیں۔

🧘 سانس کی آسان ورزش:
گہری سانس لیں (ناک سے اندر، منہ سے باہر)

روزانہ 5 سے 10 منٹ یہ عمل کریں

✅ یاد رکھیں:
گھر کی کھڑکیاں کھولیں تاکہ تازہ ہوا آئے

خوشبو دار اسپرے اور دھواں سے پرہیز کریں

پانی زیادہ پئیں

✨ نتیجہ:
اگر آپ روزانہ چند آسان قدم اٹھائیں تو پھیپھڑوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ اچھی غذا، صاف ہوا، ورزش اور سگریٹ سے پرہیز — یہی صحت مند سانس کی کنجی ہے۔

☆ادرک کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج☆حضرت ابوسعید خذری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ھے ”شہنشاہ روم نے رسول کریم صلی الل...
03/08/2025

☆ادرک کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج☆
حضرت ابوسعید خذری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ھے ”شہنشاہ روم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ادرک کا ایک بڑا ٹکرا بطورِ تحفہ پیش کیا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ٹکڑے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کیا اور صحابہ کے درمیان تقسیم کر دیا۔ یہ سوغات مجھے بھی ملی جسے میں نے فوراً کھا لیا۔“
اس واقعہ سے ادرک کی فضیلت اور اھمیت کا پتا چلتا ھے۔ آئیے دیکھتے ھیں کہ یہ خدائی تحفہ کن امراض میں انسان کو فائدہ پہنچاتا ھے
حکماء کئی ھزار برس سے ادرک کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج کر رھے ھیں۔ اسے اردو میں ادرک، عربی میں زنجبیل، ھندی میں سونٹھ اور انگریزی میں جِنجر (Ginger) کہتے ھیں۔ اس کا تذکرہ قرآن پاک میں بھی آیا ہے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کے حوالے سے کیا ھے کہ
”وہاں انہیں ادرک ملا مشروب پلایا جائے گا“۔ یونانی اطباءنے اپنی کتب میں کئی جگہ اس کا ذکر کیا ھے۔ حکیم جالینوس نے اسے فالج میں مفید بتایا ھے۔ کئی حکماءکا خیال ھے کہ چین کی مشہور بوٹی ”جن سنگ“ دراصل ادرک ھی کی ایک قسم ھے۔
نظامِ ھضم
معدے کے جملہ امراض میں ادرک مفید ھے۔ یہ دست آور بھی ھے اور قابض بھی۔ تازہ ادرک پسی ہوئی آد ھی چمچ لیجئے اس میں ایک چمچ پانی، ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ پودینے کا رس اور ایک چمچ شہد ملائیے۔ یہ مرکب وہ لوگ دن میں تین بار چاٹ لیں جن کو متلی‘ قے‘ بدھضمی‘ یرقان یا بواسیر کی شکایت ھو۔ یہ نسخہ اِن بیماریوں کا شافی علاج ھے۔ ادرک ریاح کو تحلیل کرتا ھے۔ بھوک کم لگنے کی صورت میں بھی ادرک استعمال کیجئے۔ پیٹ کا درد اور اپھارہ دور کرنے کیلئے بھی ادرک کھایا جاتا ھے۔
اگر اپنا ھاضمہ درست رکھنا چاھتے ھیں تو کھانے کے بعد تازہ ادرک کا چھوٹا سا ٹکرا چبالیں۔ اس نسخے سے زبان کی میل بھی اترتی ھے اور معدہ کئی بیماریوں سے پاک رھتا ھے۔ اگر جگر کی خرابی کے باعث پیٹ میں پانی جمع ھو جائے تو مریض کو ادرک کا پانی پلائیں۔ یہ پانی پیشاب آور ھے اور پیٹ کا سارا پانی نکال دیتا ھے۔ ادرک انتڑیوں کی سوزش بھی ختم کرتا ھے۔
گلے کے امراض
ادرک کا رس 3ماشہ، ایک تولہ شہد میں ملا کر چاٹ لینے سے عموماً کھانسی اور دمے سے نجات مل جاتی ھے۔ اگر نزلہ کی شکایت ھو تو ادرک کا رس 3ماشہ، کالی مرچ ایک ماشہ، لہسن 6ماشہ اور شہد 2تولہ ملا کر چٹنی بنا لیں اور اسے تھوڑا تھوڑا چاٹتے رھیں۔ سردی سے ھونے والے نزلے میں بطورِ خاص یہ چٹنی مفید ھے۔ ادرک چبانے سے گلا صاف ھوتا ھے، گلے کی خراش یا زخم دور کرنے کیلئے ادرک کا چھوٹا سا ٹکرا منہ میں رکھ کر چباتے رھیے۔
سردی کا بہترین علاج
ادرک گرم مزاج رکھتا ھے۔ موسم سرما کی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ھے۔ اس کے کھانے سے سردی کم لگتی ھے۔ بعض لوگ ٹھنڈے یا نیم گرم پانی سے نہانے کے بعد جسم میں کپکپی یا درد محسوس کرتے ھیں۔ اگر وہ نہانے کے بعد 3سے 6ماشے ادرک کھا لیں تو انہیں اس سردی سے نجات مل جائے گی۔ سردی زکام کی شکایت میں ادرک کی چائے بھی مفید ھے۔ ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ یہ ھے کہ اُبلتے ھوئے پانی میں چائے کی پتی ڈالنے سے پہلے ادرک کے چھوٹے ٹکڑے ڈال دیں۔
دمہ اور نظام تنفس
ادرک اور کالی ھریڑ 6,6ماشہ کی تعداد میں معمولی ساکوٹ لیں۔ اس کے بعد انہیں پیالی بھر پانی میں اُبال لیں۔ بعد ازاں پانی میں شہد یا چینی ملا لیں۔ جس کسی کو پرانی کھانسی یا دمہ ہو، وہ یہ پانی پیئے انشاءاللہ افاقہ ھو گا اس کے علاوہ ادرک کا رس شہد کے ساتھ چاٹا جائے تو حلق صاف ھو جاتا ھے اورسینے میں جمع بلغم نکل جاتا ھے۔
میتھی کا جوشاندہ ایک پیالی لیجئے اس میں ایک چمچ تازہ ادرک کا رس اور ایک چمچ شہد ملائیے۔ جو مرد و خواتین کالی کھانسی، دمہ اور پھیپھڑوں کی تپ دق میں مبتلا ھیں وہ یہ نسخہ استعمال کریں، موثر پائیں گے۔ جن افراد کے منہ سے بو آتی ھے، وہ ادرک کھائیں۔ یہ بدبو دور کرکے منہ کا خراب ذائقہ بھی درست کرتا ھے۔
خواتین کے امراض
تازہ ادرک کا درمیانہ ٹکڑا لیں۔ اُسے کچل کر ایک پیالی پانی میں چند منٹ کیلئے اُبال لیں۔ بعد میں پانی میں چینی ملائیے اوراسے دن میں 3بار استعمال کریں۔ ادرک بھی کھا لینی ہے۔ یہ گھریلو ٹوٹکہ نہ صرف ایام کی بے قاعدگی دور کرتا ھے بلکہ اس سے متعلق تمام تکالیف بھی دور ھو جاتی ھیں۔
ذھنی دباﺅ
ھیجان، بے چینی اور ذھنی دباﺅ کی کیفیت میں ادرک طبیعت کو پُرسکون کرتا ھے ۔
ادرک کا 2تولہ رس لیں اور اسے گائے کے 7تولہ دودھ میں اتنا پکائیں کہ آمیزے کی مقدار نصف رہ جائے۔ اس میں حسب ذائقہ شکر ملا کر سوتے وقت پی لیں۔ یہ آمیزہ ذھنی بوجھ اورپریشانی دور کرکے آپ کو پرسکون نیند دے گا۔ اگر کسی کو ھسٹریا کا دورہ پڑے تو ادرک اور کالی مرچ ھم وزن ملا لیں۔ مریض کو یہ آمیزہ نسوارکی طرح دیں۔ دورہ ختم ھو جائے گا۔ ادرک کا استعمال یاداشت بڑھاتا ھے۔ 5تولہ ادرک کو پیس کر 10تولہ شہد میں ملا لیں۔ کمزور دماغ والے یہ آمیزہ 3,3ماشہ صبح و شام کھائیں۔دماغ کو تقویت ملے گی اور بھولنے کی بیماری ختم ھو جائے گی۔(ان شا ءاللہ )
گنٹھیا اور دیگر تکالیف
ادرک کا تیل گنٹھیا اور بادی کے درد میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ ادرک کا آدھ پاﺅ رس لیں۔ اس میں تل کا تیل ایک چھٹانک ملا لیں۔ آمیزے کو ھلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ سارا مائع اُڑ جائے۔ صرف تیل رہ جائے۔ درد ھو تو اس تیل کی مالش کریں۔سخت سردی کے باعث کئی لوگوں کے سر میں درد رھتا ھے وہ درد سے نجات کیلئے یہ تیل ماتھے پر ملیں۔ بچوں کا سینہ گرم رکھنے کیلئے بھی اس تیل کی مالش مفید ھے۔ سردی کے باعث جسم میں درد ھو تو اس تیل سے اسے بھگائیں۔ مالش کرنے کے علاوہ تھوڑا سا ادرک گڑ کے ساتھ کھا لیا جائے تو علاج مزید موثر ھو جاتا ھے۔ دانتوں کا درد بھگانے کیلئے بھی ادرک استعمال ھوتا ھے۔ ایک بار علامہ اقبال کو رات کے وقت دانت میں شدید درد ھوا تو شفاءالملک حکیم اجمل خان رحمتہ اللہ علیہ نے انہیں مشورہ دیا کہ دانت کے نیچے ادرک کا ٹکڑا دبا کر رکھیں۔ چند دن میں شاعر مشرق کا دانت درد جاتا رھا۔ درد شقیقہ میں بھی ادرک مفید ھے۔ کان میں درد ھو تو ادرک کا رس چند قطرے کان میں ڈالیے درد کافور ھو جائیگا۔ کمر اور جوڑوں کی تکلیف سے نجات پانے کیلئے کئی صدیوں سے ادرک بھون کر کھایا جارہا ھے۔ ملٹھی اور ادرک 6,6ماشے 3چھٹانک پانی میں ڈالیے اور پانی کو جوش دیں بعد ازاں چینی ملا کر پانی پی لیں۔ یہ نسخہ سینے‘ کمر اور جوڑوں کے درد میں مفید ھے۔ اگر ادرک کو سیاہ نمک کے ساتھ پیس کر سونگھیں تو سردرد ختم ھو جاتا ھے۔
دیگر استعمال
(1)مچھلی کھاتے ھوئے ادرک کا استعمال کریں تو پیاس نہیں لگتی۔(2)خون کی نالیوں میں جمی ہوئی چربی کی تہیں اُتارنے میں ادرک کام آتا ھے۔ یہ دل کا فعل اور سست دورانِ خون درست کرتا ھے۔(3) جگر کی ابتدائی خرابی ادرک کے استعمال سے دور ھو جاتی ھے۔ (4)ذیابیطس کی دونوں اقسام میں اگر شہد کے ساتھ ادرک کا رس دن میں کئی بار چاٹا جائے تو فائدہ ھوتا ھے۔ (5)ادرک کا مربہ کھانا اور جائفل کو منہ میں رکھنا فالج سے نجات دلاتا ھے۔ (6)امراضِ چشم میں بھی ادرک مفید ھے۔ ادرک‘ سفید سرمہ‘ قلمی شورہ اور سفید پھٹکڑی ھم وزن ملا کر سُرمہ تیار کریں۔ یہ بیشتر امراض چشم دور کرتا ھے۔ یاد رھے کہ اشیاءخالص ھونی چاہئیں۔
کاپیڈ

*تھائیرائیڈ*ڈیڑھ کپ پانی میں آدھا چمچ کلونجی آدھا چمچ میتھی دانہ 2 انچ دارچینی کا ٹکڑا 2 چھوٹی الائچی سونٹھ چوتھائی چمچ ...
03/08/2025

*تھائیرائیڈ*
ڈیڑھ کپ پانی میں آدھا چمچ کلونجی آدھا چمچ میتھی دانہ 2 انچ دارچینی کا ٹکڑا 2 چھوٹی الائچی سونٹھ چوتھائی چمچ آور ڈیڑھ آنچ ادرک کا ٹکڑا اچھی طرح ابالیں جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر نیم گرم ہونے پر پی لیں یہ عمل ، دن میں 2 بار کریں صبح بجے اور شام 6 بجے اگر اپ صبح 8 بجے ناشتہ کرتے ہیں تو 3 گھنٹے بعد معدہ اس حالت میں ہوتا ہے کہ نہ۔بھرا ہوا اور نہ خالی اس کے لیے یہ بہت موثر وقت ہے اس کے استعمال سے ایک تو آپ کا وزن تیزی سے کم ہونے لگے گا اور ساتھ ہی اللہ تعالی کے فضل سے تھائیرائیڈ بھی نارمل ہونے لگے گا اور اس کے مسلسل استعمال سے ان شاء اللہ اس بیماری سے جان چھوٹ جائے گی
ہائپر تھائیرائیڈ کا علاج
ہلدی ، ملٹھی ، سونف ، کلونجی ٫ میتھی دانہ ہم وزن لے کر اس میں تین گنا شہد ملا لیں ادھی چمچ صبح آدھی شام کو نیز شہد کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اگر قسط شیریں اس میں شامل کر لیا جائے تو فوائد بہت جلد حاصل ہوتے ہیں

‏⁦‪ ‬⁩‏📌 گھر میں پانچ مقامات جہاں شیاطین رہتے ہیں، ان سے محتاط رہیں!‏1️⃣ غیر استعمال شدہ بستر‏اگر آپ کا کوئی بستر طویل م...
02/08/2025

‏⁦‪ ‬⁩
‏📌 گھر میں پانچ مقامات جہاں شیاطین رہتے ہیں، ان سے محتاط رہیں!

‏1️⃣ غیر استعمال شدہ بستر

‏اگر آپ کا کوئی بستر طویل مدت تک بچھا رہتا ہے اور اس پر کوئی نہیں سوتا، تو یہ شیطان کے ٹھہرنے کی جگہ بن سکتا ہے۔
‏✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
‏"فِراشٌ للرجلِ، وَ فراش لِأهلِه، وَ الثالِث لِلضيْفِ، وَ الرابِعُ لِلشيْطَانِ"
‏(مسلم)
‏📌 احتیاط:
‏✅ بستر کو ہمیشہ لپیٹ کر رکھیں۔
‏✅ ہر دو تین دن بعد اس پر قرآن پڑھا ہوا پانی یا عطر چھڑکیں-

‏2️⃣ غسل خانہ / باتھ روم

‏یہ جگہ شیاطین کے رہنے کا سب سے بڑا مرکز ہے، اور یہاں موجود شیطان انتہائی ناپاک اور خطرناک ہوتے ہیں۔
‏✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
‏"إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا أتاها أحدكم فليقل: أعوذ بالله من الخبث والخبائث"
‏(ابو داؤد)
‏📌 احتیاط:
‏✅ باتھ روم میں داخل ہونے سے پہلے "أعوذ بالله من الخبث والخبائث" پڑھیں۔
‏✅ اندر بات نہ کریں، زیادہ وقت نہ گزاریں، اور ہمیشہ دروازہ بند رکھیں۔
‏3️⃣ لمبے عرصے سے لٹکے ہوئے کپڑے

‏اگر کوئی کپڑے لمبے عرصے تک الماری میں لٹکے رہیں یا انہیں صاف نہ کیا جائے تو شیطان ان میں ٹھکانہ بنا سکتا ہے۔
‏✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
‏"أُطووا ثيابكم فإن الشيطان يسكن كل ثياب منشورة"
‏📌 احتیاط:
‏✅ کپڑوں کو مناسب طریقے سے تہہ کر کے رکھیں۔
‏✅ ہر کچھ دن بعد الماری کھول کر سورۃ الفاتحہ اور آیت الکرسی پڑھیں۔
‏✅ کپڑوں پر قرآنی دم کیا ہوا پانی یا خوشبو چھڑکیں۔

‏4️⃣ انسانی یا حیوانی شکل کے مجسمے / تصویریں
‏یہ اشیاء ملائکہ کے داخلے میں رکاوٹ بنتی ہیں اور شیاطین کے لیے ٹھکانہ فراہم کرتی ہیں۔
‏✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
‏"لا تَدخلُ الملائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَ لا تماثيل"
‏(مسلم)
‏📌 احتیاط:
‏✅ گھر میں انسانی یا حیوانی شکل کے مجسمے اور تصاویر رکھنے سے گریز کریں۔
‏✅ اگر ضروری ہوں، تو انہیں کسی کپڑے سے ڈھانپ دیں یا چہرے کے خدوخال مٹا دیں۔

‏5️⃣ آگ جلانے کی جگہ (چولہا / انگیٹھی)
‏چونکہ شیاطین آگ سے پیدا کیے گئے ہیں، اس لیے وہ آگ جلنے والی جگہوں کو پسند کرتے ہیں۔
‏📌 احتیاط:
‏✅ چولہا جلاتے یا بجھاتے وقت "بِسْمِ اللَّهِ" کہیں۔
‏✅ چولہے یا آگ جلانے کی جگہ کو صاف رکھیں اور اس پر قرآن پڑھا ہوا پانی چھڑکیں۔

‏📢 اللہ ہمیں اور آپ کو شیاطین کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین!

‏⁧‫

ایک بڑی الائچی – 10 بڑی بیماریوں کا سستا علاج 🌿چھینکوں کا طوفان ہو یا الرجی کا عذاب، صرف ایک بڑی الائچی سے نجات ممکن ہے!...
02/08/2025

ایک بڑی الائچی – 10 بڑی بیماریوں کا سستا علاج 🌿
چھینکوں کا طوفان ہو یا الرجی کا عذاب، صرف ایک بڑی الائچی سے نجات ممکن ہے!
ایک صاحب بتاتے ہیں کہ انہیں ہر وقت چھینکیں آتی تھیں: موسم بدلے، پرفیوم لگے، الماری کھلے یا دھول اُڑے۔ علاج بھی کروایا، ماسک بھی پہنا، لیکن افاقہ نہ ہوا۔
پھر کسی نے مشورہ دیا کہ ایک بڑی الائچی چھلکے سمیت منہ میں رکھ کر چوسو، ہلکے ہلکے چباؤ اور لعاب نگلتے رہو۔
کمال ہو گیا! چھینکیں، الرجی، ناک بہنا سب کم ہوتا گیا۔ اب صرف دن میں ایک دو چھینکیں آتی ہیں۔

🌟 10 حیرت انگیز فوائد:
1. چھینکوں اور الرجی سے نجات:
بڑی الائچی منہ میں رکھ کر چوسنے سے چھینکوں کا طوفان رک جاتا ہے۔

2. ناک بہنا بند:
مسلسل ناک بہنے والوں نے چند دن استعمال سے شفاء پائی۔

3. کان کھجانا ختم:
ایسے لوگ جنہیں بار بار کان میں خارش ہوتی ہے، انہیں بڑا فائدہ ہوا۔

4. آنکھوں کا پانی، کمزور نظر:
نظر دھندلانا، آنکھوں سے پانی آنا، بڑی الائچی کے استعمال سے بہتر ہو جاتا ہے۔

5. دماغی کمزوری، یادداشت کی کمی:
یادداشت بہتر، ذہنی طاقت میں اضافہ اور فوکس بہتر ہوتا ہے۔

6. منہ کی بدبو، مسوڑھوں کی بیماریاں:
مسوڑھوں سے خون آنا، سوجن، منہ کی بدبو وغیرہ میں مفید۔

7. گندم یا فوڈ الرجی:
چھوٹے بچوں اور بڑوں میں گندم سے ہونے والی الرجی میں آزمودہ۔

8. موسمی الرجی کا علاج:
پولن یا دھول سے الرجی کا بہترین قدرتی توڑ۔

9. پرفیوم یا خوشبو سے چھینکیں:
پرفیوم یا کسی بھی خوشبو سے الرجک افراد کے لیے شفاء بخش۔

10. نظام تنفس میں بہتری:
سانس کے مسائل، نزلہ زکام اور ناک کی سوزش میں فائدہ دیتا ہے۔

🌱 طریقہ استعمال:
ایک بڑی الائچی (چھلکے سمیت) منہ میں رکھیں، ہلکے ہلکے چباتے رہیں، لعاب نگلتے رہیں۔ دن میں 2–3 بار یہ عمل دہرائیں۔ بچوں کے لیے چھوٹی مقدار میں کوٹ کر استعمال کرائیں۔

📢 سستا، آسان، آزمودہ اور بے ضرر نسخہ۔ آج سے ہی شروع کریں اور دوسروں تک بھی یہ رازِ شفاء پہنچائیں
Tib e Nabvi Tib E Nabvi Health Care

🌿 روغنِ تل (Sesame Oil) — مکمل تفصیل، استعمال اور فوائدروغن تل کو اردو میں تل کا تیل کہتے ہیں اور انگریزی میں Sesame Oil...
02/08/2025

🌿 روغنِ تل (Sesame Oil) — مکمل تفصیل، استعمال اور فوائد
روغن تل کو اردو میں تل کا تیل کہتے ہیں اور انگریزی میں Sesame Oil۔ یہ تیل تل کے بیجوں (Sesame Seeds) کو دباکر حاصل کیا جاتا ہے اور صدیوں سے حکمت، آیوروید، اور طبِ یونانی میں استعمال ہوتا آ رہا ہے۔

✅ روغن تل کے غذائی اجزاء (Nutritional Components)
وٹامن E

وٹامن K

میگنیشیم

کیلشیم

زنک

فیٹی ایسڈز (Omega-6, Omega-9)

اینٹی آکسیڈنٹس (Sesamol, Sesamin)

🌿 روغن تل کے طبی فوائد (Health Benefits)
1. 🧠 دماغی کمزوری اور یادداشت میں بہتری
دماغ کو طاقت دیتا ہے اور یادداشت بڑھاتا ہے۔

بچوں کو دماغی نشونما کے لیے دیا جاتا ہے (احتیاط کے ساتھ)۔

2. 🦴 جوڑوں اور ہڈیوں کی مضبوطی
ہڈیوں کو کیلشیم فراہم کرتا ہے۔

گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کے لیے مالش کی جاتی ہے۔

3. 🧴 جلد کی خوبصورتی
خشکی، پھٹکی، داد، چنبل میں فائدہ مند۔

جلد کو نرم، ملائم، اور چمکدار بناتا ہے۔

جلدی انفیکشنز میں مفید۔

4. 💇‍♀️ بالوں کے لیے فوائد
بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔

بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔

خشکی اور سکری کو کم کرتا ہے۔

5. ❤️ دل کی صحت
دل کے لیے مفید فیٹی ایسڈز پر مشتمل ہے۔

کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے (خاص طور پر HDL کو بڑھاتا ہے)۔

6. 😌 ذہنی سکون اور نیند
مالش کرنے سے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔

بے خوابی (نیند نہ آنے) کے مریضوں کو فائدہ دیتا ہے۔

7. 🦷 دانتوں اور منہ کی صحت
آئل پُلنگ (Oil Pulling) کے لیے بہترین ہے: منہ میں تیل گھمانا، جو کہ دانتوں کو صاف اور سانس کو تروتازہ بناتا ہے۔

مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے۔

8. 💩 قبض میں آرام
اگر تھوڑا سا روغن تل پی لیا جائے تو ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور قبض سے نجات دیتا ہے۔

خاص طور پر بچوں میں نرم طریقے سے کام کرتا ہے۔

🛠️ استعمال کے طریقے (Usage Methods)
مقصد طریقہ استعمال
جوڑوں کی مالش گرم کرکے مالش کریں
جلد کی خشکی براہِ راست لگائیں
بالوں کی نشونما رات کو بالوں میں لگاکر صبح دھو لیں
قبض میں 1 چمچ صبح نہار منہ استعمال کریں (طبی مشورہ ضروری)
دانتوں کے لیے صبح نہار منہ 1 چمچ تیل کو منہ میں 5 منٹ گھمائیں اور تھوک دیں
نیند کے لیے پاؤں اور سر پر ہلکی مالش کریں

⚠️ احتیاطی تدابیر (Precautions)
خالص اور کولڈ پریسڈ روغن تل استعمال کریں۔

گرمی کے موسم میں زیادہ استعمال سے گرمی اور دانے ہو سکتے ہیں۔

معدہ کے حساس افراد ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔

📦 روغن تل کو محفوظ کرنے کا طریقہ
اسے ٹھنڈی، خشک اور دھوپ سے بچی جگہ پر رکھیں۔

ڈھکن اچھی طرح بند رکھیں تاکہ تیل خراب نہ ہو۔

ایک سال تک استعمال کیا جا سکتا ہے اگر صحیح طریقے سے محفوظ کیا جائے۔

پھیپھڑوں کو بچانے کے آسان طریقےہم جو سانس لیتے ہیں، وہی ہماری زندگی کو بہتر یا خراب بناتا ہے۔ اگر پھیپھڑے خراب ہوں تو سا...
02/08/2025

پھیپھڑوں کو بچانے کے آسان طریقے
ہم جو سانس لیتے ہیں، وہی ہماری زندگی کو بہتر یا خراب بناتا ہے۔ اگر پھیپھڑے خراب ہوں تو سارا جسم کمزور ہو جاتا ہے۔ آلودگی، سگریٹ اور غلط خوراک ہمارے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

❗ خطرے کی نشانیاں:
صبح اٹھتے ہی کھانسی یا بلغم آنا

سانس لینے میں دقت

سینے میں بوجھ یا جلن

بار بار نزلہ، زکام یا کھانسی

تھکن اور کمزوری

✅ بچاؤ اور قدرتی علاج:
1. 🫖 ادرک اور شہد کا قہوہ
کھانسی اور بلغم میں آرام دیتا ہے، پھیپھڑوں کی سوزش کم کرتا ہے۔

2. 🥛 ہلدی والا دودھ
انفیکشن سے بچاتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے۔

3. 🌫️ بھاپ لینا
بلغم صاف کرنے میں مدد دیتا ہے، سانس کھلتی ہے۔

4. 🚶‍♂️ روزانہ چہل قدمی
روزانہ کم از کم 30 منٹ تیز واک کریں، پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں۔

5. 🚭 سگریٹ سے مکمل پرہیز
سگریٹ پھیپھڑوں کو تباہ کرتا ہے۔ آج ہی چھوڑ دیں۔

🍎 پھیپھڑوں کے لیے اچھی غذائیں:
کلونجی

میتھی دانہ

سیب

لہسن

پالک

شہد

کالی مرچ

یہ چیزیں پھیپھڑوں کو صاف اور صحت مند رکھتی ہیں۔

🧘 سانس کی آسان ورزش:
گہری سانس لیں (ناک سے اندر، منہ سے باہر)

روزانہ 5 سے 10 منٹ یہ عمل کریں

✅ یاد رکھیں:
گھر کی کھڑکیاں کھولیں تاکہ تازہ ہوا آئے

خوشبو دار اسپرے اور دھواں سے پرہیز کریں

پانی زیادہ پئیں

✨ نتیجہ:
اگر آپ روزانہ چند آسان قدم اٹھائیں تو پھیپھڑوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ اچھی غذا، صاف ہوا، ورزش اور سگریٹ سے پرہیز — یہی صحت مند سانس کی کنجی ہے۔

Address

Pakistan
Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tib E Nabvi Health Care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tib E Nabvi Health Care:

Share