
05/07/2025
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم ۔
کھیرے کا رائتہ ۔۔۔ گرمیوں کا تحفہ
اجزاء:--
- دہی: 1 کپ (پھینٹا ہوا)
- کھیرا: 1 درمیانہ (چھیل کر کدوکش کیا ہوا)
- نمک: حسب ذائقہ
- کالی مرچ پسی ہوئی: ¼ چائے کا چمچ
- بھنا اور پسا ہوا زیرہ: ½ چائے کا چمچ
- ہری مرچ (باریک کٹی): 1 (اختیاری)
- پودینہ باریک کٹا ہوا 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:-:
1. دہی کو پھینٹ لیں تاکہ وہ نرم اور ہموار ہو جائے۔
2. کدوکش کیا ہوا کھیرا ہلکا سا نچوڑ کر دہی میں شامل کریں۔
3. اس میں نمک، کالی مرچ، بھنا زیرہ، ہری مرچ اور پودینہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
4. فریج میں تھوڑی دیر ٹھنڈا کریں یا فوراً پیش کریں۔
یہ رائتہ چاول، بریانی، کباب، یا کسی بھی سالن کے ساتھ بہت لذیذ لگتا ہے۔۔