22/10/2025
مسلمانوں! جاگو، اذان کی حرمت کا سوال ہے۔
26 اکتوبر کو سری نگر میں سونو نگم نامی ایک گلوکار کی گانے کی محفل رکھی گئی ہے۔
یہ وہی بدبخت ہے جس نے اذان، جو ہمارے ایمان کی صدا ہے، اس کے خلاف زبان کھولی تھی۔
اس نے کہا تھا کہ اذان سے میری نیند خراب ہوتی ہے اور لاؤڈ اسپیکر بند کیے جائیں۔
کیا یہ صرف ایک جملہ تھا؟ نہیں، یہ اللہ کے گھر کی پکار کے خلاف اعلانِ جنگ تھی۔
چند ماہ پہلے تبلیغی اجتماع سوپور میں ہونا تھا،
مگر سیکیورٹی کی آڑ میں اسے روک دیا گیا،
اور آج انہی سڑکوں پر گانے بجانے والوں کو اجازت دی جا رہی ہے۔
کیا یہ انصاف ہے؟ کیا ایمان ہمیں خاموش رہنے کی اجازت دیتا ہے؟
اے مسلمانوں، اٹھو، اپنے دلوں میں ایمان کی حرارت جگاؤ،
اور اعلان کرو کہ جو اذان کے خلاف بولے گا، ہم اس کے کنسرٹ کو نہیں چلنے دیں گے۔
جمعہ کے منبروں سے اعلان کرو، گھروں میں، بستیوں میں، دلوں میں یہ پیغام پھیلاؤ،
کہ ہم سونو نگم کی محفلِ موسیقی کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔
یہ صرف ایک کنسرٹ نہیں، یہ ہمارے ایمان کا امتحان ہے۔
جو اذان کی آواز سے تکلیف محسوس کرے، اس کی آواز ہمارے دلوں کو کبھی نہیں بھگی۔۔