Hijama Cups

Hijama Cups Hijama is an Arabic alternative treatment to medicines and surgery.

There are numerous Hadis mubaraka (sayings of Prophet Hazrat Muhammad salahu alihi wasalam) about getting hijama done to cleanse blood from the system. Following are some I was able to find over internet with due reference, which may be cross checked from sources mentioned: "Oh Muhammad, order your Ummah (nation) with cupping (hijama)." [Saheeh Sunan Tirmidhee (3479)] Hazrat Muhammad (Sallallaahu Álayhi Wasallam) said, "Indeed in cupping (hijama) there is a cure." [Saheeh Muslim (5706)]. Hazrat Muhammad (Sallallaahu Álayhi Wasallam) said, "Whoever performs cupping (hijama) on the 17th, 19th or 21st day (of the Islamic month) then it is a cure for every disease." [Saheeh Sunan Abi Dawud (3861)]. and another version of this hadith / hadis: Anas ibn Maalik (may Allaah be pleased with him) reported that the Messenger (Sallallaahu Álayhi Wasallam) said, "When the weather becomes extremely hot, seek aid in cupping (hijama). Do not allow your blood to rage (boil) such that it kills you." [Reported by Hakim in his 'Mustadrak' and he authenticated it and Imam ad-Dhahabi agreed (4/212)]. Therefore, it is very clear that indeed the leader of all Prophets, the last Prophet of ALLAH, himself got hijama, with or without any disease. It is also clear that blood circulation always does not pass all the areas of the body thus worsening some parts or organs. Due to this problem with blood circulation hijama looks very appropriate instead of taking heavy medicines or getting surgeries .please visit our website
www.hijamacups.com
09860515918

31/07/2020

Hadith aSaheeh : One day, Nabi (saw) had some blood drawn, after his hijama treatment. He gave it to Hazrat Abdullah bin Zubair, who was the grandson of Abu Bakr RA, to dispose of the blood/toxins and he provided discrete instructions: "Dispose of it in some safe place where no one would step on it". Hazrat Abdullah was only a young child. He thought about where he could put it where no one would step on it, but anywhere he went, he realized if he went there, so could someone else. So this young boy thought the best thing for me, is to simply drink this blood. This way it will be disposed and the command fulfilled. Allah Hu Akbar.
When the boy returned back to Prophet Muhammed (saw), He asked him, "Where did you dispose of the blood I gave you?". "O Muhmmed, saw, I drank your blood !". He admonished him saying, "You are not supposed to drink blood, it is forbidden !". After Hazrat Abdullah bin Zubair left, Prophet Muhammed, (saw) told the Sahaba, "Whosoever blood is mixed with mine, the hellfire will not touch him." SubhanAllah!!!!!

05/07/2020

قسط شیریں کے خواص

اللہ رب العزت کا قیامت تک آنے والے ہر انسان پر احسان عظیم ہے کہ اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں ایک طبیب اعظم اور طبیب عالم عطا فرمایا ہے۔

انسانیت مادی یا روحانی ترقیات میں آخری حد تک پہنچنے کے باوجود بھی محمدﷺ کی لائی ہوئی فطری زندگی جسے جدید دنیا Organic Life یا پھرLife Natural سے تعبیر کرتی ہے پر ہی واپس آنا پڑگیا ہے۔

ہماری کم فہمی اور کم علمی ہی ہے کہ ہم نے کبھی بھی صحت مند زندگی گزارنے یا بیماریوں سے شفاء حاصل کرنے کے لیے محمد ﷺ کی مبارک زندگی سے حاصل ہونے والے طبی نکات جسے طب نبوی کہتے ہیں اس کا کبھی مطالعہ ہی نہیں کیا اگر کسی نے علمی سفر کے دوران کتب حدیث کا مطالعہ کیا بھی تو فقط امتحان میں کام یاب ہونے کو مقصد بنا کر ہی ان احادیث مبارکہ کا مطالعہ کیا، لیکن کبھی یہ غور نہیں کیا کہ امام بخاریؒ نے صحیح بخاری میں کتاب الطب کا باب کیوں قائم کیا؟ ترمذی شریف، مشکوٰۃ شریف میں طب نبوی کی احادیث کیوں موجود ہیں؟ کیا یہ صرف مطالعہ برائے مطالعہ ہیں یا ان پر عمل کرنے کی برکت سے انسانیت بیماریوں کے چنگل سے نکل کر ایک صحت مند زندگی گزار سکتی ہے مگر یہ کام کون کرے گا؟

اگر یہ کام مسلمان قوم نہیں کرے گی جیسا کہ عموماً نہیں کررہی تو اللہ رب العزت کا دین اپنے پھیلنے میں صرف مسلمان کے جان و مال و اوقات کی قربانی کا محتاج نہیں ہے۔ وہ جب چاہے جس سے چاہے اپنے مبارک دین اور اپنے نبی اکرمﷺ کی مبارک احادیث و زندگی کا کام کسی سے بھی لے لے۔ خوش قسمتی تو صرف ایمان والوں اور ایمان والیوں کی ہے اگر وہ ختم نبوت کی برکت سے اس کام کو اپنا کام سمجھیں۔

جتنی بھی غیرمسلم اقوام اس وقت عالم میں موجود ہیں وہ سب صرف اپنی بقاء کی خاطر Organic & Natural Life کی طرف تیزی سے پلٹ آئی ہیں۔ انہیں طب نبوی کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی صورت میں شفاء تو مل رہی ہے مگر چوںکہ حالت ایمان میں نہیں ہیں اس لیے آخرت میں شفاعت سے محروم ہیں۔ مگر افسوس تو ان پر ہے جن کی قسمت میں شفاعت رکھی ہے وہ شفاء اور شفاعت دونوں سے عملی طور پر محروم ہوکر صحت کے حصول کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ اب آپ موسم سرما کی آمد کو ہی لے لیجیے کون سا ایسا گھر ہے، جس گھر میں اس وقت بلغمی امراض کی آمد نہ شروع ہوچکی ہو۔ بچہ ہو، بڑا ہو، جوان ہو یا بوڑھا نزلہ، زکام، کھانسی، ناک بند، سر میں درد کا شکار ہورہا ہے۔

لہٰذا ہم اس موسم کے اعتبار سے ضروری سمجھتے ہیں کہ ہمیں پیارے آقا حضرت محمد عربی ﷺ کی مبارک زندگی یعنی طب نبوی سے اس موسم سرما کے امراض کے سلسلے میں احادیث مبارکہ آپ کی خدمت میں پیش کی جائیں پھر ان سے ہونے والے تحقیقات، مشاہدات اور فوائد آپ کے سامنے رکھیں پھر آپ کی مرضی ہے چاہے اپنی نبی کریم ﷺ کی زندگی کو اپنا کر بلغمی امراض سے شفاء حاصل کریں بلکہ سنت کی اتباع کی نیت کی برکت سے آخرت میں شفاعت کے حقدار بھی بن جائیں یا پھر مختلف علاج گاہوں کے دھکے کھاتے رہیں اور اپنا پیسہ برباد کرتے رہیں۔

1۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کیا کہ حضور ﷺ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے پاس تشریف لائے۔ آپ کے پاس ایک بچہ تھا، جس کے نتھنوں سے خون جاری تھا۔ آپؐ نے دریافت فرمایا یہ کیا؟ ان لوگوں نے کہا حلق کے کوے میں چوں کے لگانے کی وجہ سے یا درد سر کی وجہ سے سیلان خون ہے (یعنی خون بہہ رہا ہے) آپؐ نے فرمایا تمہاری سمجھ پر پتھر پڑے اپنی اولاد کو ہلاک نہ کرو۔ جب کسی عورت کے بچے کو حلق کے کوے کی تکلیف ہو یا درد سر ہو اسے عود ہندی (قسط بحری) کو لے کر پانی سے رگڑنا چاہے۔ پھر اسے ناک میں چڑھانا چاہے۔

یہ سن کر حضرت عائشہ صدیقہؓ نے اس تدبیر کے کرنے کی ہدایت فرمائی۔ چناںچہ یہ ترکیب عمل میں لائی گئی، بچہ پوری طرح تندرست ہوگیا۔ (مسند احمد، جلد نمبر2، صفحہ نمبر315)

2۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اپنی اولاد کو ہلاک نہ کرو، جب کسی عورت کے بچے کو (گلے کے) ’’کوے کی تکلیف ہو تو عود ہندی (قسط البحری) کو پانی سے لے کر اس کی ناک میں چڑھائے۔ (بخاری 5713)

وضاحت: کوّا گوشت کا لٹکتا ہوا وہ چھوٹا سا ٹکڑا ہے جو آدمی کے شروع حلق میں ہوتا ہے۔

3۔ رسول اللہ ﷺ نے نمونیہ کے لیے وَرس، قسط البحری اور روغن زیتون پلانے کو مفید بتایا ہے۔ (ابن ماجہ، حدیث3467)

4۔ حضرت انس بن مالکؓ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’اپنے بچوں کو حلق کی بیماری میں گلا دبا کر عذاب نہ دو جب کہ تمہارے پاس قسط البحری موجود ہے۔ (بخاری و مسلم)

5۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’وہ چیزیں کہ جن سے تم علاج کرتے ہو ان میں حجامہ لگانا اور قسط البحری بہترین علاج ہے۔ (بخاری، مسلم، مسند احمد، ترمذی)

6۔ حضرت جابر بن عبداللہؓ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اپنے بچوں کے حلق مت جلاؤ، جب کہ تمہارے پاس قسط ہندی اور ورس موجود ہیں۔ ان کو یہ چٹا دیا کرو۔ (مستدرک الحاکم)

7۔ حضرت اْمّ قیس بنت محصنؓ بیان کرتی ہیں ’’میں اپنا بچہ لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس گئی۔ اسے عذرہ (ناک اور منہ سے خون سے نکلنا) ہے۔ اس کے ناک میں بتی پڑی تھی اور گلا دبایا گیا تھا۔ حضور ﷺ اس امر پر خفا ہوئے کہ تم لوگ اپنے بچوں کو کیوں اذیت دیتے ہو۔ جب کہ تمہارے پاس عود الہندی (قسط البحری) موجود ہے، جس میں سات بیماریوں سے شفاء ہے جن میں ذات الجنب (پھیپھڑوں میں پانی کی بیماری) بھی ہے۔ ذات الجنب میں یہ کھلائی جائے جب کہ عذرہ میں چٹائی جائے۔ (بخاری)

ضروری وضاحت: علامہ انور شاہ کشمیریؒ نے اس حدیث کی تفسیر میں قرار دیا ہے کہ رسول اللہﷺ کی عود ہندی سے مراد قسط الہندی (قسط البحری) ہی ہے۔

قسط البحری کے طبی فوائد:

1۔ بلغم کو نکال کر آئندہ کی پیدائش کو روک دیتی ہے۔

2۔ زکام کو ٹھیک کردیتی ہے۔

3۔ اگر اسے پیا جائے تو معدہ، جگر اور طحال کی کمزوری کو رفع کرتی ہے۔

4۔ زہروں کی تریاق ہے۔

5۔ پرانے بخار، ملیریا میں اس کا سفوف مفید پایا گیا ہے۔

6۔ اگر اسے شہد اور پانی میں حل کرکے رات کو چہرے پر لگایا جائے تو چہرے کے داغ اتار دیتی ہے۔

7۔ حکیم جالینوس نے اسے کزاز اور پیٹ کے کیڑوں میں مفید بتایا ہے۔

8۔ قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔

9۔ اس کا سونگھنا زکام میں مفید ہے۔

10۔ اس کا تیل کمر کے درد میں مفید ہے۔

11۔ جسمانی اعضاء کو قوت دیتی ہے۔

12۔ ریاح کو خارج کرتی ہے۔

13۔ ورم کو زائل کرتی ہے۔

14۔ سانس کے امراض میں بہت مفید ہے۔

15۔ سردی کے دردوں میں مفید ہے۔

16۔ دماغی بیماریوں خاص کر فالج ولقوہ، تشنج اور رعشہ میں بہت مفید ہے۔

17۔ بلغمی سر درد کو دور کرتی ہے۔

18۔ رحم کے دردوں کو دور کرتی ہے۔

19۔ دمہ کے مرض کو دور کرنے میں نافع ہے۔

20۔ کھانسی کو ختم کرنے میں بہت مفید ہے۔

21۔ ہیضہ کے بعد اعضاء کی سستی کو دور کرنے کے لیے قسط البحری کا جوشاندہ شہد کے ساتھ دینا بہت فائدہ مند ہے۔

22۔ قسط شیریں کا جوشاندہ پکا کر اس کے نیم گرم پانی میں پھٹے ہوئے ہاتھ، پیر ڈبونے سے ان کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

23۔ سرکے میں قسط البحری کو حل کرکے لگانے سے جسمانی درد دور ہوجاتے ہیں۔

24۔ قسط البحری کی دھونی کمروں سے سیلن اور بدبو کو رفع کرتی ہے۔

25۔ اس کا سفوف زخموں پر لگانے سے جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں اور ان کے مندمل ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

26۔ اس کا سفوف سر کو دھونے کے لیے مفید دوا ہے۔

27۔ سانس کی بند نالیوں کی سوزش ختم ہوجاتی ہے۔

28۔ قسط البحری کا زیتون کے تیل کے ساتھ استعمال ہر قسم کی ٹی۔بی کا بہترین علاج ہے۔

29۔ قسط البحری کا سفوف دگنے شہد میں ملا کر چاٹنے سے شدید کھانسی اور دمہ کا دورہ کم ہوجاتا ہے۔

30۔ اسے کپڑوں میں رکھنے سے کپڑے کیڑوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

31۔ اس کا سفوف حلق کے امراض بہترین علاج ہے۔

32۔ ناک کی ہڈی / گوشت کا بڑھ جانے کے مرض کو ختم کرنے میں بہت ہی مفید ہے۔

33۔ نزلے کی وجہ سے ناک بند ہوجانے کے مرض کو دور کرتا ہے۔

34۔ کثرت سے چھینکیں آنے کا بہترین علاج ہے۔

35۔ گلے کے غدود بڑھ جانے کا مفید علاج ہے۔

36۔ سوتے میں خراٹے لینے کا مؤثر علاج ہے۔

37۔ سانس کے پھولنے کا علاج ہے۔

38۔ کان کے درد کا علاج ہے۔

39۔ نزلے کی وجہ سے آنکھوں میں پانی آنے کا علاج ہے۔

40۔ گردوغبار سے الرجی کا بہترین علاج ہے۔

قسط البحری کو استعمال کرنے کی آسان ترکیبیں: 1۔ ایک کلو دیسی آزاد مکھی کا شہد (Organic Honey) میں 300 گرام قسط البحری کا سفوف اچھی طرح سے ملا کر معجوب (Paste) بنالیں اور پھر اسے صبح و شام ایک چائے کا چمچہ اگر موسم سرد ہو تو نیم گرم پانی سے ورنہ سادے پانی سے کم از کم 40 دن باقاعدہ استعمال کرنے سے بلغمی امراض سے چھٹکارہ حاصل ہوجاتا ہے۔

2۔ ایک لیٹر عمدہ قسم کا (Organic Olive Oil) زیتون کا تیل لیکر اس میں 300 گرام قسط شیریں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیںکہ سفوف لال ہوجائے پھر اسے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور چھان کر ڈراپرز (Droppers) بھر لیں اور پھر 5,5 قطرے صبح و شام ناک میں ٹپکائیں اور ناک کے ہر قسم کے امراض سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اسی تیل کو ہر قسم کے کان کے درد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تیل بوقت ضرورت نہ صرف پھیپھڑوں کے امراض میں پیا جاسکتا ہے بلکہ جسمانی دردوں میں مالش میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ضد حیوی جڑی بوٹی Herbal Antibiotics: یہ بات تجربات سے ثابت ہوچکی ہے کہ قسط البحری بہت ہی عمدہ اور اعلیٰ قسم کی ضد حیوی جڑی بوٹی ہے۔ جو لوگ کیمیکل والی (Antibiotics) استعمال کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ قسط البحری کو بطور (Antibiotics) استعمال میں لائیں ان شاء اللہ تعالیٰ بے ضرر ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے پہلوی اثرات (Side effects) کا کوئی اندیشہ نہیں رہے گا۔ صرف ایک چائے کا چمچہ یعنی 5 گرام صبح اور شام پانی یا پھر دودھ سے استعمال کرلیں آپ خود جان لیں گے کہ واقعی آسمانی (Antibiotics) اور کیمیکل والی (Antibiotics) میں کتنا نمایاں فرق ہے۔ تپ محرقہ (Typhoide) کے جراثیم کو مارنا اتنا آسان نہیں ہوتا جب کہ قسط البحری اور شہد کے معجون (Paste) سے ان کا خاتمہ بہ آسانی ہوجاتا ہے۔

٭ چینی لوگ اسے مردانہ طاقت اور سفید بال سیاہ کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

٭ آنتوں کی سوزش اور پرانی پیچش کے لیے قسط شیریں اور کلونجی ہم وزن ملا کر 5 گرام سفوف کی چند خوراکیں کھانے سے ہی ان امراض سے شفاء حاصل ہوجاتی ہے۔

٭ سر درد میں صرف ایک چائے کا چمچہ یعنی 5 گرام ایک گلاس سادے پانی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔

٭جگر کے امراض خصوصاً یرقان میں اس کا استعمال دن میں چار سے پانچ مرتبہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

٭ جگر کی پرانی خرابیوں کو دور کرتی ہے، بھوک کی کمی کو زائل کرتی ہے۔ آنتوں کے امراض کو دور کرنے خصوصاً ٹائیفائیڈ بخار کے جراثیم آنتوں میں موجود رہتے ہیں قسط شیریں کی برکت سے وہ جراثیم صرف چند سیکنڈ میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔

٭ جو لوگ بدہضمی کے مرض کا شکار رہتے ہیں ان کیلئے یہ بہترین آسمانی دوا ہے۔ جتنے بھی شدید دست (Motion) آرہے ہوں اس کی ایک ایک گھنٹہ کے وقفہ سے چار خوراکیں ان شاء اللہ تعالیٰ کافی و شافی رہیں گی بلکہ شاید یہ کہنا غلط نہ ہوگا یہ معدہ کے پرانے مریضوں کے لیے انتہائی مفید اور بہترین دوا ہے۔

٭ قسط شیریں، زیتون کا تیل اور شہد ہم وزن ملالیں یہ معجون (Paste) جسمانی کم زوریوں کے لیے انتہائی مفید (Tonic) ہے۔ یہ پھیپھڑوں میں پانی پڑ جانے والے مرض کے لیے بھی مفید ہے۔

٭ انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتی ہے، یہ بیماریوں کے خلاف ہمارے جسم میں ایک ڈھال ہے۔

٭ اس کے استعمال کی وجہ سے وائرس کا حملہ کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔ مثلاً زکام تین دن لازمی رہتا ہے۔ اس کے استعمال سے اس کا دورانیہ ایک دن رہ جاتا ہے۔ حفاظتی اقدامات کے طور پر صبح و شام اس کا استعمال آپ کو وائرس کے حملوں سے محفوظ رکھے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔

٭ اس کو کلونجی کے ساتھ ملا کر معدہ کے تمام امراض کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭ اگر کوئی زخم، پھوڑا، پھنسی ٹھیک نہ ہورہا ہو تو یہ وہاں بھی تیربہدف کی طرح کام کرتی ہے۔ صبح، دوپہر، شام پانی کے ساتھ ایک چائے کا چمچا صرف چند ہفتوں میں قدرت کا کرشمہ۔ اس نبوی نسخہ میں دیکھیں اور آپ جھوم اُٹھیں گے، آپ کہہ اُٹھیں گے کہ واقعی طب نبوی انسانوں کا تجویز کردہ نہیں بلکہ اللہ رب العالمین کا آسمانوں سے نازل کردہ بے ضرر علاج ہے جس سے انسانیت محروم بیٹھی ہے۔

٭ گُردوں کی سوزش میں اس سے بہتر دوائی شاید ہی کوئی ہو، گردوں میں سوزش کے جراثیم منہ کے ذریعہ ہی جاتے ہیں۔ گلا خراب ہو، ٹانسلز ہوں یا دانتوں میں انفیکشن ہو، آپ کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ قسط البحری پانی کے ساتھ 5 گرام یعنی چائے کا چمچا کچھ دن مستقل استعمال کرکے خود مشاہدہ کرلیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس مرض سے محفوظ رہیں گے۔

٭ قسط البحری پٹھوں کے درد کے لیے مفید ثابت ہوئی ہے۔ اعصاب مضبوط بناتی ہے۔

٭ گھر میں چھوٹے بچوں کو عموماً بازاری چیزیں مثلاً ٹافیاں بسکٹ، چھالیہ، پاپڑ وغیرہ کھانے کی وجہ سے گلے جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں بخار بھی چڑھ جاتا ہے۔ خصوصاً موسم سرما میں تو یہ بچے ٹھنڈ کا شکار ہو ہی جاتے ہیں اپنے بچوں کو موسم سرما کے بُرے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خالص دیسی آزاد مکھی کے شہد میں قسط شیریں کا سفوف ملا کر معجون بنالیں اور بچوں کو صبح و شام چٹائیں۔ اگر بچے اپنی ماں کے دودھ پر ہیں تو یہ معجون بچوں کی والدہ کو پابندی سے استعمال کروائیں ان شاء اللہ ماں کے دودھ کی وجہ سے بچوں میں بھی اس دوا کا اثر لازمی آجائے گا اور بچے سردی کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔

٭ خواتین کے مخصوص امراض جن میں لیکوریا بھی شامل ہے، اس مرض سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی قسط شیریں کا استعمال لاجواب ہے۔ الغرض قسط شیریں استعمال کرنے سے پہلے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 31 کا ترجمہ ذہن میں رکھ کر استعمال کریں تو نہ صرف فوائد ہی فوائد حاصل ہوں گے جس کو شفاء کہتے ہیں بلکہ آخرت میں شفاعت عظمیٰ کے مستحق بھی قرار پائیں گے۔ ان شاء اللہ۔

٭ قسط البحری کو قسط شیریں یا قسط تلخ یا قسط ہندی بھی کہتے ہیں۔ تقریباً ہر بیماری کے خلاف جسم کو قوت پہنچانے والی یہ مسنون بوٹی کی قیمت بہت ہی سستی ہے اور یہ تقریباً ہر جڑی بوٹیاں بیچنے والے کی دکان سے جسے ہم پنساری کے نام سے جانتے ہیں آسانی سے مل سکتی ہے۔ بات صرف اور صرف اتباع سنت پر عمل کا جذبہ صادق اور حصول شفاء کی جستجو مقصود ہو تو ان شاء اللہ آخرت میں شفاعت بھی مقدر میں اللہ کے فضل و احسان کی برکت سے نصیب ہو ہی جائے گی۔

آخر میں اپنے تاجر حضرات سے یہ اہم گزارش کروںگا کہ طب نبوی کی خالص چیزیں لوگوں تک پہنچانے کے لیے وسیع پیمانے پر اعلیٰ اور عالمی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے طب نبوی اسٹورز پورے ملک میں صرف اور صرف بُھلائی ہوئی اہم ترین سنت کو عملی شکل میں زندہ کرنے کی غرض سے قائم کیے جائیں تاکہ ایک عام انسان جو صرف سنت کی خاطر اس زندگی کو اختیار کرنا چاہتا ہو اسے طب نبوی کی تمام چیزیں ایک ہی معیاری اسٹور سے مل سکیں۔

ساری دنیا میں یہ کام Stores Organic کے نام سے باقاعدہ تقریباً 30 سال پہلے سے ہورہا ہے۔ غیرمسلم اقوام اپنی بقاء کے حصول کیلئے اس زندگی پر بغیر ایمان لائے آچکی ہیں جسے ہم طب نبوی کہتے ہیں اور وہ لوگ اسے Life Organic / Life Naturalسے تعبیر کرتے ہیں۔

جو مسلمان مالی طور پر مضبوط ہوں انہیں چاہیے کہ باقاعدہ منظم انداز سے اس قسم کے طب نبوی سپر اسٹورز کی چَین (Tibbenabawi Super Stores Chain) بنانے کے لیے منصوبہ بندی کریں آپ کے اس کاروبار میں قدم اُٹھانے کی وجہ سے نہ صرف وطن عزیز پاکستان کی نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ ہزاروں نوجوانوں کو سنت نبوی کو پھیلانے کا عزت دار روزگار نصیب ہوگا۔ نیت سنت زندگی کو زندہ کرنے اور لوگوں کو ایک صحت مند طرز زندگی دینے کی ہو۔

ان شاء اللہ تعالیٰ مال و اسباب کا وجود تو اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے نصیب ہو ہی جائے گا جو لوگ بھی طب نبوی اسٹورز کا مضبوط نیٹ ورک پورے پاکستان میں بچھانے کا عزم مصمم کرچکے ہوں وہ احقر راقم الحروف سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ بندے کے بس میں جہاں تک اور جس قسم کا تعاون کرنا بھی ممکن ہوگا آپ سے تعاون کرنے میں بالکل دیر نہیں کی جائے گی۔

یہ یاد رکھیے گا کہ وطن عزیز پاکستان Organic اور Natural نعمتوں سے مالامال ہے بس صرف صحیح سمت میں مضبوط بنیادوں پر طب نبوی اسٹورز کھولنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔ خالق کو راضی کرنے، مخلوق کو خالص، دیسی غذائیں، دوائیں پہنچانے اور طبیب اعظم ﷺ اور طبیب عالمﷺ کی مِٹی ہوئی زندگی عملی طور پر معاشرہ میں زندہ کرنے کی نیت اور ارادہ ہو۔ تو ان شاء اللہ ایسے ہی تاجروں کے بارے میں تو کہا ہے کہ ایمان دار تاجر قیامت کے دن انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوں گے اور اگر وہ فساد کے زمانہ میں بھلائی ہوئی سنتیں پھیلانے میں کوشاں رہیں۔ ہر ہر سنت کے وجود میں آنے کی برکت سے نہ صرف سو شہیدوں کا ثواب ملنا آسان اور مزے دار ہوجائے گا بلکہ اللہ رب العزت کا محبوب بننا اور مغفرت کا مستحق بننا بھی آسان ہوجائے گا۔

اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و احسان سے ہم سب یعنی حضور ﷺ کی قیامت تک آنے والے آخری ایمان والے اور ایمان والی اْمتی کے لیے بھی ان کا حصول آسان فرمادے- آمین

03/12/2019

قیامت سے پہلےکی ایک اور نشانی

28/10/2019

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 649-688/N=7/1437

ہولی اور دیوالی وغیرہ ہندوٴوں کے مذہبی تہوار ہیں، مسلمانوں کے لیے غیروں کے مذہبی تہواروں میں شرکت کرنا یا ان کا کوئی مذہبی تہوار منانا ہرگز جائز نہیں، سخت حرام ہے؛ بلکہ بعض صورتوں میں آدمی کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے، عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم (سنن أبي داود، کتاب اللباس، باب في لبس الشہرة، ۲: ۵۵۹، رقم: ۴۰۳۱، ط: دار الفکر بیروت، مشکاة المصابیح، کتاب اللباس، الفصل الثاني ۲: ۳۷۵ ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) ، عن ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من کثر سواد قوم فہو منہم، ومن رضي عمل قوم کان شریکًا في عملہ (کنز العمال، کتاب الصحبة من قسم الأقوال، ۹: ۲۲، رقم: ۲۴۷۳۵، ط موٴسسة الرسالة، بیروت) ، ویکفر بخروجہ إلی نیروز المجوس لموافقتہ معہم فیما یفعلون في ذٰلک الیوم وبشرائہ یوم النیروز شیئاً لم یکن یشتریہ قبل ذلک تعظیماً للنیروز لا للأکل والشرب وب؛ ھدائہ ذلک الیوم للمشرکین ولو بیضة، ……وبتحسین أمر الکفار اتفاقاً الخ (الفتاوی الہندیة ۲: ۲۷۶، ۲۷۷، ط مکتبة زکریا دیوبند عن البحر الرائق) ، اجتمع المجوس یوم النیروز فقال مسلم: خوب سیرت نہادند یکفر، ……وماجرت العادة فی سمرقند بنصب أمیرنوروز واجتماع الناس وخروجہم إلی آب رحمہ واجتماعہم فیہ ثلاثة أیام وإہداء الناس إلی أمیرنوروز فلاشک أنہم إذا أرادوا تعظیم الیوم بذالک کفروا وإن أرادوا غیرہ فالأصوب والأوجب ترکہ (الفتاوی البزازیة، کتاب ألفاظ تکون اسلاما أو کفراً، السادس فی التشبیہ، علی ہامش الہندیة ۶: ۳۳۳، ۳۳۴، ط مکتبة زکریا دیوبند) ، نیز فتاوی محمودیہ (۱۹: ۵۶۵- ۵۷۶، مطبوعہ: ادارہٴ صدیق ڈابھیل) دیکھیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

15/10/2019

हर महीने केवल तीन या पाँच बार ही नाश्ते से दो घंटे पहले खाली पेट दो चम्मच अच्छा वाला शहद सुबह एक गिलास हल्के गर्म पानी में डाल कर पिये !

18/08/2019

پیٹ میں پانی بھر جانے کا علاج ڈاکٹر ذکیہ ہاشمی

16/08/2019

🌸 *طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے علاج* 🌸

💠 *تلبینــــــــــــــــــــــــــــہ* 💠
نبوی ٹانک

رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں۔

🌴 *تلبینہ کیا ہے؟*🌴
تلبینہ دودھ ، جو (بارلے) اورکھجور کی کھیر ہے۔ جو اپنے اندر بیش بہا خصوصیات لیے ہوئے ہے۔یہ ایک مکمل غذا ہے جو ناشتے میں کھائی جا سکتی ہے۔ اس کا مستقل استعمال حیرت انگیز فوائد دیتا ہے۔

🌴 *تلبینہ کے فوائد* 🌴

🔹خون کی کمی دور ہوتی ہے:
ایک سے ڈیڑھ ما ہ میں ہیموگلوبن کو جسم کی ضرورت کے مطابق بڑھاتا ہے۔

🔹وزن میں اضافہ ہوتا ہے:
کمزور لوگوں کے لئے تلبینہ بہت مفید ہے۔ روزانہ استعمال سے جسم کی کمزوری دور کرکے وزن میں اضافہ کرتا ہے۔

🔹ذہنی کمزوری:
پڑھنے والے بچوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز کرتا ہے۔ جو بچے اپنا سبق یاد کرتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔ تلبینہ کے استعمال سے ان کا حافظہ تیز ہو جاتا ہے۔

🔹بیماروں کے لیے:
بیمار لوگوں کے لیے جو بالکل بستر سے اٹھ بھی نہ سکتے ہوں ، تلبینہ بہترین ہے۔ یہ غذا کمزوری کو دور کرکے چلنے پھرنے کے قابل بناتی ہے۔

🔹بوڑھے لوگوں کے لیے:
بوڑھے لوگوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جو لوگ کمزوری کی وجہ سے اٹھ بیٹھ نہیں پاتے ان لوگوں کو کھانا کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کے لیے تلبینہ کی کھیر نہایت مفید ہے۔
تلبینہ کی کھیر صبح کے ناشتے کے ساتھ لیں ۔ یہ ناصرف فائدہ مند ہے بلکہ خوش ذائقہ بھی ہوتی ہے۔
*تلبینہ بنانے کی ترکیب*

*اشیاء:*
دودھ ۲ کلو
جو(چھلا ہوا) 200 گرام
کھجور 15 سے20 رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں
یا شہد آدھا کپ یاحسب ذائقہ

*ترکیب:*
۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر25 منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)

🔺 *نوٹ:*
✍اگر جَو کا آٹا نہ ملے تو جَو کا دیسی دلیہ اتنی ہی مقدار میں لیں‘ ڈبے والا نہ ہو دیسی دلیہ ہو۔ *حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں رسول الله ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔‘‘* 📚(ابن ماجہ)

✍اسی مسئلے پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں اسی واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لیے تلبینہ پکایا جاتا تھا تو تلبینہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک وہ یا تو تندرست ہوجاتا۔اس سے معلوم ہوا کہ نیم گرم تلبینہ مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔’’حضرت عائشہ بیمار کیلئے تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے ازحد مفید ہے۔‘‘ (ابن ماجہ)

🔺 *نوٹ:*
تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا‘ ٹانک بھی‘ دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن‘ ذہنی امراض‘ دماغی امراض‘ معدے‘ جگر ‘ پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔

اس پیغام کو صدقہ جاریہ کے طور پر شیر کریں جزاک اللہ خیرا🌹🌺💐❤

06/08/2019

ایسا کامیاب اور آزمودہ نسخہ جو 100 بیماریوں کےلیے مفید ہے ۔۔۔۔آگے شئیر کریں تاکہ کسی بھائی کے کام آجائے گا اور آپ کو دعائیں بھی ملیگی

06/08/2019

جگر کے کینسر کا کا میاب علاج صرف حکما کے لے

18/07/2019

.

15/01/2019

*طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن طریقوں سے خود اپنی بیماریوں کا علاج فر مایا یا دوسرے کسی شخص کے لئے کوئی نسخہ تجویز فر مایا اور اس سے ان کو نفع تام ہوا، ان تمام علاجو میں حجامہ سب سے بہترہن علاج ثابت ہوا ہے، آپ یقین کریں اور ایک بار حجامہ کو چاند کی سنت تاریخوں میں آزما کر دیکھے، انشاءاللہ بہت فائدہ ہوگا، جنوری ۲۰۱۹ جمادی الاول ؂۱۴۴۰ کو چاند کی سنت تاریخے ۱۷۔۱۹۔۲۱ ، انگریزی تاریخ ۲۴،۲۶ اور ۲۸ جنوری ہے

*UPCOMING HIJAMA SUNNAH DATE*
*(17th) 24 January 2019* *(Thursday )*
*(19th) 26 January 2019* *(Saturday )*
*(21th) 28 January 2019* *(Monday )*

Address

Maulana Azad Chowk
Aurangabad
431003

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hijama Cups posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hijama Cups:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram