Qasmi Medicose

Qasmi Medicose صحت اللّٰہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے

کشمش توانائی کا خزانہ ہے جو صحت کو زبردست نتائج دیتی ہے اور اگر اسکا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو آپ بہت سی بیماریوں ...
23/02/2023

کشمش توانائی کا خزانہ ہے جو صحت کو زبردست نتائج دیتی ہے اور اگر اسکا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو آپ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ کشمش نہ صرف جسمانی قوت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ ایمیون سسٹم کو اتنا تگڑا بنا دیتی ہے کہ موسمی بیماریاں جسم پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔

اس آرٹیکل میں کشمش کھانے کے چند ایسے فائدے ذکر کیے جائیں گے جنہیں جانکر آپ اس سپر فوڈ کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیں گے۔

کشمش آئرن سے بھرپور کھانا ہے اس لیے اسے نہار مُنہ کھانا جسم میں خون پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے اور کشمش میں موجود وٹامن بی کمپلیکس جسم میں دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس سے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کشمش میں پروٹین، فائبر، آئرن، پوٹاشیم، وٹامن بی کمپلیکس کے ساتھ ساتھ کئی ایسے غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو روزانہ کی بنیاد پر ضرورت ہوتی ہے۔ طب یونان اور ایوردیک میں کشمش کو اکسیر کا درجہ حاصل ہے اور طب کے ان ماہرین کے نزدیک یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اور شادی شدہ افراد کے لیے ایک بہترین ٹانک ہے۔

کشمش کیسے استعمال کرنی چاہیے

ایوردیک ماہرین کے نزدیک کشمش کو بھگو کر کھانا اس کی افادیت میں کئی گُنا اضافہ کر دیتا ہے اور طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ روزانہ نہار مُنہ 10 سے 20 گرام بھیگی ہُوئی کشمش کا استعمال آپ کی صحت پر حیرت انگیز نتائج مرتب کرتا ہے۔

بھیگی کشمش کھانے کے فائدے

نمبر 1:

صبح نہار منہ 10 سے 20 گرام رات بھر بھیگی ہُوئی کشمش کا استعمال قبض کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کافی ہے اس سے معدے میں تیزابیت ختم ہوتی ہے اور یہ سارے دن کے لیے بہترین انرجی بوسٹر کا کام کرتی ہے اور دن بھر آپ کو تھکاوٹ محسوس نہیں ہونے دیتی۔

نمبر 2:

جسم میں خون کی کمی کئی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے اور خون کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی سپلائی کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے لیکن اگر آپ روزانہ صبح خالی پیٹ بھیگی کشمش کھانا شروع کر دیں تو اس کشمش میں موجود آئرن اور وٹامن بی وغیرہ اس کمی کو بہت جلد پُورا کردیتے ہیں۔

نمبر 3:

جس طرح موٹاپا ایک بیماری ہے اسی طرح اگر آپ کا وزن نارمل جسمانی وزن سے کم ہے تب بھی آپ بیمار ہی مانے جائیں گے۔ بھیگی ہُوئی کشمش روزانہ کھانے سے وزن بڑھانے میں بہترین مدد ملتی ہے اور اُس کی وجہ کشمش میں موجود فروکٹوز کی ایک بڑی مقدار ہے جو وزن کو تیزی سے بڑھاتی ہے۔

نمبر 4:

ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل بیماری ہے جو جسم کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے لیکن بھیگی ہُوئی کشمش ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم کشمش کو بھگونے سے ایکٹیویٹ ہوجاتی ہے اور پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

نمبر 5:

ہمارا جسم وائرل بیماریوں سے بچنے کے لیے قوت مدافعت کا سہارا لیتا ہے اور کشمش میں ایسے اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں اور ساتھ ہی ہمارے جسم کو کینسر جیسے مرض سے بچانے کا باعث بنتے ہیں۔

مردوں کی صحت اور بھیگی ہُوئی کشمش

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شادی شدہ مرد حضرات کے لیے بھیگی ہُوئی کشمش کسی سُپر ٹانک سے کم نہیں ہے خاص طور پر اگر 10 سے 20 گرام کشمش رات کو ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دی جائے اور صبح نہار مُنہ اس پانی کو کشمش سمیت پکا کر قہوہ بنا لیا جائے اور اسے خالی پیٹ کشمش سمیت پی لیا جائے تو یہ صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور چونکہ اس میں آئرن شامل ہوتا ہے جو کشمش کو بھگونے سے جسم کے لیے جذب کرنا آسان ہو جاتا ہے اور یہ آئرن خون کی کمی کو پُورا کر دیتا ہے، بھیگی کشمش سے جگر کی بھی صفائی ہورہی ہے

سردیوں میں بعض لوگوں کو اس طرح پیر کی انگلیاں پھولنے کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔تو جس شخص کو یہ کیفیت ہو تو وہ یہ ٹوٹکا اخ...
08/01/2023

سردیوں میں بعض لوگوں کو اس طرح پیر کی انگلیاں پھولنے کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔
تو جس شخص کو یہ کیفیت ہو تو وہ یہ ٹوٹکا اختیار کرے۔
دو کلو پانی ایک پاؤ نیم کے پتےگرم کریں ۔
اب اس پانی میں 4 چمچ بھر کےنمک ڈالدیں۔۔
پانی کو اسقدر پکائیں کہ پانی ڈیڑھ کلو رہ جائے ۔
اب پانی چولہے سے نیچے اتار دیں، پھر اسے کسی کھلے برتن میں ڈال دیں، جب نیم گرم پانی ہو جائے کہ نہ زیادہ گرم نہ زیادہ ٹھنڈا، تب متاثرہ پاؤں کو اس پانی میں 10 منٹ کے لیے ڈبوئے رکھیں ۔
بعدا ازاں ۔۔۔پاؤں کو رضائی میں رکھیں ۔
آدھے گھنٹے کے بعد پاؤں رضائی سے باہر نکالیں ۔تو ان شاءالله مجھے دعائیں دے گے

‎*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

‎دعاؤں کا طلبگار
‎حکیم عبدالباسط
‎فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
‎پی ایچ ڈی منیجمنٹ سائنسز (سکالر)

وہ کون سی 11غذائیں ہیں جو ٹائیفائیڈ کے دوران کھائی جا سکتی ہیں؟جب آپ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہیں تو آپ کو ایسی غذائیں کھانی ...
06/10/2022

وہ کون سی 11غذائیں ہیں جو ٹائیفائیڈ کے دوران کھائی جا سکتی ہیں؟

جب آپ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہیں تو آپ کو ایسی غذائیں کھانی چاہئیں جو پروٹین کا بھرپور ذریعہ ہوں اور اس میں فائبر اور چکنائی کی مقدار کم ہو۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ کھانے کو نظام ہضم پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے اور نرم اور آسانی سے ہضم ہونے والا ہونا چاہیے۔

پہلے چند دنوں کے دوران، آپ کو صرف لیکوئیڈ غذا کھانی چاہیے اور پھر آہستہ آہستہ کچھ پھل لینا شروع کر دیں۔ اس کے علاوہ اپنے پانی اور دیگر فلوئیڈ کی مقدار بڑھانے پر توجہ دیں۔ ہم اس مضمون میں ٹائیفائیڈ بخار کے دوران کھائی جانے والی 11 غذاؤں پر بات کریں گے۔

ٹائیفائیڈ کیا ہے؟

ٹائیفائیڈ ایک بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہونے والی بیماری ہے جو سالمونیلا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ مون سون کے موسم میں ایک انتہائی عام بیماری ہوتی ہے۔ بیماری کی کچھ عام علامات میں شامل ہیں۔

سردی لگنا اور بخار

قبض

تھکاوٹ

سر درد

بخار

تلی اور جگر کا بڑھ جانا

بہت سے مریضوں کو متلی اور بھوک کی شدید کمی کا بھی سامنا ہوتا ہے۔

تاہم، جسم کو کچھ بہت ضروری طاقت اور توانائی فراہم کرنے کے لیے باقاعدگی سے وقفے وقفے سے کھانے کے چھوٹے حصے کا استعمال کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے ٹائیفائیڈ کے لیے ڈاکٹرز زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کی ہدایت کرتے ہیں۔

وہ غذائیں جو ٹائیفائیڈ کے دوران کھائی جا سکتی ہیں۔

زیادہ سے زیادہ فلوئیڈ کا استعمال۔

جب آپ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہیں، تو آپ کو بہت زیادہ پانی پینے پر توجہ دینی چاہیے۔ اس کے علاوہ

آپ تازہ پھلوں کے رس

ناریل کا پانی

جو کا پانی

سبزیوں کا سوپ

الیکٹرولائٹ فورٹیفائیڈ پانی

یا چھاچھ کی شکل میں پی سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔

سوپ کا استعمال۔

ٹائیفائیڈ میں ایسے صحت بخش سوپ کا استعمال جسم میں توانائی بخشے گا۔ان سوپ میں شامل ہیں۔۔۔

پالک کا سوپ

سبزیوں کا سوپ

گاجر کا سوپ

چکن سوپ

اور مشروم سوپ جیسے سوپ بھی دیئے جا سکتے ہیں۔

پھل کا استعمال۔

پھلوں کا استعمال کچھ دنوں تک لیکوئیڈ خوراک لینے کے بعد شروع کرنی چاہیئے۔ پھلوں جیسے

کیلے

کینٹالوپس

تربوز

آڑو

خوبانی

اور انگور لینے کی طرف بڑھنا شروع کریں۔

نیم ٹھوس غذائیں۔

یہ بہتر ہے کہ ٹھوس غذائیں نہ کھائیں جب تک کہ آپ کو بہت زیادہ بھوک نہ لگے۔ نیم ٹھوس غذائیں آپ کی بھوک بہتر کردے گی اور اس لیے آپ نیم ٹھوس کھانوں کا استعمال شروع کر سکتے ہیں جن میں۔۔۔

ابلے ہوئے چاول

نرم ابلے ہوئے انڈے

سینکا ہوا آلو

دہی

سبزیوں کا سوپ

اور سینکا ہوا سیب وغیرہ شامل ہیں۔

زیادہ کیلوری والے کھانے۔

زیادہ کیلوری والے کھانے آپ سفید چاول، آلو، پاستا، سفید روٹی، پھلوں کا رس اور کیلے جیسی غذائیں کھا سکتے ہیں جن میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اور یہ آپ کو ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہونے کے دوران وزن کم کرنے سے بھی روکے گی۔ تاہم، ایسی غذائیں نہ کھائیں جن میں کھردری ہو کیونکہ ایسی غذاؤں کو ہضم کرنا آپ کے لیے مشکل ہو سکتا ہے اور آپ کی آنتوں میں جلن بھی ہو سکتی ہے۔

دہی اور انڈے کا استعمال۔

ٹائیفائیڈ بخار سے صحت یاب ہونے کے بعد، آپ دہی اور انڈے کھانا شروع کر سکتے ہیں جو گوشت کے مقابلے میں نسبتاً آسانی سے ہضم ہوتے ہیں۔ یہ آپ کو مناسب پروٹین فراہم کریں گے۔ سبزی خوروں کے لیے پھلیاں، دال اور کاٹیج پنیر ضروریات کو پورا کرے گا۔

لیموں کا استعمال۔

لیموں ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر خالی پیٹ پینا نظام ہاضمہ کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔ لیموں وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے اور یہ جگر کو اس کی طاقت بحال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

دیگر فوائد میں شامل ہیں۔

اگرچہ خاص طور پر ٹائیفائیڈ کی غذا کے بارے میں محدود تحقیق موجود ہے، مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ کم فائبر والی غذا معدے کے بعض حالات کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔ درحقیقت، کم فائبر والی غذا بعض اوقات ایریٹیبل آنتوں کے سنڈروم کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ایسی حالت جس میں گیس، اپھارہ، اور اسہال جیسی علامات ہوتی ہیں۔

مطالعات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ کم فائبر والی ہلکی غذا کا استعمال کرتے ہوئے، آسانی سے ہضم ہونے والے کھانے جیسے کیلے، سفید چاول، سیب کی چٹنی، اور ٹوسٹ اسہال کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مصالہ دار کھانوں کو محدود کرنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ تیز مرچ کا استعمال معدے کی خرابی میں مبتلا لوگوں میں پیٹ میں درد اور جلن کو بڑھا سکتا ہے۔

ٹائیفائیڈ بخار ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو سنگین منفی اثرات کا باعث بنتا ہے۔ ٹائیفائیڈ غذا ایک کم عرصے کے لیے کھانے کاپلان ہے جو کم فائبر، غذائیت سے بھرپور غذاؤں کی حوصلہ حمایت کرتا ہے جو ہضم کرنے میں آسان ہیں۔ اگرچہ ٹائیفائیڈ غذا کا مقصد ٹائیفائیڈ بخار کے علاج یا روک تھام کے لیے نہیں ہے، لیکن یہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق صحت کے معیار پہ پورا اترتا ہے جو بعض علامات کو دور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

کسی تجربہ گاہ میں ایک سائنس دان تتلی کے لاروے پر تجربات کررہاتھا۔ لاروا تتلی بننے کے آخری مراحل میں تھا۔ کچھ ہی دیر میں ...
03/10/2022

کسی تجربہ گاہ میں ایک سائنس دان تتلی کے لاروے پر تجربات کررہاتھا۔ لاروا تتلی بننے کے آخری مراحل میں تھا۔ کچھ ہی دیر میں اس لاروے نے ایک مکمل تتلی کا روپ دھار لینا تھا۔ سائنس دان نے دیکھا کہ لاروے میں ایک سوراخ بن گیا ہے۔یہ خ*ل کافی چھوٹا تھا۔ اتنا چھوٹا کہ تتلی کے لئے اس سے باہر آنا ممکن نہیں تھالیکن تتلی خوب زور لگاتے ہوئے اس سوراخ کے ذریعے باہر آنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
سائنس دان نے سوچا کیوں نہ میں اس تتلی کی مشکل آسان کرتے ہوئے اس سوراخ کو ذرا وسیع کردوں تاکہ تتلی آسانی سے باہر آسکے۔ اور اس نے ایسا ہی کیا۔ ایک آلےکی مدد سے اس نے لاروے کے خ*ل میں سوراخ کو اتنا چوڑا کردیا کہ تتلی آسانی سے باہرآسکتی تھی۔ آخر کار تتلی ذرا سے دیر میں لاروے سے باہر آگئی۔
مگر .... سائنسدان کو اس وقت شدید حیرت ہوئی جب اس نے دیکھا کہ تتلی باوجود کوشش کے اڑ نہیں پارہی۔ حتیٰ کہ اس کے پر تک پورے نہیں کھل رہے۔ بظاہر ایسے عوامل نظر نہیں آرہے تھےجو تتلی کی اس معذوری کی وجہ ہوں۔ ایسی پریشانی کے عالم میں وہ سائنس دان تتلی کواپنے سنیئر سائنس دان کے پاس لے گیا اور سارا ماجرا سنا۔
سنیئر سائنس دان نےایک سرد آہ بھری اور کہا " رے نا وہی انسان کے انسان! .... اور دے دی نا اسے عمربھر کی معذوری ۔ جب تتلی لاروے سے باہر آنے کے لئے زور لگا رہی ہوتی ہے تو اس وقت چند مادے اس کے پروں میں سرایت کرجاتے ہیں۔ انہی مادوں کی وجہ سے تتلی کے پروں میں جان آتی ہے اور تتلی اڑنے کے قابل ہوجاتی ہے۔"
زندگی بھی ایک ایسی ہی تتلی ہے جو مشکلات کے لاروے میں بند ہے۔ مشکلات سے گزر کر ہی زندگی اپنے اصل مقصد کوپاتی ہے۔
تو اپنی کوشش جاری رکھئے اور دوسروں پر انحصار نہ کریں۔ آپ کی مشکلات، اللہ اور خود آپ کے سوا کوئی دوسرا دور نہیں کرسکتا۔
محمد طیب قاسمی

یہ چین کا ایک سکول ہے جہاں بچوں کو دوپہر کے کھانے کے ساتھ پاور نیپ (Power Nap) دیا جارہا ہے۔ تحقیق کے مطابق دوپہر کے وقت...
01/10/2022

یہ چین کا ایک سکول ہے جہاں بچوں کو دوپہر کے کھانے کے ساتھ پاور نیپ (Power Nap) دیا جارہا ہے۔ تحقیق کے مطابق دوپہر کے وقت تھوڑی سی نیند لینے سے انسان کی جسمانی و ذہنی تھکاوٹ اتر جاتی ہے، وہ ہشاش بشاش ہو جاتا ہے اور مزید کام کے لیے اس کی انرجی بڑھ جاتی ہے۔ چین کے علاوہ کئی اور ممالک میں طلبہ اور ملازمین کی صلاحیت بڑھانے کے لیے دن کو پاور نیپ دیا جاتا ہے۔

اگر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ Power Nap یعنی قیلولہ آپ کے معمول کا حصہ رہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے بڑی زمہ داری دی گئی تھی اور آپ نے ایک ایسے ویژن پر کام کیا جو تمام عالم پر محیط اور تاقیامت جاری رہنے والا (Ultimate & Universal Vision) تھا مگر تب بھی آپ نے قیلولہ کو ترک نہ کیا۔ ہم نے اس سنت کو اپنے طرز زندگی کا حصہ نہیں بنایا مگر آج کی جدید دنیا قیلولہ Power Nap کو اپنا رہی ہے۔

01/10/2022

*غذاؤں کی تاثیر*

▪٭اچار گرم خشک مزاج رکھتا ہے۔
▪٭اخروٹ گرم تر مزاج رکھتا ہے
▪٭انجیر گرم تر مزاج رکھتا ہے۔
▪٭آلو سرد خشک مزاج رکھتا ہے۔
▪انگور گرم تر مزاج رکھتا ہے۔
▪املی سرد مزاج رکھتی ہے۔
▪اسپغول سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪امرود معتدل مزاج رکھتا ہے۔
▪آڑو سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪بینگن گرم مزاج رکھتا ہے۔
▪بادام گرم مزاج رکھتا ہے۔
▪کھٹا انار سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪آلوچہ سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪پان کی تاثیر گرم خشک ہے۔
▪آملہ کی تاثیر سرد خشک ہے۔
▪چونہ کی تاثیر گرم ہے۔
▪پستے کی تاثیر گرم ہے۔
▪برف کی تاثیر سرد خشک ہے۔
▪مگاجر معتدل مزاج ہے۔
▪پودینہ کی تاثیر گرم خشک ہے۔
▪بھنگ سرد مزاج ہے۔
▪تل گرم مزاج ہے۔
▪تمباکو گرم مزاج ہے
▪چائے گرم مزاج ہے۔
▪چنا گرم مزاج ہے۔
▪خربوزہ گرم مزاج ہے۔
▪چقندر گرم مزاج ہے۔
٭بیر خشک مزاج ہے۔
▪جامن سرد مزاج ہے۔
▪جو اور پالک کی تاثیر سرد ہے۔
▪مونگ پھلی گرم مزاج کی ہے۔

🥗 *بھنڈی توری*🥗
▪سرد مزاج اور خشک ہوتی ہے۔
▪پیشاب کی جلن کو دور کرتی ہے۔
▪کبھی کبھی قبض بھی کر دیتی ہے۔ دیر ہضم ہے۔
▪خشکی دور کرتی ہے۔

🍆 *بینگن*🍆
▪خشک مزاج سبزی ہے۔
▪بواسیر کے مریضوں کے لئے لاجواب ہے۔
▪دل کو مضبوط کرتی ہے۔
▪ہاضمہ مضبوط کرتی ہے اور جگر کو اقت دیتی ہے۔

🎋 *ککڑی*🎋
▪پکا کر کھائیں یا دونوں حالتوں میں کھائیں مفید ہے۔
▪نمک کے ساتھ کھائیں تع جلد ہضم ہوتی ہے۔
▪امراض قلب میں بہترین ہے۔
▪پیاس کی شدت کو دور کرتی ہے۔

🔸 *پینٹھا*🔸
▪سرد تر اور نہایت طاقتور ہے۔
٭رسائن ہے۔ خون اور گوشت کو بڑھاتا ہے۔
▪اعصاب اور گرمی کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے۔
▪ قبض کو دور کرتا ہے اور حاملہ عورتوں کے لئے بہت مفید ہے۔

✨ *حلوہ کدو*✨
▪سرد تر مزاج رکھتا ہے اور جلد ہضم ہے۔
▪دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
▪پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔
▪گرمی کا بخار دور کرنے کے لئے کدو کا ٹکڑا پاؤں اور ہاتھوں پر ملیں۔

🍈 *ٹنڈا*🍈
▪سرد تر مزاج رکھتا ہے ۔
▪دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
▪گوشت کے ساتھ پکائیں تو دیر سے ہضم ہوتاہے۔
▪نزلہ زکام اور بلغم میں نقصان دہ ہے۔

🍅 *ٹماٹر*🍅
🔸خون پیدا کرتا ہے اور قبض کشا ہے۔
🔸گردوں کی تکلیف میں ٹماٹر سے پرہیز کریں۔
🔸چھلکا ہضم نہیں ہوتا اس لئے چھلکا اتار کر ہی کھائیں۔
🔸موٹاپے اور شوگر کے مرض میں مفید ہے۔

🥬 *ساگ*🥬
▪چولائی کا ساگ زود ہضم اور دافع زہرہے۔
▪ساگ کوٹ کر پلانے سے سوزاک والے مریض کی پیپ ختم ہو جاتی ہے۔
▪قبض کشا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔
▪پتھری اور ریت خارج کرتا ہے۔
▪نکسیر نزلہ اور پتھری کا شافع علاج ہے۔
▪قلفہ کا ساگ درد گردہ کو ختم کرتا ہے۔

🥬 *کریلا*🥬
▪گرم اور خشک مزاج کی سبزی ہے۔
▪خون کی خرابی کو دور کر کے خون صاف کرتی ہے۔
▪تلی جگر اور بخار کے لئے بہت مفید ہے۔ اور شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت اکسیر ہے۔
▪بھوک لگاتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔

🍈 *گھیا توری*🍈
✨سرد مزاج کی حامل سبزی ہے۔
✨خون کی گرمی اور جوش کو کم کرتی ہے۔
✨توری کا سالن جریاں خون میں بہت فائدہ دیتا ہے۔
✨مرچ ڈال کا توری کا سالن کھانے سے بخار ختم ہو جاتا ہے۔
✨قبض کشا ہے بھوک لگا تا ہے گرمیوں میں جلن اور پیاس دور کرتا ہےکھانسی اور گرمی کو دور کرنے میں مفید ہے۔

🍈 *گھیا کدو*🍈
▪ سر تر سبزی ہے۔
▪بد ہضمی بخار اور دیگر خون اور گرمی کی بیماریوں کو دور کرتی ہے۔
▪گھیا کاٹ کر پیروں کے تلؤں پر مالش کریں تو گرمی ختم ہو جاتی ہے۔
▪حافظہ تیز کرتی ہے اور معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے۔

🌿 *سوہانجنہ*🌿
▪ مزاج خشک ہے۔ پھلیاں اور پھول کڑوے ہوتے ہیں
▪بادی امراض اور بلغم کے لئے اکسیر ہے۔
▪فالج ، جوڑوں کے درد ریح کے امراض اور کمر کے لئے بے حد مفید ہے۔
▪گردہ مثانہ کی پتھریاور ریت ختم کرتا ہے۔ معدے کو صاف اور بھوک بڑھاتا ہے۔

🥔 *آلو*🥔
🔸 سرد خشک مزاج کی حامل ہے۔
🔸 زیادہ استعمال سے اپھارا ہو جاتا ہے۔
🔸چھلکے سمیت ابال کر چھلکا اتارا جائے اور کھایا جائے تو طاقت ور ہے۔
🔸آلو تنور میں بھون کر نمک لگا کر کھانے سے گنٹھیا کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔

🍡 *مٹر*🍡
✨سرد خشک اور زود ہضم ہے۔
✨ حیاتین اور پروٹین سے بھرپور سبزی ہے۔
✨جسم کی معدنی طاقت کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
✨دیر ہضم ہے اس لئے امراض شکم کے مریض اس سے پر ہیز کریں۔

🌿 *اجوائن*🌿
▪گرم خشک مزاج کی حامل ہے۔
▪جراثیم کش ہے اور تشنج ختم کرتی ہے۔
▪کسی بھی مقام پر درد ہو اس کا تیل استعمال کرنے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
▪ اجوائن کو میٹھے تیل میں ڈال کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
▪ اعضاء کا درد ہچکی نفخ، شکم میں بے حد مفید ہے۔
▪ گندے زخموں اور ناک کے کیڑوں کو ختم کر دیتی ہے۔

🌰 *پیاز*🌰
٭ پیشاب آور اور حیض آور ہے۔
٭پیاز کا اچار قے دست ہیضہ اور امراض معدہ کو دور کرتا ہے
٭ پیاز کی گانٹھ ہاتھ میں ہو تو لو نہیں لگتی
٭بچھو بھڑ کاٹ لے تو پیاز کا رس درد ختم کر دیتا ہے۔
٭پیاز کاٹ کر نمک لگا کر ہچکی کے مریض کو کھلائیں تو ہچکی بند ہو جائے گی۔
وبائی امراض سسے بچنا ہو تو پیاز کو جیب میں رکھیں ۔

✨ *لہسن*✨
🔸معدے کی رطوبت ختم کرتا ہے۔
🔸بچھو یا سانپ کاٹ لیں تو لہسن کھانے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
🔸روزانہ صبح لہسن کے ایک دو جوئے کھانے سے زکام نہیں ہوتا۔

🥬 *کچنار*🥬
▪ بواسیر کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭مسلسل استعمال سے کسھ مالا پھوڑے پھسیوں اور برص سے نجات مل جاتی ہے۔
▪سرد خشک تاثیر کی حامل ہے اور معدے کا طاقت دیتی ہے۔

🌹 *چقندر*🌹
♦ گرم تر تاثیر کی حامل ہے۔ عورتوں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے۔
♦جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
♦جگر کو طاقت دیتی ہے۔

🔆 *لسوڑا*🔆
🔸 سرد تر خاصیت کا حامل ہے۔
🔸پیشاب کی جلن اور پیشاب کا بار بار آنا ختم کرتا ہے۔ 🔸پیاس کی شدت اور گرمی کے بخار کو رفع کرتا ہے۔
🔸قبض کشا ہے اور گلے اور سینے کا طراوت دیتا ہے۔

🍈 *سردا*🍈
🔸 سرد مزاج کا حامل ہے۔
🔸کمزور مریضوں کے لئے پکا ہوا پھل مفید ہے کچا نقصان دہ ہے۔
🔸خون کو صاف کرتا ہے اور صالھ خون بناتا ہے۔
🔸قوت باہ پیدا کرتا ہے۔

🌹 *انار*🌹
♦میٹھا انار سرد تر اور کھٹا انار سرد خشک تاثیر کا حامل ہے گرمی دور کرتا ہے۔
♦کمزوری معدہ جگر دست اور قے میں ے حد مفید ہے۔
♦پیشاب آور ہے اور بھوک پیدا کرتا ہے۔
♦قابض ہے۔ خون صاف کرتا ہے، دیر ہاضم ہے۔ یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور زیابیطس ختم کرتا ہے ، ضعف معدہ ختم کرتا ہے

🍇 *انگور*🍇
▪ گرم تر مزاج کا حامل ہے۔ قبض کشا ہے اور طاقت کا حامل ہے۔
▪دل ہ دماغ اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔
▪خشک انگور وزن بڑھاتا ہے
اگر بچوں کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہوں تو انگور کا رس دن میں چار بار پلائیں شفا ہو گی۔

🍐 *امرود*🍐 ▪٭مقوی مفرح اور دیر ہاضم ہے۔ دل و دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے اور خوراک ہضم کرتا ہے۔
▪دل کی دھڑکن تیز ہو تو اس کو کھانے سے اعتدال میں آ جاتی ہے۔
▪خونی بواسیر کے مریضوں کے لئے آب حیات ہے۔ تبخیر معدہ ختم کرتا ہے اور پیٹ کے کیڑے مارتا ہے

🍍 *انناس*🍍
🔸سرد تر مزاج کاحامل ہے طراوت بخش اور گھبراہٹ ختم کرتا ہے۔
🔸دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔
🔸ضعف قلب اور ضعب باہ کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ بلڈ پریشر میں مفید ہے اور بخار کو تسکین دیتا ہے.

29/07/2022

بارش کی وجہ سے سانپ نکل آتے ہیں کیونکہ ان کا بل پانی سے بھر جاتا ہے۔

*سانپ کے کاٹنے کے بعد کا علاج*

آپ جانتے ہوں گے کہ سانپ کے ڈسنے سے اس کے دو دانتوں کا نشان دکھائی دیتے ہیں، دو دانتوں سے زہر انسانی جسم میں چھوڑتا ہے۔ یہ زہر خون کے ذریعے دل تک پہنچتا ہے۔ اس کے بعد پورے جسم تک پہنچ جاتا ہے۔ جسم میں کسی بھی جگہ سانپ کے ڈسنے کے بعد وہ زہر پہلے دل میں جاتا ہے اور پھر پورے جسم میں پھیل جاتا ہے۔ اس زہر کو پورے جسم تک پہنچنے میں کم از کم تین گھنٹے لگتے ہیں۔ یعنی جس شخص کو سانپ نے ڈس لیا ہو، وہ شخص تین گھنٹے تک نہی مرے گا۔
جب زہر دماغ سمیت پورے جسم میں پہنچ جائے گا تب ہی وہ شخص مرے گا۔
اس شخص کو بچانے کے لیے آپ کے پاس تین گھنٹے ہیں، ان تین گھنٹوں میں آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

تم کیا کر سکتے ہو،،،؟

ایک دوا جو آپ ہمیشہ گھر میں رکھ سکتے ہیں۔

*یہ دوا ہومیوپیتھک ہے اور سستی ہے*

اس کا نام ہے*NAJA 200*
یہ دوا ہے

یہ کسی بھی ہومیوپیتھک دوا کی دکان پر آسانی سے دستیاب ہے۔ اس دوا سے آپ کم از کم سو جانیں بچا سکتے ہیں۔

*NAJA*
یہ دوا دنیا کے سب سےخطرناک زہریلے سانپ کے زہر سے بنائی گئی ہے۔

اس سانپ کا نام ہے
*کریک*.
اس سانپ کا زہر سب سے زیادہ مہلک سمجھا جاتا ہے، اس زہر کو دوسرے سانپ کے زہر کو نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس دوا کا ایک قطرہ زبان میں رکھیں اور دس منٹ بعد دوسرا قطرہ دوبارہ ڈالیں۔ اس کے بعد دس منٹ کے بعد تیسری بار ایک قطرہ ڈالیں۔یہ تین بار کریں اور چھوڑ دیں۔

بس ایسا کرنے سے انسان، جانور، مخلوق، حیوان، پرندے، جانور وغیرہ کی جان بچ سکتی ہے۔

بھائیو اپنے گاؤں کے فرینڈ سرکل اور رشتہ داروں تک ضرور شئیر کریں۔

*ڈاکٹر شام راؤ کیسکر*

(ایکیوپریشر ماہر)
کولہاپور/سرودے
915874994 ۔

دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد
09/07/2022

دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد

عید الاضحی پر عبادت کے علاوہ معاشی طور پر کتنا فائدہ ہوتا ہے    اس کی ایک جھلک
09/07/2022

عید الاضحی پر عبادت کے علاوہ معاشی طور پر کتنا فائدہ ہوتا ہے
اس کی ایک جھلک

عید الاضحی پر عبادت کے علاوہ معاشی طور پر کتنا فائدہ ہوتا ہے۔
اس کی ایک جھلک

ایک شخص کی بیوی کو علم ہوا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کا اردہ رکھتا ہے۔ چنانچہ اس نے ایک دن بڑے اہتمام سے عشائیہ تیار کیا ...
07/07/2022

ایک شخص کی بیوی کو علم ہوا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کا اردہ رکھتا ہے۔
چنانچہ اس نے ایک دن بڑے اہتمام سے عشائیہ تیار کیا اور چار انڈے ابال کر ہر ایک کو الگ الگ رنگ سے رنگا اور شوہر کو پیش کر دیا۔

شوہر نے پہلے حیرانی سے رنگ برنگے انڈوں کو اور پھر استفہامیہ نظروں سے بیوی کی جانب دیکھا ۔۔ بیوی نے کہا آپ کھائیں اور پھر بتائیں کہ آپ کو یہ رنگ برنگے انڈے کیسے لگے؟

شوہر نے تین انڈے کھائے اور تعجب سے بولا کہ ان میں تو کوئی فرق نہیں سب کا یکساں ذائقہ ہے ۔۔ رنگوں کا کیا فائدہ ؟؟

بیوی چالاک لومڑی کی مانند مسکرائی اور گویا ہوئی "سرتاج! عورتیں بھی سب ایک جیسی ہی ہوتی ہیں بس رنگوں کا فرق ہوتا ہے۔

شوہر بیچارہ

اس نے چوتھا انڈہ منہ میں لیا

اطمینان سے نگل کر ڈکار لی اور بولا ۔۔

"ہاں سچ کہتی ہو رنگوں کا ہی فرق ہوتا ہے

لیکن کیا کریں کمبخت جب تک چاروں انڈے کھا نہ لیے جائیں پیٹ نہیں بھرتا۔ 😋😋😝😝

Address

Jamalpur Kalan
Haridwar
249404

Telephone

+918445786097

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qasmi Medicose posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qasmi Medicose:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram