Gharana Life Coaching

Gharana Life Coaching Dr. Waqas A. Khan is a globally recognized Life Coach and Relationship Expert in Pakistan, helping individuals achieve personal and professional goals.
(8)

WhatsApp: +92-300-9119779 | +44-7507-165949
​www.waqaskhan.pk

17/04/2026

In this thought-provoking discussion about parenting and emotional health, **Dr. Waqas Khan** addresses the complex concept of "toxicity" within the family dynamic. He explains that toxicity is not always intentional but can stem from a parent's own unhealed trauma or rigid upbringing. Dr. Khan emphasizes that while parents often act out of a place of protection or cultural conditioning, the resulting pressure and emotional neglect can severely impact a child's mental well-being into adulthood. The conversation highlights the importance of open dialogue and setting healthy boundaries to break these generational cycles. By recognizing these patterns, families can move toward a more supportive and empathetic relationship that prioritizes emotional safety for everyone involved.

اس اہم اور فکر انگیز گفتگو میں **ڈاکٹر وقاص خان** والدین کے رویوں میں پائی جانے والی "ٹاکسٹی" اور اس کے بچوں کی ذہنی صحت پر اثرات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے والدین لاشعوری طور پر اپنے بچوں پر اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں یا جذباتی دباؤ کا استعمال کرتے ہیں، جو آگے چل کر بچوں کی شخصیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ ڈاکٹر خان اس بات پر زور دیتے ہیں کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کریں اور ان کے جذبات کا احترام کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھ سکے۔ یہ ویڈیو ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ کس طرح ہم اپنے گھروں میں منفی رویوں کو ختم کر کے ایک مثبت اور پرسکون ماحول بنا سکتے ہیں۔

इस महत्वपूर्ण चर्चा में **डॉ. वकास खान** माता-पिता के व्यवहार में पाई जाने वाली 'विषाक्तता' (toxicity) और बच्चों के मानसिक स्वास्थ्य पर इसके प्रभावों के बारे में बात कर रहे हैं। वे बताते हैं कि अक्सर माता-पिता अनजाने में ही अपने बच्चों पर अपनी इच्छाएं थोपते हैं या भावनात्मक दबाव का उपयोग करते हैं, जिससे बच्चों का आत्मविश्वास कम हो सकता है। डॉ. खान इस बात पर जोर देते हैं कि माता-पिता को अपने बच्चों के साथ खुले संवाद और सम्मान का रिश्ता बनाना चाहिए ताकि वे भावनात्मक रूप से सुरक्षित महसूस कर सकें। यह वीडियो हमें सिखाता है कि कैसे हम अपने घरों में इन नकारात्मक व्यवहारों को पहचान कर उन्हें बदल सकते हैं और एक स्वस्थ पारिवारिक वातावरण तैयार कर सकते हैं।

15/04/2026

In this thought-provoking podcast segment, **Dr. Waqas Khan** shares a poignant story about the status of women in historical and rural contexts, specifically referencing a government servant from a "forest" area many years ago. He highlights a time when even an educated mother, who was the first to open a school in her area, was not given the credit or the salary she deserved, illustrating a systemic lack of recognition for female intelligence and labor. Dr. Khan uses this example to emphasize that while mothers are the silent pillars of every success, society often overlooks their contributions. This discussion serves as a powerful reminder that the "fame" and success we see today are built upon the sacrifices of women who were often denied their own space and identity.

اس فکر انگیز پوڈ کاسٹ میں **ڈاکٹر وقاص خان** ایک تاریخی اور دیہی پس منظر کے حوالے سے خواتین کے مقام اور ان کی جدوجہد پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ وہ ایک پرانی کہانی سناتے ہیں کہ کس طرح ایک تعلیم یافتہ ماں نے، جس نے اپنے علاقے میں پہلا سکول کھولا تھا، نظام کی بے حسی اور صنفی امتیاز کی وجہ سے وہ مقام اور تنخواہ حاصل نہ کر سکی جس کی وہ حقدار تھی۔ ڈاکٹر خان اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہر کامیاب شخص کے پیچھے ایک ماں کی قربانی اور محنت ہوتی ہے، لیکن معاشرہ اکثر ان کی ذہانت اور کام کو وہ پہچان نہیں دیتا جو دینی چاہیے۔ یہ گفتگو ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ آج کی کامیابیاں ان خواتین کی مرہونِ منت ہیں جنہیں اکثر اپنے حق اور اپنی شناخت سے محروم رکھا گیا۔

इस विचारोत्तेजक पॉडकास्ट में **डॉ. वकास खान** एक ऐतिहासिक और ग्रामीण संदर्भ के माध्यम से महिलाओं की स्थिति और उनके संघर्ष पर चर्चा कर रहे हैं। वे एक पुरानी कहानी साझा करते हैं कि कैसे एक शिक्षित माँ ने, जिन्होंने अपने क्षेत्र में पहला स्कूल खोला था, व्यवस्था की उदासीनता के कारण वह सम्मान और वेतन प्राप्त नहीं किया जिसकी वे हकदार थीं। डॉ. खान इस बात पर जोर देते हैं कि हर सफल व्यक्ति के पीछे एक माँ का हाथ होता है, लेकिन समाज अक्सर उनकी बुद्धि और मेहनत को वह पहचान नहीं देता जो मिलनी चाहिए। यह चर्चा हमें याद दिलाती है कि आज की सफलताएं उन महिलाओं के बलिदानों पर टिकी हैं जिन्हें अक्सर अपना स्थान और अपनी पहचान बनाने का मौका नहीं दिया गया।

13/04/2026

In this powerful conversation, relationship coach **Dr. Waqas Khan** highlights how the seeds of gender inequality are sown within the home from early childhood. He explains that by constantly asking daughters to serve their brothers—whether it’s bringing them food, polishing their shoes, or ironing their clothes—parents inadvertently raise sons with a sense of entitlement and daughters with a mindset of servitude. This learned behavior creates an arrogant ego in men, who grow up expecting their partners to be "yes-mems" who never say no. Dr. Khan argues that true respect in a relationship cannot be achieved until we stop raising our sons with these outdated biases and start teaching them independence and equality from the very beginning

اس گفتگو میں **ڈاکٹر وقاص خان** اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کس طرح ہمارے گھروں میں بچپن سے ہی صنفی عدم توازن کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ جب والدین اپنی بیٹیوں کو ہر وقت بیٹوں کی خدمت کرنے، انہیں کھانا دینے یا ان کے چھوٹے موٹے کام کرنے کا کہتے ہیں، تو وہ انجانے میں بیٹوں میں ایک ایسا غرور اور انا پیدا کر دیتے ہیں جو انہیں مستقبل میں ایک جابر جیون ساتھی بنا دیتا ہے۔ ڈاکٹر خان کے مطابق، ایک احترام والا رشتہ تب تک ممکن نہیں جب تک ہم اپنے بیٹوں کی ایسی پرورش بند نہیں کرتے جو انہیں عورت کو صرف ایک خادمہ سمجھنے پر مجبور کرے۔ ہمیں ضرورت ہے کہ ہم گھر سے ہی برابری اور خود مختاری کا سبق سکھائیں۔

इस चर्चा में रिलेशनशिप कोच **डॉ. वकास खान** बताते हैं कि कैसे हमारे घरों में बचपन से ही लैंगिक असमानता की जड़ें गहरी की जाती हैं। वे कहते हैं कि जब बेटियों को लगातार अपने भाइयों की सेवा करने, जैसे उन्हें खाना देने या उनके काम करने के लिए कहा जाता है, तो इससे बेटों में अहंकार और 'हक' की भावना पैदा होती है। यही परवरिश आगे चलकर पुरुषों को एक ऐसा साथी बनाती है जो अपनी पत्नी से केवल समर्पण और 'हाँ' की उम्मीद करता है। डॉ. खान का मानना है कि जब तक हम अपने बेटों को घर के कामों में आत्मनिर्भर नहीं बनाएंगे और उन्हें समानता का पाठ नहीं पढ़ाएंगे, तब तक रिश्तों में सच्चा सम्मान और संतुलन नहीं आ सकता।

12/04/2026

In this clip, the discussion centers on whether certain relationship dynamics in Pakistan can be classified as **Stockholm Syndrome**. The expert explains that the root cause is often the systemic "pampering" of boys from birth. He highlights how societal celebrations, better food, education, and facilities for sons compared to daughters instill a sense of superiority in men. This imbalance eventually carries over into adult relationships, where men may expect women to simply "accept and say yes" to everything.

اس ویڈیو میں میزبان اور ماہر کے درمیان اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ کیا پاکستان میں ازدواجی تعلقات کی بعض صورتحال کو **سٹاک ہوم سنڈروم** کہا جا سکتا ہے۔ ماہر بتاتے ہیں کہ اس کی اصل وجہ بچپن سے لڑکوں کی غیر معمولی لاڈ پیار ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ کس طرح بیٹوں کو بیٹیوں کے مقابلے میں بہتر خوراک، تعلیم اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس سے مردوں میں بچپن ہی سے برتری کا احساس پیدا ہو جاتا ہے۔ یہی عدم توازن بڑے ہو کر ان کے تعلقات میں بھی نظر آتا ہے، جہاں مرد یہ توقع کرتے ہیں کہ عورت صرف ان کی ہر بات مانے اور "جی ہاں" کہے۔

इस वीडियो में मेज़बान और विशेषज्ञ के बीच इस बात पर चर्चा हो रही है कि क्या पाकिस्तान में कुछ रिश्तों की स्थिति को **स्टॉकहोम सिंड्रोम** कहा जा सकता है। विशेषज्ञ बताते हैं कि इसकी जड़ें बचपन से ही लड़कों के अत्यधिक लाड-प्यार में छिपी हैं। वे बताते हैं कि कैसे बेटों को बेटियों की तुलना में बेहतर भोजन, शिक्षा और सुविधाएं दी जाती हैं, जिससे पुरुषों में श्रेष्ठता की भावना पैदा होती है। यही असंतुलन बाद में उनके रिश्तों में भी दिखता है, जहाँ पुरुष उम्मीद करते हैं कि महिला बस उनकी हर बात स्वीकार करे और "हाँ" कहे।

12/04/2026

In this podcast, **Dr. Waqas Khan** discusses the complex relationship between parents and youth in Pakistan. He explains that while Western cultures often see early independence, the **financial constraints** and job market challenges in Pakistan keep the youth dependent on their parents. The discussion highlights that for healthier relationships in a collectivist society, the role of parents should transition from "controllers" to **"coaches"** who provide guidance and prayers while allowing for personal growth.

اس پوڈ کاسٹ میں **ڈاکٹر وقاص خان** پاکستانی معاشرے میں والدین اور نوجوانوں کے درمیان تعلقات پر گفتگو کر رہے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ معاشی مسائل اور روزگار کی کمی کی وجہ سے ہمارے نوجوان اب بھی والدین پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ رشتوں میں بہتری کے لیے والدین کو "حکم چلانے" کے بجائے ایک **"کوچ"** کا کردار ادا کرنا چاہیے، تاکہ نوجوانوں کی رہنمائی بھی ہو سکے اور وہ اپنی ذمہ داریاں خود سنبھالنا بھی سیکھیں۔

इस पॉडकास्ट में **डॉ. वकास खान** पाकिस्तानी समाज में माता-पिता और युवाओं के बीच के रिश्तों पर चर्चा कर रहे हैं। वे बताते हैं कि आर्थिक चुनौतियों और नौकरियों की कमी के कारण युवा अब भी अपने माता-पिता पर निर्भर हैं। इस चर्चा का मुख्य बिंदु यह है कि एक बेहतर रिश्ते के लिए माता-पिता को केवल निर्णय लेने वाले के बजाय एक **"कोच"** की भूमिका निभानी चाहिए, जो मार्गदर्शन और दुआएं दें लेकिन बच्चों को अपनी जिम्मेदारी खुद उठाने का मौका भी दें।

11/04/2026

السلام علیکم سر!
میں احمد کراچی سے ہوں۔ سر میں اپنے روزگار کی وجہ سے بہت پریشان ہوں ۔لاک ڈاؤن سے پہلے اچھا خاصا کما لیتا تھا۔ لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ ایک وقت کی روٹی بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے۔ ہم جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے ہیں لیکن سب کے پورشن الگ الگ ہیں۔ میری والدہ چونکہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں ۔ اس لیے باقی بھائیوں اور ان کی فیملیز کا ہماری طرف آنا جانا زیادہ لگا رہتا ہے۔
میری شادی کو پندرہ سال ہو چکے ہیں، اور اللہ نے مجھے چار بچے دیے ہیں۔ لیکن میری بیوی کا رویہ شروع سے ہی بہت خراب ہے۔ اس کی سوچ بہت منفی ہے، زبان بھی بہت سخت اور گندی استعمال کرتی ہے۔ خاص طور پر بچوں کے سامنے بھی اور والدہ یا گھر کے دیگر افراد کے سامنے بھی چیخ کر، بدتمیزی سے اور گالیاں دے کر بات کرتی ہے۔ وہ باتیں بھی سب کے سامنے کہہ جاتی ہے جو صرف شوہر اور بیوی کے درمیان ہونی چاہییں۔
میرے بچے بہت زیادہ ڈسٹرب ہیں۔ ان پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔ وہ بھی بدتمیزی کرنے لگے ہیں اور ضدی ہوتے جا رہے ہیں۔ بیوی ہر بات کو منفی انداز میں لیتی ہے۔ بچوں سے بھی چیخ کر، غصے سے بات کرتی ہے اور ان پر خاص توجہ نہیں دیتی۔
میں نے محبت سے، سختی سے اور اس کے گھر والوں سے بات کر کے بھی دیکھ لیا ہے۔ لیکن سب بےبس ہیں ۔ وہ صرف اپنے میکے والوں کے ساتھ خوش رہتی ہے، لیکن اگر وہ کچھ سمجھائیں تو ان پر بھی غصہ کرتی ہے۔
نماز، قرآن، ذکر، تہجد وغیرہ وہ بہت زیادہ کرتی ہے، یعنی ظاہری دین داری خوب ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ کھانے کا بہت ضیاع کرتی ہے، ناشکری اس کی زبان پر ہر وقت رہتی ہے۔ زبان سے کوئی خیر کی بات سننے کو نہیں ملتی۔
اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو دل کو بہت دکھ دیتی ہیں۔ وہ مجھے مارتے ہوئے بھی نہیں ہچکچاتی، مکمل جنونی ہو جاتی ہے۔ مرنے تک کی بددعائیں دینے لگتی ہے۔
میں بہت پریشان ہوں، سمجھ نہیں آتا کیا کروں۔ حالات سنبھالنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں، لیکن ہر طرف اندھیرا ہی دکھتا ہے۔
جواب:
وعلیکم السلام، میرے پیارے بھائی، گھر کے ماحول کو بنانے کا بگاڑنے میں عورت کا بہت ہاتھ ہوتا ہے ۔ اسی طرح بچوں کی تربیت میں بھی عورت کی اپنی تربیت کی جھلک نظر آتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ گھر ایک پہیے پر نہیں چلتا، مرد اور عورت دونوں کا کردار مل کر ہی توازن پیدا کرتا ہے۔
آپ نے پندرہ سال جس صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے وہ واقعی قابلِ قدر ہے، لیکن بعض اوقات حد سے زیادہ صبر بھی مسئلے کو حل کرنے کے بجائے اسے مزید بگاڑ دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو رویہ شروع میں روکا جا سکتا تھا، وہ آج ایک عادت بن چکا ہے۔
بہت سے مسائل جب آپس میں مل جائیں تو انسان اصل مسئلہ کو بھول جاتا ہے۔ آپ اس وقت معاشی پریشانی کے ساتھ ساتھ بیوی کے رویے اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے پریشان ہیں ۔
سب سے پہلے، اپنے آپ کو مضبوط بنائیں۔ آپ کا پرسکون رہنا پورے گھر کے لیے ٹانک کا کام کرے گا۔ دو رکعت نماز حاجت پڑھیں اور اللہ سے اپنے گھر کے لیے سکون مانگیں۔ ورزش کریں، صبح کے وقت خاموشی سے بیٹھ کر گہری سانسیں لیں یا تسبیح پڑھ لیں۔ جب آپ خود اندر سے پُر سکون ہوں گے تو باہر کے حالات پر بہتر قابو پا سکیں گے۔
اب آپ کو اپنے روزگار پر توجہ دینی ہے کیونکہ خالی جیب اور بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے۔ آپ کے مطابق کرونا سے پہلے آپ کا اچھا خاصا کاروبار تھا۔ اس کاروبار کو دوبارہ سے چھوٹے پیمانے پر شروع کریں۔ اگر آپ الیکٹریشن، پلمبر یا ڈرائیور میں سے کوئی کام جانتے ہیں تو اسے اپنے روزگار کا ذریعہ بنائیں۔ انٹرنیٹ سے اپنے قریبی چند بڑی بڑی کمپنیوں کو ٹارگٹ کریں اور اپنی سروسز آفر کریں۔ روزانہ کم از کم 3–4 گھنٹے صرف کام تلاش کرنے یا بڑھانے پر لگائیں۔
آپ کے مطابق آپ نے بیوی سے ہر طریقے سے بات کر کے دیکھ لی ہے۔ میرا آپ سے سوال ہے، کیا آپ نے کبھی اس کے اس جارحانہ رویے کی وجہ معلوم کرنے کی بھی کوشش کی ہے؟ اگر نہیں تو اس کے پاس بیٹھیں اور اسے سننے کی خواہش کریں ۔ اس دوران " یا لطیف" کا ورد جاری رکھں کہ یہ دلوں کو نرم کرتا ہے ۔ اکثر اوقات انسان میں اتنی فرسٹریشن جمع ہو جاتی ہے کہ اسے چھپانے کے لیے وہ اپنے اوپر سختی کا خ*ل چڑھا لیتا ہے ۔ اور آپ اپنی حکمت سے اس خ*ل کو توڑ سکتے ہیں۔ یا پھر کسی ماہر نفسیات یا خاتون کونسلر کی خدمات بھی لے سکتے ہیں۔
کچھ عرصہ بیوی کے منفی رویوں کو نظرانداز کر کے صرف مثبت رویے کی تعریف کریں۔ یاد رکھیں اللہ کا وعدہ ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ۔ اپ اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہیں اور باقی سب اس رب کی ذات پر چھوڑ دیں۔
بچوں کی تربیت سب سے ضروری ہے۔ بحیثیت باپ ان کے ساتھ زیادہ وقت گذارنے کی کوشش کریں۔ ان کی اس طرح رہنمائی کریں کہ والدہ کا ادب ملحوظ رہے۔ انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں۔ ان کے ساتھ مل کر ان کے پسندیدہ کھیل کھیلیں ۔ اگر تھوڑے سمجھدار ہیں تو ان کے ساتھ مل کر قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا شروع کریں اور آہستہ آہستہ ان کی والدہ کو بھی شامل کرنے کی کوشش کریں۔
رات کو سونے سے پہلے اپنے پورے خاندان کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھ کر دم کر دیا کریں۔ اگر بیوی غصے میں ہوں تو خاموشی سے کلمہ طیبہ پڑھتے رہیں، ردعمل نہ دیں۔ صبح شام کے اذکار کو لازم پکڑیں اس کے ساتھ ساتھ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد اس دعا کو پڑھ کر اپنی بیوی پر ضرور پھونکا کریں۔
رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ۔
کثرت سے استغفراللہ کرتے رہا کریں۔ گھر میں روزانہ سورہ البقرہ کی تلاوت (یا کم از کم آڈیو) چلائں۔
حدیث کا مفہوم ہے "جس گھر میں سورہ بقرہ پڑھی جائے وہاں شیطان داخل نہیں ہوتا"۔
آخری بات: آپ اکیلے نہیں ہیں۔ بہت سے گھرانوں کو ایسی ہی آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ صبر، حکمت، اور مسلسل کوشش سے اکثر مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ اللہ آپ کے صبر کا اجر ضروردے گا۔

ڈاکٹر وقاص اے خان
پی ایچ ڈی ہیرو شیما یونیورسٹی جاپان
فیلو: جاپان سوسائٹی فار پروموشن آف سائنس
فیلو: انٹر نیشنل اکیڈمی فار لیڈرشپ جرمنی
فیلو : انٹرنیشنل سنٹر فار جرنلسٹس امریکہ
لائف کوچ- پرابلم سالور- ریلیشنشپ کونسلر- وکیل

آپ اپنا مسلئہ ایک ہی میسج میں ہمارے ہیلپ لائن نمبر وٹس ایپ 03009119779 تفصیل سے لکھیں۔ کوئی پہلو خفیہ نہ رکھیں۔ میسج آپ اردو، رومن اردو یا انگلش میں لکھ سکتے/سکتی ہیں۔

1۔ 1000 روپے کی معمولی فیس ادا کر کے آپ تحریری حل 30 منٹ سے 2 گھنٹے میں On Priority حاصل کر سکتے ہیں)
آپ Urgent Paid Answer کے لیے 03009119779 پر وٹس ایپ کرکے اپنا سوال بھیجیں۔

2۔ 5000 روپے (میرے ساتھ لائیو (آڈیو/ویڈیو) کونسلنگ سیشن جو کہ 45 منٹ کے دورانیے پر محیط ہو گا۔ زندگی میں کبھی بھی اپنے دکھ اور مصیبتیں کھول کر مجھے سنانا چاہیں اور ان کا حل جاننا چاہیں تو میرا لائیو سیشن بک کریں

نوٹ: زکواۃ اور صدقات کے حقدار افراد کے مسائل کا حل مفت کیا جاتا ہے۔

السلام علیکم! ڈاکٹر صاحب میں شدید ٹینشن میں ہوں ۔ اپنی ہر بات آپ سے کہنا چاہتی ہوں شاید آپ کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔
میری شادی کو چھ سال ہو چکے ہیں اور چار سال کا میرا بچہ ہے ۔ شادی کے دو سال بعد مجھے پتہ چلا کہ میرے شوہر نے چھپ کر دوسری شادی کرلی ہے اس وقت میرا بیٹا تقریبا آٹھ ماہ کا تھا۔ یہ خبر سن کر مجھے گہرا صدمہ لگا۔ لیکن میں نے اپنے بیٹے کی خاطر صبر کیا کہ کہیں اس کا مستقبل نہ خراب ہو جائے۔ سوتن اگرچہ الگ گھر میں تھی لیکن اس کا تصور ہی مجھے دکھ دیتا تھا۔ لیکن میں کسی کو بتائے بغیر اکیلی ہی کڑھتی رہتی۔ شوہر سے تعلقات بھی بگڑنے لگے۔ آخر میں نے اپنے والدین کو سب بتا دیا۔ جس پر وہ مجھے اپنے گھر لے گئے۔ میرے بیٹے کو وہیں رہنے دیا۔ کیونکہ اس کے والد اس کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔ لیکن وہاں میرے لیے بھی اپنے بیٹے کے بغیر رہنا بہت مشکل تھا ، میں دن رات اسے یاد کر کے روتی رہتی۔ کچھ عرصے بعد میرے شوہر نے میرے سے معافی مانگی ۔ میرے گھر والوں نے خاندان کے بزرگوں کو اندر ڈالا یوں صلح ہو کر میں واپس اپنے گھر آ گئی۔ اس کے بعد میرے شوہر نے مجھے طعنے دینے شروع کر دیئے کہ تمہارے گھر والے تمہیں بسنے نہیں دیتے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مجھے صبر کا ہی مشورہ دیا۔ لیکن میرے شوہر کا دل ان سے صاف نہ ہو سکا۔ انہوں نے آہستہ آہستہ میرے گھر والوں سے تعلق توڑ دیا۔
سوتن کے طعنوں اور شوہر کی لاپرواہی سے میں کڑھتی رہتی نتیجتاً پھر سے ہماری لڑائیاں شروع ہو گئیں۔ اب دو ماہ پہلے پھر لڑائی ہوئی ، میرے شوہر نے غصے میں مجھے گھر سے جانے کا کہہ دیا۔ میں بھی اس وقت شدید غصہ میں تھی سو اپنے والدین کے گھر آ گئی۔ بیٹا سویا ہوا تھا اس کو ساتھ نہ لا سکی۔ کچھ امید تھی شاید حالات بہتر ہو جائیں لیکن معاملہ اور بگڑ گیا۔ میرے شوہر میرے بھائیوں سے لڑنے آ گئے ۔ ہمیں پولیس بلوانی پڑی ۔ بات طلاق تک پہنچ گئی لیکن بڑی مشکل سے معامہ رفع دفع ہوا۔ اب میرے شوہر کہتے ہیں گھر آ جاؤ بیٹا تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا۔ تمہارے بغیر اس کی پڑھائی اور صحت متاثر ہو رہی ہے۔ لیکن میں ڈرتی ہوں دوبارہ سے وہی حالات ہو گئے تو پھر کیا کروں گی۔ دوسری طرف میرے سسرال والوں نے مجھ پر الزام لگانا شروع کر دیا ہے کہ میں دوسری شادی کرنا چاہتی ہوں اس لیے بیٹے کو نہیں لے کر جا رہی ۔ جبکہ میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ وہ اپنے والدین کی لڑائی کم سے کم دیکھے۔ اب میرا بیٹا مجھے ہر کچھ دنوں بعد ملنے آتا ہے اور پوچھتا ہے آپ گھر کب آئیں گی؟ میں خاموش رہتی ہوں۔ کیونکہ دینے کو کوئی جواب نہیں ہوتا۔ بیٹے کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں واپس چلی جاؤں ۔ خاوند کا رویہ دیکھتی ہوں تو ڈر جاتی ہوں پھر سے تماشا نہ شروع ہو جائے۔ میرے گھر والے چاہتے ہیں کہ میں اب واپس نہ جاؤں جبکہ دوسری طرف میرا بیٹا ہے۔ آپ بتائیں میں کیا کروں۔ طلاق کا فیصلہ لوں تو کہیں بیٹے کے ساتھ غلط تو نہیں ہو گا۔ یا پھر بیٹے کی خاطر قربانی دے دوں اور شوہر کے گھر واپس چلی جاؤں؟؟
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہن، آپ اس وقت نہ صرف مشکل میں ہیں بلکہ ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہیں جہاں آپ کے لیے فیصلہ لینا واقعی بہت مشکل ہے ایک طرف آپ کا بیٹا ہے جس کی خاطر آپ سب کچھ قربان کر سکتی ہیں اور دوسری طرف آپ کے شوہر ہیں جن کا آپ کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے۔ ہر راستہ ادھورا محسوس ہو رہا ہے۔
سادہ الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ آپ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ بیٹے کی خاطر وہاں جائیں یا نہیں، اگر جائیں تو پتہ نہیں وہاں کا ماحول اس کی تربیت کے لیے بہتر ہو گا یا نہیں اور اگر بالفرض آپ علیحدگی اختیار کرتی ہیں تو بیٹے کو اپنے ساتھ رکھنا بہتر ہے یا اس کے باپ کے پاس چھوڑ دینا چاہیے۔ اگرچہ یہ بہت بڑی الجھن ہے لیکن اسے سلجھایا جا سکتا ہے۔ البتہ اس سے پہلے بس اتنا سمجھ لیں کہ بچے کی تربیت میں والدین کے ساتھ ساتھ اس ماحول کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے جس میں وہ پرورشش پا رہا ہوتا ہے۔
آپ کے مطابق آپ کی سوتن اور آپ الگ الگ گھر میں رہتی ہیں۔ شوہر کا قصور بس اتنا تھا کہ اس نے آپ سے یہ سب چھپا کر رکھا۔ اگرچہ یہ ان کی بڑی غلطی ہے لیکن اگر وہ آپ کے حقوق و فرائض پورے کر رہا ہے ( جس کی تفصیل آپ نے نہیں بتائی) تو پھر شوہر کے گھر رہنے بارے سوچا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف، اتنا جان لیں کہ صرف بیٹے کی خاطر واپس جانا حل نہیں ۔ یہ سب سے بڑی غلط فہمی ہوتی ہے۔ اگر آپ اسی ماحول میں واپس جاتی ہیں جہاں آپ کی عزت نہ کی جاتی ہو، شوہر کا رویہ بہتر ہونے کی کوئی امید نہ ہو تو چند دن بعد وہی حالات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ اور اس بار فرق یہ ہوگا کہ آپ بھی ٹوٹیں گی اور بچہ بھی سب کچھ دیکھے گا۔
آپ اپنے بیٹے کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی فیصلہ نہیں کر پا رہیں ۔ آپ کا بیٹا ابھی صرف چار سال کا ہے اور اس عمر کا بچہ اپنی ماں کے بغیر ادھورا ہوتا ہے ۔ دوسری طرف والدین کی آپس کی لڑائیاں اس کے ننھے دل پر گہرے نقوش چھوڑتی ہیں ۔ بیٹے کے دل میں اس کی ماں یا باپ کے لیے نفرت نہ پیدا ہونے دیں ۔ ممکن ہو تو روز یا ایک دن چھوڑ کر ایک دن اس سے ضرور ملاقات کریں تاکہ وہ اپنی ماں کو غلط نہ سمجھے ۔ اس کے سامنے کبھی بھی اس کے والد کی برائی نہ کریں۔
روزانہ سور الرحمٰن کی تلاوت کریں۔ ہر نماز کے بعد یہ دعا ضرور پڑھیں۔ اللّٰهُمَّ أَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ
(اے اللہ، ہمارے دلوں میں محبت ڈال دے، ہمارے درمیان صلح کرادے، اور ہمیں امن کی راہیں دکھا)
قبولیت کا بہترین وقت تہجد کا ہے۔ اللہ سے اپنے لیے بہترین فیصلہ کی دعا کیا کریں۔ کثرت سے “حسبی اللہ ونعم الوکیل” پڑھا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا جو انہوں نے شدید بے بسی کے عالم میں پڑھی تھی "رب انی لما انزلت الی من خیر فقیر" ضرور پڑھا کریں۔
معاشی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے تاکہ اگر کل کو آپ کو اپنا اور اپنے بیٹے کا خرچہ اٹھانا پڑے تو آپ کسی کو محتاج نہ ہوں۔ آپ اپنے کسی ہنر (کڑھائی سلائی، فرون یا فریش فوڈ آئٹمز، ڈیجیٹل سکل) کو اپنا ذریعیہ معاش بنا سکتی ہیں۔
آپ واپس جانا تو چاپتی ہیں لیکن ماضی کے تلخ واقعات کو یاد کرتے ہوئے پھر خاموش ہو جاتی ہیں۔ آپ کے شوپر پہلے ہی چھپ کر دوسری شادی کر کے آپ کا اعتماد توڑ چکے ہیں ۔ اور اب آپ کو واپس بلانا چاہتے ہیں ۔ عین ممکن ہے وہ صرف بیٹے کی وجہ سے صلح چاہتے ہیں ۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ ان کے ساتھ جانے سے پہلے ان سے وعدہ لیں کہ وہ آئندہ کبھی بھی آپس کی لڑائیوں کا آپ کے والدین کو ذمہ دار نہیں ٹھرائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کے اور بیٹے کے حقوق ہر صورت پورے کرتے رہیں گے۔ اگر آپ کے شوہر آپ کی شرائط مان لیتے ہیں تو پھر واپس جانے میں کوئی حرج نہیں۔
اگر صلح نہیں ہو سکتی تو پھر آخری حل قانونی کاروائی ہے۔ گارڈین اینڈ وارڈز ایکٹ کی دفعہ 17 کے تحت بچہ چونکہ چھوٹا ہے عدالت اسے ماں کے حوالے ہی کرتی ہے۔ آپ کیس کر کے بچے کو اپنی کسٹڈی میں لے سکتی ہیں۔ اس طرح بیٹا آپ کے پاس ہو گا اور آپ کے شوہر اسے ماہانہ طے شدہ خرچہ دینے پر مجبور ہوں گے۔
میرا مشورہ ہے پہلے شرائط کے ساتھ صلح کریں۔ اگر نہ مانیں تو پھر قانونی چارہ جوئی کریں۔ بیٹے کو اس بات کا یقین دلائیں کہ آپ اگرچہ اس سے دور ہیں لیکن پھر بھی دنیا میں سب سے زیادہ اس سے ہی پیار کرتی ہیں۔ آپ نے بیٹے کی خاطر سب کچھ برداشت کیا۔ اب دانشمندی سے فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آپ کا اور بیٹے کا کم سے کم نقصان ہو۔ اللہ آپ کو صبر اور حکمت سے کام لینے کی توفیق فرمائے۔ میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

ڈاکٹر وقاص اے خان
پی ایچ ڈی ہیرو شیما یونیورسٹی جاپان
فیلو: جاپان سوسائٹی فار پروموشن آف سائنس
فیلو: انٹر نیشنل اکیڈمی فار لیڈرشپ جرمنی
فیلو : انٹرنیشنل سنٹر فار جرنلسٹس امریکہ
لائف کوچ- پرابلم سالور- ریلیشنشپ کونسلر- وکیل

آپ اپنا مسلئہ ایک ہی میسج میں ہمارے ہیلپ لائن نمبر وٹس ایپ 03009119779 تفصیل سے لکھیں۔ کوئی پہلو خفیہ نہ رکھیں۔ میسج آپ اردو، رومن اردو یا انگلش میں لکھ سکتے/سکتی ہیں۔

1۔ 1000 روپے کی معمولی فیس ادا کر کے آپ تحریری حل 30 منٹ سے 2 گھنٹے میں On Priority حاصل کر سکتے ہیں)
آپ Urgent Paid Answer کے لیے 03009119779 پر وٹس ایپ کرکے اپنا سوال بھیجیں۔

2۔ 5000 روپے (میرے ساتھ لائیو (آڈیو/ویڈیو) کونسلنگ سیشن جو کہ 45 منٹ کے دورانیے پر محیط ہو گا۔ زندگی میں کبھی بھی اپنے دکھ اور مصیبتیں کھول کر مجھے سنانا چاہیں اور ان کا حل جاننا چاہیں تو میرا لائیو سیشن بک کریں

نوٹ: زکواۃ اور صدقات کے حقدار افراد کے مسائل کا حل مفت کیا جاتا ہے۔

09/04/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں کراچی سے ہوں ۔ میری شادی اٹھارہ سال کی عمر میں میرے ایک کزن سے ہوئی۔ میری ساس نے اپنی چکنی چپڑی باتوں سے میری امی کو پھنسا لیا۔ لیکن شادی ہونے کے فورا بعد بدل گئیں ۔ شادی کے ساتویں دن میری ساری انگوٹھیاں اتروا لیں کہ انہیں چھوٹا کروا کے دوں گی۔ شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں ۔ ابھی تک واپس نہیں کیں ۔ شادی کے تین ماہ بعد اپنے دادا ابو کی وفات پر گاؤں جانے سے پہلے میری ساس نے یہ کہہ کر میرے کڑے بھی اتروا لیے کہ چوری ہو جائیں گے۔ واپس آ کر جب میں نے واپس مانگے تو بولیں وہ تو تمہارے شوہر نے بیچ ڈالے ہیں۔ مجھے کچھ شک ہوا میں نے اپنا لاکر دیکھا تو وہاں میرے گولڈ کے سیٹ کا خالی ڈبہ پڑا تھا۔ میں نے اپنے شوہر کو قرآن کی قسم دے کر پوچھا تو بول پڑا یہ سار زیور امی نے بیچا ہے کیونکہ بڑی بہن کو گھر بنانے کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی۔ میں نے یہ بات اپنی امی کو بتائی تو وہ بولیں چھوڑ کر واپس آ جاؤ لیکن میں نہ مانی اور کہا کوئی بات نہیں گھر زیور سے تھوڑی بنتے ہیں میں سب کچھ ٹھیک کر لوں گی۔ لیکن خدا گواہ ہے سب کچھ پہلے سے بھی بگڑ گیا۔ میرے سسر نے مجھ پر غیر مرد سے تعلقات کا الزام لگایا ۔ اور ابھی تک اولاد نہ ہونے پرمیری ساس بھی مجھے بانجھ کہنے لگیں ۔ اس سب کے بعد میری امی مجھے واپس لے آئیں یہاں میرا علاج کروایا۔ کچھ عرصے بعد میرے شوہر نے مجھے واپس لانے کا کہا۔ اور میں امی کے منع کرنے کے باوجود اس کے ساتھ چلی گئی۔ اب میں امید سے ہوں ۔ لیکن گھر والوں کا رویہ پہلے سے بھی برا ہو گیا ہے۔ دن میں کئی کئی بار سب لڑتے ہیں۔ میرے سسر کی تنخواہ ایک لاکھ پچاس ہزار ہے لیکن کبھی بھی گھر پھل یا دودھ نہیں آتا اور میں جو پہلے ہی ٹیچنگ کر کے اپنا خرچ پورا کر رہی ہوں۔ کبھی سو روپے کا دودھ یا پھل منگواؤں تو سب کا حصہ نکالنا ہوتا ہے۔
میں اس سب سے بہت تنگ آگئی ہوں۔ امی کو کہتی ہوں مجھے آ کر لے جائیں۔ لیکن اب وہ نہیں مانتیں کہتی ہیں اگر تمہارے بچے کو کچھ ہو گیا تو تمہاری ساس نے ہمیں الزام دینا ہے۔ اس لیے جہاں پہلے اتنی دیر صبر کیا چند مہینے اور گذار لو بچہ ہونے کے بعد ہم تمہیں لے جائیں گے۔ لیکن سر، میں اب تھک گئی ہوں، چاہتی ہوں شوہر کمانے لگے گھر میں سکون ہو۔ جب شوہر کو الگ گھر کا کہتی ہوں وہ خاموش رہتا ہے۔ کیونکہ اسے کمانے کی عادت نہیں رہی۔ محنت کرنا اسے بہت مشکل لگتا ہے۔ سارا سارا دن باہر آوارہ گردی کرتا رہتا پے اور ساس مجھے الزام دیتی ہے کہ شادی کے بعد ایسا ہو گیا ہے۔ مجھے بتائیں میں کہاں جاؤں؟ کیا ایسا کروں کہ مجھے ان حالات سے چھٹکارہ مل جائے۔ میری زندگی میں بھی سکون آ جائے۔
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شادی کے بعد عورت کے لیے گھر صرف رہنے کی جگہ نہیں ہوتا بلکہ اس کی عزت، سکون اور پہچان کا مرکز ہوتا ہے۔ جب اسی جگہ پر اسے بے قدری، الزام اور ناانصافی ملے تو وہ اندر سے ٹوٹنے لگتی ہے۔ اصل میں آپ کی کہانی صرف ایک عورت کی کہانی نہیں، بلکہ ہمارے معاشرے کی ان گنت بیٹیوں کی خاموش حقیقت ہے جو سسرال کے نام پر ظلم سہتی رہتی ہیں اور اسے صبر کا نام دے دیتی ہیں۔ یاد رکھیں، کوئی بھی چیز جب حد سے گذر جائے تو نقصان دیتی ہے۔

جب تک آپ دوسروں کو اپنی ذاتی معاملات میں دخل اندازی کرنے دیں گی تب تک مسائل آپ کا پیچھا نہیں چھوڑ سکتے۔۔ بالکل ایسے ہی جیسے بغیر دستک دئیے کھلنے والا دروازہ جس کو اندر سے بھی کوئی منع کرنے والا نہ ہو، لوگ اسے اپنی ملکیت سمجھنے لگتے ہیں۔ آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ اس میں سب سے اہم کردار شوہر کا ہوتا ہے۔ اگر وہ بیوی کی عزت اور حفاظت کے لیے کھڑا ہو جائے تو گھر کے باقی کسی فرد کی اس کی بیوی کو تنگ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ لیکن یہاں بھی آپ ہی کو ہمت کرنی ہے اپنے لیے خود ہی کھڑا ہونا ہے۔
سب سے پہلے خود کو مظبوط کریں۔ اپنی حدود خود مقرر کریں۔ دوسروں کو ایک حد سے زیادہ اپنی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہ دیں۔ اگرچہ یہ سب آپ کے لیے مزید مشکلات ضرور لائے گا لیکن چند دن واویلا کرنے کے بعد آپ کے سسرال والے سکون سے بیٹھ جائیں گے۔

یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ آپ خود کما رہی ہیں۔ اب اس کو اگلے لیول پر لے جائیں۔ ایک الگ بینک اکاؤنٹ کھولیں اور ہر ماہ تھوڑی سی رقم لازمی بچائیں لیکن کسی کو اس کا علم نہ ہونے دیں یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی بے خبر رکھیں۔ کچھ عرصہ میں اتنی رقم ضرور جمع ہو جائے گی کہ آپ اپنے لیے اور اپنے بچے کے لیے کچھ بہتر سوچ سکیں۔

شوہر کو احساس دلائیں کہ اب آپ دو سے تین ہونے جا رہے ہیں۔ گھر، بیوی اور آنے والا بچہ ان ہی کی ذمہ داری ہے اور اب عملاً انہیں یہ ذمہ داری اٹھانی ہے۔ اگر وہ بات کو ٹالے یا خاموشی اختیار کرے تو یہ بھی ایک جواب ہے، اور پھر آپ کو اگلا قدم سوچنا ہوگا۔ جہاں ضرورت محسوس ہو، کسی سمجھدار بڑے کو درمیان میں ضرور لائیں۔ یاد رکھیں، کچھ لوگوں کو جب تک ان کے غلط ہونے کا احساس نہ دلایا جائے تب تک وہ بے حدس ہی رہتے ہیں۔

آپ کا زیور آپ کی ملکیت ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس کی واپسی کا قانونی حق رکھتی ہیں۔ اس کے لیے آپ فیملی کورٹ میں درخواست دے سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو ظلم کے خلاف تحفظ آرڈر بھی لے سکتی ہیں ۔ اگرچہ یہ قدم فوراً اٹھانا ضروری نہیں۔ لیکن بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ بے بس نہیں ہیں۔
آپ کے بقول آپ نے بہت سے وظائف کیے لیکن آپ کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ تو میری بہن، یاد رکھیں ، اس کے لیے کامل یقین ہونا بہت ضروری ہے۔ مسنون اذکار اور وظائف یقین سے ضرور کریں لیکن نتیجہ ہمیشہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ وہ ذات کبھی کبھار آزمائشوں سے اپنے بندوں کو آزماتی ہے صرف یہ دیکھنے کے لیے کہ کون ان آزمائشوں پر پورا اترتا ہے۔

آپ روزانہ فجر کے بعد 11 بار درود ابراہیمی پڑھیں اور پھر دل سے دعا کریں، اَللّٰهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاك۔ کثرت سےاستغفراللہ پڑھیں۔ استغفار میں ہر مسئلے کا حل ہے۔

سورہ الشرح (الم نشرح) روزانہ 7 بار پڑھیں ۔ یہ وہ سورت ہے جس میں اللہ فرماتے ہیں: "بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے"۔

آخری بات محترمہ! آپ چاہتی ہیں کہ سب ٹھیک ہو جائیں۔ تو جان لیں کہ اللہ کے فیصلے بہترین ہوتے ہیں۔ اپنے طور پر کوشش کریں اور پھر اللہ کے فیصلے پر مطمئن ہو جائیں۔ ہو سکتا ہے اللہ نے اتنی مشکلات سے نکال کر آپ کی آئندہ زندگی آسائشوں بھری رکھی ہو۔ یقیناً ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔

ڈاکٹر وقاص اے خان
پی ایچ ڈی ہیرو شیما یونیورسٹی جاپان
فیلو: جاپان سوسائٹی فار پروموشن آف سائنس
فیلو: انٹر نیشنل اکیڈمی فار لیڈرشپ جرمنی
فیلو : انٹرنیشنل سنٹر فار جرنلسٹس امریکہ
لائف کوچ- پرابلم سالور- ریلیشنشپ کونسلر- وکیل

آپ اپنا مسلئہ ایک ہی میسج میں ہمارے ہیلپ لائن نمبر وٹس ایپ 03009119779 تفصیل سے لکھیں۔ کوئی پہلو خفیہ نہ رکھیں۔ میسج آپ اردو، رومن اردو یا انگلش میں لکھ سکتے/سکتی ہیں۔

1۔ 1000 روپے کی معمولی فیس ادا کر کے آپ تحریری حل 30 منٹ سے 2 گھنٹے میں On Priority حاصل کر سکتے ہیں)
آپ Urgent Paid Answer کے لیے 03009119779 پر وٹس ایپ کرکے اپنا سوال بھیجیں۔

2۔ 5000 روپے (میرے ساتھ لائیو (آڈیو/ویڈیو) کونسلنگ سیشن جو کہ 45 منٹ کے دورانیے پر محیط ہو گا۔ زندگی میں کبھی بھی اپنے دکھ اور مصیبتیں کھول کر مجھے سنانا چاہیں اور ان کا حل جاننا چاہیں تو میرا لائیو سیشن بک کریں

نوٹ: زکواۃ اور صدقات کے حقدار افراد کے مسائل کا حل مفت کیا جاتا ہے۔

08/04/2026

The video features a critical discussion regarding a **Gallup survey** revealing that **one in five** Pakistani married couples end up in divorce. The guest identifies a core issue: many individuals act as **"agents" of their parents** rather than independent partners. He emphasizes that while respecting parents is essential, a marriage cannot survive if spouses do not defend, praise, and support one another against outside interference. He concludes that for a relationship to thrive, couples must make their own decisions at the "table" rather than being "robots" controlled by external strings.

اس ویڈیو میں ایک **گیلپ سروے** پر بحث کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں ہر **پانچ میں سے ایک** شادی شدہ جوڑے کی طلاق ہو جاتی ہے۔ مہمان اس کی بڑی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ میاں بیوی اکثر ایک دوسرے کے جیون ساتھی بننے کے بجائے اپنے **والدین کے "ایجنٹ"** کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ والدین کا احترام اپنی جگہ، لیکن نکاح تب ہی کامیاب ہوتا ہے جب دونوں ساتھی ایک دوسرے کا دفاع کریں اور اپنے فیصلے خود کریں۔ اگر رشتے کی ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہو تو وہ رشتہ صرف ایک "روبوٹ" بن کر رہ جاتا ہے جو آخر کار ٹوٹ جاتا ہے۔

इस वीडियो में एक **गैलप सर्वे** पर चर्चा की गई है जिसमें बताया गया है कि पाकिस्तान में हर **पांच में से एक** शादीशुदा जोड़े का तलाक हो जाता है। अतिथि इसका मुख्य कारण यह बताते हैं कि कई लोग अपने जीवनसाथी के प्रति समर्पित होने के बजाय अपने **माता-पिता के "एजेंट"** के रूप में व्यवहार करते हैं। उनका तर्क है कि माता-पिता का सम्मान करना अनिवार्य है, लेकिन एक रिश्ता तभी सफल होता है जब पति-पत्नी एक-दूसरे का समर्थन करें और बाहरी हस्तक्षेप के बिना अपने निर्णय स्वयं लें। यदि रिश्ते की डोर दूसरों के हाथ में हो, तो वे केवल "रोबोट" बनकर रह जाते हैं।

Address

90 Broad St 0/2 195 Deanston Drive Shawlands
Glasgow
G413JT

Opening Hours

Monday 6am - 11pm
Tuesday 6am - 11pm
Wednesday 6am - 11pm
Thursday 6am - 11pm
Friday 6am - 11pm
Saturday 6am - 11pm
Sunday 6am - 11pm

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gharana Life Coaching posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share