Al Rehman Physiotherapy & Rehabilitation Center

Al Rehman Physiotherapy & Rehabilitation Center Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Rehman Physiotherapy & Rehabilitation Center, Physical therapist, Dharmkot.

📢 خوشخبری انشاءاللّٰہ ہر جمعہ کونشتر ہسپتال ملتان سے تربیت یافتہ مایہ ناز فزیوتھراپسٹ اب آپ کے شہر فاضلپور میں رحمٰن ہسپ...
25/06/2025

📢 خوشخبری انشاءاللّٰہ ہر جمعہ کو

نشتر ہسپتال ملتان سے تربیت یافتہ مایہ ناز فزیوتھراپسٹ اب آپ کے شہر فاضلپور میں رحمٰن ہسپتال حاجی پور روڈ فاضلپور میں اپنی فزیوتھراپی خدمات سرانجام دیں گے۔
جس میں ہر جمعہ کو معائنہ فیس صرف-/100 روپے ہوگی اور سیشن فیس پر ٪50 ڈسکاؤنٹ ہوگا۔

فزیوتھراپسٹ
ڈاکٹر طیب الرحمٰن
ڈاکٹر آف فزیوتھراپی پنجاب
ممبر آف پاکستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن

ایڈریس 🌐 :-
رحمان ہسپتال حاجی پور روڈ فاضلپور

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں!

Contact Number :-
☎️ 03316442735

#کُنـرگ

10/06/2024

📌 فزیکل تھراپی اور جدید مشینوں کے ذریعے علاج

پولیو ، فالج ، لقوہ ، کمر درد ، مہروں کے مسائل ،
کھیلوں کے متعلقہ امراض کا علاج ، کندھا جام ، ہاتھ پاؤں کا سُن ہونا ، پاؤں کا ٹیڑھا پن ، شیاٹیکا / عرق النساء یا لنگڑی کا درد ، جوڑوں کا درد اور اکڑاؤ ، دل اور پھیپھڑوں کی اسپیشل فزیوتھراپی ، اعصابی کمزوری ، پٹھوں میں کھچاؤ ، پیدائشی معزور بچے ، وزن کم کرنے کی ورزشیں۔

• گھر پر فزیوتھراپی کی سہولت موجود ہے۔

• فالو اپ کے مریضوں کیلئے ہفتہ اور ماہانہ وار خصوصی پیکیج۔

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں۔

☎️ 03316442735

ڈاکٹر طیب الرحمٰن
ڈی۔پی۔ٹی پنجاب ، ایم۔پی۔پی۔ٹی۔اے
سابق فزیوتھراپسٹ نشتر ہسپتال ملتان

#کمردرد #فزیوتھراپی

17/05/2024
06/03/2024

📌 دماغی فالج / Brain Stroke

فالج دماغ میں خون کی نالی کی بندش یا رساؤ کے باعث ہوا کرتا ہے، جو کہ ناکافی آکسیجن اور غذائیت کی فراہمی کا باعث بنتا ہے اور اس کا نتیجہ دماغی خلیوں کی خرابی یا تباہی ہے۔ یہ مخصوص دماغی فعال جیسا کہ اعضائی حرکات اور گفتار پر اثرانداز ہوتا ہے۔ کچھ مریض اپنی نگہداشت کی اہلیت میں مزید کمی کا سامنا کر سکتے ہیں۔

فالج کی دو بنیادی اقسام ہوا کرتی ہیں :-

اسکیمک فالج :- یہ دماغی خلیے کی جانب خون کی گردش کی تحدید یا اچانک کمی کے باعث واقع ہوتی ہے اور یہ نسبتاً عام ہے، یعنی کہ ٪80 سے زائد فالج اس قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔ دیگر پس منظری وجوہات میں سیریبرل آرٹریز میں اتھیروسیلروسس، اور جسم کے دیگر حصوں بالخصوص دل سے خون کے لوتھڑوں کا بننا جو کہ دماغ کی طرف کم اصراف کا باعث بنتا ہے۔

ہیموریجک فالج :- بیماریوں جیسا کہ بلند فشارِ خون یا کونجینیٹل سیریبرل ویسکولر بیماری کے نتیجے میں دماغ کی خون کی نالی پھٹ جاتی ہے۔

⚠️ وجوہات :-
• بلڈ پریشر۔
• شوگر۔
• موٹاپا۔
• اچانک حادثہ۔

☢️ علامات :-
اکثر افراد میں، فالج سے قبل کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی ہے۔ فالج کی ظاہری شکل کا انحصار خون کی نالی کے مقام کے ساتھ ساتھ نقصان کے درجے پر منحصر ہوتا ہے۔ جب درج ذیل علامات ظاہر ہوں تو، مریضوں کو فوری طور پر ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ پہنچنا چاہیے تاکہ فالج کی پیچیدگیوں کو کم از کم درجے تک رکھا جا سکے۔

✔ سُن ہونے کی کیفیت مثلاً چہرے پر ، کسی عضو یا بدن کے کسی حصہ میں۔
✔ اعضائی اور بدنی کمزوری عام طور پر جو جسم کے ایک طرف ہو۔
✔ توازن کا اچانک چلے جانا۔
✔ غیر واضح گفتگو ، تھوک گرنا ، نگلنے میں دشواری ، منہ کا ٹیڑھاپن۔
✔ نظر کی دھندلاہٹ ، دوہری بصارت۔
✔ غنودگی ، کوما۔
✔️ مسلسل سر درد ، مسلسل چکر آنا۔
🔰ان سب بیماریوں کا حل بزریعہ فزیوتھراپی ممکن ہے۔

ڈاکٹر طیب الرحمٰن
ڈی۔پی۔ٹی پنجاب ، ایم۔پی۔پی۔ٹی۔اے
سابق فزیوتھراپسٹ نشتر ہسپتال ملتان
مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں!

☎️ 03316442735
اوقاتِ کار :-
سوموار تا اتوار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک رحمٰن ہسپتال حاجی پور روڈ فاضلپور

Tayyab Ur Rehman Al Rehman Physiotherapy & Rehabilitation Center Tousif Ur Rehman

📌 عرق النساء یا لنگڑی کا درد / Sciatica(عرق النساء یا لنگڑی کا درد) شیاٹیکا ایک تکلیف دہ اور بعض صورتوں میں ناقابل علاج ...
05/03/2024

📌 عرق النساء یا لنگڑی کا درد / Sciatica

(عرق النساء یا لنگڑی کا درد) شیاٹیکا ایک تکلیف دہ اور بعض صورتوں میں ناقابل علاج مرض بھی بن جاتا ہے اور آپریشن کے بعد بھی انسان خود کو تندرست محسوس نہیں کرتا ۔شیاٹیکا کو طب میں عرق النسا ء کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔اس کو عموماً نام کی وجہ سے عورتوں کی بیماری سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ مردوں میں بھی یکساں معروف ہے۔شیاٹیکا( عرق النساء) کمر میں آخری مہروں کے پاس عصبی نظام کے مہروں کے نیچے دب جانے سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے درد ٹانگ میں جاتا ہے اور پھر پاؤں میں پہنچ جانے کے بعد انسان کو چلنے پھرنے سے معذور کردیتا ہے۔اسکا علاج ادویات کے علاوہ ٹونے ٹوٹکوں سے بھی کیا جاتا ہے ۔جس سے مریض کا وقت برباد ہوتا ہے۔یاد رکھنا چاہئے کہ شیاٹیکا( عرق النساء) میں رگوں پر دباؤ کی وجہ سے انسانی دماغ پر بہت بُرا اثر ڈالتا ہے۔ تکلیف کی وجہ سے ایسا انسان نیم پاگل بھی ہوجاتا ہے۔

⚠️ وجوہات :-
• ہرنیا ڈسک کے مسائل۔
• کولہے میں چھوٹے پٹھوں کی تکلیف۔
• جسم کے نچلے حصے کی چوٹ۔
• رسولی/ ٹیومر وغیرہ۔
• اچانک حادثہ۔

☢️ علامات :-
⤵️ عرق النساء یا لنگڑی کا درد / شیاٹیکا میں عام طور پر
✔ ٹانگ کے کولہے اور بیرونی طرف پیچھے سے پھیلنے والا درد۔
✔ ٹانگ کا درد جو ران کی اندرونی طرف زیادہ ہوتا ہے۔
✔ مستقل درد رہنا۔
✔ کمر کے نچلے حصے میں درد۔
✔ ٹانگ کو حرکت دینے میں کمزوری یا دشواری۔
✔ بیٹھے وقت درد ک شدید ہونا۔
✔ ران اور ٹانگ کے ساتھ جھنجھناہٹ ہونا۔
🔰ان سب بیماریوں کا حل بزریعہ فزیوتھراپی ممکن ہے۔

ڈاکٹر طیب الرحمٰن
ڈی۔پی۔ٹی پنجاب ، ایم۔پی۔پی۔ٹی۔اے
سابق فزیوتھراپسٹ نشتر ہسپتال ملتان
مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں!

☎️ 03316442735
اوقاتِ کار :-
سوموار تا اتوار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک رحمٰن ہسپتال حاجی پور روڈ فاضلپور

DrDr. Tayyab Ur Rehman

04/03/2024

📌 لقوہ / Bell's Palsy
لقوہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں چہرے کا آدھا حصہ مفلوج ہوجاتا ہے۔
⚠️ وجوہات :-
• انفیکشن
• ذیابیطس
• ہائی بلڈ پریشر
• دباؤ
• سر کی چوٹ
⤵️ چہرے کے فالج کی وجہ سے عام طور پر
✔پلک اٹھانے میں دشواری
✔آنکھیں بند کرنے میں دشواری
✔مسکراہٹ میں دشواری
✔کھانا کھانے میں دشواری
✔آنکھ ٹمٹمانے میں دشواری
✔ چہرے کے تاثرات کا کھوجانا
✔بولنے میں دشواری
✔منہ سے رال کا ٹپکنا
✔متاثرہ طرف منہ کا لٹک جانا
🔰ان سب بیماریوں کا حل بزریعہ فزیوتھراپی ممکن ہے۔

ڈاکٹر طیب الرحمٰن
ڈی۔پی۔ٹی پنجاب ، ایم۔پی۔پی۔ٹی۔اے
سابق فزیوتھراپسٹ نشتر ہسپتال ملتان
مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں!

☎️ 03316442735
اوقاتِ کار :-
سوموار تا اتوار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک رحمٰن ہسپتال حاجی پور روڈ فاضلپور

Tayyab Ur Rehman Al Rehman Physiotherapy & Rehabilitation Center

16/02/2024

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد۔
تمام اہلِ اسلام کو جمعتہ المبارک ہو۔

07/02/2024

📌 آرتھرائیٹس
جوڑوں میں سوجن پیدا ہونے کو آرتھرائیٹس کہتے ہیں۔ اس کی مختلف اقسام ہیں۔ اسکی کچھ اقسام ہماری آنکھوں،دل اور جلد کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ اس کا بروقت علاج ضروری ہے ورنہ یہ ہمارے پورے جسم کے سبھی جوڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ جس سے پورے جسم میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
اسکی درج ذیل علامات ہیں۔
• جوڑوں میں درد ہونا۔
• جوڑوں میں سختی آنا۔
• جوڑوں میں سوجن کا پیدا ہونا۔
• چلنے پھرنے میں تکلیف یا دشواری ہونا۔
• جوڑوں پر موجود جلد کا سُرخ یا پیلا ہونا۔
اسکا علاج بذریعہ فزیوتھراپی ممکن ہے۔
فزیوتھراپسٹ
ڈاکٹر طیب الرحمٰن
ڈی۔پی۔ٹی پنجاب ، ایم۔پی۔پی۔ٹی۔اے
سابق فزیوتھراپسٹ نشتر ہسپتال ملتان
کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ رحمٰن ہسپتال حاجی پور روڈ فاضلپور

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں!
☎️ 03316442735

Tayyab Ur Rehman Al Rehman Physiotherapy & Rehabilitation Center

Address

Dharmkot

Telephone

+923316442735

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Rehman Physiotherapy & Rehabilitation Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al Rehman Physiotherapy & Rehabilitation Center:

Share