10/31/2022
خواتین کے لئے
رحم کی خارش اور لیکوریا
اس مرض میں شرم گاہ میں خارش بہت ہوتی ہے خاص طور پر رات کے وقت زیادہ ہوتی ہے, کبھی اس مرض کی وجہ سے مجامعت کی خواہیش بڑھ جاتی ہے,
اسباب میں امراض رحم سوزش اندام نہانی, حیض کی بےقاعدگی, لیکوریا صفائ کا فقدان, قبض, کرم امعاء بواسیر سوزاک وغیرہ
شدید خارش سے زخم ہو جاتے ہیں بعض دفعہ پھنسیاں بن جاتی ہیں اور ان سے پیپ دار مواد خارج ہوتا ہے,
علاج
اصل سبب کے مطابق مرض کا علاج کریں,
ڈیٹول انٹی سپٹک یا نیم کے پتوں کے جوشاندہ سے مقام ماوفہ کو دن میں دو بار صفائی,
مرہم بیرونی استعمال کیلیے
کافور تین ماشہ, ویزلین سفید بارہ تولہ میں ملا کر مرہم بنائیں, مقام ماوفہ پر استعمال خارش کو فورا" آرام ہو گا,
شربت عناب دو تولہ پانی میں ملا کر دن میں تین دفعہ,
مرہم داخلیون بچہ دانی کی سوجن اور سختی کو دور کرتی ہے
معجون دبیدالورد چھ ماشہ ہمراہ پانی صبح اور شام, بچہ دانی کی سوجن ورم کیلیے مفید ہے
نقوع # شاہترہ, چرایتہ, سرپھوکہ, منڈی, برادہ صندل سرخ ہرڑ سیاہ ہر ایک سات ماشہ, عناب 5 دانہ ان سب کو رات کے وقت گرم پانی ادھ سیر میں بھگو کر رکھیں صبح چھان کر شربت عناب دو تولہ ملا کر پلائیں,
لیکوریا کی وجہ سے ہو تو اس کی دوا ساتھ استعمال کرائیں,
نسخہ لیکوریا سیلان الرحم
کمرکس, گوند کتیرا ہر ایک 5 تولہ, لودھ پٹھانی 2 تولہ, سپاری تیلیہ 5 تولہ, طباشیر ایک تولہ, سنگ جراحت شگفتہ 2 تولہ, کشتہ بیضہ مرغ 6 ماشہ, الائچی خورد دانہ 1 تولہ, صدف سوختہ 6 ماشہ, شقاقل 3تولہ
سب ادویہ کو باریک پیس کر رکھیں
مقدار خوراک 3 ماشہ تا 2 تولہ صبح و شام
سفوف سیلان الرحم لیکوریا
جملہ شکایات رحم کے لیے
اجزاء و ترکیب تیاری
ستاور, کندر, کمرکس, مصطگی رومی اصلی, ثعلب مصری, الائچی خورد, پھول سپاری, تج, تباشیر, سنگ جراحت شگفتہ, لودھ پٹھانی ہر ایک تین ماشہ, چینی برابر سفوف سب مکس کر لیں,
مقدار استعمال 9 ماشہ ہمراہ دودھ صبح و شام۔ انشااللہ افاقہ ھوگا۔