Health plus medical store

Health plus medical store Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de Health plus medical store, Santé, Lahore, Democratic Republic of the.

28/05/2025

🟢غزہ اس وقت شدید قحط سے گزر رہا ہے💔🥹

28/05/2025

اس شخص کے چہرے پر خوشی کی چمک دیکھیے ، کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تقدیر خود انسان کی راہ میں چراغ جلانے لگتی ہے۔ لیبیا کے ایک نوجوان، عامر المہدی کی حج سے جڑی کہانی ! جس نے دنیا کو یہ باور کرایا کہ نیت اگر خالص ہو، تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔
اس واقعے کو کل ہی الجزیرہ کے پروگرام ,, شبکات ،، میں زیر بحث لایا گیا تو یہ شخص پوری دنیا میں اپنی پہچان بنا گیا ۔
یہ واقعہ 25 مئی کو لیبیا کے شہر سبہا کے ایئرپورٹ پر پیش آیا، جب عامر المہدی کو حج پر جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ مسئلہ معمولی سا تھا ، عامر مہدی کے پاسپورٹ کی دستاویزات میں ایک معمولی تکنیکی خامی۔۔۔۔ مگر اس خامی نے ایک غیرمعمولی داستان کو جنم دیا۔ جانچ پڑتال کے دوران تاخیر ہوگئی ، اعر اسے روک لیا گیا ، جہاز اس کو لیے بغیر پرواز بھرنے کو تھا ، وہ سامان گود میں رکھے لاؤنج میں ، بار بار دہراتا رہا۔۔۔۔ "میں حج پر جاؤں گا، اللہ مجھے ضرور بلائے گا۔"

جہاز اڑان بھرگیا ، لیکن عامر نے ہمت نہیں ہاری۔ وہ ایئرپورٹ پر ہی بیٹھا رہا، جہاز فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ آ گیا۔ مگر ستم یہ کہ عامر کو پھر بھی سوار نہ ہونے دیا گیا، پائلٹ نے کہا دروازہ نہیں کھول سکتے ۔ اور پرواز دوبارہ روانہ ہو گئی۔
کسی اور کا ایمان شاید یہاں لرز جاتا، مگر عامر نے پھر کہا "یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا۔ "
اور ایسا ہی ہوا ۔۔۔ کچھ دیر بعد وہی طیارہ ایک اور خرابی کی وجہ سے واپس لوٹا۔ اس بار پائلٹ نے اعلان کیا کہ جب تک عامر سوار نہیں ہوگا، جہاز پرواز نہیں کرے گا۔ عامر المہدی آخرکار سوار ہو گیا۔ جب وہ لبیک اللہم لبیک کی صدائیں بلند کرتا بیت اللہ پہنچا، تو دیکھنے والوں کی بھی آنکھیں چھلک پڑیں ۔
دعا جو نکلی تھی دل سے آخر ، پلٹ کے مقبول ہو کے آئی
وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی،وہ جذبہ آخر کو کام آیا

یہ صرف حج کا سفر نہ تھا، یہ رب کی طرف سے ایک بلاوا تھا، جو آسمانوں نے سنا، زمین نے مانا اور فضاؤں نے راستہ چھوڑ دیا۔ بات خلوص کی ہے ، نیت صدا بن جائے، تو عرش سے بلاوا آتا ہے، اور پھر پرندے نہیں، جہاز بھی پلٹ آتے ہیں…!
عامر المہدی کی داستان صرف ایک فرد کا سفر نہیں، بلکہ رب پر کامل یقین اور سچی نیت کی زندہ مثال ہے۔ دعا کیجے ایک ایسا بلاوہ ہم سب کے لیے بھی آئے کہ راستے اور اسباب کھلتے چلے جائیں ۔ آمین

28/05/2025

Amir U beauty

28/05/2025
14/06/2023
Available all size
14/06/2023

Available all size

Adresse

Lahore
Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Health plus medical store publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager

Type