
27/08/2025
🚨 اینٹی بائیوٹک ریزسٹنس: ایک خاموش خطرہ ہےجسے ہم مل کر روک سکتے ہیں 🚨
⚠️کیا آپ جانتے ہیں؟: اینٹی بایوٹک ریزسٹینس دنیا کے سرفہرست 10 صحت کے خطرات میں سے ایک بنتا جا رہا ہے – یہ جدید علاج، غذائی تحفظ اور لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے۔
🦠 یہ کیا ہے؟
جب بیکٹیریا اینٹی بایوٹکس کو مات دے دیں اور عام انفیکشنز کا علاج ممکن نہ رہے۔ روزمرہ کی سرجریز اور علاج دوبارہ جان لیوا بن سکتے ہیں۔
❌یہ کیوں پھیل رہی ہے:
• اینٹی بایوٹک کا انسانوں اور جانوروں میں ضرورت سے زیادہ استعمال
• اینٹی بایوٹک کا کورس ادھورا چھوڑ دینا
• بغیر ڈاکٹر کی ہدایت خود سے دوائی لینا
• صفائی اور انفیکشن کنٹرول کی کمی
💔 نتائج:
→ بیماریوں کا زیادہ خطرناک اور طویل ہو جانا
→ علاج کے اخراجات بڑھ جانا
→ علاج کے کم آپشن باقی رہ جانا
→ عام انفیکشنز بھی جان لیوا بن جانا
✅آپ کا لاحۂ عمل: اینٹی بایوٹک گارڈین بنیں!
✔️ صرف ڈاکٹر کی دی ہوئی اینٹی بایوٹک استعمال کریں۔
✔️ اپنا پورا کورس مکمل کریں – چاہے بہتر محسوس کریں۔
✔️ کبھی بھی اینٹی بایوٹک شیئر یا دوبارہ استعمال نہ کریں۔
✔️ نزلہ/زکام کے لیے اینٹی بایوٹک سے انکار کریں (یہ وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں!)
✔️ ویکسین لگوائیں اور سخت صفائی کی پابندی کریں۔
✔️ دوستوں اور خاندان کو آگاہ کریں۔
🌟 یہ صرف ڈاکٹروں کی نہیں، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج دانشمندی سے کام لے کر ہم کل کے لیے ان جان بچانے والی دواؤں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ 🌟
🔁 اس پیغام کو شیئر کریں!
✊ عالمی مہم کا حصہ بنیں!
💊 اینٹی بایوٹکس ریزسٹینس سے بچیں اور زندگیاں بچائیں۔
✨ 𝐌𝐞𝐝𝐢 𝐇𝐞𝐥𝐩 کا عوامی آگاہی پیغام! ✨
𝐅𝐮𝐧𝐝𝐞𝐝 𝐛𝐲: 社創基金 點子創新 SIE Fund Beyond Innovation & Oxfam Hong Kong 樂施會
𝐈𝐧𝐜𝐮𝐛𝐚𝐭𝐞𝐝 𝐛𝐲: Oxfam Hong Kong 樂施會 & Oxfam Hong Kong Grant for Good
ہمارا مشن: کمیونٹی ہیلتھ کو بہتر بنانا! 💖
ℱ𝑜𝓁𝓁𝑜𝓌 𝒰𝓈!
📸 انسٹاگرام: https://www.instagram.com/medihelphk
👍 فیس بک: https://www.facebook.com/medihelphk
مزید معلومات: واٹس ایپ 8481 1170