Doctor Hospital

Doctor Hospital The top and the best hospital in bhalwal

❤️
09/07/2023

❤️

Doctor hospital Bhalwal ❤️
16/06/2023

Doctor hospital Bhalwal ❤️

Rehabilitation can prevent a person from permanent disability.
10/05/2023

Rehabilitation can prevent a person from permanent disability.

10/05/2023
ڈپریشن کی بیماری کی  شدت  عام اداسی کے مقابلے میں جو ہم سب وقتاً فوقتاً محسوس کرتے ہیں  کہیں زیادہ گہری اور تکلیف دہ ہوت...
09/05/2023

ڈپریشن کی بیماری کی شدت عام اداسی کے مقابلے میں جو ہم سب وقتاً فوقتاً محسوس کرتے ہیں کہیں زیادہ گہری اور تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اس کا دورانیہ بھی عام اداسی سے کافی زیادہ ہوتا ہےاور مہینوں تک چلتا ہے۔ درج ذیل ًعلامات ڈپریشن کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر مریض میں تمام علامات مو جود ہوں لیکن اگر آپ میں ان میں سے کم از کم چار علامات موجود ہوں تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ ڈپریشن کے مرض کا شکار ہوں۔

۱۔ ہر وقت یا زیادہ تر وقت اداس اور افسردہ رہنا

۲۔ جن چیزوں اور کاموں میں پہلے دلچسپی ہو ان میں دل نہ لگنا، کسی چیز میں مزا نہ آنا

۳۔ جسمانی یا ذہنی کمزوری محسوس کرنا، بہت زیادہ تھکا تھکا محسوس کرنا

۴۔ روز مرہ کے کاموں یا باتوں پہ توجہ نہ دے پانا

۵۔ اپنے آپ کو اوروں سے کمتر سمجھنے لگنا، خود اعتمادی کم ہو جاناا

۶۔ ماضی کی چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے اپنے آپ کو الزام دیتے رہنا، اپنے آپ کو فضول اور ناکارہ سمجھنا

۷۔ مستقبل سے مایوس ہو جانا

۸۔ خودکشی کے خیالات آنا یا خود کشی کی کوشش کرنا

۹۔ نیند خراب ہو جاناا

۱۰۔ بھوک خراب ہو جانا

کیا آپ کو پتا ہے کہ ستر لاکھ پاکستانی منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ علاج کے لیے سرکاری سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں، ا...
08/05/2023

کیا آپ کو پتا ہے کہ ستر لاکھ پاکستانی منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ علاج کے لیے سرکاری سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں، اور جو ہیں اُن کے بارے میں بھی لوگ شکایت ہی کرتے ہیں۔ اگر ایسے میں کوئی بد قسمتی سے منشیات کی لت میں پڑ جائے تو چاہتے ہوئے بھی اس سے نکلنا آسان نہیں۔ ایک بہت بڑی رکاوٹ تو نشہ کرنے والوں کے بارے میں معاشرے کا رویہ اور بحالی مراکز میں کیا جانے والا سلوک بھی ہے۔

دنیا بھر میں ہیروئن ، کوکین، چرس، بھنگ، آئس، کرسٹل میتھ اور دیگر نشہ آور چیزوں کے استعمال سے سالانہ کئی لاکھ افراد ہلا...
08/05/2023

دنیا بھر میں ہیروئن ، کوکین، چرس، بھنگ، آئس، کرسٹل میتھ اور دیگر نشہ آور چیزوں کے استعمال سے سالانہ کئی لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ 2010ء سے2019ء کے درمیان منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 22فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ عالمی آبادی میں اضافہ ہے۔ دنیا میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے لیکن اس کا علاج بھی ممکن ہے۔صرف آبادیاتی تبدیلیوں کی بنیاد پر، موجودہ تخمینوں کے مطابق 2030ء تک عالمی سطح پر منشیات کا استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد میں 11فیصد اضافے کا خدشہ ہے جبکہ افریقا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کے باعث 40فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔عالمی اندازوں کے مطابق، 15سے 64سال کی عمر کی تقریباً 5.5فیصد آبادی نے 2020ء میں کم از کم ایک بار منشیات کا استعمال کیا جبکہ 3کروڑ 63 لاکھ افراد یا منشیات استعمال کرنے والے افراد کی کُل تعداد کا 13فیصد، منشیات کے استعمال کی خرابی کا شکارہے۔ ایک اندازے کے مطابق عالمی سطح پر1کروڑ10لاکھ سے زائد لوگ انجیکشن کے ذریعے منشیات استعمال کرتے ہیں، جن میں سے نصف ہیپاٹائٹس سی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ افیون اور کوکین جیسی مسکن ادویات (Opioids) کا منشیات کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں میں سب سے بڑا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق منشیات اور دیگر مادوں کی فروخت کے لیے تکنیکی جدت والے تیز رفتار نئے پلیٹ فارمز استعمال کرنے والوں کا چستی اور موافقت کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے، جہاں تمام منشیات دستیاب اور ہر جگہ قابل رسائی ہوں گی۔ بدلے میں یہ منشیات کے استعمال میں تیز تبدیلیوں کو متحرک اور صحت عامہ پر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔عالمی مارکیٹ میں غیر قانونی منشیات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترسیل، اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے زمینی اور آبی راستوں کی تعداد میں اضافہ، منشیات کی اسمگلنگ کے لیے نجی طیاروں کا زیادہ استعمال اور ترسیل کے لیے کانٹیکٹ لیس طریقوں کے ذریعے لوگوں تک منشیات پہنچائی جارہی ہے۔

شیزوفرینیا کی علامات دو طرح کی ہوتی ہیں، مثبت علامات اور منفی علامات۔مثبت علامات  (Positive symptoms)ان علامات کو مثبت ع...
08/05/2023

شیزوفرینیا کی علامات دو طرح کی ہوتی ہیں، مثبت علامات اور منفی علامات۔

مثبت علامات (Positive symptoms)
ان علامات کو مثبت علامات اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ صحت کی حالت میں نہیں تھیں اور بیماری کی حالت میں نظر آنے لگتی ہیں۔ان میں مندرجہ ذیل علامات شامل ہیں۔

ہیلوسینیشنز (Hallucinations)
اگر آپ کو کسی شےیا انسان کی غیر موجودگی میں وہ شے یا انسان نظر آنے لگے یا تنہائی میں جب آس پاس کوئی بھی نہ ہو آوازیں سنائی دینے لگیں تواس عمل کو ہیلوسی نیشن کہتے ہیں۔شیزوفرینیا میں سب سے زیادہ مریض کو جس ہیلوسی نیشن کا تجربہ ہوتا ہے وہ اکیلے میں آوازیں سنائی دینا ہے۔ مریض کے لیے یہ آوازیں اتنی ہی حقیقی ہوتی ہیں جتنی ہمارے لیے ایک دوسرے کی آوازیں ہوتی ہیں۔ان کو لگتا ہے کہ یہ آوازیں باہر سے آ رہی ہیں اور کانوں میں سنائی دے رہی ہیں، چاہے کسی اور کو یہ آوازیں نہ سنائی دے رہی ہوں۔ ہو سکتا ہے یہ آوازیں آپ سے بات کرتی ہوں یا آپس میں باتیں کرتی ہوں۔

بعض مریضوں کو چیزیں نظر آنے، خوشبوئیں محسوس ہونے یا ایسا لگنے کہ جیسے کوئی انھیں چھو رہا ہے ، کے ہیلوسی نیشن بھی ہوتے ہیں لیکن یہ نسبتاً کم ہوتے ہیں۔

ڈیلیوزن (Delusions)
ڈیلیوزن ان خیالات کو کہتے ہیں جن پہ مریض کا مکمل یقین ہو لیکن ان کی کوئی حقیقت نہ ہو۔ بعض دفعہ یہ خیالات حالات و واقعات کو صحیح طور پر نہ سمجھ پانے یا غلط فہمی کا شکار ہو جانے کی وجہ سے بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ مریض کو اپنے خیال پہ سو فیصد یقین ہوتا ہے لیکن اورتمام لوگوں کو لگتا ہے کہ اس کا خیال غلط ہے یا عجیب و غریب ہے۔

ڈیلیوزن کئی طرح کے ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ لوگوں کو لگتا ہے کہ دوسرے لوگ ان کے دشمن ہو گئے ہیں، انھیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیِں۔ بعض مریضوں کو لگتا ہے کہ ٹی وی یا ریڈیو پہ ان کے لیے خاص پیغامات نشر ہو رہے ہیں۔ بعض مریضوں کو لگتا ہے کہ کوئی ان کے ذہن سے خیالات نکال لیتا ہے، یا ان کے ذہن میں جو خیالات ہیں وہ ان کے اپنے نہیں ہیں بلکہ کسی اور نے ان کے ذہن میں ڈالے ہیں۔بعض لوگوں کو لگتا ہے کہ کوئی اور انسان یا غیبی طاقت ان کو کنٹرول کر رہے ہیں، ان سے ان کی مرضی کے خلاف کام کرواتے ہیں۔

شیزوفرینیا ایک نفسیاتی بیماری ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ایک فیصد افراد کسی ایک وقت میں اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس بیماری کی...
08/05/2023

شیزوفرینیا ایک نفسیاتی بیماری ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ایک فیصد افراد کسی ایک وقت میں اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس بیماری کی شرح عورتوں اور مردوں میں برابر ہے۔شہروں میں رہنے والوں کو اس بیماری کے ہونے کا امکان گاؤں میں رہنے والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ پندرہ سال کی عمر سے پہلے یہ بیماری ش*ذ و نادر ہی ہوتی ہے لیکن اس کے بعد کبھی بھی شروع ہو سکتی ہے۔اس بیماری کے شروع ہونے کا امکان سب سے زیادہ پندرہ سے پینتیس سال کی عمر کے درمیان ہوتا ہے۔

08/05/2023
Psychology is the scientific study of the mind and behavior. Psychologists are actively involved in studying and underst...
08/05/2023

Psychology is the scientific study of the mind and behavior. Psychologists are actively involved in studying and understanding mental processes, brain functions, and behavior.

Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+923427800919

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Doctor Hospital publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager

Type