Dr.Shahid Badr Falahi

Dr.Shahid Badr Falahi Curing Non Treatable Diseases From 20 Years

والد محترم حکیم شاہد بدر فلاحیؒ — ایک سال کا فاصلہ، ایک لمحے کا دردکھویا ہے ہم نے اُسے، جس کا بدل کوئی نہیں ہے...20 جولا...
20/07/2025

والد محترم حکیم شاہد بدر فلاحیؒ — ایک سال کا فاصلہ، ایک لمحے کا درد

کھویا ہے ہم نے اُسے، جس کا بدل کوئی نہیں ہے...

20 جولائی 2024 کو، والد محترم حکیم شاہد بدر فلاحیؒ ہم سے جدا ہو گئے۔
اب جب کیلنڈر پر نظر جاتی ہے، یا مطالعے کی وہ ویران کرسی نظر آتی ہے، یا مطب کی دیوار پر لٹکی وہ گھڑی جو رُک سی گئی ہے، تو احساس ہوتا ہے کہ واقعی ایک سال بیت گیا ہے۔
لیکن دل آج بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے قاصر ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے ابھی کل کی بات ہو۔ ابھی کمرے سے "بیٹا" کی صدا آئے گی، ابھی وہ مطب کے لیے باہر آئیں گے، لیکن پھر خواب ٹوٹتا ہے اور خاموشی چیخ اُٹھتی ہے۔

ان کی جدائی کا زخم ابھی تک ہرا ہے، ان کی یاد سے آنکھیں نم ہیں، اور دل بارگاہِ الٰہی میں شکوہ کناں ہے:
"اے ربّ جلیل! کیا مصلحت تھی جو ہمیں اتنی جلدی یتیمی کا درد دے دیا؟ ابھی تو ہم سب بچے تھے، وہ اکیلے ماں اور باپ دونوں کا کردار نبھا رہے تھے...

ابا کی وفات نے نہ صرف ہمیں بے سہارا کیا بلکہ گھر کی روحانی چھت بھی چھین لی۔ عید کا دن، عیدگاہ کا منبر، ہر موقع اور ہر لمحہ اب اُن کی غیر موجودگی کا اعلان بن چکا ہے۔ اور وہ بوسیدہ قبر جس کی مٹی بیٹھ چکی ہے، جھاڑیاں جس پر چھا گئی ہیں وہ ہمیں روز یاد دلاتی ہے کہ وہ اب صرف یادوں میں رہ گئے ہیں۔۔

پیر کا دن تھا، مطب مریضوں سے بھرا ہوا۔ والد صاحب حسب معمول خدمت میں مصروف تھے۔
ظہر کی نماز کے دوران بار بار آتی کالز نے دل میں بےچینی بھر دی۔
جب مطب پہنچے تو وہ منظر آج بھی نگاہ میں ہے کرسی پر بیٹھے، چہرہ زرد، زبان لڑکھڑاتی ہوئی...
72 گھنٹے اسپتال میں — ICU کی لال بتی، دعاؤں کی گونج، آنکھوں کی نمی، اور دل کی بےبسی۔۔۔
اور پھر وہ وقت: دوپہر 3:15 بجے، جب کال آئی:
"حکیم صاحب اب اس دنیا میں نہیں رہے..."
والد محترم صرف ایک حکیم نہ تھے۔ وہ طبِ یونانی کے سچے عاشق، دردِ امت رکھنے والے داعی، اور بے مثال معالج تھے۔ ان کی تحریریں، نسخے، تجربات اور مشورے آج بھی ہم جیسے نو آموز اطبّا کے لیے رہنما ہیں۔
میں خوش نصیب رہا کہ ان کے آخری برسوں میں مطب، دواسازی اور تشخیص کے میدان میں ان کے ساتھ رہا۔ کرونا کے بعد انہوں نے مجھے مستقل مطب سے جوڑا، اور انہی کی تربیت نے مجھے اس قابل بنایا کہ آج ان کے بعد اس خدمت کو جاری رکھ سکوں۔

پہلے پہل مطب کی ویرانی، دل کی تھکن اور روزی کی فکر نے ہمت توڑنے کی کوشش کی، لیکن اُن کی طب سے وابستگی، اور احباب کی حوصلہ افزائی نے قدم جما دیے۔
آج الحمدللہ، مطب دوبارہ آباد ہو رہا ہے۔ مریض آتے ہیں، شفا پاتے ہیں، اور جب کہتے ہیں "اب بہتر محسوس کر رہے ہیں... تو ایسا لگتا ہے جیسے ابا نے دعاؤں کی صورت ساتھ چھوڑا نہیں۔

ہم *حکیم عمیر شاہد*
اپنے والد محترم کے مشن کے امین ہیں۔ ان کی محنت، ان کا اخلاص، ان کا طبّی عشق یہ سب ہمارے دل میں زندہ ہیں۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان کی راہ پر چلتے ہوئے اس خدمت کو صدقۂ جاریہ بنائیں گے، اور ان کے نام سے جڑی ہر چیز کو امانت سمجھ کر سنبھالیں گے۔

*اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَاجْعَلْ قَبْرَهُ رَوْضَةً مِّن رِّيَاضِ الْجَنَّةِ، وَاجْزِهِ عَنَّا وَعَنْ كُلِّ مَّرِيْضٍ خَيْرَ الْجَزَاءِ۔*
اے اللہ! ہمارے والد محترم پر اپنی خاص رحمت نازل فرما، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور ہمیں ان کی میراث کو سنبھالنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین ثم آمین

حکیم عمیر شاہد
البدر یونانی شفاخانہ، اعظم گڑھ

🌿 अधकपारी / माइग्रेन 🌿(आधे सिर का पुराना और तेज़ दर्द)क्या सालों से माइग्रेन से परेशान हैं?इलाज करवाकर थक चुके हैं?अब पर...
13/07/2025

🌿 अधकपारी / माइग्रेन 🌿
(आधे सिर का पुराना और तेज़ दर्द)

क्या सालों से माइग्रेन से परेशान हैं?
इलाज करवाकर थक चुके हैं?
अब परेशान न हों!

💊 हम करते हैं इलाज शुद्ध देसी जड़ी-बूटियों से —
2 से ढाई महीने में स्थायी राहत।
अल्हम्दुलिल्लाह, सैकड़ों मरीज ठीक हो चुके हैं।

👨‍⚕️ अब मरीजों को देख रहे हैं:
हकीम उमैर शाहिद
(वारिस-ए-इल्म हकीम शाहिद बद्र फलाही रह.)

🏥 अल-बदरी यूनानी शिफाखाना
📍 एक मीनारा मस्जिद तकीया, पहाड़पुर, आज़मगढ़

🕰️ समय: सुबह 11 बजे से शाम 5 बजे तक
📴 शनिवार और रविवार बंद
📞 फोन पर सलाह: सुबह 8से 10 बजे तक
🚚 ऑल इंडिया कोरियर सर्विस उपलब्ध

📱 संपर्क करें: 9936205756

✨ अब दर्द को कहें अलविदा — यूनानी इलाज अपनाएं!

🕌 अलबदर यूनानी शिफाख़ाना 🏥गुर्दे की पथरी का सफल यूनानी इलाजहम पिछले कई सालों से गुर्दे की पथरी का यूनानी इलाज कर रहे हैं ...
29/06/2025

🕌 अलबदर यूनानी शिफाख़ाना 🏥
गुर्दे की पथरी का सफल यूनानी इलाज

हम पिछले कई सालों से गुर्दे की पथरी का यूनानी इलाज कर रहे हैं और अलहम्दुलिल्लाह अब तक हमारे सभी मरीज़ पूरी तरह ठीक हो चुके हैं।

🌿 यह इलाज हमारे वालेद मोहतरम का तजुर्बाकार और असरदार नुस्खा है –
"मुफत्तित जोशांदा"
जिसे पिलाने से पथरी घुलकर बाहर निकल जाती है।
✅ बिना ऑपरेशन इलाज
✅ ऑल इंडिया कूरियर सेवा उपलब्ध
✅ दवा घर बैठे मँगवाएँ

📦 दवा मँगवाने या सलाह के लिए संपर्क करें:
📞 [9936205756]
📍अलबदर यूनानी शिफा ख़ाना

पिछले कई सालों से बढ़े हुए TSH को नार्मल  करने और एलोपैथ की की वो दवा जिसे ज़िन्दगी भर खाने के लिए कहा  जाता है। उसको छु...
28/06/2025

पिछले कई सालों से बढ़े हुए TSH को नार्मल करने और एलोपैथ की की वो दवा जिसे ज़िन्दगी भर खाने के लिए कहा जाता है। उसको छुड़ाने केलिये जिस जोशाँदे की मुझे तलाश थी अलहमदूलिल्लाह एक हद तक कामयाबी मिली है । इस जोशाँदे के साथ कुछ मुआविन दवा को जोड़ कर देने पे ये बढ़ा हुवा TSH नार्मल हो जाता है । इस बीमारी से पीड़ित मरीज इलाज के लिए संपर्क करें। सुबह 6 बजे से 8 बजे तक फोन पर संपर्क करें या अल बद्र यूनानी शिफ़ाख़ाना एक मिनारा मस्जिद तकिया आजमगढ़ में सुबह 10:30 से शाम 5 बजे तक विजिट करें। मो.9936205756

23/02/2025

آج جوارش جالینوس بنایا ہے۔۔الحمدللہ

جوارِش جالینوس ایک ایسا طبّی مرکب جو صحت اور تقویت کا انمول خزانہ حکیم جالینوس مرحوم نے ساری زندگی کا نچوڑ یہی اک نسخہ پیش کیا ھے ۔ جو خیر و افادیت کے لیے قدیم طریقہ اور مکمل اجزا کے ساتھ بنائی گی ہے۔۔۔۔یہ جوارش چند خوراکوں میں طب قدیم کی افادیت کا پتہ دیتی ھے اور مریض کو شفاء دیتی ہے۔جوارش جالینوس کی افادیت پر پورا ایک سیمنار کرایا جا سکتا ہے۔۔۔لیکن ابھی اس کے چند فوائد حسب ذیل ہیں ۔۔۔۔
*جوارش جالینوس*
یہ جوارش معدہ کی اصلاح کے لئے عجیب چیز ہے۔ اس کے خواص اور افعال بے شمار ہیں۔
1- ہاضمے کی خرابی کا زبردست علاج ہے۔غذا کو ہضم کرتی ہے اور بھوک کو بڑھاتی ہے۔
2- خرابی معدہ کی وجہ سے منہ سے بدبو آتی ہو تو اسے استعمال کریں۔
3- پیشاب کی زیادتی کو روکتی ہے۔۔اور مثانہ کی کمزوری کو دور کرتی ہے۔
4- جسم میں ریاحی (ریاح کو تحلیل کرتی ہے )دردوں کا علاج ہے۔
5- بادی بواسیر میں اسکا استعمال مفید ہے۔

6- گردے اور مثانے کی پتھری میں اسکا استعمال مفید ہے۔

مقدار خوراک:
_5 گرام صبح شام بعد از غذا .
یہ جوارش غذا کو ہضم کرنے ریاح کو خارج کرنے کے لئے اسی مقدار میں کھانا کھانے کے بعد دونوں وقت کھائیں۔۔۔
ضرورت مند حضرات رابطہ کریں۔۔
حکیم عمیر شاہد
Mob.8429755436

خمیرہ قلبگھبراہٹ ، خفقان، وحشت اور دل کی بے ترتیب دھڑکن سے پریشان ؟؟ چھوٹے چھوٹے باتوں سے بلڈ پریشر کا گھٹنا بڑھنا۔سینے ...
16/02/2025

خمیرہ قلب

گھبراہٹ ، خفقان، وحشت اور دل کی بے ترتیب دھڑکن سے پریشان ؟؟ چھوٹے چھوٹے باتوں سے بلڈ پریشر کا گھٹنا بڑھنا۔سینے میں بائیں طرف بھاری پن و درد کا ہونا۔۔
دل کا تھرتھرانا ۔۔وغیرہ آجکل عام امراض ہوگیا ہے جسے ہم اکثر نظرانداز کر دیتے ہیں لیکن ہمیں فوری طور پر اسکا علاج کرنا چاہئے ۔۔۔۔ ان تمام امراض کے لیےحکیم شاہدبدرفلاحی صاحب کا مجرب نُسخہ
خمیرہ قلب
جسکے استعمال سے دل کی بے قابو ڈھڑکنیں قابو ہو جاتی ہیں۔ بلڈ پریشر مینٹین رہتا ہے اور گھبراہٹ بھی ختم ہو جاتی ہے۔
گھبراہٹ اور دھڑکن کے بے ترتیب مرض میں مبتلا مریض ایک مرتبہ ضرور استعمال کریں۔۔۔۔
حکیم عمیر شاہد
8429755436

لبوب جلالیلبوب کی ایجاد و اختراع اور اس کے نسخوں کی تدوین اطباء متاخرین کی کوششوں کا ثمرہ ہے۔۔حکیم شاہدبدفلاحی صاحب کا خ...
09/02/2025

لبوب جلالی
لبوب کی ایجاد و اختراع اور اس کے نسخوں کی تدوین اطباء متاخرین کی کوششوں کا ثمرہ ہے۔۔
حکیم شاہدبدفلاحی صاحب کا خاص مرکب جو ۵۰ دواؤں سے بنا ہوا ہے۔۔۔

قوت اور توانائی S***m Motility کیلئے مؤثر دوا۔۔۔

لبوب جلالی قیمتی ادویات کا مرکب ہے جو تناسلی مرکز میں تحریک پیدا کر کے عضو خاص کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ مقوی اثرات کا حامل ہے۔۔۔اسپرم کاونٹ کو بڑھاتا ہے۔۔
عام جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ لبوب جلالی کا مستقل استعمال شباب کو دو بالا کرتا ہے۔۔۔
منی جوہر بدن ہے۔ منی ایک ایسا بیش بہا جوہر ہے جس پر شباب کی رنگینیوں کا دارومدار ہے۔۔ جوانی کا سمندر اسی کے فیض سے ٹھاٹھیں مارتا ہے۔ مردانہ ہمت، دلیرانہ جرت، جوانی کا جوش، چہرے کی درخشانی، رخساروں کی تابانی، دماغی قوت، جسمانی طاقت زیادہ تر اسی کی فراوانی پر ہے۔۔
لبوب جلالی کو میں نے اپنے تجربے میں پایا کہ یہ گردے اور مثانہ کو طاقت دیتا ہے اور ۔ عروق مردہ میں نئی برق دوڑاتا ہے۔۔یہ لبوب ان تمام رطوبتوں کو پیدا کرتا اور قائم رکھتا ہے جو انسان کو جوان رہنے کے لیے درکار ہوتی ہیں۔۔۔قوتِ باہ کو تحریک دیتا، اسے مزید طاقت بخشتا ہے اور منی کو گاڑھا کرتا ہے
اس کے علاوہ جملہ اعضائے رئیسہ کو بے حد طاقت دیتا ہے۔۔۔۔

بسم اللہ الرحمن الرحیمقبض(Constipation)کا علاجمعمول مطب :حکیم شاہدبدفلاحیؒمرتب :حکیم عمیرشاہد۔كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَـنِ...
02/02/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قبض(Constipation)
کا علاج
معمول مطب :حکیم شاہدبدفلاحیؒ

مرتب :حکیم عمیرشاہد۔

كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَـنِٓـيـْئًا ۢ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ ۞ کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو۔

یہاں " مزے سے " کے الفاظ اپنے اندر بڑا وسیع مفہوم رکھتے ہیں۔ جنت میں کھانے اور پینے سے کسی مرض کا خطرہ بھی نہ ہوگا۔ وہ بھوک مٹانے اور زندہ رہنے کے لیے نہیں بلکہ صرف لذت حاصل کرنے کے لیے ہوگا اور آدمی جتنی لذت بھی اس سے اٹھانا چاہے، اٹھا سکے گا بغیر اس کے کہ اس سے کوئی سوء ہضم لاحق ہو اور وہ غذا کسی قسم کی غلاظت پیدا کرنے والی بھی نہ ہوگی۔ اس لیے دنیا میں "مزے سے " کھانے پینے کا جو مفہوم ہے، جنت میں مزے سے کھانے پینے کا مفہوم اس سے بدرجہا زیادہ اور وسیع اور اعلیٰ وارفع ہے(۔سورة الطُّوْر: حاشیہ ۱۳)
ہم بالکل بھی بھول گئے کہ یہ دنیا ہے اور یہاں کے لیے یہ آیت نہیں نازل ہوئی تو جنت میں جانے کے بعد کی نعمت بتاتی ہے کی کیسے مزے سے کھانا ہوگا۔
۔۔۔آج کے اس بھاگتی دوڑتی زندگی میں جب بھی فرصت سے کچھ پل ملتے ہیں انسان سوچتا ہے کچھ کھا پی لیں لیکن سب کچھ اتنا فاسٹ چل رہا ہے کہ کھانا بھی فاسٹ فوڈ بن گیا۔کھانا تو فاسٹ کھا لیں گے لیکن اس کو ہضم کرنے کی ضرورت تو پڑے گی نا اب وہ اتنے ہی دیر میں ہضم کرے گا اور اسی طرز پر کرے گا جیسے ہمارے اعضاء کی ساخت ہے۔جب اس کے معمول کے خلاف غذا جائے گی یا پھر کسی بھی طرح سے اعضاء ہضم کو موثر کرے گی تب ہاضمہ میں دیر ہوگی اور یہی دیر دھیرے دھیرے قبض کی شکایت بن جاتی ہے ۔قبض……آج تقریباً ہر کوئی اس مرض میں با آسانی مبتلا ہو جاتا ہے جو کبھی وقتی اور کبھی دائمی ہو سکتا ہے۔طبی یونانی میں روز اول سے ہی اتفراغ امعاء پر زور دیا گیا ہے۔ تقریبا ہر مرض کے دوران علاج تنقیہ مواد برائے اسہال کو اہمیت دی گئی ہے۔ (نوائے طب وصحت ۔ایک معالجاتی تجزیہ)
قبض کسی بھی عمر کو متاثر کر سکتا ہے۔ کالے لوگوں میں اس کا پھیلاؤ سفید اشخاص کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر اس کا پھیلاو دنیا بھر بھر میں 16 فیصد ہے جبکہ 60 سے 100 سال کے درمیان اس کا پھیلاؤ 33.5 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں داخل ہونے والے اشخاص میں 45-66 فیصد شرح پائی جاتی ہے۔ (نوائے طب و صحت )
یہ ایک ایسا مرض، جسے ہمارے ہاں عمومی طور پر زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی لیکن ماہرین طب کی نظر میں یہ ’’ام لامراض‘‘ کا درجہ رکھتی ہے، جس کی متنوع اور متعدد وجوہات ہیں۔ مثال کے طور پر قبض کی وجہ سے ٹوائلٹ میں خون آنے لگتا ہے، سر درد اور پیٹ درد کا رہنا، معدہ میں تکلیف یا جلن ہونا، بخار، پیٹ میں گیس بھرنا، بھوک میں کمی، کمزوری، ڈپریشن، چڑچڑاپن، زبان پر سفیدی، منہ سے بدبو آنا اور بواسیر ہو سکتی ہے۔ ماہرین طب کے مطابق اس مرض کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اگر علاج نہ کروایا جائے تو جسم کے تمام اندرونی نظام اور اعضاء آہستہ آہستہ تباہی کی طرف چلے جاتے ہیں۔ قبض کو اگر عام فہم انداز میں سمجھنا ہو تو اس کا مطلب پیٹ کی باقاعدہ صفائی نہ ھونا یا فضلہ کا سخت ھونا، اور فضلے کے نکاس میں دیر ھونا، ہفتے میں تین سے کم بار حاجت ہونا یا کم ہونا اور سیاہ رنگت کا ہونا ۔ قبض کے علاج سے پہلے اس کے لاحق ہونے کی وجوہات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، عمومی طور پر قبض کی وجہ غذا میں فائبر کی کمی، سٹریس، ڈپریشن، ورزش نہ کرنا، پانی کم پینا ،غیر متوازن غذا اور مرچ مسالے والی چیزوں کا بے جا استعمال ہے۔ ماہرین طب کاکہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ لہذا اس اہم ترین طبی مسئلے کے بارے میں آگاہی نہایت ضروری ہے۔ یہاں ہم قارئین کے لئے چند ایسی باتیں پیش کرنے جا رہے ہیں، جو قدرتی طور پر دافع قبض کی خصوصیات کی حامل ہیں۔ والد محترم حکیم شاہد بدر فلاحیؒ کے یہاں قبض سے پریشان بہت سے مریض آتے تھے اور ان کے لیے انہوں نے ایک ایسا سفوف تیار کیاجو جگر کی اصلاح اور اسکی تقویت کو بہتر کریں۔ قبض کے علاج میں یہ نکتہ ضرور ذہن میں رہے یہی تین چیزوں کی وجہ سے آپکو قبض کی شکایت بھی ہوگی اور اسی سے ختم بھی کرینگے انشاء اللہ۔۔
۔diet +habit+ Medicine
قبض اگر پرانا ہو تو اسکو بواسیر بادی کے اصولوں پر علاج کریں۔۔
عمومی قبض کے علاج میں حکیم شاہد بدرفلاحیؒ حسب ذیل نسخہ ترتیب دیتے تھے اور آج الحمدللہ قبض کے مریضوں پر وہی نسخہ آزما رہا ہوں اور خاطر خواہ فائدہ دیکھ کر فرت مسرت محسوس کرتے ہوئے اسکو مرتب کررہا ہوں۔۔
ھوالشافی
معجون دبید الورد (اپنا بنایا ہوا) ایک چمچہ ہلکے گرم پانی سے صبح خالی پیٹ۔
واضح رہے لیور کو گرم پانی سے بڑی انسیت ہے۔ اور ٹھنڈا پانی لیور کو اسی قدر نقصان بھی پہنچاتا ہے۔ عمومی قبض میں معجون دبید الورد صبح خالی پیٹ۔ اور ایک سفوف " اصلاح معدہ " پانچ گرام رات سوتے وقت ہلکے گرم پانی سے۔۔ یہ سفوف اس قدر مفید ہے کی مریض آپ کی تعریف کرتے کرتے تھک جائے گا بعد میں وہی ڈبہ لیکر آئے گا کی یہی سفوف دیجئے اس سے بڑی راحت تھی ۔ الحمدُاللّٰہ آج بھی لوگ اس سفوف کو لینے آتے ہیں ۔۔والد محترم حکیم شاہد بدر فلاحیؒ کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے بہت سارے قبض کے مریضوں کا علاج کیا اور بہت کا جاری ہے اللہ سبکو شفاء دے آمین۔اور طب یونانی کے سچے عاشق والد محترم حکیم شاہدبدرفلاحی کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین
والسلام
حکیم عمیر شاہد

بسم اللہ الرحمن الرحیم نزل مزمن کا شافی یونانی علاج کان ، ناک ،منہ، گلا ، جیسے امراض۔۔حکیم شاہدبدرفلاحیؒ کا معمول مطب۔مر...
19/01/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نزل مزمن کا شافی یونانی علاج
کان ، ناک ،منہ، گلا ، جیسے امراض۔۔
حکیم شاہدبدرفلاحیؒ کا معمول مطب۔
مرتب :حکیم عمیر شاہد

یہ تمام مرض مزمن ہونے کی صورت میں ایلوپیتھ کے بس کے نہیں ہوتے۔۔
نزلاوی مادہ سر میں محتبس ہوتا ہے۔ جب نزلاوی مادہ ناک کے راستے خارج ہوتا ہے تو اسکو زکام کہتے ہیں۔ جب حلق میں گرتا ہے تو نزلہ کہتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ نزلاوی مادہ کان میں اترتا ہے۔ یہ نزلاوی مادہ جب سر میں محتبس ہوتا ہے تو سر میں بھاری پن اور میں درد ہوتا ہے۔ جب یہ اور مزمن ہوتا ہے تو "مائگرین" کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اور جیسے جیسے مائگرین کا مرض پرانا ہوتا ہے ویسے ویسے درد کی شدت بڑھتی جاتی ہے۔۔
ایسے ہی جب نزلاوی مادہ کان میں اترتا ہے ۔نزلاوی رطوبات کان میں آجاتی ہے۔ اس رطوبت کے مسلسل ہونے کی وجہ سے کان میں عفونت آجاتی ہے ۔ اگر اس رطوبت کا آنا بند ہو جائے تو جو تکلیف کان میں ہے وہ ختم ہو جاتی ہے۔ لوگ کان کا آپریشن کرا لیتے ہیں۔نزلاوی رطوبت سر سے کان میں بند نہیں کر پاتے کان کے سرجن نیا پردہ بھی لگا دیتے ہیں مشاہدہ میں بارہا ایسی مریض اور مریضہ آئی ہیں جنہوں نے کہا ہم نے کان کا آپریشن کرالیا پردہ لگوا لیا ۔چند ہی دنوں کے بعد کان میں پھر سے کلکلاہٹ اور تکلیف شروع ہو گئی۔ اور کان کا پردہ سب بہہ گیا۔۔والد محترم حکیم شاہدبدرفلاحیؒ ایسے مریضوں کا صرف نزلہ مزمن کے اصول پر علاج کیا۔۔ کان کا بجنا کان کی کلکلاہٹ طنین ثقل سماعت سب دور ہو گئی۔ کسی کسی کو عفونت زیادہ ہے تو گیندے کے پتے کا پانی نچوڑ کے چند دن ہی ڈالا وہ تعدیہ عفونت بھی غائب ہو گئی۔۔
اصول علاج
نزلہ مزمن کا اصول علاج یہ ہے کی مقوی دماغ و اعصاب دوائیں اور منقی فضلات دماغ دوائیں چلائی جائیں۔جب نزلاوی رطوبات جامد ہو جاتی ہیں تو انھیں نکال باہر کرنے کیلئے معجون نجاح کا استعمال ضرور کریں۔ جب الرجک کنڈیشن بڑھ جائے نتھنے سرخ ہو جائیں ناک سے چھینک آنے لگے تو اس وقت اطریفل کشنیزی ضرور جوڑیں۔ اور کبھی کبھی دونوں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔ یعنی اطریفل کشنیزی اور معجون نجاح کا۔ مریض کوئی ذہنی کوفت میں نہ پڑ جائیں اسکے لیے (ہم نے معجون نجاح ، اطریفل کشنیزی اطریفل اسطو خدوس کا کیپسول بنایا ہے) واضح رہے سر میں محتبس نزلاوی مادہ بلغم ہی ہوتا ہے لیکن مزمن ہونے کی صورت میں وہ سوداوی ہو جاتا ہے۔ اور اس صورت میں یعنی سوداویت کے غلبہ کے ساتھ اگر مریض ساکت ہے یعنی بولتا کم ہے تو اسکو نجاح دیں گے۔ لیکن سوداویت کے اس غلبے کے ساتھ مریض بولنے زیادہ لگا ہے تو ایسی صورت میں اطریفل اسطوخدوس یا کیپسول اسطو خدوس جوڑنا چاہئے۔
معمول مطب :
میں نزلہ مزمن کا حسب تفصیل علاج کرتا ہوں۔
مقوی دماغ و اعصاب کیلئے خمیرہ جواہری خانہ ساز ۔ایک چمچہ سات گرام صبح خالی پیٹ ۔
خمیرہ جدوار خانہ ساز ایک چمچہ یعنی سات گرام شام چار بجے۔
اور منقی فضلات دماغ کیلئے اطریفل نزلہ (کشنیزی) دس گرام رات سوتے وقت۔
ایسے مریض کو پانچ دانا بادام اور پانچ دانا کالی مرچ کھانے کی تلقین کرتا ہوں۔ یہ دونوں چیزیں مقوی دماغ و تریاق کے طور پر کام کرتی ہیں۔ میرے مریض الحمدللہ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
کبھی کبھی نزلہ مزمن کی وجہ سے ضعف دماغ زیادہ ہی بڑھ جاتا ہے۔ تو ایسے مریضوں کو پانچ سو ملی گرام کا ایک کیپسول جدوار صبح انہیں دواؤں کے ساتھ ایک کیپسول شام انہیں دواؤں کے ساتھ کھلاتا ہوں۔ ایک کیپسول صبح ایک کیپسول شام۔
نسخے کی معنویت
خمیرہ گاؤزباں عنبری جواہر والا یہ اپنے جملہ فوائد کے ساتھ دماغی کمزوری سے ہونے والے درد سر اور عام جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے بطور خاص مفید ہے۔ (قرابا دین مجیدی ص117)
خمیرہ گاؤزباں عنبری جدوار عود صلیب والا۔یہ اپنے اور فوائد کے ساتھ ساتھ دل و دماغ اور اعصاب کو قوت بخشتا ہے۔ قوت حافظہ کو بڑھاتا ہے۔ عام جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے۔(قرابا دین مجیدی ص118)
اطریفل کشنیزی ۔دماغ اور معدہ کو قوت دیتا ہے۔ نزلہ کیوجہ سے پیدا ہوئی بیماریوں مثلاً درد سر آنکھوں کی سرخی ناک کان کے درد کو دور کرتا ہے۔ تبخیر معدہ کو روکتا ہے۔
والد محترم کے زمانے میں اور اب بھی الحمدللہ ایسے مریض شفایاب ہو رہے ہیں۔ ان کے مجرب نسخے اور طریقہ علاج میرے ذہن میں نقش ہیں۔۔
والد محترم حکیم شاہدبدر فلاحی کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔۔ ان کی طبی خدمات کو قبول کرے اور اسے صدقے جاریہ بنائے آمین۔

बवासीर  खूनी हो या बादी मस्से अन्दर हों या बाहर ,ख़ोवाह A**l fissure हो या Fistula- आप ने बहुत इलाज किया यहाँ तक की बवास...
12/01/2025

बवासीर खूनी हो या बादी
मस्से अन्दर हों या बाहर ,ख़ोवाह A**l fissure हो या Fistula- आप ने बहुत इलाज किया यहाँ तक की बवासीर का ऑपरेशन भी करा लिया लेकिन फिर से ववही परिशानी दोबारा से हो गई .....इलाज के लिए....
हमसे संपर्क करें!
अल-बदर यूनानी शिफ़ा ख़ाना
एक मीनारा मस्जिद तकिया पहाड़पुर आज़मगढ़

Hkm उमैर शाहिद
Mob.8429755436

یہ جوشاندہ عورتوں کی حسب ذیل  تکالیف کو دور کرنے کیلئے خاص طور پر مفید ہے۔۔فساد طمث Menstural Disordersاحتباس طمث Amenor...
05/01/2025

یہ جوشاندہ عورتوں کی حسب ذیل تکالیف کو دور کرنے کیلئے خاص طور پر مفید ہے۔۔

فساد طمث Menstural Disorders
احتباس طمث Amenorrhoea(قبل از بلوغت ،حالت حمل۔دوران رضاعت و سن یاس کے علاوہ دنوں میں حیض کا بند ہونا مرض ہے)
عسر طمث ۔Dysmenorrhoea(اس مرض میں خون حیض کم مقدار میں تکلیف کے ساتھ خارج ہوا کرتا ہے۔ کبھی درد اس شدت کا ہوتا کہ مریضہ کے ہوش و حواس بجا نہیں رہتے۔۔)
ورم رحم۔ Metritis
ورم باطن۔Indometritis
ورم عنق رحم۔Metritis Cervical
التھاب قاذفین Salpingo Oophoritis
انسداد قاذف۔ Atresia of.Fellopia tube
P.C.O.D
P.C.O.S

سیلان الرحم مزمن و بانجھ پن کے علاج میں مفید ہے۔

29/12/2024

طب یونانی کی شاھکار دوا لبوب کبیر خاص۔۔
جسے خاص طور پر مردانہ کمزوری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لبوب کبیر میں تقریبا اڑتالیس سے پچاس اجزاء شامل ہیں، جن میں بعض بہت مہنگے بھی ہیں، چنانچہ آج کل کئی لوگ ان مہنگے اجزاء کو نکال کر باقی اجزاء سے بھی لبوب کبیر تیار کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ بھی مفید ہی ہوتے ہیں لیکن اصل اجزاء مہنگے والے اجزاء ہی ہیں جن کو شامل کیے بغیر مکمل فائدہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

لبوب کبیر کے اثرات
لبوب کبیر کے بارے ایک بات یاد رکھنی چاہیے یہ کوئی سٹیرائیڈ نہیں ہے، یا انگریزی ادویات کے طرح سریع الاثر یا فوری اثرات ظاہر نہیں کرتا، بلکہ اس کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں، اس لیے سردیوں کے موسم میں ایک سے دو ماہ تک مسلسل اس کو استعمال کرنا چاہیے۔

لبوب کبیر برائے خواتین
لبوب کبیر کو نہ صرف مرد استعمال کرسکتے ہیں بلکہ خواتین بھی استعمال کرسکتی ہیں، خاص طور وہ خواتین جو گھر کا کام کاج کرتی ہیں جس سے تھکاوٹ، نکاہت اور پٹھوں کی کمزوری اور کھچاو ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ان خواتین کو بھی استعمال کرایا جاسکتا ہے جن میں جنسی خواہش کم ہوتی ہے یا بالکل نہیں ہوتی، اس کے مسلسل ایک دو ماہ استعمال سے جنسی خواہش میں اضافہ ہوگا۔

کمپنیوں کا لبوب کبیر
لبوب کبیر مختلف ہربل کمپنیاں بھی تیار کرتی ہیں لیکن وہاں بھی اسی بات کا خطرہ ہوتا ہے کہ شاید اس میں مہنگے والے اجزاء شامل نہ کیے گئے ہوں۔ اور پھر کمپنی کا لبوب کبیر قیمت کے لحاظ سے بھی مہنگا پڑتا ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہوتا ہے کہ یا تو خود بنایا جائے اور یا قابل اعتبار حکیم سے بنوا لیا جائے یا منگوا لیا جائے۔
فوائد
گردہ اور مثانہ کو طاقت بخشتا ہے ۔۔
قوت باہ (مردانہ قوت) کیلئے صدیوں سے مستعمل ہے۔
مقوی اعصاب ، مقوی قلب (دل کو طاقت دیتا ہے) مکمل ہربل سپلیمنٹ ہے جو سبکی ضرورت ہے۔
ہائپر تھائیرائیڈ کے مرض کا بہترین علاج ہے۔۔
اعصابِ باہ کوتقویّت دے کر مردانہ کمزوری دور کرتی ہے، مادّہ تولید کے جرثموں کی تعداد اور حرکت میں اضافہ کیلئے مکمل قرابادینی نسخہ کچھ اضافی ترمیم کے ساتھ پیش خدمت ہے۔۔
قیمت ۴۰۰
وزن ۱۳۵ گرام ۔۔
البد یونانی شفاخانہ تکیہ پہاڑ پور اعظم گڑھ

Address

Azamgarh

Opening Hours

Monday 11am - 5pm
Tuesday 11am - 5pm
Wednesday 11am - 5pm
Thursday 11am - 5pm
Friday 11am - 5pm

Telephone

+919936205756

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Shahid Badr Falahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Shahid Badr Falahi:

Share

Category