Malakand Division Pharmacist

Malakand Division Pharmacist Pharmacist community Malakand Division

الحمدللہ ۱۲ دسمبر پروٹیسٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے فارمیسی سروسز پالیسی کے لئے کمیٹی کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔ کمیٹی م...
13/12/2024

الحمدللہ
۱۲ دسمبر پروٹیسٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے فارمیسی سروسز پالیسی کے لئے کمیٹی کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔ کمیٹی میں وائی پی سی کی طرف سے کور کمیٹی ممبرز میڈم سہرش جبین اور جنید اقبال کو شامل کردیا گیا ہے جو فارمیسی سروسز پالیسی پر حکومت کے ساتھ معاونت کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً پیش رفت، اور فارماسسٹ کمیونٹی کی نقطہ نظر کوبھی دیکھے گی۔

فارماسسٹ کمیونٹی کے لیے تاریخی دن۔ینگ فارماسسٹ کمیونٹی کا مطالبات کے حق میں کامیاب احتجاج۔ صوبہ بھر کے مختلف جامعات سے ط...
13/12/2024

فارماسسٹ کمیونٹی کے لیے تاریخی دن۔
ینگ فارماسسٹ کمیونٹی کا مطالبات کے حق میں کامیاب احتجاج۔ صوبہ بھر کے مختلف جامعات سے طلباء اور فارماسسٹ کی احتجاج میں شرکت۔ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج کو موخر کیا گیا۔ مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

الحمدللہ
۱۲ دسمبر پروٹیسٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے فارمیسی سروسز پالیسی کے لئے کمیٹی کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔ کمیٹی میں وائی پی سی کی طرف سے کور کمیٹی ممبرز میڈم سہرش جبین اور جنید اقبال کو شامل کردیا گیا ہے جو فارمیسی سروسز پالیسی پر حکومت کے ساتھ معاونت کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً پیش رفت، اور فارماسسٹ کمیونٹی کی نقطہ نظر کوبھی دیکھے گی۔

13/12/2024
06/12/2024
06/12/2024
06/12/2024

فارماسسٹس کی نمائندہ تنظیم ینگ فارماسسٹ کمیونٹی کا صوبہ میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔یہ احتجاج فارماسسٹس کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کی بحالی کے لیے ہے۔ اس اقدام کا مقصد فارماسسٹس کو ان کے بنیادی حقوق دلانے اور صحت کے نظام میں بہتری لانا ہے۔

ہمارے مطالبات:

1. فارمیسی سروس پالیسی کی فوری منظوری:
خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں تاحال فارمیسی سروس پالیسی موجود نہیں۔ اس پالیسی کی عدم موجودگی کے باعث فارماسسٹس روزگار کے مواقع سے محروم ہیں، اور صحت کے شعبے پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فوری طور پر اس پالیسی کو کابینہ سے منظور اور نافذ کیا جائے تاکہ فارماسسٹس کو ان کی مہارت کے مطابق مواقع فراہم ہوں۔

2. ڈرگ رولز کا مؤثر نفاذ:
موجودہ ڈرگ رولز، بشمول *شیڈول جی*، کا سختی سے نفاذ کیا جائے۔ ناقص ادویات کی روک تھام اور عوام کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے قوانین پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔

3۔ Pharm-D کالجز کی غیر ضرور تعداد پر قابو:
غیر معیاری Pharm-D کالجز کی بڑھتی ہوئی تعداد فارمیسی کے شعبے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ یہ معیار تعلیم کو کمزور کر رہا ہے اور فارماسسٹس کی بے روزگاری میں اضافہ کر رہا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کالجز کو ریگولیٹ کیا جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔

4. سرکاری جامعات میں تدریسی عملے کی کمی کا خاتمہ:
خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں فارمیسی فیکلٹیز اور تدریسی عملے کی شدید کمی طلبہ کی تعلیم پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس اہم مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

5. نجی یونیورسٹیوں کے تدریسی عملے کی تنخواہوں میں اضافہ:
نجی یونیورسٹیوں کے تدریسی عملے کو کم تنخواہیں اور غیر مستحکم ملازمتوں کا سامنا ہے۔ ان کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے مناسب تنخواہوں میں اضافہ اور ملازمت کو مستحکم کیا جائے۔

6. صنعتی فارماسسٹس کے لیے ملازمت کا تحفظ اور مناسب تنخواہیں:
صنعتی فارماسسٹس، جو ادویہ سازی کے شعبے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، غیر محفوظ ملازمتوں اور کم تنخواہوں کا شکار ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صنعتی فارماسسٹس کے لیے ملازمت کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ان کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا جائے تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف ہو سکے۔
7: فائنل ائیر طلبا کیلئے معاوضہ سمیت انٹرنشپ کا اجرا۔

❗️احتجاج کیوں ضروری ہے؟
فارماسسٹس صحت کے نظام کا بنیادی جزو ہیں، لیکن ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں صحت کے معیار کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔ روزگار کے مواقع کی کمی، تعلیمی معیار میں کمی، اور فارمیسی قوانین کا غیر مؤثر نفاذ نا صرف فارماسسٹس بلکہ مریضوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

📅 (تاریخ): 12 دسمبر 2024
📍 (مقام): پشاور پریس کلب( پشاور )
⏰ (وقت): صبح 10 بجے

ینگ فارماسسٹ کمیونٹی تمام فارماسسٹس، صحت کے پیشہ ور افراد، اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوں اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال اپنی حالت آپ بدلنے کی

فارماسسٹس کے حقوق، صحت کی خدمت!"
Saeed Anwar
Ihsan Khan
Tariq

ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان کے وفد نے، احسان خان کی قیادت میں اور اراکین عبد الوہاب، نعمان زیب، اور ثاقب حسین کے ہمراہ، معزز رکن صوبائی اسمبلی نثار باز سے ملاقات کی تاکہ زیر التوا فارمیسی سروسز پالیسی پر بات چیت کی جا سکے۔ گفتگو کے دوران، معزز ایم پی اے نے صحت کے شعبے میں فارماسسٹس کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کے بغیر یہ شعبہ نامکمل ہے۔ انہوں نے وفد کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، جس میں اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال اٹھانے کے ساتھ ساتھ سیکرٹری صحت سے مشاورت کرکے اس پالیسی کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

Nisar Baaz Official

Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Malakand Division Pharmacist publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager