09/10/2022
بعض اوقات غصے میں ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ، مگر وقت گزرنے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ھے کہ ہم نے اپنے آپکا زیادہ نقصان کیا ھے۔
اچھی زندگی کیلئے بعض اوقات ہمیں
کچھ چیزوں کو ، کچھ لوگوں کو ، کچھ حادثات کو ، کچھ کاموں کو ، کچھ باتوں کو نظر انداز کرنا چاہیئے۔۔۔
اپنے آپ کو ذہانت کے ساتھ نظر انداز کرنے کا عادی بنائیں ، ضروری نہیں کہ ہم ہر عمل کا ایک ردِ عمل دِکھائیں۔ ہمارے کچھ ردِ عمل ہمیں محض نقصان ہی نہیں دیں گے بلکہ ہو سکتا ھے کہ ہماری جان بهی لے لیں۔۔۔
سب سے بڑی قوت ، قوتِ برداشت ہے😊 خوش رہیں خوشیاں بانٹیں۔