25/12/2024
جوارش جالینوس خالص شہد سے تیار کردہ موجود ہے
جوارش جالینوس
ایمانداری کا تقاضا یہی ہے .کہ نسخے میں اجزاء صاف ستھرے خالص استعمال کیےجائیں،
ہمارا ایمان ہے. کہ شفاء اللہ کی دین ہے. اور علاج حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت.
اس لئے دوائی پر گارنٹی کے ساتھ دعوی کرنا باطل ہے.
أطباء کو لازم ہےکہ نیت خالص اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی رکهیں اور پروردگار سے مریضوں کی شفایابی کی دعا کرتے رہا کریں
حکیم جالینوس ( گیلین ) سنہ 130 عیسوی میں برغامہ میں پیدا ہوئے .اکتساب علم کے بعد عظیم رومی سلطنت کے مرکزی مقام روم چلےگیے۔لیاقت اور تجربہ کی بنا پربہت جلد عالی مقام اور مقبولیت حاصل کی، روم کے ایک رئیس جس کو وقت کے تمام اطباء نے لاعلاج قرار دیا تها.وہ جالینوس کے علاج سے صحتیاب ہوا تو ان کی مسیحائی کی دهوم مچ گئی. بادشاہ وقت مارکس آرئیس عرصہ دراز سے ہضم کی خرابی میں مبتلا تها اور علاج سے ٹهیک نہیں ہو رہا تها.جالینوس کی شہرت سن کر اس نےاپنے یہاں بلوایا.جالینوس نے بادشاہ کا بغور معائنہ کیا اور تمام حالات دریا فت کئے اور جوارش جالینوس کا نسخہ تجویز کیا
جس کے استعمال سے بادشاہ کے پیٹ کی ساری تکلیفیں دور ہوگئیں اور صحت بحال ہوگی۔
یہ دوا آج بهی جوارش جالینوس کے نام سےاطباء کے مطب کی مطب کی زینت بنی ہوئی ہے
آج تک کوئی یہ نہیں کہہ سکاکہ اس دوا کا کبهی کوئی خطرناک ردعمل ظاہر ہوا بشرطیکہ نسخہ خالص اجزاء سے تیار کیا گیا ہو
ترکیب وترتیب
تمام جڑی بوٹیوں کوسوائے زعفران اور مصطگی کے کوٹ لیں اور کپڑچهان کرلیں، شہد کو آگ پر پکائیں زعفران خالص عرق گلاب میں کھرل کرکے شہد میں شامل کریں اس کے بعد جڑی بوٹیوں والا سفوف شامل کریں بعد مصطگی رومی دیسی گھی میں پگھلا کر شامل کر لیں
خوش رنگ ذایقہ دار جوارش جالینوس ہے تیار
شیشے کے مرتبان میں محفوظ کر لیں
مقدار خوراک7 سے 10گرام
فوائد
تمام اعضائے بدن کو قوت دیتی ہے ،نظام ہاضمہ کو ٹھیک کرمنہ کی بو کو خوشگوار بناتی ہے ، ریاح کو توڑتی ہے. پیشاب کی کثرت کو دور کرتی ہے جوکہ سردی کیوجہ سے ہو،دیوانگی کو زائل کرتی ہے. تبخیر معدہ دور کرتی ہے. باہ کو تقویت دیتی ہے.قبل از وقت بالوں کی سفیدی روکتی ہے۔ دردسر کهانسی بواسیر نقرس ، گردے اور مثانہ کی پتهری کے لیے مفید ہے. دوا ایک فوائد بے شمار جوارش جالینوس کریں تیار
اقوال جالینوس
1(انسان اپنے نفس کو پہچان لے تو وہ اپنی اصلاح کر سکتاہے
2) ہر شخص اپنے اپ کو سب سے بڑھ کر عقلمند سمجهتا ہے جس میں یہ بات زیادہ ہو اس کو سب سے بڑا احمق سمجهناچاہیے.
3) بیمار جس کوبهوک لگتی ہو اس تندرست سے بہتر ہے جس کو بهوک نہ لگے،
دعاؤں کا طالب حکیم آفتاب اعظمی
All India courier service Available
پورے انڈیا میں کہیں بھی ہم سے دوا منگواسکتے ہیں