Noor-e-Khuda

Noor-e-Khuda مظلوم مسیحوں کی آواز

UK GOSPEL TOUR 2025 - An Evening of Worship!Get ready for a powerful evening of Gospel music with the incredible Tehmina...
03/05/2025

UK GOSPEL TOUR 2025 -
An Evening of Worship!

Get ready for a powerful evening of Gospel music with the incredible Tehmina Tariq and Arif Bhatti!

Join us for Heart of Worship's special event on Sunday, 11th May 2025 in Manchester.

Time: 3:00 PM

Venue: St. Alban's Church, Lindsell Road, WA14 5NX

Parking Information: Car park access via Dawson Road. Additional parking available at West Timperley Medical Centre (opposite the car park).

For More Information, Contact:

Adan Farhaj: 07473 883811
Rev. Daud Gill: 0161 928 4820
Come and be blessed by an uplifting afternoon of worship and fellowship!

زمین پر سب سے قدیم، سب سے مکمل بائبل۔ ایتھوپیائی بائبل، جو بکری کی کھال پر لکھی گئی تھی، دنیا کی پہلی مثالی مسیح بائبل ت...
17/11/2024

زمین پر سب سے قدیم، سب سے مکمل بائبل۔ ایتھوپیائی بائبل، جو بکری کی کھال پر لکھی گئی تھی، دنیا کی پہلی مثالی مسیح بائبل تھی اور یہ پانچویں صدی کے اوائل میں لکھی گئی تھی۔

Pride of Nation 🕊️Heartiest congratulations to brother Mayur Bakhsh 👑young Doctor from the Bakhsh Family from Youngsonab...
16/10/2024

Pride of Nation 🕊️

Heartiest congratulations to brother
Mayur Bakhsh 👑
young Doctor from the Bakhsh Family from Youngsonabad, on the successful completion of his DPT degree. May God bless you with abundant success and happiness in all your future endeavors.
❤️🌷🎉🕊️🌞

قوم کا فخر ۔۔

ہم اپنے پیارے بھائ مایور بخش کو ڈاکٹر کی ڈی پی ٹی کی ڈگری مکمل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ایک دفعہ کا ذکر ھے کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ھواویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے کہا:کس قدر ویران گاؤں ھے؟طوطے...
09/05/2024

ایک دفعہ کا ذکر ھے کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ھوا
ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے کہا:
کس قدر ویران گاؤں ھے؟

طوطے نے کہا:
لگتا ھے یہاں کسی الو کا گزر ھوا ھے

جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے
عین اسی وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا
اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ھو کر بولا:
تم لوگ اس گاؤں میں مسافر لگتے ھو
آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ
میرے ساتھ کھانا کھاؤ

اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نا کر سکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی
کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ھونے کی اجازت چاہی تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا:
تم کہاں جا رھی ھو؟

طوطی پریشان ھو کر بولی:
یہ کوئی پوچھنے کی بات ھے؟
میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رھی ھوں

الو یہ سن کر ہنسا اور کہا
یہ تم کیا کہہ رھی ھو جبکہ تم تو میری بیوی ھو

اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی
دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تو اُلو نے طوطے کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا:
ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں
قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ھو گا

اُلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ھوئے

قاضی نے دلائل کی روشنی میں اُلو کے حق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کر دی

طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اُلو نے اسے آواز دی:
بھائی اکیلئے کہاں جاتے ھو؟
اپنی بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤ!

طوطے نے حیرانی سے اُلو کی طرف دیکھا اور بولا:
اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو؟
یہ اب میری بیوی کہاں ھے؟
عدالت نے تو اسےتمہاری بیوی قرار دے دیا ھے

اُلو طوطے کی بات سن کر نرمی سے بولا:
نہیں دوست یہ طوطی میری نہیں بلکہ تمہاری ہی بیوی ھے
میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ بستیاں الو ویران نہیں کرتے
بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے انصاف اٹھ جاتا ھے💯

07/05/2024

‏پادری نے اعلان کیا کہ جس نے جنت خریدنی ہے وہ ہم سے رابطہ کرسکتا ہے اور جاہل لوگ جنت حاصل کرنے کےلئے بڑی سے بڑی رقم ادا کرنا شروع ہو گئے۔
ایسے میں ایک عقلمند شخص نے جہالت کا شکار ان لوگوں کو اس احمقانہ کام سے روکنے کےلئے ہر ممکن کوشش کی لیکن سب بے سود۔
آخر ایک دن اس کے ذہن میں ایک ترکیب آئی۔وہ گرجا گھر گیا اور جنت بیچنے کے انچارج پادری سے کہا:
مجھے جہنم خریدنا ہے۔ کیا قیمت ہے؟
پادری حیران ہوا اور کہنے لگا:
جہنم؟
اس شخص نے کہا: ہاں جہنم!
پادری خوش ہوا کہ اب جہنم بیچ کر بھی کمائی کر سکوں گا
لہٰذا سوچے بغیر کہا:
'3 سکے'
اس آدمی نے جلدی جلدی رقم ادا کی اور کہا:
"جہنم کی دستاویز دے دو" پادری نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھا:
"جہنم کی دستاویز"
وہ شخص خوشی خوشی دستاویز اٹھا کر چرچ سے نکل آیا اور شہر کے مرکزی چوک پر کھڑا ہو کر چلایا:
" میں نے جہنم خرید لیا، یہ اس کی دستاویز ہیں اور میں کسی کو بھی اس میں داخل نہیں ہونے دوں گا لہٰذا تمہیں اب جنت خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں کسی کو جہنم میں نہیں جانے دوں گا"۔
یہ شخص تھا "مارٹن لوتھر"(پروٹسٹنٹ فرقےکا بانی) جس نے اس طرح لوگوں کو انکی لاعلمی کی وجہ سے کی جانے والی حماقت سے نجات دلائی۔
*دنیا میں ایک ہی خوبی ہے..
'آگاہی'*
*جبکہ جہالت اک گناہ!!

پہلا بنگالی مسیحی بزرگ کرشنا پال - مشہور و معروف مایہ ناز مسیحی مشنری ولیم کیری کے طویل و دشوار سلسلہء تبلیغ کا ثمرِ اؤل...
04/05/2024

پہلا بنگالی مسیحی بزرگ کرشنا پال - مشہور و معروف مایہ ناز مسیحی مشنری ولیم کیری کے طویل و دشوار سلسلہء تبلیغ کا ثمرِ اؤل ۔

08/04/2024

عبادت کا اثر عبادت گاہ سے باہر کے معاملات میں نظر نہ آئے تو سمجھ لو یہ عبادت نہیں صرف عادت ہے۔

🙏

آمین
10/02/2024

آمین

سانحہ جڑانوالہ فیصل آباد 🔥شرم آنی چاہیے اس ملک کے حکمرانوں کو اداروں کو جو چند لوگوں کے ہجوم کے آگے گھٹنے ٹیک کر ڈر گئے ...
17/08/2023

سانحہ جڑانوالہ فیصل آباد 🔥

شرم آنی چاہیے اس ملک کے حکمرانوں کو اداروں کو جو چند لوگوں کے ہجوم کے آگے گھٹنے ٹیک کر ڈر گئے ہیں ۔۔۔ تم لوگوں کی وجہ سے جوان بہنیں بیٹیاں مائیں شہر سے دور جنگل میں رہنے پر مجبور ہیں ۔۔۔ ہمارے ملک کے لوگوں کو کشمیر نظر اتا ہے فلسطین نظر آتا ہے پر اپنے ملک میں ہم نے کیا کیا ظلم ڈھائے ہیں یہ نظر نہیں آ رہا ۔۔
ہماری مسیحی بہنیں اور بچے وحشیوں سے بچ کر کہاں چھپے؟ کہاں سوئے! سو بھی سکے؟ کتنا پیدل چلے؟ بچے کیسے اٹھ اٹھ کر روئے؟ ماؤں نے کلیجے سے لگایا یا منہ پر ہاتھ رکھ کر دبادیا؟

لاہور میر ٹاون میں اسلام قبول نہ کرنے پر لمز یونیورسٹی کی ملازمہ کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا سفاک قاتلوں نے شہ رگ کاٹن...
29/06/2023

لاہور میر ٹاون میں اسلام قبول نہ کرنے پر لمز یونیورسٹی کی ملازمہ کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا سفاک قاتلوں نے شہ رگ کاٹنے کے بعد جسم پر تیزاب بھی پھینک دیا قتل کی لرزہ خیز واردات کی تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیںلاہور میر ٹاون میں اسلام قبول نہ کرنے پر لمز یونیورسٹی کی ملازمہ کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا سفاک قاتلوں نے شہ رگ کاٹنے کے بعد جسم پر تیزاب بھی پھینک دیا قتل کی لرزہ خیز واردات

31/05/2023

گھر میں ماں باپ کی آواز کا ہونا بھی بہت بڑی نعمت ہے
خداوند ہم سب کے والدین کو سلامت رکھے آمین 🤲

دعا کی درخواست 🤲کراچی شہر سے تعلق رکھنے والا دو سالہ بچہ گیبریل شہباز جس نے کھیلتے ہوئے کان میں ماچس کی تنکی مار لی جسکی...
22/05/2023

دعا کی درخواست 🤲

کراچی شہر سے تعلق رکھنے والا دو سالہ بچہ گیبریل شہباز جس نے کھیلتے ہوئے کان میں ماچس کی تنکی مار لی جسکی وجہ سے اسکے کان کا پردہ پھٹ گیا آج ڈاکٹر نے گیبریل کو کراچی کے نجی ہسپتال داخل کر لیا ہے
اور دو دن میں آپریشن کرنے کا کہا ہے

آپ تمام دوستوں سے گیبریل شہباز کو اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہیں

خداوند گیبریل شہباز کے آپریشن کو کامیاب کرے اور بچے کی تمام درد تکلیف کو دور کرے ۔۔۔

آمین 🤲

Address

Manchester

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor-e-Khuda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram