
07/08/2025
ناران ۔ 100 سال پہلے کی نہیں، 1988 کی تصویر ہے۔ صرف 37 سال پہلے ناران ایسا تھا۔ بہت سارے دوستوں کی سہانی یادیں اس مٹی کی مہک والے ناران سے وابستہ ہیں جس کو اب کنکریٹ کے جنگل نے تباہ کر دیا ہے ۔۔ چلچلاتی گرمیوں میں خنک موسم کا مزہ دینے والے ناران میں لکڑی کی آگ پر بنی خالص دودھ سے بنی چائے کی چسکیاں لینے ، لکڑ کے تندور میں پکی روٹی کھانے ، جا بجا گاتے جھرنوں اور دریا میں اچھلتی ٹراوُٹ مچھلی کو دیکھنے اور انگریز دور کے بنگلہ نما پرشکوہ ریسٹ ہاوُسز سے متعلق ہماری سہانی یادیں ہیں ۔۔ اس دور میں حقیقتا خواب میں ایسا دکھائی دیتا تھا کہ اتنی بلندی پر واقع پوتر جھیل سیف الملوک پر پریاں رہتی ہیں ۔ 1988 کی یہ تصویر ہے جب سو فیصد خالص جنگلی شہد 80 روپے کا ایک کلوگرام مل جاتا تھا ۔۔ پھر حریص قبضہ گروپ نے اس وادی جنت نظیر کے ملکوتی حسن کو گہنا کے رکھ دیا ۔۔