KACHI PULL Azadar Network

KACHI PULL Azadar Network Salam ya ali madad

27/09/2023

حُسین ع راضی ہو جائیں تو مقدر بدلتے دیر نہیں لگتی🥀

شہـــــادت امام حســن العســـکری علیہ السلام عالم اسلام کو تعزیت و تسلیــــت عـــــرض کرتے ہیں۔۔شـیــــعہ علمـــــاء کون...
24/09/2023

شہـــــادت امام حســن العســـکری علیہ السلام عالم اسلام کو تعزیت و تسلیــــت عـــــرض کرتے ہیں۔
۔
شـیــــعہ علمـــــاء کونســـــل پاکســـــتان
ـــ

24/09/2023

ڀارتي فنڪار ``انوپ جهلوٽا`` حضرت امام حسين رضه الله جي داستانِ غم بیان ڪندي...

15/09/2023

سلام صبح بنام امام زمان(عج)🤍
*اَلســَّــــــلاَمُ عَلــــــــيكَ*
*یَاصَاحِبُ الــــــزمان*
*السلام علیک یابن الزہراء (عج)*
( عجل اللہ تعٰالٰی فرجكَ )

اپنی صبح کا بھترین آغاز خاندان زهرأ سلام الله عليه پر بلند تر صلواة🕊️

*اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ 🌹*

| اے علی ولی اللہ پڑھنے والے |
12/09/2023

| اے علی ولی اللہ پڑھنے والے |

*معرفت و مقصد قیام امام حسین علیہ السلام*  (حصہ سوم)از۔۔۔۔۔*سید العلماء، رئیس الواعظین، محسن ملت علامہ سید محمد تقی نقوی...
12/09/2023

*معرفت و مقصد قیام امام حسین علیہ السلام* (حصہ سوم)
از۔۔۔۔۔
*سید العلماء، رئیس الواعظین، محسن ملت علامہ سید محمد تقی نقوی*
*حسینی کا فریضہ اور افکار کربلا*
کربلائے حسین ابن علی (ع) عظیم و مقدس امانت ہے، اس امانت کو محفوظ رکھنا اور اس امانت کو ہر کمی و بیشی سے محفوظ رکھ کر آئندہ نسلوں تک پہنچانا یہ ہر حسینی کا مذہبی فریضہ ہے۔
یہ عزاداری بھی اسی کربلا کے ذکر پر استوار ہے، ہم ذکر کربلا کو زندہ رکھیں گے اور جب تک کربلا زندہ ہے اس وقت تک اسلام زندہ ہے اور جب تک کربلا کے عاشق موجود ہیں اسلام کو کوئی شکست نہ دے سکے گا اور اگر یہ بات سمجھ نہ آئی ہو تو آج کے دور کے تجربے میں دیکھ لیں کہ آج بھی ڈوبتی ہوئی کشتی اسلام کو کوئی شکست نہ دے سکے گا، آج بھی ڈوبتی ہوئی کشتی اسلام کو کس نے بچایا؟
اسی ملت نے بچایا جس ملت کے سامنے یہ آئین و دستور تھا۔
کل ارض کربلا۔۔۔۔کل یوم عاشورہ
یعنی جوان نکلے تو علی اکبر کا عاشق بن کر، بوڑھا نکلے تو حبیب ابن مظاہر کا عاشق بن کر، اور خواتین، شریکتہ الحسین کی عاشق بن کر، اور اپنی گودوں میں بچوں کو اس طرح اٹھایا کہ ہم نے سیرت حضرت رباب پر چلنا ہے اور کیونکہ یہی کیفیت انہوں نے برقرار رکھی تو وہ کامیاب بھی ہو گئے اور خدانخواستہ اس میں کمی کی جاتی اور اپنی مرضی کی کربلا بنانے کی کوشش کی ہوتی تو پھر یہ محنت اسلام کے فائدہ میں نہ آتی۔
*وصیت امام حسین (ع)، حضرت محمد ابن حنفیہ کے نام*
یاد رکھو! میں مدینہ چھوڑ رہا ہوں اور وقت کی حکومت کے خلاف خروج کررہا ہوں نہ غرور، نہ تکبر، نہ شرارت مقصود، نہ فساد، نہ ظلم کا رواج، بلکہ نانا رسول اللہ (ص) کی امت کی اصلاح کیلئے۔
رسول (ص) کا نواسہ کیا بیان کررہا ہے؟ کہ میں امت کی اصلاح کیلئے جارہا ہوں، یعنی امت میں فساد، رخنہ، کجی، انحراف و ضلالت آگئی ہے اور اس کو دور کرنے کیلئے رسول (ص) کا نواسہ نکل رہا ہے، کیونکہ یزید اکیلا مجرم نہ تھا بلکہ اس کو برسر اقتدار لانے میں امت بھی شامل حال تھی۔
ذرا غور کریں! اے امت رسول (ص) کہ نواسہ رسول (ص) کیا فرما رہا ہے؟ کس طرف ہمیں متوجہ کررہا ہے؟
جبکہ ہم حسین ابن علی (ع) کے بڑے فضائل پڑھتے ہیں کہ حسین ابن علی (ع) وہ شخصیت تھی جس کو رسول (ص) شانہ پر سوار کرتے تھے، جن کا حالت سجدہ میں پشت پر بیٹھنا اللہ کو بھی پسند آیا، حسین (ع) وہ ہیں کہ جن کا دامن قمیض سے الجھنے لگتا اور گر جاتے تو رسول (ص) اپنے منبر کو چھوڑ دیتے اور اتر کر حسین مظلوم (ع) کو گود میں بٹھاتے، لوگ دیکھ رہے ہوتے کہ خطبہ رک گیا ہے اور رسول (ص) کی گود میں حسین (ع) موجود ہیں اور جب تک حسین (ع) خاموش نہ ہوتے خطبہ دوبارہ شروع نہ فرماتے۔
آخر یہ سب پیار حسین (ع) سے کیوں تھا؟
معلوم ہوا کہ فقط نواسہ کی حیثیت سے رسول (ص) یہ کردار انجام نہیں دیتے تھے بلکہ اسلئے انجام دیتے تھے تاکہ رسول (ص) اپنی امت کو بتا دیں کہ یہ فقط میرا نواسہ نہیں بلکہ میرے دین کا وارث اور اس کی حفاظت کا ضامن ہے، یہاں فقط نسبی رشتہ مدنظر نہیں اور خاندانی محبت کا اظہار نہیں بلکہ یہ تو دین اسلام کی بقا سے محبت کا اظہار ہے۔
پس اے امت والو! یاد رکھو! جب امت گمراہی کے گڑھے میں جارہی ہوگی اس وقت میرا یہ نواسہ ہوگا جس کا سر تمہاری اصلاح کی خاطر نوک نیزہ پر بلند ہوگا، اپنی اور اپنے باوفا اور مخلص ساتھیوں کی شہادت پیش کرے گا، اس کی خواتین کو قید کرکے بازاروں اور درباروں میں لایا جائے گا، لیکن وہ دشمنان دین کے سامنے سرنگوں نہ ہوں گے اور اسلام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں گے۔
*(انتخاب مقالہ، کتاب پیام ہدایت)*

صورتحال کے عمیق جائزے کے بعد بزرگ علماء کرام کی تائید سے یکم ربیع الاول ملک گیر اجتماع صورتحال واضح ہونے تک ملتوی کیا جا...
10/09/2023

صورتحال کے عمیق جائزے کے بعد بزرگ علماء کرام کی تائید سے یکم ربیع الاول ملک گیر اجتماع صورتحال واضح ہونے تک ملتوی کیا جاتا ہے
متنازعہ بل پر احتجاج اور ہر قسمی اقدام کے لئے آمادگی قائم رہے
قائد ملت جعفریہ پاکستان
آیت اللہ سید ساجد علی نقوی
👈التوا کا مطلب تنسیخ نہیں 👉
👈ملتوی کا مطلب منسوخ نہیں 👉

10/09/2023

صورتحال کے عمیق جائزے کے بعد بزرگ علماء کرام کی تائید سے یکم ربیع الاول ملک گیر اجتماع صورتحال واضح ہونے تک ملتوی کیا جاتا ہے
متنازعہ بل پر احتجاج اور ہر قسمی اقدام کے لئے آمادگی قائم رہے
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یکم ربیع الاول اسلام آباد احتجاج کو ملتوی کردیا۔
09/09/2023

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یکم ربیع الاول اسلام آباد احتجاج کو ملتوی کردیا۔

09/09/2023

جــــس طرح مدینــــہ سے کربـــــلا
کی طـــــرف سفر ہوا اس سفــــر کو یاد کر کے آنا!!
ــ
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجـــد علـــی نقوی
ــ






#اربعین2023

Address

Rajshahi Division

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KACHI PULL Azadar Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category