30/11/2025
الحمدللہ! لورالائی شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کے عوام کے لیے خوشخبری آج لورالائی سول ہسپتال میں ایم پی اے حاجی محمد خان طور اُتمانخیل صاحب کے فرزند افضل خان اُتمانخیل نے عوامی نمائندے کی حیثیت سے، ایم ایس لورالائی کی موجودگی میں 150 کے وی کا سولر پلانٹ (مینی گرڈ) کا افتتاح کیا جو کہ پورے ہسپتال اور اس میں موجود ہیوی مشینری کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرے گا ماضی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بندش کے باعث مریضوں کو جن مسائل کا سامنا تھا، اب یہ مینی گرڈ ان مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرے گا اس موقع پر افضل خان اُتمانخیل نے میڈیا نمائندگان کے ذریعے لورالائی کے عوام کو یہ پیغام دیا کہ ان شاء اللہ لورالائی سول ہسپتال کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہم اسے ڈویژن کا بہترین ہسپتال بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، کیونکہ لورالائی کے علاوہ میختر، سنجاوی، دُکی، موسیٰ خیل، بارکھان اور دیگر علاقوں کے مریض بھی یہاں علاج کے لیے آتے ہیں۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس ہسپتال کو مزید بہتر بنایا جائے اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں میڈیا سے گفتگو کے بعد، افضل خان اُتمانخیل نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مضافاتی علاقوں سے آئے مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی