25/03/2026
وائے سی ڈی او (YCDO) ہسپتال عبدالحکیم کی جانب سے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک روزہ خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں مختلف بیماریوں کے چیک اپ، ضروری ٹیسٹ اور ماہر ڈاکٹرز کی مشاورت انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ میڈیکل کیمپ 28 مارچ 2026 بروز ہفتہ کو منعقد ہوگا۔ کیمپ کا وقت صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا۔
مقام:
وائے سی ڈی او YCDO ہسپتال عبد الحکیم دھرم پورہ نہر ملتان روڈ، عبدالحکیم، تحصیل کبیر والا، ضلع خانیوال۔
کیمپ میں مریضوں کے لیے مختلف طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
جنرل چیک اپ صرف 10 روپے میں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ چائلڈ اسپیشلسٹ چیک اپ 10 روپے ، گائناکالوجسٹ 50 روپے میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
اسی طرح شوگر ٹیسٹ 30 روپے ، یورک ایسڈ ٹیسٹ 50 روپے ، خون کا مکمل ٹیسٹ 50 روپے ، کولیسٹرول ٹیسٹ 50 روپے ، ہیپاٹائٹس ٹیسٹ 50 روپے اور دیگر اہم لیبارٹری ٹیسٹ بھی انتہائی کم قیمت پر کیے جائیں گے۔ مریضوں کے لیے ای سی جی 50 روپے اور الٹراساؤنڈ 100 روپے میں کیا جائے گا ۔
وائے سے ڈی او YCDO کی کوشش ہے کہ عوام کو ایک ہی جگہ پر بہتر اور سستی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس لیے تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال رکھیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0328-2827777
0304-1110222
See less