21/05/2026
*تاریخ: 21 مئی 2026*
*پری فلڈ موک ایکسرسائز*
*لیہ: دریائے سندھ کے کنارے جکھڑ پکا کے مقام پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا.*
یہ موک ایکسرسائز سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عابدہ فرید تھیں۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ مختلف ریسکیو اسٹالز کا بھی معائنہ کروایا گیا۔
موک ایکسرسائز کا مقصد ممکنہ فلڈ ایمرجنسی سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے اداروں کی پیشگی تیاریوں اور امدادی ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔
شہری ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مکمل رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔