Dr Zeeshan Nisar

  • Home
  • Dr Zeeshan Nisar

Dr Zeeshan Nisar Pakistani doctor
MBBS 2016
FCPS 2 (2022)
working as a GP in Abudhabi

01/01/2025

شوگر کے مریض
اپنے پاؤں
ہیٹر سے دو فُٹ دور رکھیں

یہ وہ ہستیاں ہیں کہ انسانیّت اِن کی یہ اِحسان تاحیات رکھے گیکینیڈا کے دو طبی سائنسدان جن کے نام سر فریڈرک بینٹنگ اور دوس...
23/10/2024

یہ وہ ہستیاں ہیں کہ انسانیّت اِن کی یہ اِحسان تاحیات رکھے گی

کینیڈا کے دو طبی سائنسدان جن کے نام سر فریڈرک بینٹنگ اور دوسرے کا نام چارلس بیسٹ تھا۔ یہ 28 جولائی سن 1922 کی بات ہے جب وہ دونوں سائنسدان اپنی نئی ایجاد کردہ pancreatic hormone انسولین لے کر ٹورنٹو کے ہسپتال جان میکلوئیڈ کے بچگانہ ذیابیطس وارڈ میں پہنچے۔ ہسپتال میں داخل ان بچوں میں سے بیشتر کوما کی حالت میں تھے اور ذیابیطس کیٹو تیزابیت سے مرنے کے قریب تھے اور "یہ لمحات دنیائے طب کے انتہائی ناقابل یقین لمحوں کے طور پر جانے جاتے ہیں"۔ ذرا تصور کریں کہ بھرے کمرے میں اپنے بچوں کے سرہانے بیٹھے والدین انکی ناگزیر موت کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ سائنسدان باری باری ہر بستر تک گئے اور تمام بچوں کو نئے انسولین کے ٹیکے لگائے۔ جب وہ کوما میں موجود آخری بچے کو ٹیکہ لگا رہے تھے تو انجکشن لگایا ہوا پہلا بچہ بیدار ہونا شروع ہو گیا۔۔۔پھر ایک ایک کر کے تمام بچے اپنے ذیابیطس کوما سے جاگ گئے۔۔۔ موت اور اداسی سے بھرا وہ کمرہ یکایک مسرت اور امید کا مقام بن گیا۔۔۔
جنھوں نے دنیا میں کچھ نیا دیا علم کی صورت میں، دوا کی صورت میں یا ایجاد کی صورت میں تاریخ ان کی مشکور ہے۔

It is time to bring awareness to the unique  challenges face when it come to mental illnessYour mental health is just im...
17/07/2024

It is time to bring awareness to the unique challenges face when it come to mental illness

Your mental health is just important as your physical health



16/07/2024

بے قابو ذیابیطس مریض کے جسم کو ویسے ہی نقصان پہنچاتی ہے
جیسے دیمک لکڑی کو

بے قابو ذیابطیس اندر ہی اندر جسم کو کمزور کرتی ہے۔
جسم کی طاقت چھین لیتی ہے۔

لہذا مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے کھانے کی عادات بدلیں

اپنی ادویات باقاعدگی سے لیں



16/12/2023

Together we can stop AIDS






السلام علیکم۔۔۔آج کا دن 3 دسمبر ہر سال کی طرح  معذوروں لوگوں کے عالمی دن کے تور پر منایا جارہا ہے یہ دن ہر سال اصل میں م...
03/12/2023

السلام علیکم۔۔۔
آج کا دن 3 دسمبر ہر سال کی طرح معذوروں لوگوں کے عالمی دن کے تور پر منایا جارہا ہے یہ دن ہر سال اصل میں معذوروں کے حقوق کے بارے میں ہوتا جو ہر سال اس لیے منایا جاتا ہے کہ معاشرے میں رہنے والے یہ لوگ بھی آپ کی توجہ کے حقدار ہیں۔

بدقسمتی اسلام کے نام پر بننے والے ملک اسلامی جہموریہ پاکستان میں معذور افراد کو وہ حقوق اور سہولیات میسر نہیں جو ایک فلاحی اسلامی ریاست کے ذمے ہیں۔

پاکستان میں سرکاری سروے کے مطابق مختلف معذور رجسٹرڈ معذوروں کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ لیکن ان کے حقوق زیرو ہیں قانون بنے ہیں لیکن لاگو نہیں ہوئے۔

معذوروں کے حقوق کے قوانین کی فائلز بھری پڑی ہیں لیکن یہ حقوق ضرف فائلز تک محدود ہیں۔

ہماری گورنمنٹ آف پاکستان درخواست ہے معذوروں کو درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں۔

¹۔ مناسب تعلیم(پرائمری سے پی ایچ ڈی تک فری تعلیم)
²۔ ویل چئیر اور دیگر آلات کی فراہمی
³۔ پڑھے لکھے افراد کو جاب
⁴۔ مالی امداد ماہانہ کی بنیاد پر
⁵۔ ہر سرکاری امدادی سکیموں میں کوٹہ
⁶۔ فری سرکاری علاج
⁷۔ کاروبار کے لیے بلاسود قرضے وغیرہ۔

یہ بنیادی حقوق ہیں جو ہر ڈس ایبل کا حق ہیں۔


موت کا دوسرا نام تمباکو نوشی
22/11/2023

موت کا دوسرا نام تمباکو نوشی

16/11/2023







11/11/2023

ڈاکٹر صاحب دوائی بھی کھاتا ہوں پھر بھی شوگر کنٹرول نہیں رہتی
یہ جملہ اکثر مریض کرتے نظر آتے ہیں

یاد رکھیں دوا کے باوجود بلڈشوگر کنٹرول نہ ہونے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں

1۔ آپ پرہیز اور واک نہیں کرتے
2۔ آپ کی ادویات آپ کی جسمانی ضروریات کے مطابق نہیں ہیں

اس لیے پرہیز کریں۔ روزانہ تیز واک کریں

اگر پرہیز کے باوجود شوگر بے قابو ہے تو آج ہی اپنے معالج سے ادویات کے متعلق مشورہ کریں

جسم پر بننے والے ان نشانوں کو دھپڑ یا وہیل کہتے ہیں اور اس حالت کو چھپاکی (urticaria) کہتے ہیں۔مریض کو جسم پر بےتحاشہ خا...
27/10/2023

جسم پر بننے والے ان نشانوں کو دھپڑ یا وہیل کہتے ہیں اور اس حالت کو چھپاکی (urticaria) کہتے ہیں۔مریض کو جسم پر بےتحاشہ خارش کا مسلہ ہوتا ہے ۔یہ دھپڑ بنتے اور غاٸب ہوتے رہتے ہیں اور درمیان میں ایسے لگتا ہے جیسے بالکل غاٸب ہو گۓ ہوں۔
یہ ایک الرجک ردعمل ہے.
اس کی وجہ خوراک (انڈے، مونگ پھلی وغیرہ)،درخت,پودے,حشرات,
دواٸیاں، اور یہاں تک کہ وائرل انفیکشن بھی ہو سکتے ہیں۔
اہم یہ ہے کہ محرک عنصر کی نشاندہی کریں ,ڈاکٹر سے تشخیص کریں ۔ اس سے بچیں تاکہ مستقبل میں دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے۔

Low sodium diet.                     ۔۔ نمک کم استعمال کریں High potassium diet.    Increased physical activity         ...
23/09/2023

Low sodium diet. ۔۔ نمک کم استعمال کریں
High potassium diet.
Increased physical activity روزانہ ورزش کریں
Weight reduction. وزن کو نارمل رکھیں

یہ ہے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی کنجی .

"یہ نہ صرف بلڈ پریشر بلکہ شوگر، کولیسٹرول، جگر کی چربی، پولی سیسٹک اووری اور ان سب سے مل کر ہونے والے میٹابولک سینڈروم کے لئے بھی پہلا دفاع ہے۔
اس پر عمل کرکے ان سب سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں جیسے ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلئیر، فالج، گردوں کے فیل ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔"

ادویات اس کے بعد یا ساتھ ۔ لیکن صرف ادویات سے ہائی بی پی کنٹرول کرنے کی خواہش دیوانے کا خواب ہے ۔

ایڑھی کا درد planter fascitisیہ ایک عمومی مسئلہ ہے مریض کو پاؤ ں کے پیچھے والے حصے میں شدید درد رہتا ہے ۔۔ صبح اٹھتے وقت...
06/09/2023

ایڑھی کا درد planter fascitis
یہ ایک عمومی مسئلہ ہے مریض کو پاؤ ں کے پیچھے والے حصے میں شدید درد رہتا ہے ۔۔ صبح اٹھتے وقت زمین پر پہلے قدم رکھنے میں زیادہ تکلیف ہوتی ہے ۔۔۔یہ مسئلہ اکثر ایسے لوگوں کو رہتا ہے جن کا وزن زیادہ ہو،زیادہ دیر کھڑے رہنے کا کام کرتے ہو ،جوتا سخت ہو یا اکثر ننگے پیر سخت جگہ چلتے ہو۔۔۔اس کا علاج ممکن ہے ۔۔۔۔درد کی دوائی کے ساتھ نرم بال پر مساج کرنا،سٹریچنگ ایکسرسائز کرنا اور heel cushion کا استعمال کرنا ،وزن کم کرنا، نرم جوتا پہننا اور زیادہ دیر کھڑا نہ ہونا ضروری ہوتا ہے۔۔۔۔۔انجکشن لگانا اور آپریشن کرنا بھی بعد میں علاج کا حصہ ہے۔۔۔۔۔


Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Zeeshan Nisar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Zeeshan Nisar:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Practice
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share