𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷

𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷 �اپ کے الفاظ اپ کی پہچان ہے★�
𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷 http://www.nwgh.pk/

۸ مارچ خواتین کا عالمی دنخاتون ماں، بہن، بیٹی اور ہمسفر کی صورت میں محبت، قربانی اور شجاعت کی ایک روشن مثال ہے.ہر خاتون ...
09/03/2026

۸ مارچ خواتین کا عالمی دن
خاتون ماں، بہن، بیٹی اور ہمسفر کی صورت میں محبت، قربانی اور شجاعت کی ایک روشن مثال ہے.
ہر خاتون کے عزت، حقوق اور مقام کا احترام کریں، خاتون طاقت، محبت اور معاشرے کی حقیقی خوبصورتی ہے.
𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷
Komal Khan Afridi
💫اپ کے الفاظ اپ کی پہچان ہے★

مرد جب اپنی بیویوں کے پاس جاتے ہیں تو نہ اپنے جسم کی بُو کا خیال رکھتے ہیں، نہ منہ کی بدبو دور کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی گ...
09/03/2026

مرد جب اپنی بیویوں کے پاس جاتے ہیں تو نہ اپنے جسم کی بُو کا خیال رکھتے ہیں، نہ منہ کی بدبو دور کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی گندی کپڑے بدلتے ہیں۔ لیکن جب کسی فاحشہ کے پاس جاتے ہیں تو پندرہ قسم کے عطر لگاتے ہیں، قیمتی جوتے پہنتے ہیں اور خود کو بہت شاندار طریقے سے تیار کرتے ہیں۔
اسی طرح کچھ عورتیں بھی اپنے شوہر کے لیے بالکل تیار نہیں ہوتیں؛ انہی میلے کپڑوں میں اس کے ساتھ سوتی ہیں۔ لیکن جب باہر نکلتی ہیں تو نہ صرف خوشبو لگاتی ہیں بلکہ خود کو خوب سنوارتی بھی ہیں۔
حالانکہ سب سے زیادہ توجہ، صفائی اور سنگار کا حق وہ شخص رکھتا ہے جو آپ کی زندگی کا ساتھی ہے۔ اگر میاں بیوی ایک دوسرے کا تھوڑا خیال رکھیں تو نہ جھگڑے ہوں گے، نہ نفرت پیدا ہوگی، نہ ہی ان کے درمیان مسائل رہیں گے، بلکہ ان کے درمیان محبت، احترام اور زندگی میں رنگینی پیدا ہوگی۔
𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷
Komal Khan Afridi
💫اپ کے الفاظ اپ کی پہچان ہے★

ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ ناامیدی ہےاگر کوئی سے دو شخص ہوں اور آپ ان کو پانچ گھنٹے کے لئے Detain کر لیں ان میں سے ایک شخص ...
09/03/2026

ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ ناامیدی ہے
اگر کوئی سے دو شخص ہوں اور آپ ان کو پانچ گھنٹے کے لئے Detain کر لیں ان میں سے ایک شخص کو کہیں کہ تمہیں پانچ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا جائے گا اور دوسرے کو کہیں کہ تمہیں Release کرنے کا ابھی پتہ نہیں ہے تو جس کو پتہ ہو گا کہ پانچ گھنٹے کے بعد رہا ہو جانا ہے وہ اگر چھے گھنٹے بھی قید میں رہے تو اسے کچھ نہیں ہو گا اور جسے یہ معلوم نہیں کہ کب رہا ہونا وہ پانچ گھنٹے سے پہلے ہی مر جائے گا
حالانکہ دونوں کے پانچ پانچ گھنٹے ہیں لیکن جس کے پاس Hope نہیں یا امید قائم نہیں وہ مر جائے گا
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سزا تھوڑی دیر کی ہے لیکن امید قائم نہیں رہتی ایسی صورت میں ڈپریشن پیدا ہو جائے گی اور کبھی کبھی یہ ہوتا ہے کہ امید قائم رہتی ہے کہ ایک دن بھلا زمانہ آئے گا کیونکہ کوئی بھی بات ہمیشہ نہیں رہے گی
امید کا قائم رہنا زندہ رکھتا ہے میاں محمد بخشؒ صاحب نے ایک شعر کہا ہے کہ
کی ہویا جے میں قیدی ہویا تے سدا نہ قیدی رہناں
اک دن داتا مہر کریسی تے رل سنگتاں دے بہناں
یعنی کیا ہوا کہ اگر میں قید ہو گیا ہوں لیکن سدا قید میں نہ رہوں گا کیونکہ ایک دن اللّٰہ کی مہربانی سے پھر سے دوستوں میں جا ملوں گا
A time will come when I will be out of it
ایک وقت ایسا آئے گا جب میں اس سے نکل جاوں گا تو اگر Hope ختم ہو جائے تو چھوٹی بات بھی گوارا نہیں ہوتی
ڈپریشن کا سب سے بڑا Cause جو ہے وہ Hopelessness یعنی نا امیدی ہے جس شخص کو کسی پر بھروسہ نہ ہو بلکہ اپنے نصیب پر بھی بھروسہ نہ ہو وہ آدمی ڈپریشن کا شکار ہو جائے جاتا ہے۔
𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷
Komal Khan Afridi
💫اپ کے الفاظ اپ کی پہچان ہے★

نفسیات کے مطابق خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ جذباتی ہوشیاری (Emotional Intelligence) رکھتی ہیں۔ اسی طرح تجربات سے یہ...
08/03/2026

نفسیات کے مطابق خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ جذباتی ہوشیاری (Emotional Intelligence) رکھتی ہیں۔ اسی طرح تجربات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ خواتین میں دوسروں کی مدد کرنے کا رجحان (Prosocial Behavior) زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ۲ سے ۶ سال کے بچوں کے لیے زیادہ تر اساتذہ خواتین ہوتی ہیں اور اسپتالوں میں نرسنگ کے شعبے میں بھی خواتین بہترین کارکردگی دکھاتی ہیں۔ آج ۸ مارچ خواتین کا عالمی دن ہے۔ ہر عالمی دن کا ایک خاص مقصد ہوتا ہے، جیسے ذہنی صحت کا دن (۱۰ اکتوبر)، امن کا دن (۱ جنوری)، اور مزدور دن (۱ مئی)۔ خواتین کے عالمی دن کا مقصد یہ ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق یاد دلائے جائیں، لیکن بعض لوگ اس دن کو منفی رنگ دیتے ہیں اور اسے سازش قرار دیتے ہیں، حتیٰ کہ مذہب کا حوالہ بھی استعمال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ عورت صرف گھر کی چار دیواری تک محدود رہے، اور اگر تعلیم یا ملازمت کے حق کی بات کی جائے تو فوراً اسے بے حیائی اور فحاشی سے جوڑ دیتے ہیں۔ نفسیات میں اس رویے کو بلیک اینڈ وائٹ تھنکنگ (Black & White Thinking) کہا جاتا ہے، یعنی ان کے نزدیک یا تو سب کچھ درست ہے یا سب کچھ غلط، درمیانی راستے یا "گرے ایریا" کا تصور موجود نہیں ہوتا۔ یہ حقیقت ہے کہ معاشرہ زیادہ تر مردوں کے زیرِ اثر رہا ہے اور ماضی میں خواتین بہت سے حقوق سے محروم تھیں، حتیٰ کہ انہیں ووٹ دینے کا حق بھی حاصل نہ تھا۔ ۱۸۹۳ میں نیوزی لینڈ میں پہلی بار خواتین کو ووٹ دینے کا حق ملا اور ۱۹۱۹ میں برطانیہ میں پہلی بار خواتین کو پارلیمان میں نشست دی گئی۔ یہ سب خواتین کی جدوجہد اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا نتیجہ تھا۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے: "جب بچہ روتا ہے تو ماں اسے دودھ دیتی ہے"، اسی لیے انسان کو اپنے حقوق کے لیے خود آواز اٹھانی چاہیے۔ آج بھی مزید آگاہی کی ضرورت ہے اور خواتین کو مزید آگے بڑھنا چاہیے، کیونکہ جتنا زیادہ انسان تعلیم یافتہ ہوتا ہے، اتنا ہی اس کا سوچنے کا انداز بلند ہوتا ہے۔ نیورو لِنگوسٹک پروگرامنگ (NLP) میں "لاجیکل لیول" کا تصور موجود ہے، جس کے مطابق انسان کی زندگی کا مقصد جتنا بڑا ہوگا، زندگی اتنی ہی بامعنی ہوگی۔ اگر مقصد صرف سانس لینا اور کھانا کھانا ہو، تو بامعنی زندگی حاصل کرنا مشکل ہوگا.
𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷
Komal Khan Afridi
💫اپ کے الفاظ اپ کی پہچان ہے★

08/03/2026

روزے کے بعد چیزوں کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، یہ بات میرے لیے ثابت ہو چکی ہے کہ روزہ دار افغان اور پاکستانی مسلمان تاجر شیطان ہوتے ہیں.

08/03/2026

Komal Khan Afridi 𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷 fans @

08/03/2026

اسلامیات
کافر مسلمان کا دوست نہیں بن سکتا
؛🇵🇰 مطالعۂ پاکستان
چین ہمارا دوست ہے.
🙃

08/03/2026

Komal Khan Afridi 𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷 fans

عورت، اللہ کی جانب سے مرد کے لیے ایک نہایت حسین، قیمتی نعمت اور نایاب تحفہ ہے.آپ جتنی محبت اور عزت اسے دیں گے، وہ اتنی ہ...
08/03/2026

عورت، اللہ کی جانب سے مرد کے لیے ایک نہایت حسین، قیمتی نعمت اور نایاب تحفہ ہے.
آپ جتنی محبت اور عزت اسے دیں گے، وہ اتنی ہی وفاداری اور خلوص سے آپ کے ساتھ رہے گی. 💖
#عالمی دن
𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷
Komal Khan Afridi
💫اپ کے الفاظ اپ کی پہچان ہے★

اصلاح اپنے آپ سے شروع ہوتی ہے، دوسروں سے نہیں.⚘️𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷 Komal Khan Afridi 💫اپ کے الفاظ اپ کی پہچان ہے★
26/02/2026

اصلاح اپنے آپ سے شروع ہوتی ہے، دوسروں سے نہیں.

⚘️
𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷
Komal Khan Afridi
💫اپ کے الفاظ اپ کی پہچان ہے★

18/02/2026

𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷
Komal Khan Afridi
💫اپ کے الفاظ اپ کی پ ہچان ہے★

Address

5 Street Phase 6
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝓓𝓻-𝓚𝓸𝓶𝓪𝓵 𝓚𝓱𝓪𝓷 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram