Hospitals

Hospitals Media

27/01/2026

موٹاپے کا آپریشن (Bariatric Surgery) کروانے کے بعد سب سے اہم سوال یہی ہوتا ہے کہ کیا مریض روزے رکھ سکتا ہے یا نہیں؟
خیبر پختونخوا کے معروف بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر اشفاق عالم آفریدی کے مطابق، ہر مریض کی جسمانی حالت، سرجری کی نوعیت، اور ریکوری کے مرحلے کو دیکھتے ہوئے ہی روزے کے بارے میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔
عام طور پر: 🔹 سرجری کے ابتدائی مہینوں میں جسم کو بار بار تھوڑی مقدار میں غذا اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے روزہ رکھنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
🔹 مکمل ریکوری کے بعد، ڈاکٹر کے مشورے سے بعض مریض احتیاط کے ساتھ روزہ رکھ سکتے ہیں۔
🔹 پانی کی کمی (Dehydration)، کمزوری، چکر آنا اور معدے کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ رہتا ہے اگر بغیر مشورے کے روزہ رکھا جائے۔
⚠ یاد رکھیں!
موٹاپہ صرف ظاہری مسئلہ نہیں بلکہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض، جوڑوں کے درد اور بانجھ پن جیسی سنگین بیماریوں کی بڑی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
اپنی صحت کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ خود سے نہ کریں۔ ماہر سرجن کے مشورے کے مطابق ہی روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں۔
📍 مکمل رہنمائی اور ماہر مشورے کے لیے
Life Care Hospital & Research Center
Phase-5 Hayatabad, Peshawar
📞 0330-8619798 | 091-5810438

20/01/2026

🩺 بچوں میں نمونیا (Bronchiolitis/Colitis) کے حوالے سے اہم آگاہی پیغام
بچوں کی صحت کے معاملے میں جلد بازی اور بار بار معالج تبدیل کرنا اکثر علاج کے عمل کو متاثر کر دیتا ہے۔ اس ویڈیو میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم بن افسر جان صاحب نے تفصیل سے وضاحت کی ہے کہ نمونیا جیسے امراض کے دوران ایک ہی مستند ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا کیوں ضروری ہے، اور علاج کو درمیان میں تبدیل کرنا کس طرح نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
👨‍⚕️ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم بن افسر جان
MBBS, MRCPCH (UK)
کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن
انچارج نرسری وارڈ، ایچ ایم سی پشاور
ڈاکٹر صاحب جدید طبی سہولیات کے ساتھ بچوں کے تمام امراض کا معیاری اور مستند علاج فراہم کر رہے ہیں۔
🏥 کلینک:
لائف کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ
Sector A-3, Phase-5, Hayatabad, Peshawar
⏰ کلینک اوقات: پیر تا جمعہ
📞 رابطہ نمبر:
0335-9561269 | 091-5810438
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی صحت کے معاملے میں مستند ڈاکٹر کے مشورے پر مکمل اعتماد کریں اور علاج کا تسلسل برقرار رکھیں۔
صحت مند بچہ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
📌 نوٹ: اس ویڈیو میں شامل تمام افراد سے باقاعدہ اجازت اور رضامندی حاصل کی گئی ہے، اور ویڈیو مکمل اخلاقی و قانونی اصولوں کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

19/01/2026
19/01/2026

🧠 بچوں کی صحت / والدین کے لیے اہم پیغام
بچوں میں ریڑھ کی ہڈی کی بیماریوں کی بروقت تشخیص انتہائی ضروری ہے۔ اگر بچے کی کمر میں جھکاؤ، چلنے میں مشکل، کندھوں کی غیر معمولی ساخت یا مسلسل درد جیسی علامات نظر آئیں تو اسے نظر انداز نہ کریں۔ یہ علامات ریڑھ کی ہڈی کے بگاڑ (Spinal Deformity) کی نشاندہی ہو سکتی ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں کسی ماہر نیورو سرجن سے فوری معائنہ اور درست علاج نہ صرف بیماری کو بڑھنے سے روکتا ہے بلکہ بچے کے بہتر مستقبل کی ضمانت بھی بنتا ہے۔ جتنا جلد مسئلہ پکڑا جائے، اتنا ہی آسان اور مؤثر علاج ممکن ہوتا ہے۔
والدین کی تھوڑی سی توجہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتی ہے۔ اپنے بچوں کی صحت کو ترجیح دیں اور کسی بھی غیر معمولی علامت پر فوری ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
صحت مند بچہ – روشن مستقبل!






15/01/2026

خیبر پختون خواہ حکومت کے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات قابلِ تحسین ہیں، جن میں کیٹیگری C اور D ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت آؤٹ سورس کرنا ایک تاریخی اور مؤثر قدم ہے۔
اس پورے عمل میں خیبر پختون خواہ ہیلتھ فاؤنڈیشن کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، جبکہ موجودہ مینجمنٹ نے حکومتِ خیبر پختون خواہ کے اس وژن کو عملی شکل دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ صحت واقعی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
خصوصاً کیٹیگری D ہسپتال ماموند باجوڑ جو Trans Continental Pharm (TCP) کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے، ایک شاندار مثال ہے جہاں عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کامیاب ماڈل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
حکومتِ وقت سے گزارش ہے کہ اس ماڈل کو مزید وسعت دی جائے اور صوبے کے دیگر ہسپتالوں کو بھی اسی طرز پر Public Private Partnership کے تحت چلایا جائے تاکہ ہر شہری کو صحت کی سہولیات باآسانی اور بروقت میسر آ سکیں۔
یہی ترقی، یہی خدمت، اور یہی عوامی فلاح کا راستہ ہے۔
















14/01/2026

🚨 موٹاپے کے مریض ہوشیار! ایک غلط سرجری آپ کی زندگی برباد کر سکتی ہے!
کیا آپ جانتے ہیں کہ
❌ Sleeve Gastrectomy
❌ Gastric Bypass
❌ Mini Bypass
ہر مریض کے لیے محفوظ نہیں ہوتے؟
خیبر پختونخوا کے معروف بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر اشفاق عالم آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یہ تینوں آپریشن روٹین میں نہیں کرتے کیونکہ ہر مریض ان کے لیے موزوں نہیں ہوتا!
تو پھر وہ موٹاپے کے علاج کے لیے کون سا جدید، محفوظ اور مؤثر طریقہ استعمال کرتے ہیں؟
👉 یہ جاننے کے لیے ویڈیو آخر تک ضرور دیکھیں —
یہ معلومات ہزاروں زندگیاں بدل سکتی ہیں!
موٹاپہ صرف وزن نہیں ❗
یہ
⚠️ شوگر
⚠️ بلڈ پریشر
⚠️ دل کی بیماریاں
⚠️ جوڑوں کا درد
⚠️ بانجھ پن
کا خاموش قاتل ہے!
📍 مکمل رہنمائی کے لیے
Life Care Hospital & Research Center, Phase-5 Hayatabad, Peshawar
☎️ 0330-8619798 | 091-5810438
🎙️ یہ آگاہی مہم پیش کر رہا ہے










12/01/2026

اہم طبی آگاہی / بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے
آج کی اس خصوصی ویڈیو میں ہم ایک ایسے خطرناک وائرس کے بارے میں جانیں گے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں بستر تک کم پڑ گئے ہیں اور جس کی لپیٹ میں بچے، بڑے اور ہر عمر کے افراد آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں
ڈاکٹر ذیشان احمد
(District Children Specialist, Incharge Children Unit, DHQ Hospital Charsadda | Senior Registrar Jinnah Medical College Peshawar)
ہمیں بتائیں گے:
🔹 یہ وائرس اصل میں ہے کیا؟
🔹 یہ کس طرح پھیلتا ہے؟
🔹 اس سے بچاؤ کے طریقے
🔹 اور اگر کوئی متاثر ہو جائے تو کون سی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں
یہ معلومات ہر والدین اور ہر خاندان کے لیے نہایت اہم ہیں، اس لیے ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں اور آگے شیئر کریں۔
📍 مزید معلومات و علاج کے لیے:

Sudais Medical Complex, Mardan Road, Charsadda
📞 0316-5572815

12/01/2026

میلازما / جلد پر سیاہ دھبوں کی ایک عام مگر قابلِ علاج بیماری
میلازما ایک عام جلدی مسئلہ ہے جو عموماً چہرے پر سیاہ یا بھورے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور مریض کی خود اعتمادی کو متاثر کر سکتا ہے۔
اسی حوالے سے لائف کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، فیز 5 حیات آباد پشاور میں تیار کی گئی ایک خصوصی آگاہی ویڈیو میں
ڈاکٹر ہاجرہ امتیاز (ماہر ڈرماٹالوجسٹ و ایستھیٹک اسپیشلسٹ) اس بیماری کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔
اس ویڈیو میں آپ جان سکیں گے:
🔹 میلازما کی بنیادی وجوہات
🔹 اس سے بچاؤ کی مؤثر احتیاطی تدابیر
🔹 جدید اور محفوظ علاج کے طریقے
🔹 کیا یہ بیماری متعدی ہے یا نہیں
🔹 اور وہ اہم حقائق جو ہر فرد کے لیے جاننا ضروری ہیں
ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس ویڈیو کو آخر تک دیکھیں اور آگے شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس مفید طبی معلومات سے مستفید ہو سکیں۔ آپ کی ایک شیئر کسی کے لیے امید اور آگاہی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
📍 مزید معلومات یا علاج کے لیے رابطہ کریں:
03469072697
0915810438

Life Care Hospital & Research Institute, Phase 5, Hayatabad, Peshawar

11/01/2026

🩺 ماں اور بچے کی صحت — ایک قیمتی امانت
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمہ ربانی
MBBS, FCPS (Gynecology & Obstetrics)u
لائف کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، فیز 5، حیات آباد پشاور
خواتین کی صحت خصوصاً حمل کے دوران خاص توجہ اور بروقت آگاہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جنہیں معمول سے زیادہ احتیاط درکار ہوتی ہے، اور یہی معلومات اس اہم ویڈیو میں شیئر کی گئی ہیں۔
یہ ویڈیو ہر حاملہ خاتون اور ہر ماں کے لیے نہایت مفید ہے۔
خود بھی آخر تک ضرور دیکھیں اور آگے شیئر کریں تاکہ یہ قیمتی پیغام ہر گھر تک پہنچ سکے۔
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0332-6633986 | 091-5810438
🏥 لائف کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ
فیز 5، حیات آباد، پشاور

31/12/2025

جلد، بال اور خوبصورتی کے لیے جدید سہولیات — اب چارسدہ میں
سدیس میڈیکل کمپلیکس، مردان روڈ چارسدہ اپنی معیاری طبی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اب عوام کے لیے سکن اسپیشلسٹ اور ایستھیٹک سروسز بھی فراہم کر رہا ہے۔
اگر آپ جلد کے مسائل، بالوں میں خشکی، دانے، الرجی یا کسی بھی اسکن کنسرن کا سامنا کر رہے ہیں تو اب آپ کو شہر سے باہر جانے کی ضرورت نہیں۔
یہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں:
ڈاکٹر وفا گل ذیشان
MBBS,
MCPS (Family Medicine)
Diploma in Dermatology (PIMS Islamabad)
Diploma in Aesthetic & Regenerative (AAARI)
مستند تشخیص، پیشہ ورانہ رہنمائی اور جدید طریقہ علاج کے ساتھ آپ کو بہتر اسکن اور صحت مند بالوں کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
📍 سدیس میڈیکل کمپلیکس، مردان روڈ، چارسدہ
📞 0317-0474001 | 0345-890160، 0916510999
یہ ویڈیو ضرور دیکھیں اور اپنے دوستوں و رشتہ داروں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔

30/12/2025

🏥 خیبر پختونخوا کا صحت کا انقلابی ماڈل — عوام کی دہلیز پر علاج
خیبر پختونخوا حکومت کا وہ عظیم کارنامہ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، یہ ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شروع کیا گیا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل آج حقیقت بن چکا ہے، جس کے تحت دور دراز علاقوں کے عوام کو جدید اور مستند علاج اپنے ہی علاقوں میں میسر آ رہا ہے۔
وہ ہسپتال جہاں کبھی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہ تھیں، آج وہاں بڑے بڑے آپریشنز، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور جدید تشخیصی سہولیات موجود ہیں۔ اس سے نہ صرف عوام کا قیمتی وقت اور پیسہ بچ رہا ہے بلکہ بروقت علاج کے ذریعے بے شمار جانیں بھی محفوظ ہو رہی ہیں۔
کیٹیگری ڈی ہسپتال ماموند باجوڑ، جو TCP کے زیرِ انتظام کام کر رہا ہے، اس ماڈل کی ایک روشن مثال ہے جہاں عوام کو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی موجودگی میں معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ سب خیبر پختونخوا حکومت اور ہیلتھ فاؤنڈیشن کی وژنری پالیسیوں کا ثبوت ہے، جو صحت کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔

Address

Chittagong Division

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hospitals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hospitals:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram