26/03/2023
" یہ مٹیریل(سیلف کیور)، ایک زحمت ہے !"
دیہی علاقہ جات میں
سادہ لوگ
اپنے ہلتے دانتوں کو مضبوط(فکس) کرانے کے لیے،
عطائیوں کے پاس چلے جاتے ہیں
اور
وہ ظالم چند سو روپوں کی خاطر
مریض کے ہلتے دانتوں کے اردگرد
سیلف کیور گلابی مٹیریل کے پہاڑ بنا دیتے ہیں۔۔
یہ مٹیریل
پوری دنیا میں
انسان کے منہ میں استعمال ہونا ممنوع قرار پا چکا ہے کیونکہ
اس سے منہ کا کینسر ہو جانا رپورٹ ہو چکا ہے۔۔
پچھلے چند مہینوں میں
ایسے ہی پانچ مریض دیکھ چکا ہوں
جن کے منہ میں
کینسر کی بنیادیں استوار ہو چکی تھیں۔۔
خدا کے لیے
ہلتے دانتوں اور گلے سڑھے مسوڑھوں کو
ایسے مٹیریل سے
مضبوط کرانا چھوڑ دیں تاکہ
بدبو، پیپ، شرمندگی
اور منہ کے کینسر سے بچا جا سکے۔۔
اپنا خیال رکھیے،