09/02/2026
تعلیم اور تحقیق ہی وہ بنیادی ستون ہیں جو صحت کے شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھتے ہیں۔ مجھے بے حد خوشی اور فخر ہے کہ جگر کی پیوند کاری اور جگر کے کینسر سے متعلق ہماری حالیہ تحقیق بین الاقوامی جریدے میں شائع ہو گئی ہے۔ ہماری اس تحقیق سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایک سادہ اور کم خرچ خون کا ٹیسٹ مریضوں کے بہتر انتخاب اور علاج کے نتائج کی پیش گوئی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اپنے اساتذہ، رہنماؤں اور تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی رہنمائی اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ تحقیق کا ہر قدم مریضوں کی بہتر اور محفوظ دیکھ بھال کی جانب ایک پیش رفت ہے