
02/09/2025
📍 کیس تفصیل — کیٹیگری ڈی ہسپتال مامون باجوڑ
👨⚕️ آپریٹنگ سرجن: ڈاکٹر ذاکر (آرتھوپیڈک سرجن)
🔍 زیرِ نگرانی: ڈاکٹر نعیم صاحب (جنرل سرجن)
ایک 20 سالہ مریض او پی ڈی میں دائیں ہاتھ میں درد اور سن ہونے (numbness) کی شکایت کے ساتھ پیش ہوا۔ مختلف کلینیکل ٹیسٹ اور معائنہ جات کے بعد کارپل ٹنل سنڈروم (Carpal Tunnel Syndrome) کی تشخیص ہوئی۔
مریض کو داخل کر کے سرجری کے لیے تیار کیا گیا۔
💉 کارپل ٹنل ریلیز سرجری (CTS Release)
📍 اینستھیزیا: لوکل اینستھیزیا (Wrist Block)
🔧 آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ: جناب نجیب
💊 اینستھیزیا فراہم کرنے والے: احمد
سرجری کامیابی سے مکمل کی گئی، جس کے بعد مریض کو وارڈ میں شفٹ کیا گیا اور ادویات شروع کر دی گئیں۔ مریض کی حالت تسلی بخش ہے اور مسلسل نگہداشت جاری ہے۔
یہ کامیاب کیس حکومتِ خیبر پختونخوا اور محکمہ صحت کی جانب سے صحت عامہ کے بہتر نظام کی عکاسی کرتا ہے۔