01/10/2025
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جعلی ادویات کے خلاف مہم جاری۔
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں غوثیہ کالونی، کرتار بند روڈ پر بڑی کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران 30 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد ہوئیں۔
برآمد شدہ ادویات میں کینسر کے مریضوں کے لیے جعلی دوائیاں بھی شامل تھیں۔
وزیر صحت نے ڈرگ کنٹرول ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی صورت معاف نہیں کیے جائیں گے۔
ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
حکومت پنجاب زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔
عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔