13/09/2025
میری زندگی کے مشن میں سے ایک یہ ہے کہ لوگوں کو ایسے ہنر اور معلومات فراہم کروں جو نہ صرف ان کی اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی بچا سکیں۔
اکثر حادثات اور ایمرجنسی صورتحال میں سب سے قیمتی چیز وقت ہوتا ہے، اور بروقت فرسٹ ایڈ کسی کی جان بچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتا ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ میں نے آج شرکاء کو ریسکیو بریتھنگ (Rescue Breathing)، ایئر وینٹیلیشن، اور دیگر بنیادی لائف سیونگ ٹیکنیکس کے بارے میں آگاہی دی۔
یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تمام شرکاء نے بڑے شوق اور سنجیدگی سے حصہ لیا اور عملی طور پر سیکھنے کی کوشش کی۔ میری دعا ہے کہ جو کچھ آج انہوں نے سیکھا، کل کو یہ کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکے۔
میری نظر میں فرسٹ ایڈ صرف ایک کورس یا سرٹیفیکیٹ نہیں، بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے جو ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ اگر ہم میں سے ہر فرد یہ سیکھ لے تو معاشرہ مزید محفوظ اور مضبوط بن سکتا ہے۔
Eng. Azhar Ali
(Trainer – First Aid & Safety)