19/11/2025
آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض علی شاہ نے خود میزلز اور روبیلا جیسی مہلک اور تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف جاری انسدادِ مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ویکسینیشن ٹیموں کی روزانہ کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں، درپیش مشکلات اور اُن کے حل کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
انسدادِ روبیلا و میزلز مہم میں شریک ٹیموں نے ڈاکٹر فیض علی شاہ کو اپنی حکمتِ عملی، ویکسین کی فراہمی، فیلڈ رسپانس اور مجموعی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بچوں تک بروقت ویکسینیشن یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل مؤثر انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر فیض علی شاہ نے ٹیموں کی محنت اور ذمہ دارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مہم کو مزید کامیاب بنانے کے لیے اہم رہنمائی بھی فراہم کی۔
یہ جائزہ نہ صرف مہم کی شفافیت اور معیار کو بہتر بناتا ہے بلکہ بچوں کو میزلز اور روبیلا جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی اجتماعی کوششوں کو مزید مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
ترجمان : میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ غذر