
24/07/2025
دیپالپور کے سب سے بہادر تھیلیسیمیا فائٹر O+ve عمر ظفر کے لیے دعاؤں کی درخواست
آج ہمارے پیارے اور ہمت والے نوجوان عمر ظفر کا افسوسناک روڈ ایکسڈینٹ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کا فریکچر ہوا ہے۔
یہ خبر ہمارے لیے باعثِ رنج ہے، لیکن ہمیں اپنے اس عظیم فائٹر کی حوصلہ مندی پر پورا یقین ہے۔
جگنو ویلفیئر دکھ کی اس گھڑی میں اپنے اس باہمت سپاہی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ہم سب سے عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ عمر ظفر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
اللہ پاک انہیں مکمل شفا عطا فرمائے۔ آمین۔
عمر، تم اکیلے نہیں ہو۔ تم ہمارے دلوں کے ہیرو ہو