Dr Saad Sikandar

Dr Saad Sikandar NCHD Surgery 🇪🇺

03/04/2024





Ramzan and diabetes
08/03/2024

Ramzan and diabetes

30/12/2023
خیبر پختونخواہ میں ایچ آئی وی/ ایڈز کے صرف رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد۔۔صوبہ بھر میں پشاور پہلے نمبر جبکہ بنوں دوسرے نمبر پر۔...
03/12/2023

خیبر پختونخواہ میں ایچ آئی وی/ ایڈز کے صرف رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد۔۔
صوبہ بھر میں پشاور پہلے نمبر جبکہ بنوں دوسرے نمبر پر۔

یاد رہے کہ ایڈز کی کوئی منفرد علامات نہیں ہوتی اور وائرس کی جسم میں منتقلی کے بعد چار پانچ سال تک کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتی اور وائرس دھیرے دھیرے قوت مدافعت کو کمزور کرکے دوسرے جراثیم کے اٹیک اور کینسرز کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
احتیاط کیجئے ایڈز لاعلاج مرض ہے۔
جو ایک انسان سے دوسرے انسان میں استعمال شدہ سرنج۔۔ آلات جراحی۔۔۔ بلیڈز ۔۔۔ اور غیر شرعی جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہوتا ہے

16/08/2023

سائکائٹرسٹ کی ڈائری

خود کلامی

رب تعالی کا صد شکرکہ اس نے ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا علاج کرنے کے قابل بنایا، نہ جانے روزانہ کتنے ہی دل اور روح کے زخموں پر پھاہا رکھنے کا موقع ملتا ہے، کتنے روتے ہوۓ چہروں کو آنسو پونچھنے اور مسکرانے میں معاونت فراہم کرنے کی توفیق ملتی ہے اور نہ جانے کتنے ناامیدوں کے دل میں امید کا دیا جلانے کا موقع ملتا ہے- صد شکر کہ اس ذات باری نے اتنے خوبصورت استحقاق کو میرا پیشہ بنا دیا- ہر مسکراتا ہوا چہرہ، ہر تشکر بھرا جملہ اور مریضوں کے ساتھ اپنائیت کا رشتہ زندگی میں کتنے رنگ بھر دیتا ہے ، اگر خدا مجھے ایک اور زندگی بھی عطا کرے تو میں شاید اسی کام کے لیے وقف کر دوں-

لیکن ذہن میں یہ خیال بھی آتا ہے کہ جن لوگوں کا ہم 'علاج' کر رہے ہیں کیا واقعی ان کو علاج کی ضرورت ہے یا پھر انہیں اس مرحلے تک پہنچانے والے عوامل کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اس دنیا میں پریشان ہونے کے لیے ہزاروں وجوہات موجود ہیں، لاقانونیت، بے روزگاری، معاشی عدم مساوات، تمام تر محنت کے باوجود اپنے بال بچوں کا پیٹ نہ پال سکنا، رشتوں کی بے اعتنائی، حالات کا جبر، انصاف کی عدم فراہمی، بچوں کے مستقبل کا خوف، معاشرتی توقعات، ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ، نہ ختم ہونے والی خواہشات، نفسا نفسی اور خود غرضی، بے حسی اور لاپرواہی، غیر ضروری توقعات اور دباؤ، کیا یہ سب کچھ کسی بھی نارمل انسان کو پریشان یا بے چین کر دینے کے لیے کافی نہیں؟ ہمیں پڑھایا گیا تھا کہ ابنارمل حالات میں ابنارمل ریسپانس کو نارمل گردانا جاۓ لیکن کیا کیا جاۓ جب ابنارمل حالات نیو نارمل بن جائیں، جب ہمیشہ خراب رہنے والے حالات میں ہمیشہ ٹھیک رہنا ممکن نہ رہے؟ ایسے میں یہ مہذب معاشرہ اس شخص کو یہ بتاتا ہے کہ تم ناکام ہو گئے، تم دوسروں سے پیچھے رہ گئے، تم زندگی کی بازی ہار گئے، تم اپنے مسائل کی وجہ خود ہو، یہ تمہاری نالائقی اور ناکامی ہے-

فرد پر الزام تراشی کا ایک نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ معاشرہ کبھی ٹھیک نہیں ہوتا اور نہ ہم ان وجوہات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ایک اچھے خاصے ذہین ، محنتی اور حساس انسان کو تکلیف میں مبتلا کر دیتی ہیں، اور نتیجتا اس معاشرے کا حصہ ہوتے ہوۓ میں ماہر نفسیات کی کیپ پہن کر اس شخص کو 'بیمار' قرار دے کر چند دوائیوں کے ذریعے اسے 'ٹھیک' کرنے کی کوشش کرتا ہوں-

شاید اس سے زیادہ میں کچھ کر نہیں سکتا، شاید میں ان وجوہات کو کبھی ایڈریس نہ کر سکوں، یہ سب کچھ میری صلاحیت اور تنخواہ سے آگے کا کام ہے، شاید میں اس انسانی 'تہذیب' کا حصہ ہوں جو علامتوں کا وقتی علاج تو کرنے کی اجازت دیتی ہے لیکں مسئلے کو جڑ سے ٹھیک نہیں کرنے دے گی،

لیکن یہ ساری سوچیں بہت تکلیف دہ ہیں، اس کو مزید کریدنے سے میری مسیحائی کا زعم ٹوٹ جاۓ گا اور اس زعم کے علاوہ متاع زندگی میں بچا کیا ہے؟

بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گے
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم
بے خبر آئے ہیں بے خبر جائیں گے

ڈاکٹر وحید رزاق
15 اگست 2023

  pediatrics
05/08/2023

pediatrics

02/08/2023

کمر درد ، سٹرائیڈز اوورڈوز اور مریضہ کو اب Drug induced hepatitis!

ایسے سینکڑوں مریض سٹیرائیڈز اوور ڈوز کی وجہ سے برباد ہو جاتے ہیں-
آج ہسپتال میں ایک چالیس سالہ خاتون یہ شکایت لے کر آئی کہ ان دوائیوں کے استعمال سے ان کی آنکھیں زرد ہو گئی ہے اور انھیں الٹیاں آرہی ہے۔
پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ خاتون تقریبا ایک ماہ پہلے کمر میں درد کے علاج کی غرض سے کسی الحاج حیدر مہمند نامی جنرل ہسپتال چلی گئی تھی۔ اور انھوں نے ساڑھے سات ہزار روپے کی دوائیاں تجویز کر دی جو اس نے استعمال کی مگر کوئی افاقہ نہ ہوا۔ اور ساتھ اس محترمہ کی آنکھیں زرد ہونا شروع ہو گئی ۔

ٹسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ مریضہ ان دوائیوں کے استعمال کے بعد پیلے یرقان میں مبتلا ہو گئی ہے۔ شکر اس بات پر کہ خاتون بروقت ہسپتال تشریف لے آئی ورنہ چند ہفتوں بعد اس کا جگر مکمل کام کرنا چھوڑ دینا اور اس کے پیٹ میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے پول جاتا جس کو ہم میڈیکل سائنس میں Ascites بولتے ہیں۔ اور ان دوائیوں کے استعمال اور آوورڈوز کی وجہ سے مریضہ اب Drug induced Hepatitis "ڈرگ انڈیوزڈ ہیپاٹائٹس "کے ساتھ ہمارے پاس آگئی۔ یہ اتنی خطرناک بیماری ہے جس میں مریض خون کی الٹیاں کر کے بے ہوش ہو جاتا ہے۔ جو ناقابل علاج ہے اور اس کا علاج صرف جگر کی پیوندکاری ہوتی ہے۔ اور اس پر دو کروڑ سے تین کروڑ خرچہ آتا ہے_

خدا کے لیے آپنی صحت کا خیال رکھیں اور سۓیرائیڈز سے آپنے آپ کو نقصان مت پہنچائیں
شکریہ

Address

Dublin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Saad Sikandar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Saad Sikandar:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category