The Jihan Shah

The Jihan Shah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Jihan Shah, Bank Street, Sharjah.

TV Host ARY/Qtv/Ptv | islamic Scholar | Motivational Speaker | Business Women | Councelor | HR Consultant |
C.E.O Event Managment Company |
Polyglot Arabic,English,Urdu,Hindi |

06/10/2025

When you see something which reminds you of your childhood, you suddenly become a child again…

مبارک ہو اے بے قرار مدینہبلاوا ہے یہ اضطرارِ مدینہالٰہی دکھا پھر بہارِ مدینہکہ دل ہے بہت بے قرارِ مدینہوہاں کی ہے تکلیف ...
03/10/2025

مبارک ہو اے بے قرار مدینہ
بلاوا ہے یہ اضطرارِ مدینہ
الٰہی دکھا پھر بہارِ مدینہ
کہ دل ہے بہت بے قرارِ مدینہ
وہاں کی ہے تکلیف راحت سے بڑھ کر
مجھے گل سے بڑھ کر ہے خارِ مدینہ
کبھی گردِ کعبہ کے ہوں میں تصدّق
کبھی جا کے ہوں میں نثارِ مدینہ
کبھی لُطفِ مکہ کا حاصل کروں میں
کبھی جا کے لوٹوں بہارِ مدینہ
پہنچ کر نہ ہو لوٹنا پھر وہاں سے
وہیں رہ کے ہوں جاں سپارِ مدینہ
رہے میرا مسکن حوالیِ کعبہ
بنے میرا مدفن دیارِ مدینہ
الٰہی بصد شوق مجذوبؔ پہنچے
یہ ناکام ہوگا فگارِ مدینہ

خواجہ عزیزُ الحسن مجذوبؔ- ( 1884–1944 )

# 🕌 💙

27/09/2025

کبھی سوچا ہے…؟
ہم اپنے گھروں کے دروازے پر چپلیں اتار دیتے ہیں،
کہ ہمارا گھر صاف اور پاکیزہ رہے۔
لیکن جب اللہ کے گھر میں ان لوگوں پر نظر پڑی تو دل بے حد غم زدہ ہوا۔۔…
وہ گھر جس کے طواف کے لیے فرشتے صف بستہ رہتے ہیں،
جہاں انبیاء و صالحین نے سجدے کیے،
جہاں ہر لمحہ رحمتوں کی بارش برستی ہے،
وہاں ہم چپل پہن کر چلنے لگے ہیں!

ذرا سوچیے… یہ چپلیں کہاں کہاں جاتی ہیں؟
انہی چپلوں کے ساتھ انسان بیت الخلاء تک جاتا ہے،
بازاروں اور گلیوں کی کیچڑ اور ناپاکیوں پر چلتا ہے،
کتنی گندگی اور ناپاکی ان تلووں سے جُڑ جاتی ہے۔
اور پھر انہی چپلوں کے ساتھ کوئی بیت اللہ کا طواف کرے؟
جہاں باقی مسلمان سجدے کر رہے ہیں،
جہاں لوگ اپنے ماتھے ٹیک کر روتے ہیں،
وہی زمین اِن ناپاکیوں سے آلودہ کر دی جائے؟

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰه
کیا یہی ہمارا ایمان ہے؟
کیا یہی اللہ کے گھر کی حرمت ہے؟

یاد رکھیے!
یہ وہ مقام ہے جہاں ادب ہی عبادت ہے۔
اور جہاں ادب ختم ہو جائے وہاں عبادت کی روح بھی باقی نہیں رہتی۔

اے اللہ! ہمیں اپنے گھر کی حرمت پہچاننے والا بنا۔
ہمارے دلوں میں وہ ادب، خوف اور عشق پیدا کر دے
کہ ہم تیرے گھر کو دنیا کے ہر گھر سے زیادہ پاکیزہ سمجھیں،
اور کبھی اس کے تقدس کو پامال نہ کریں۔

وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ ‎﴿الحج: 32﴾
"اور جو شخص اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرتا ہے، تو یہ دلوں کے تقویٰ میں سے ہے۔"

---


#طواف #سجدہ #روحانیت

23/09/2025

اس ذکر سے بھتر کیا ہوگا جو خود اللّٰه اور فرشتے کرتے ہوں،۔۔۔
سبحان اللہ۔۔
درود ایک تعلق ہے ، درود محبت ہے،
کثرت درود کے فضائل ان گنت ہیں ، اور سب سے بڑی فضیلت حصول شفاعت ہے۔
ان شاء اللہ تعالی۔

#درودشریف #صلاہ #روضة #سلام

#الله

مدینے کے در و دیوار اور بازار اچھے ہیں…سبب یہ ہے کہ میرے آقا، میرے سرکار اچھے ہیں…اللہ کا شکر ہے، اللہ کا شکر ہے…مجھ جیس...
18/09/2025

مدینے کے در و دیوار اور بازار اچھے ہیں…
سبب یہ ہے کہ میرے آقا، میرے سرکار اچھے ہیں…

اللہ کا شکر ہے، اللہ کا شکر ہے…

مجھ جیسے گناہگار کو سرکار نے اپنے قدموں میں بلایا…
میں کسی بھی طرح اس لائق نہ تھی، مگر مجھے ان کی رحمت نے شرفِ زیارت بخشا…
سچ ہے کہ وہ رحمۃ للعالمین ہیں…

صلى الله عليه وسلم

#مدینہ

الحمدللہ ثم الحمدللہ!آج میں اُس سفرِ مقدس کی طرف روانہ ہو رہی ہوں جس کا بُلاوا مقدر والوں کو نصیب ہوتا ہے— وہ بُلانا جسے...
12/09/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ!
آج میں اُس سفرِ مقدس کی طرف روانہ ہو رہی ہوں جس کا بُلاوا مقدر والوں کو نصیب ہوتا ہے— وہ بُلانا جسے اگر نہ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت وہاں پہنچا نہیں سکتی۔
میں ایک کمزور، خطاکار اور گنہگار ہوں؛ پر ربِّ کریم نے مجھے اپنے گھر کی حاضری کا موقع عطا فرمایا۔
سبحان اللہ!
ہاتھ کانپ رہے ہیں، دل کی دہڑکنیں بے قابو ہیں، اور لکہتے ہوۓ آنکھیں شکر و خشوع سے نم ہیں کہ میں اُن خوش نصیبوں میں شمار ہونے جا رہی ہوں۔

میری ولادت اور زندگی کے پچیس سال مکہ مکرمہ میں گزرے — وہی صحن، وہی محافل، وہی رحمتیں۔ بچپن میں جب ہم دیکھتے تھے کہ لوگ کعبہ یا روضۂ رسول ﷺ کو دیکھ کر تڑپتے، آنکھوں سے آنسو بہاتے ہیں، تو سمجھ نہیں آتی تھی۔ آج برسوں کی جدائی کے بعد وہی تڑپ میرے دل میں اتر آٸی ہے اور میں اس کی حقیقت محسوس کر رہی ہوں۔

> ارشادِ باری تعالیٰ:
> "وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا” (آلِ عمران: 97)

> حدیثِ پاک:
> رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا کہ زیارتِ قبرِ انبیاء و زیارتِ روضۂ مبارک کا ثواب عظیم ہے اور دلوں پر اثر کرتا ہے۔

اب میری وہ عاجزانہ التجا ہے —
اللّٰہ سے دعا ہے کہ واپسی پر میرے دل کی دنیا میں ایسی تبدیلی آئے کہ میری پوری زندگی، میری ہر سانس، اللہ کو راضی کرنے کی جستجو بن جائے۔
اللہ مجھے اس لائق بنائے کہ میں خَلْقِ خدا کی خدمت کا جو جذبہ اپنے اندر سمیٹے برسوں سے صرف تڑپ رہی ہوں اب اسکو پورا بھی کر سکوں؛ اور یہ خدمت میرے لیے صدقۂ جاریہ بن جائے۔
میں دعا کرتی ہوں کہ میری محنت اور میری ہر نیکی میرے والدین، میرے بھائی اور جن جن کا مجھ پر حق ہے — سب کے لیے دنیا و آخرت میں فخر و سربلندی کا سبب بنے۔

کہتے ہیں کہ جب آپ وہاں حاضر ہو کر قبولیت پاتے ہیں تو آپ کے اندر کوئی بڑی تبدیلی آتی ہے — میری بھی یہی درخواست ہے کہ یہ قبولیت مجھے بہتر انسان، بہتر خادمِ دین اور بہترین اور سچا عاشق نبی صل اللہ علیہ وسلم بنا دے۔
آمین یا رب العالمین۔

میری دعاؤں میں شامل رہیے۔ اگر آپ کی کوئی حاجت یا خاص دعا ہو تو براہِ کرم مجھے بتائیے — ان شاء اللہ میں آپ کی دعاٸیں وہاں اللہ کے حضور پیش کروں گی۔
اور اگرہوسکا تو اس سفر کی جھلکیاں اور احساسات آپ کے ساتھ ضرور شیئر کروں گی۔

دعاگو:
جهان شاه



#الحمدللہ


#کعبہ




#روحانیت

Address

Bank Street
Sharjah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Jihan Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to The Jihan Shah:

Videos

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram